Younas Citrus Trade Link

Younas Citrus Trade Link Your trusted partner in Pakistan’s citrus (Kinow) trade.

05/10/2025

Kinnow fruit is beneficial due to its high Vitamin C content, which boosts the immune system, and its abundance of antioxidants that help protect against cell damage and reduce inflammation. It also contains fiber and minerals like potassium and calcium, supporting digestive health, strong bones, and the regulation of cholesterol and blood pressure. The fruit's bioactive compounds also possess antimicrobial and anti-aging properties, contributing to overall health and healthy ski

02/10/2025

Kinow is a Citrus fruit variety Mandarin majorly grown in the province of Punjab & most demand city of punjab is sargodha . Pakistan is the sixth largest producer of Kinow (mandarin) and oranges in the world, with 2.1 million tons. Pakistan world mandarin and oranges market share during the year 1997 was 0.9 percent and 3.6 percent in terms of value and volume respectively. Pakistan is also the largest producer of Citrus Reticula variety (Kinow), this unique variety of citrus is indigenous to this part of the world. According to an estimate approx. 95 percent of the total Kinow produced all over the world is grown in Pakistan.

Citrus cultivars are grown in varying quantities in countries with tropical or sub tropical climate. Citrus stands first in area and production among the worlds tree fruits. In Pakistan also, citrus fruits are the most important fruit crops grown on the area of 160,000 hectares with production of 1.5 MMT annually.

Kinnow season starts in November and ends in March, a longer picking season than any other citrus variety. It is consumed direct as a fruit as well as juice (fresh & concentrates).

We are exporter of fresh mandarin kinow from Pakistan. Our fresh mandarins are washed, waxed and graded on automatic plant and packed in attractive corrugated cartons.

01/10/2025

27/09/2025



پاکستان میں ترشاوہ پھل رقبہ و پیداوار کے لحاظ سے پھلوں میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آتے ہیں۔ ان پھلوں کا 95فیصد حصہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقہ جات سرگودھا، منڈی بہاوالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاول پور، رحیم یار خان، لیہ اور ڈیرہ غازی خان پر مشتمل ہے۔ ترشاوہ پھلوں میں سب سے زیادہ کاشت کنو کی ہے اور برآمدی حوالہ سے کنو کی مانگ میں روز بروز مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ابھرتے ہوئے نئے تجارتی مواقعوں کے تناظر میں ترشاوہ پھلوں کو برداشت کے مرحلہ تک بہتر پیداوار کی صورت میں پہنچانا بہت ضروری ہے تاکہ کنو جیسے اہم پھل کو زیادہ سے زیادہ بر آمد کرکے زرمبادلہ میں قابل قدر اضافہ کیا جا سکے۔اب جبکہ ترشاوہ پھل اپنی نشو و نما کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہیں اوراس وقت درجہ حرارت ترشاوہ پھل پیدا کیے جانے والے علاقوں میں 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔لہذا اس نازک موقع پر ترشاوہ پھلوں کو موسموں کے تغیرو تبدل کے مضر اثرات سے بچا نا بہت ضروری ہے۔ زرعی فیچر سروس، نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ماہرین کاکہناہے کہ ترشاوہ پھل 40ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت برداشت کر لیتے ہیں مگر جب درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے جیسا کہ مشاہد ہ میں آیا ہے کہ جون اور جولائی کے مہینوں میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ جاتا ہے ایسی صورت میں ترشاوہ پھلوں کے پتے اپنا طویل پھیلاؤ برقرار نہیں رکھ سکتے اور زردی مائل ہو جاتے ہیں اس طرح پتوں میں سبز پن ختم ہو جاتا ہے اور پھل زردی مائل ہو کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔نشو و نما کے ابتدائی مراحل میں اُس کے سائز یعنی جسامت میں کمی رہ جاتی ہے جس سے پیداوار کے علاوہ دیگر خصوصیات بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ اس لیے زرعی ماہرین کے مطابق زیادہ گرمی پڑنے پر پودوں کو زیرِ مشاہدہ رکھا جائے اور جونہی ان کے پتے پثر مردگی کی طرف مائل ہوتے ہوئے نظر آئیں توباغبانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پودوں کو فوراًً پانی لگادیں۔پودوں کو پانی لگانے کیلئے زمینی وتر کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے جس کے لیے آسان طریقہ یہ ہے زمین کو کسّی کی مدد سے درخت کے قروں کے پھیلاؤ سے باہر مٹی کو نکالا جائے اور اس کو مٹھی میں بند کر کے فوراًً زمین پر گرا دیا جائے اگر یہ مٹی اچھی طرح بکھر جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ زمین میں نمی ختم ہو چکی ہے اور باغات کو پانی کی فوری ضرورت ہے۔آجکل پانی دینے کے ا وقات کار کے سلسلہ میں ٹینشومیٹرکا استعمال جو کہ سادہ اور آسان بھی ہے کیا جاسکتا ہے ٹینشومیٹر درخت کے پھیلاؤ کے نیچے مختلف گہرائیوں یعنی 12انچ،24انچ یا36انچ تک لگائے جا سکتے ہیں اور ان کے اوپر لگا ہوا ایک مخصوص پیمانہ زمینی نمی کے بارے میں درست معلومات فراہم کرتا ہے۔ ٹینشو میٹر کا پیمانہ جب 40تک پہنچ جائے تو باغبان آبپاشی میں لا پرواہی نہ کریں اور پودوں کو فوراًً پانی لگا دیں۔اور تنے سے گوند نکلنے والی بیماری یعنی سٹرس گموسس سے بھی محفوظ رہے گی۔موسم گرما میں باربار ہل چلانے کی وجہ اس کی جڑیں گرمی کی شدت سے گل سڑ جاتی ہیں اور پودا انحطاط کی طرف مائل ہو جا تا ہے۔باغات کی مغربی اور جنوبی سائیڈ پر ہوا توڑ باڑیں لگائی جائیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کے پودوں کو گرم ہواؤں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھاجاسکے

26/09/2025

کینو کی پیداوار بڑھانے کے لیے اہم اقدامات :

معیاری پودوں کا انتخاب:
صحت مند اور معیاری پودوں کا انتخاب کریں۔ اچھی اقسام کے پودے لگائیں تاکہ بہترین پیداوار حاصل ہو سکے۔
مناسب زمین اور مٹی کا انتخاب:
کینو کے پودوں کے لیے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس میں مٹی کی نکاسی اچھی ہو اور پانی رکنے کا مسئلہ نہ ہو۔ لومی مٹی جس میں نامیاتی مادہ ہو، بہترین ہے۔
کھاد اور غذائی اجزاء:
مٹی کے ٹیسٹ کے بعد مناسب کھاد کا استعمال کریں۔ نائٹروجن، فاسفورس، اور پوٹاشیم کی مناسب مقدار کا تعین کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ زنک، آئرن، اور میگنیشیم جیسے نیو ٹرینٹس کا بھی استعمال کریں۔
پانی /آبپاشی کا مناسب انتظام:
پودوں کو پانی دینے کا صحیح وقت اور مقدار بہت اہم ہے۔ خشک سالی کے دوران پودوں کو بروقت پانی دیں اور بارش کے بعد زیادہ پانی رکنے سے بچائیں۔
بیماریوں اور کیڑوں کا کنٹرول:
پودوں کی صحت کے لیے بیماریوں اور کیڑوں کا بروقت کنٹرول بہت ضروری ہے۔ فنگل انفیکشن، کیڑوں کے حملے، اور وائرس سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
شاخ تراشی:
کینو کے پودوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ ان کی شکل بہتر ہو اور پھل کی تعداد میں اضافہ ہو۔ مردہ اور بیمار شاخوں کو فوراً ہٹا دیں۔
مناسب پھل کی دیکھ بھال:
پھل لگنے کے دوران پودوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ پودوں کو اضافی غذائی اجزاء فراہم کریں اور پھلوں کے وزن کو برداشت کرنے کے لیے مناسب سپورٹ فراہم کریں۔
کینو کی تڑوائی کا وقت:
تڑوائی کا صحیح وقت اور ترتیب بہت اہم ہے۔ بہترین وقت کا انتخاب کریں تاکہ پودوں کو بہترین موسمی حالات مل سکیں۔
ماہرین سے مشاورت:
جدید زرعی تکنیکوں اور پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہرین سے مشورہ لیں۔ زرعی تحقیقی اداروں سے رہنمائی حاصل کریں۔
مارکیٹ کی طلب کے مطابق:
مارکیٹ کی طلب کے مطابق کینو کی فروخت کی منصوبہ بندی کریں۔ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداواری فیصلے کریں۔
ان اقدامات پر عمل کر کے آپ کینو کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں اور بہترین معیار کا پھل حاصل کر سکتے ہیں۔


Younas Citrus Trade Link

Address

PO Khas Lilliani, Dist Sargodha, Province Punjab
Bhalwal
40410

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Younas Citrus Trade Link posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category