Green Pakistan

Green Pakistan Green Pakistan

متنازعہ ادویاتی پودے ( خار دار پودے )طبی ادویات میں کئی کانٹے دار پودے استعمال ھوتے ھیں جو اپنے ملتے جلتے کانٹے دار پتوں...
29/01/2026

متنازعہ ادویاتی پودے

( خار دار پودے )

طبی ادویات میں کئی کانٹے دار پودے استعمال ھوتے ھیں جو اپنے ملتے جلتے کانٹے دار پتوں کی وجہ سے اکثر علیحدہ علیحدہ شناخت کرنا دشوار ھوتے ھیں اور کٹارا کٹیلا ، کٹائ ، کنڈیاری وغیرہ ناموں سے پکارے جاتے ہیں ایسے ہی چند پودوں کی علیحدہ علیحدہ شناخت پیش خدمت ھے دوستوں سے گزارش ھے کہ وہ ایسے تمام پودوں کی تصاویر کو محفوظ کر لیا کریں تاکہ مستقبل میں شناخت اور حوالہ کے کام آ سکیں

1، قرطم۔
( Carthamus tinctorious )

اردو قرطم ، کسنبہ عربی۔ معصفر ، قرطم فارسی۔ قرطم ، رنگ زعفران ، کانشہ پنجابی۔ کسنبہ سندھی۔ پواڑی
کثیر شاخوں والی کھڑی 45 تا 60 سینٹی میٹر بلند سالانہ پودا ھے جس کی خام شاخیں سبز اور پختہ سفید رنگ ھوتی ھیں اس کی دو قسمیں ہیں ایک کانٹے دار اور دوسری بغیر کانٹے دار
کانٹے دار قسم کو بیجوں سے تیل حاصل کرنے اور بغیر کانٹوں والی قسم کو پھولوں سے دنگ حاصل کرنے اور چارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ھے
پھول آتشی سرخ ، سرخ و پیلے یا صرف پیلے ھوتے ھیں تخم سفید رنگ حجم میں بنولہ کے برابر صنوبری شکل کے کسی قدر چپٹے چو گوشہ اور سفید مغز سفید اور چکنا کئی علاقوں ( سکردو ) میں اس کے پھولوں کی پنکھڑیوں کو زعفران کہتے ھیں اور انہیں زعفران کی جگہ استعمال کیا جاتا ھے

2، پوہلی
( Carthamus oxycanthi )

قرطم کی یہ قسم پاکستان میں گندم کے کھیتوں میں بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ھے جو گندم کی کٹائی مشکل بنا دیتی ھے چونکہ اسے جانور بالکل نہیں کھاتے اسلئے اسے تلف کرنا مشکل ہو جاتا ھے مئی جون میں اسکے پودے ھوا کے زور پر دور دور تک لڑکتے جاتے ہیں جس سے اس کے بیجوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ ھو جاتا ھے _

3 ، کٹائی کلاں
( Solanum indicum )

اردو ، جنگلی بینگن ، کٹائی کلاں فارسی کٹائی کلاں ، بادنجان دشتی ہندی۔ کٹیلی ، بڑی کٹیلی

چھوٹے چوبی تنے کا 2تا 4 فٹ اونچا پودا ھے جس کی کثیر تعداد میں شاخیں ہو تی ہیں تمام پودے پر تیز نوکدار اور تھوڑے پیچھے کی طرف مڑے ھوئے کانٹے ھوتے ھیں _ پتے بینگن کے پتوں کی مانند پھول ہلکے نیلے پھل بڑے آملے جتنا بالکل گول ملائم شاخ پر ایک ڈنڈی پر سیدھا لگا ہوا کچا سبز جس پر سفید داغ پختہ گہرا پیلا یا نارنجی پیلا

4، کٹائی خورد
( Solanum surattense )

اردو کٹائی خورد ، کٹیلی پنجابی۔ کنڈیاری
زمین پر پھیلا ہوا دائمی پودا شاخیں جڑ سے نکل کر چاروں جانب پھیلی ھو ئی پھیلاؤ 2 تا 4 فٹ شاخوں پر گھنے بربط نما پتے تمام پودے پر تیز اور باریک کانٹے پھول ستارہ نما ایک انچ قطر کا بنفشی یا جامنی مائل نیلا درمیان میں پیلے رنگ کے ریشوں کی ٹکیہ پھل بالکل گول کٹائی کلاں کے پھل کی مانند لیکن اس سے چھوٹے

5 ، ستیاناسی ( زرد پھول والی )
( Argemone mexicana )

چونکہ یہ ایک غیر ملکی پودا ھے اسلئے شروع میں اسکو بھی کانٹوں کی وجہ سے بھٹ کٹایا ، کٹیلا ، اجڑکانٹا ، شیال کانٹا وغیرہ نام دئیے گئے لیکن آخرکار اس کا نام ستیاناسی مشہور ھوا کیونکہ بقیہ نام اس کو دوسرے پودوں سے غلط ملط کر دیتے تھے
ایک تا چار فٹ اونچا نباتی تنے کا کھڑا یک سالہ پودا ھے پتے کٹائی خورد یا اونٹ کٹارا کی مانند تمام پودے پر تیز باریک کانٹے پودا زیادہ گھنا نہیں ھوتا پتوں پر سفید داغ پھول پیلے درمیان میں سرخ نشان ڈوڈا پون انچ چوڑا ڈیڑھ انچ لمبا پھانک دار جس میں گول سیاہی مائل خاکستری بیج ھوتے ھیں

ستیاناسی ( سفید پھول والی )
( Argemone munita )

یہ بھی زرد رنگ پھول والے پودے کی مانند ھے البتہ اس کے پتوں کا سائز چھوٹا ھوتا ھے پھول سفید رنگ جسکی چھ عدد بیضوی پنکھڑیاں درمیان میں پیلے رنگ کی ٹکیہ پھول مارچ تا ستمبر

7 ، اونٹ کٹارا
( Echinops cornigerus )

یہ وہ اصل اونٹ کٹارا ھے جس کا طبی کتب میں ذکر ھے تمام پودے پر تیز کانٹے شاخوں کے آخری سروں پر چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں پر مشتمل گولے پھولوں کے ساتھ تیز باریک کانٹے شاخیں سفید رنگ قدیم دو تا چار فٹ

8 ، جگر کٹارا
( Silybum marianum )

انگریزی ، Milk thistle

یہ پودا بھی غیر ملکی ھے جو کچھ عرصہ قبل ھی پاکستان میں متعارف ھوا ھے اور جگر کو تندرست رکھنے کے لئے حیران کن شفائ تاثیر کا حامل ھونے کی وجہ سے مشہور ھو چکا ھے اسے عام طور پر اونٹ کٹارا کہا جاتا ھے لیکن میں نے خصوصیات کے لحاظ سے اسکا نام جگر کٹارا تجویز کیا ھے اور کتاب الادویہ جلد اول میں یہ اسی نام سے درج ھے
بڑے بڑے پتوں والا نباتی ناسوری تنے والا ایک تا ڈیڑھ میٹر بلند یک سالہ یا دوسالہ پودا ھے جسکا تنے کے علاوہ کوئی حصہ بھی کانٹوں سے خالی نہیں پتوں پر سفید رنگ کی بے ترتیب دھاریاں ھر شاخ کے سرے پر اکیلا پھول جس کے چاروں جانب افقی حالت میں لگے ہوئے کانٹے پھولداری تارینہ بہت زیادہ تعداد میں کرنی پنکھڑیاں کاسنی یا گلابی جامنی رنگت والی دنیا میں اسکی دو انواع ہیں جبکہ پاکستان میں اسکی ایک نوع اور دو اقسام ہیں سفید پھول اور گلابی جامنی پھول والی پھول میں 100 تا 190 عدد چھوٹے چھوٹے لمبوترے بھورے بیج ھوتے ھیں جن کے سروں پر باریک اور ملائم ریشے لگے ہوئے جنکی مدد سے یہ ھوا میں اڑتے پھرتے ہیں

9 ، برم ڈنڈی
( Tricholepis glaberrima )

انگریزی Globe Thistle

چھوٹی سالانہ 50 تا 100 سنٹی میٹر بلند بوٹی ھے جسکی زاویہ دار شاخیں ھوتی ھیں پتے بغیر ڈنڈی متبادل 3 تا 6 سینٹی میٹر لمبے نوکدار بیضوی لمبوترے خاردار دندانے دار پھول گلابی پنکھڑیاں کرنی ھر پھول سیدھی شاخ کے سرے پر اکیلا

Cirsium arvense ، 10

بنگالی ، سل کانٹا
دھلی ، کٹیلا ، کٹیلی
پنجاب ، بھُن بھُن

60 تا 100 سینٹی میٹر بلند سالانہ بوٹی ھے جس کے پتے بیضوی لمبوترے 5 تا 15 سینٹی میٹر اور کانٹے دار ھوتے ھیں پھول ہر شاخ کے سرے پر اکیلا ارغوانی یا سفید
یہ بوٹی گندم کے کھیتوں میں عام ھے جو نہ صرف اس کی کٹائی مشکل بنا دیتی ھے بلکہ اس کی پیداوار بھی 25 تا 30 فیصد کم کر دیتی ھے مدر بول ، قے آور ، مقوی اور دافع پیچش ھے

برڈاک جڑ (Burdock Root) – ایک حیرت انگیز جڑی بوٹی سائنسی اور طبی تحقیق کی روشنی میں قدرتی جڑی بوٹیوں کی دنیا میں برڈاک ج...
23/11/2025

برڈاک جڑ (Burdock Root) – ایک حیرت انگیز جڑی بوٹی سائنسی اور طبی تحقیق کی روشنی میں قدرتی جڑی بوٹیوں کی دنیا میں برڈاک جڑ (Burdock Root) ایک نہایت قیمتی اور مؤثر پودا ہے، جو طب یونانی، آیورویدک اور جدید میڈیکل سائنس میں یکساں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ اس پودے کی جڑ میں شفا بخش مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے مختلف نظاموں پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

برڈاک جڑ کا تعارف

برڈاک (Arctium lappa) یورپ اور ایشیا میں اگنے والا پودا ہے، جو Asteraceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی جڑ کو صدیوں سے بطور دوا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ جڑ خاص طور پر خون کی صفائی، جگر کی صحت، جلدی بیماریوں اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے مشہور ہے۔

کیمیائی ساخت اور فعال مرکبات (Active Compounds)

برڈاک جڑ میں درج ذیل مؤثر کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں:

Inulin –
ایک قدرتی پری بایوٹک جو معدے کی صحت بہتر کرتا ہے

Arctigenin –
ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی کینسر مرکب

Lignans –
ہارمونی توازن اور قوت مدافعت بڑھانے والا جز

Tannins –
اینٹی بیکٹیریل اور سوزش ختم کرنے والے اجزاء

Polyphenols –
خلیات کی حفاظت اور عمر رسیدگی کے خلاف

فلاوونائڈز (Flavonoids) –
دل، دماغ اور جلد کی حفاظت کے لیے مفید

برڈاک جڑ کے سائنسی طور پر ثابت شدہ فوائد

1. خون کی صفائی اور جسمانی ڈیٹوکس

برڈاک جڑ ایک قدرتی بلڈ پیوریفائر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ جگر اور گردے کو فعال کر کے جسم سے زہریلے مادے (toxins) خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیقی حوالہ:
Journal of Traditional and Complementary Medicine (2015)
کے مطابق برڈاک جڑ خون میں موجود بھاری دھاتوں اور فری ریڈیکلز کو کم کرتی ہے، جو کئی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

2. جلدی بیماریوں کے خلاف تحفظ

برڈاک جڑ ایگزیما، ایکنی، سورائسز اور جلد کی دیگر سوزشوں میں مؤثر مانی گئی ہے۔ اس کے اندر پائے جانے والے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری مرکبات جلد کو صاف اور صحت مند بناتے ہیں۔
تحقیق:
Evidence-Based Complementary and Alternative Medicine (2017)
میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق برڈاک جلدی خلیات کی تجدید کرتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

3. اینٹی کینسر خصوصیات

برڈاک جڑ میں موجود آرکٹیجینن (Arctigenin) جیسے مرکبات خلیاتی سطح پر کینسر سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیقی حوالہ:
International Journal of Molecular Sciences (2016)
کے مطابق برڈاک کے اینٹی کینسر اثرات لیوکیمیا، چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ہو سکتے ہیں۔

4. ذیابیطس میں معاونت

برڈاک جڑ میں موجود Inulin شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔
تحقیقی حوالہ:
Journal of Nutrition & Metabolism (2014)
کے مطابق Inulin جیسے پری بایوٹک فائبر ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر میٹابولزم کو بہتر کرتے ہیں۔

5. جگر اور گردوں کی حفاظت

برڈاک جڑ جگر کے خلیات کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور یورینری سسٹم کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
تحقیقی حوالہ:
BMC Complementary Medicine and Therapies (2012)
میں شائع ایک تحقیق کے مطابق برڈاک جڑ جگر کے اینزائمز کو نارمل رکھنے اور سوزش کم کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

6. مدافعتی نظام کی بہتری

برڈاک میں موجود پولیفینولز اور فلاوونائڈز جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور مختلف وائرل و بیکٹیریل انفیکشنز کے خلاف مزاحمت بڑھاتے ہیں۔

7. دل کی صحت اور کولیسٹرول پر کنٹرول

مطالعہ جات سے معلوم ہوا ہے کہ برڈاک جڑ خون میں موجود ایل ڈی ایل (برا کولیسٹرول) کو کم کرنے اور ایچ ڈی ایل (اچھا کولیسٹرول) کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

طب، سائنس اور فطرت کا حسین امتزاج

برڈاک جڑ ایک ہمہ جہت جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف روایتی حکمت میں صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے بلکہ جدید سائنسی دنیا بھی اس کے اثرات کو تسلیم کر چکی ہے۔ یہ جڑ جسم کو اندر سے صاف کرتی ہے، جلد کو نکھارتی ہے، دماغی اور جسمانی نظاموں کو متوازن رکھتی ہے اور مدافعتی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
ایسی جڑی بوٹیاں ہمیں سکھاتی ہیں کہ قدرتی طریقے سے
زندگی کو صحت مند اور متوازن کیسے بنایا جا سکتا ہے.

09/10/2025

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

زیرہ لگانا زرعی ہدایات زمین کا انتخاب زیرہ ہلکی اور نکاسی والی زمین میں بہتر اگتا ہے۔نمکین یا پانی کھڑا ہونے والی زمین م...
19/08/2025

زیرہ لگانا زرعی ہدایات
زمین کا انتخاب زیرہ ہلکی اور نکاسی والی زمین میں بہتر اگتا ہے۔
نمکین یا پانی کھڑا ہونے والی زمین میں نہ لگائیں۔
مرجھانے اور پھپھوندی سے بچنے کے لیے صاف اور جراثیم سے پاک بیج استعمال کریں۔
کاشت کا وقت زیرہ اکتوبر سے نومبر کے شروع تک لگایا جاتا ہے۔
جلد کاشت سے بہتر پیداوار ملتی ہے۔
بیج کی مقدار فی ایکڑ 4 سے 5 کلو بیج کافی ہیں۔
بیج لگانے سے پہلے فنگس کش دوائی (جیسے ٹاپسن یا ریزولوکس ٹی) ضرور استعمال کریں۔
کھاد زمین میں 15 سے 20 من گوبر کی کھاد ڈالیں۔
ساتھ 200 کلوگرام سپر فاسفیٹ فی ایکڑ شامل کریں۔
پیداوار فی ایکڑ 400 سے 800 کلوگرام خشک بیج حاصل ہوتے ہیں۔
بیج میں تیل کی مقدار 4 سے 6 فیصد تک ہوتی ہے۔
کٹائی پھول جنوری میں آتے ہیں اور مارچ/اپریل میں فصل تیار ہو جاتی ہے۔
مکمل پکنے سے پہلے فصل کاٹ لیں تاکہ دانہ ضائع نہ ہو۔
اہم ہدایات ایک ہی زمین پر بار بار زیرہ نہ لگائیں۔
بیماری سے بچاؤ کے لیے پودے لگانے سے پہلے زمین میں زرعی سلفر ڈالیں۔
Green Pakistan

عنوان:"جب شہر بھوکے ہو جائیں!"مضمون:یہ تصویر ایک نہایت گہرا پیغام لیے ہوئے ہے۔ایک انسان نما عمارت درختوں کو کھا رہی ہے، ...
12/07/2025

عنوان:
"جب شہر بھوکے ہو جائیں!"

مضمون:
یہ تصویر ایک نہایت گہرا پیغام لیے ہوئے ہے۔
ایک انسان نما عمارت درختوں کو کھا رہی ہے، جیسے بھوک مٹانے کے لیے کوئی معمولی کھانا ہو۔
پلیٹ میں رکھے چھوٹے درخت، کانٹے چاقو کی موجودگی اور لکڑی کاٹنے کا منظر یہ بتا رہا ہے کہ
"شہر" اور "تعمیرات" کس طرح قدرتی ماحول کو نگل رہے ہیں۔

یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان نے اپنے آرام و سکون اور ترقی کے نام پر
زمین کے سب سے قیمتی خزانے — درخت — کو بے دردی سے کاٹنا شروع کر دیا ہے۔
نئی عمارتیں، فلیٹس، سڑکیں، کارخانے بنانے کے لیے جنگلات ختم کیے جا رہے ہیں۔
یہی عمارتیں، جنہیں ہم ترقی کی علامت سمجھتے ہیں،
دراصل ہماری زمین کی سانسیں بند کر رہی ہیں۔

اس آرٹ ورک کا مقصد یہی سمجھ آتا ہے کہ:
"جب تک ہم درخت کاٹ کر عمارتیں بناتے رہیں گے، ہم خود اپنے لیے آکسیجن، زندگی اور ماحول کو کھا رہے ہیں۔"

یہ صرف تصویر نہیں، بلکہ ایک وارننگ ہے!
ہمیں سوچنا ہو گا:

> کتنی دیر تک ہم قدرت کو ایسے نگلتے رہیں گے؟

آج درخت بچائیں، کل زندگی بچائیں!

ہماری وقت کے حکمرانوں سے گزارش ہے درخت 🌲 بچاؤ ہاؤسنگ سوسائٹی ہٹاؤ

پلیز پلیز پلیز پلیز پلیز پلیز پلیز

Green Pakistan

Green Pakistanبرگد (بوھڑ) ایک کمال کا درخت یہ ایک مشہور بہت بڑا اور نہایت فائدہ مند درخت ھے، برگد کا درخت ازل سے تاریخ، ...
05/07/2025

Green Pakistan
برگد (بوھڑ) ایک کمال کا درخت


یہ ایک مشہور بہت بڑا اور نہایت فائدہ مند درخت ھے، برگد کا درخت ازل سے تاریخ، نوع انسانی کا گواہ ھے،جو پرندوں کا پسندیدہ مسکن اور درختوں کا صوفی ھے، اور مختلف مذاہب اس درخت کو اپنی عبادات کا اہم جزو بھی سمجھتے ھیں،برگد کے فوائد لازوال ہیں پر ہمارے بڑوں کی یہ نشانیاں بہت کم رہ گئے ہیں،

برگد کے مشہور نام
برگد ، بڑ ،کبیر الاشجار، باسر، دوڑ ، درخت ریشہ اور انگریزی میں بینن ٹری ( banyan tree ) کہتے ھیں، اور
اسے عرف عام میں بوھڑ بھی کہا جاتا ھے، یہ ایک گھنا سایہ دار درخت ہوتا ھے، جس کی عمر ایک ہزار سال سے تجاوز کر جاتی ھے، گزرے زمانے میں بھارت اور پاکستان میں یہ درخت سڑکوں اور شاہراہوں کے کناروں پر عام تھا مگر اب ختم ہوتا جا رہا ھے اوراس پر توجہ بھی معدوم ہو گئی ھے ھمارے ملک کےتقریبا ھر دیہات میں پایا جاتا ھے اور اسے دیہات کا مرکزی درخت بھی کہا جاتا تھا جس کے نیچے چوپالیں لگائی جاتی تھیں، گپیں ہوتیں، قصے کہانیاں ، تعلیم و تربیت اور فیصلے سنائے جاتے مگر یہ ثقافت اور روایات اب ختم ھو چکیں ھیں، ہر انسان شارٹ کٹ اور وقت کی کمی کا بہانہ گو ہوتے ہوئے زندگی کے ان مزوں سے محروم ہو گیا ھے۔ اب جدید طرزِ زندگی اور مادہ پرستی کا اژدہا ہمارے سکون اور صحت مند زندگی کو نگلنے کیلئے بے تاب ھے،

برگد کا درخت جب ایک خاص عمر سے بڑا ہو جائے تو اس کی شاخوں سے ریشے جھک کر زمین میں مل جاتے ہیں اور درخت کی چوڑائی زیادہ ہو جاتی ھے، اسے ریش برگد (برگد کی داڑھی) کہا جاتا ہے۔ برگد کے پتوں یا نرم شاخوں سے دودھیا رنگ کا گاڑھا محلول نکلتا ہے جسے بوھڑ کا دودھ یا شیرِ برگد کہتے ہیں، جو قابض مغلظ اور مجفف تاثیرات رکهتا ھے، اگریہ جسم پر لگ جائے تو سیاہ نشان بناتا ھے اور اگر تھوڑی دیر ہوا میں رھےتو ربڑ کی طرح جم جاتا ھے۔ اس کے پتے سبز، پھل سرخ، اور ریشِ برگد(بوھڑ کی داڑھی) سرخی مائل،بھوری ہوتی ھے۔ پھل سرخ ہو تو مائل بہ شیرینی ہوتا ھے،اس درخت کا دودھ ، کونپلیں ، پھل، چھال اور داڑهی الغرض اس درخت کے سارے انگ ھی بطور دوا مستعمل ھوتے ھیں، اللہ پاک نے اس درخت میں انسانوں کے لیے بہت زیادہ فوائد پنہاں رکھے ہیں،
پنجاب میں برگد کا سینکڑوں سال پرانا درخت ھے پنجاب کے علاوہ دنیا کے تقریبا ہر علاقے میں پایا جاتا ہے
بزرگ لوگ کہا کرتے تھے کہ
" جہاں برگد کا درخت ہو وہاں نامردی کا مرض نہیں ہوتا اور جہاں مدار(آک) ہو وہاں ٹی بی نہیں ہوتی،،
بوھڑ کا دودھ (شیرِ برگد) اور پھل کے کئی ادویاتی استعمال ہیں جو قدیم چینی و ہندی طب میں ملتے ہیں۔ اس کے پتوں کو جلا کر زخم پر لگایا جاتا تھا۔ یہ استعمال ہندوستان اور چین کے علاوہ قدیم امریکہ میں بھی تھا۔ شیرِ برگد کو جنسی کمزوری کے لیے مثلاً سرعت انزال اور منی کے کم گاڑھا ہونے کے علاج کے طور پر قدیم زمانے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ برگد کے حوالے سے نسخہ جات حاضر خدمت ھیں،
☆ برگ برگد، ریش برگد، کونپل برگد، اور چھال برگد ہر ایک 200 گرام ،
3 کلو پانی میں رات کو بھگو دیں صبح ہلکی آنچ پر جوش دیں جب پانی ایک تہائی رہ جائے مل چھان کر دوبارہ اگ پر رکھ دیں جب بلکل گاڑھا ھو جائے تو اتار کر اس میں
اسگند ناگوری، موصلی سفید انڈین ،جینسنگ،بیج بند، تخم لاجونتی، ھموزن 30گرام، کا سفوف شامل کر کے حب نحودی تیار کریں اور 2+2 صبح و شام نیم گرم دودھ سے استعمال کریں جریان، قلت منی، سرعت انزال،ضعف باہ اور جسمانی کمزوری کے لیے مفید ھے،
استاد الحکماءحکیم محمدعبداللہ صاحب نےاپنی کتاب کنزالمجربات میں برگد کے فوائد میں ایک نسخہ تحریر کرتے ھیں جو آپ دوستوں کی نظر کررھا ھوں،
ھوالشافی:: درخت برگد کا پھل ایک کلو‘ درخت برگد کی ڈاڑھی ایک کلو‘
درخت برگد کی تازہ اور سرخ سرخ ایک کلو ، درخت پیپل کا پختہ پھل ایک کلو
درخت پیپل کی سرخ سرخ کونپلیں ایک کلو‘ درخت پیپل کی ڈاڑھی ایک کلو،اور پانی8 سیر شامل کرکےمٹی کے گھڑے میں تین چار روز بھگو رکھیں۔ چار روز کے بعد لوھے کی کڑاھی میں نرم نرم آگ پر اس حد تک پکائیں کہ آدھا پانی جل کر آدھا باقی رہ جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے خوب اچھی طرح مل کر کپڑے سے چھان لیں اور پھر اس پانی کو بہت ھی نرم آگ پر پکائیں جب پانی گاڑھا ہوجائے تو اس وقت اتار لیں، اورایک برتن میں پانی ڈال کر آگ پر رکھیں اور اس کے اوپر اس کڑاھی کو رکھ دیں تاکہ یہ دوا پانی کی بھاپ پر پکے اور پکتے پکتے افیون کی طرح گاڑھی ہوجائے اس وقت اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا کریں اگر ٹھنڈا ہونے کے بعد گولیاں بننے کے لائق ہوجائے تو بہتر ورنہ پھر دھوپ میں چند روز رکھ کر خشک کرلیں اور پھر نخودی گولیاں بنالیں بس دوائے مطلوب بفضلہ تعالیٰ تیار ہے۔ ترکیب استعمال: ایک گولی سے 2 گولی ہمراہ نیم گرم دودھ سے صبح و شام۔ فوائد: جریان‘ احتلام‘ منی کا پتلا پن‘ جلد انزال ہوجانا‘ عضو میں پوری سختی نہ آنا‘ وقت پر دل دھڑکنا‘ نامردی سب کیلئے مفید ہے
قدیمی مجرب نسخہ جات

Green Pakistan          #لوکی کا جوس پینے کے 7 حیرت انگیز طبی فوائد 🥒  لوکی نہ صرف ایک عام سبزی ہے بلکہ ایک مکمل قدرتی ٹ...
03/07/2025

Green Pakistan

#
لوکی کا جوس پینے کے 7 حیرت انگیز طبی فوائد 🥒
لوکی نہ صرف ایک عام سبزی ہے بلکہ ایک مکمل قدرتی ٹانک بھی ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔ اس میں 92٪ پانی، صفر کیلوریز، اور وٹامن C، K، A، E، آئرن، میگنیشیم، فولک ایسڈ اور پوٹاشیئم جیسے اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ لوکی کا جوس ہمیں کیا کیا فائدے دے سکتا ہے:

1️⃣ جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے، لو سے بچاتی ہے
لوکی کی ٹھنڈی تاثیر گرمی میں ڈی ہائیڈریشن، گرمی دانوں، نکسیر اور معدے کی تپش سے بچاتی ہے۔ جگر کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔

2️⃣ وزن کم کرنے میں مددگار
صفر کیلوریز اور فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث لوکی کا جوس پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے — بغیر چہرے کو متاثر کیے۔

3️⃣ یورینری انفیکشن (UTI) میں مفید
لوکی کے جوس میں لیموں ملا کر پینے سے یو ٹی آئی جیسے مسائل میں فائدہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی دیسی علاج ہے، بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے۔

4️⃣ معدہ اور آنتوں کی صفائی
روزانہ لوکی کا جوس قبض، گیس، سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل کو ختم کرتا ہے۔ نظامِ ہضم مضبوط ہوتا ہے۔

5️⃣ دل کی حفاظت
صبح نہار منہ لوکی کا جوس پینا کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل و شریانوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

6️⃣ ذہنی دباؤ اور یادداشت بہتر کرے
لوکی میں موجود Choline دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، ذہنی دباؤ کم کرتا ہے، اور یادداشت کو تیز کرتا ہے۔

7️⃣ ورزش کے بعد بہترین قدرتی ٹانک
پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور توانائی بحال کرتا ہے۔ بغیر کیلوریز کے بھوک کم کرتا ہے۔

🧃 لوکی کا جوس بنانے کا طریقہ:
1 پاؤ تازہ لوکی چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
بلینڈر میں ڈالیں۔
7-8 پودینے کے پتے اور 1 عدد لیموں کا رس شامل کریں۔
حسبِ ذائقہ نمک، کالی مرچ اور چٹکی بھر سفید زیرہ شامل کریں۔
اچھی طرح بلینڈ کر کے چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں۔

Green Pakistan مکو، عنب الثعلب (Rubrum) (Solanum Nigrum) :-دیگرنام :-عربی میں عنب الثعلب فارسی میں روباہ تریک بنگالی میں...
02/07/2025

Green Pakistan
مکو، عنب الثعلب (Rubrum) (Solanum Nigrum) :-

دیگرنام :-
عربی میں عنب الثعلب فارسی میں روباہ تریک بنگالی میں کاک ماچی پشتو میں کرماچوتخنکے اور انگور تورہ، ملتانی میں کڑویلوں سندھی میں پٹ پروں پنجابی میں کانواں کوٹھی یا گاچ ماچ سنسکرت میں کاک ماچی اور لاطینی میں سوے نم نائگرم کہتے ہیں ۔

ماہیت :-
مکو کا پودا گہرا سبز اور بہت سی شاخوں والاہوتاہے۔ان میں کانٹے نہیں ہوتے اوریہ جھاڑی نماپودا ایک سے تین فٹ اونچا ہوتاہے۔پتے لال مرچ کی ایک سے تین انچ تک بیضوی اورلمبے ہوتے ہیں اس کے پتوں کےکناروں پر دندانے یا خم ہوتے ہیں ۔پھول چھوٹے چھوٹے اور سفیدی مائل سرخ پانچ پنکھڑیوں اور ٹوپی پانچ دندانے والی ٹکٹ کی طرح ہوتی ہے۔
پھل گچھوں میں لگتے ہیں ۔جو سبزیا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں مکو کا پھل پیلے سبز بعدمیں قدرے زرد اور پک کرسرخ ہوجاتے ہیں ۔ان کے اندر تخم خشخاش کے برابر چھوٹے چھوٹے ہر تخم ایک غلاف کے اندر بندہوتے ہیں ۔خام حالت میں ان کا مزہ تلخ اورپختہ ہونے پر کسی قدرشیریں ہوجاتاہے۔خام پھل یا خشک شدہ اور سبز پتے دواًء مستعمل ہیں ۔

خاص بات :-
سیاہ پھل والی مکو زہریلی ہوتی ہے۔دراصل یہ بیلاڈوناہے۔اس لئے اس کے داخلی استعمال کی اطباء نے ممانعت کی ہے لیکن یہ یادرکھیں ہومیوپیتھی میں بیلاڈونا بکثرت مستعمل دواء ہے۔

مقام پیدائش :-
مکو کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔اور خودورو بھی عموماًموسم برسات میں پیداہوتی ہے یہ پاکستان ہندوستان ترکستان ایران یورپ اور شمالی امریکہ وغیرہ میں پیداہوتی ہے۔

مزاج :-
سرد خشک ۔۔۔۔درجہ دوم۔

افعال :-
رادع ،قابض مجفف ملطف مسکن حرارت محلل اورام جگر و اورام حارہ میں ۔

استعمال بیرونی :-
رادع ہونے کی وجہ سے مفرداًیا مرکباًضماد کرتے ہیں ابتداء میں ضماد کرنے سے یہ رادع اور اس کے بعد محلل ہے ۔تنہا یادیگر ادویہ کے ہمراہ سوختگی آتش زخم آبلہ قروع ساعیہ اور سرطان کے زخم میں اس کا ضماد کیاجاتاہے۔اگر زبان اور منہ میں ورم ہوجائے تو اس کے جوشاندے سے تنہا یا مغز املتاس شامل کرکے غرغرہ کریں یہ غرغرہ خناق وغیرہ میں مفیدہے۔برگ مکو کا نیم گرم پانی کان ناک اور آنکھ کے ورم میں مفیدہے۔اور ان کے درد کو مسکن کرتاہے۔رحم کے ورم کو دورکرنے کے لئے اس کو تنہا یا آب مکو سبز مرہم داخلیوں میں ملاکر فرزجہ استعمال کرتے ہیں ۔

استعمال اندرونی :-
عنب الثعلب خشک کو اورام احثاء خصوصاًورم جگر ورم معدہ اور استسقاء میں اس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر پھر اس کو پھاڑ کر پلاتے ہیں استسقاء لحمی میں اس کے تازہ پتوں کی بھجیاپکاکرکھلاتے ہیں ۔جس سے اسہال ہوکر مواد خارج ہوجاتاہے۔یہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے۔پیشاب لاتی ہے۔ورم جگر اور احثاء کے ورم کے لئے آب مکو سبز آب کاسنی سبز مروق ملاکر پلانا اطباء کا مشہور پسندیدہ نسخہ ہے ۔مکو کی جڑ کا جوشاندہ تھوڑا سا گڑملاکر پیناخواب آور ہے۔
چیچک کے دانے دفعتاًکم ہونانے کی صورت میں علامات ردیہ مثلاًبے ہوشی وغیرہ پیداہوجائے تو مکو کا جوشاندہ پلانے سے دانے خوب کھل کر نکل آتے ہیں اور بے ہوشی ختم ہوجاتی ہے۔

نفع خاص :-
محلل اورام ۔استسقا ء لحمی ۔

مضر :-
مثانہ کے امراض میں ۔

مصلحَ :-
شہدخالص ۔

بدل :-
کاکنج پایاجاتاہے۔

مقدارخوراک :-
مکو خشک پانچ سے سات گرام یاماشے ۔
آب مکو سبزمروق چار تولہ سے چھ تولہ (چالیس ملی لیٹر سے ساٹھ ملی لیٹر)

مشہور مرکب :-
عرق مکو۔

یہ جگر معدہ اور رحم کے ورم کو تحلیل کرتاہے۔جگر اور رحم کے امراض میں بکثرت مستعمل ہے۔

مقدارخوراک :-
عرق مکو،ایک کپ عرق صبح نہارمنہ ۔

اضافہ :-
مکو کو انگریزی میں S. Nigrum کہتے ہیں۔ یہ سبزی کم اور بوٹی زیادہ ہے۔ یہ خودرو ہوتی ہے۔ اسے بطور ترکاری بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر مکو زیادہ تر ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا ذائقہ کچے کا تلخ لیکن پختہ کا شیریں ہوتا ہے۔ اس کے اجزا میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس، فولاد شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سردخشک ہے،عام طور پر موسم برسات میں اگتاہے۔ اسکے فوائد حسب ذیل ہیں: جسم کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن کا کامیاب علاج ہے۔ ورم جگر، ورم معدہ اور استسقا میں مکو کے پتوں کا پانی نچوڑ کر چھان کر پلاتے ہیں۔ پیشاب آور ہے۔ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے اور پانی پڑ جانے میں بہت مفید ہے۔ جگر اوراحشا کے ورم میں آب مکو سبز، آب کاسنی سبز ملا کر پلایا جاتا ہے۔ رحم کے ورم کو دور کرنے کے لیے اس کے جوشاندہ میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر ٹکور کرتے ہیں۔ مکو کی جڑ کا جوشاندہ ہمراہ گُڑ پینا نیند لاتا ہے۔ اسے صرف بیماری کی حالت میں ہی استعمال کیا جائے اور پکاتے وقت گھی، گرم مصالحہ ادرک وغیرہ ڈال کر پکائیں اور مناسب حد تک کھائیں.
#

  🌿 تلسی/ریحان کے پھول کبھی مت پھینکیے!ان 5 قیمتی طریقوں سے ان کا استعمال کیجیے... یہ بہت قیمتی ہیں! 💫👇ہم میں سے اکثر لو...
27/06/2025


🌿 تلسی/ریحان کے پھول کبھی مت پھینکیے!
ان 5 قیمتی طریقوں سے ان کا استعمال کیجیے... یہ بہت قیمتی ہیں! 💫👇

ہم میں سے اکثر لوگ ریحان (تلسی) کے پھولوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، یا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف بیج بننے کی نشانی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریحان کے یہ نازک پھول جڑی بوٹیوں کی دنیا کا خزانہ ہیں!

🌸 یہ 5 حیرت انگیز استعمال ضرور جانیے:

1️⃣ نیند کے لیے قدرتی چائے
ریحان کے پھولوں کو سکھا کر نیم گرم پانی میں اُبالیں، چاہیں تو شہد یا دارچینی شامل کریں۔ یہ چائے ذہنی سکون، تناؤ میں کمی اور بہتر نیند کے لیے بہترین ہے۔

2️⃣ مدافعتی نظام کو مضبوط کریں
یہ پھول اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت دیتے ہیں۔ روزانہ تھوڑے سے پھول چبانا یا پانی میں ابال کر پینا بہت فائدہ مند ہے۔

3️⃣ قدرتی فیس ٹونر/اسکن ٹریٹمنٹ
تلسی کے پھول اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں۔ ان کا عرق نکال کر چہرے پر لگائیں — یہ دانوں، الرجی، اور چہرے کی تازگی کے لیے بہترین ہے۔

4️⃣ نزلہ، کھانسی اور گلے کی خراش کا علاج
ان پھولوں کو ادرک، شہد اور لیموں کے ساتھ اُبال کر پینا سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے اور گلے کی خراش میں آرام دیتا ہے۔

5️⃣ خوشبو دار ہربل باتھ
تلسی کے پھول پانی میں ڈال کر نہائیں، خاص کر تھکن، نیند کی کمی یا منفی توانائی کو دور کرنے کے لیے یہ ایک روحانی اور جسمانی علاج ہے۔

#ریحان

*نیم کے  پتوں کے فوائد*1) نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر ...
17/06/2025

*نیم کے پتوں کے فوائد*
1) نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
2) ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی ہراہوجائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔.
3) بازار میں نیم کا تیل بھی دست یاب ہے۔ اسے روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوتوچند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفیکشن ختم ہوجائے گا۔
4) اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔ان شاءاللہ
5) اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہو تو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلّیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔
6) اگر بال بہت زیادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپوکرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملاکر سر کی مالش کریں ، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔
7) بعض لوگوں کو گرمی دانے بہت زیادہ نکلتے ہیں اور انھیں خارش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان کے دانوں میں تھوڑی تھوڑی پیپ بھی پڑ جاتی ہے۔ اس کے لیے نیم کے پتے249 پودینے کے پتے اور سونف ہم وزن لے کر گرم پانی میں ڈال دیں جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سفیدے کے پتے شامل کریں۔ نہانے کے بعد ململ کا کپڑا اس مکسچر میں بھگو کر گرمی دانوں پر لگانے سے آرام آجائے گا۔
😎 چہرے کی رونق نکھارنے اورچہرہ پُررونق بنانے کے لیے نیم کے پتّے دھوکر خشک کرلیں پھر اس کا پیس کرپاؤڈر بنالیں۔پھر اِس پاؤڈر میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔
9) تازہ پتوں کو پیس کر لیپ بنالیں، آگ کے جلے ہوئے پر یہ لیپ کرنے سے انفیکشن نہیں ہوتا اور کوئی بھی زخم ہو چاہے وہ معمولی ہو یا خطرناک ا اس زخم پر اگر نیم کا تیل لگایا جائے تو یہ زخم جلدہی بھرجاتا ہے۔
10) ۔نیم کے درخت پر تا زہ اُگنے والے ننھے پتوں کو کھانے سے نہ صرف چیچک بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خسرہ بھی نجا ت پائی جا سکتی ہے۔
Green Pakistan

Eid Mubarak
07/06/2025

Eid Mubarak

Green Pakistan **ملیں (Mullein): قدرت کا ایک شاندار تحفہ اور اس کے ثابت شدہ طبی فوائد**  تحریر و تحقیق :- پروفیسر حکیم س...
15/05/2025

Green Pakistan
**ملیں (Mullein): قدرت کا ایک شاندار تحفہ اور اس کے ثابت شدہ طبی فوائد**
تحریر و تحقیق :-
پروفیسر حکیم سبحان اللہ
انچارج شعبہ ادویہ سازی،
سرحد طبیہ یونانی (میڈیکل) کالج مردان.

ملیں (Mullein) جس کا سائنسی نام **Verbascum thapsus** ہے، ایک قدیم اور نہایت مفید جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے روایتی طب میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کا پودا یورپ، ایشیا اور شمالی افریقہ میں پایا جاتا ہے اور اب دنیا بھر میں اس کی شہرت اس کے حیرت انگیز طبی فوائد کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ جدید تحقیقات نے بھی ملیں کے متعدد فوائد کو سائنسی طور پر ثابت کیا ہے۔

# # # **ملیں کے ثابت شدہ طبی فوائد**
**سانس کی بیماریوں میں مفید:**
ملیں کا سب سے بڑا فائدہ سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں کی صحت کے لیے ہے۔ اس کے پتوں کا قہوہ کھانسی، دمہ، برونکائٹس اور بلغم کی شکایت میں نہایت مفید ہے۔ یہ اینٹی انفلیمیٹری (سوزش کم کرنے والی) خصوصیات رکھتا ہے، جو سانس کی نالیوں کی سوزش کو کم کرتا ہے۔

**اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل اثرات:**
جرنل آف ایتھنو فارماکولوجی (Journal of Ethnopharmacology, 2021) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ملیں میں موجود مرکبات وائرل اور بیکٹیریل انفیکشنز کے خلاف موثر ہیں، خاص طور پر ہرپس سمپلیکس وائرس کے خلاف۔
**کان کے انفیکشن کا قدرتی علاج:**
ملیں کے تیل کو کان کے درد اور انفیکشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکن جرنل آف اومیوپیتھک میڈیسن (2020) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ملیں کے تیل میں موجود اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کان کے انفیکشن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
**جلد کی صحت کے لیے مفید:**
اس کے پتوں کا پیسٹ جلدی امراض جیسے ایگزیما، چنبل اور زخموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے اور فوری آرام پہنچاتا ہے۔
**ہاضمے کے مسائل میں مددگار:**
ملیں کا استعمال قبض، گیس اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

**دنیا بھر میں ملیں پر جدید تحقیقات**

- **یونیورسٹی آف میڈیسن، برلن (2022):** ایک تحقیق میں ملیں کے عرق کو پھیپھڑوں کی سوزش (پلمونری انفلیمیشن) کے علاج میں موثر پایا گیا۔

- **ہارورڈ میڈیکل اسکول (2023):** ملیں میں موجود فلیوونائڈز اور ساپوننز دل کی صحت کے لیے مفید ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

- **جرنل آف نیوٹریشنل سائنس (2023):**
ملیں کے بیجوں میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

**ملیں سے بنی مصنوعات اور دنیا بھر میں استعمال**

ملیں سے مختلف ممالک میں کئی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں:

- **ملیں کی چائے (Mullein Tea):**
یورپ اور امریکہ میں اسے کھانسی اور سانس کے مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

- **ملیں کا تیل (Mullein Oil):**
خاص طور پر کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

- **ملیں کے کیپسول (Mullein Capsules):**
یہ سپلیمنٹس سانس اور ہاضمے کے مسائل کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں۔

- **ملیں کا کریم/لوشن:**
جلد کی سوزش اور خارش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

**ملیں کا استعمال کیسے کریں؟**
- **چائے:**
ملیں کے خشک پتوں کو گرم پانی میں 10 منٹ تک ابال کر چائے کی صورت میں پی سکتے ہیں۔
- **تیل:**
ملیں کے پھولوں کو زیتون کے تیل میں ملا کر کان کے درد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- **پاؤڈر:**
اس کے پتوں کو پیس کر زخموں اور جلدی امراض پر لگایا جا سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے، ملیں کا پودا پاکستان میں بھی تقریبا ہر جگہ پایا جاتا ہے اور یہ اسلام آباد کے بیشتر ایریاز میں بھی لگا ہے۔

احتیاطی تدابیر
اگرچہ ملیں عام طور پر محفوظ ہے، لیکن حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ملیں قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہے جو متعدد بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہوا ہے۔ جدید سائنس بھی اس کے فوائد کو تسلیم کر رہی ہے۔ اس لیے اس قدیم جڑی بوٹی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر بہتر صحت حاصل کی جا سکتی ہے۔

Address

Sharjah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category