25/04/2026
عالمی مبلغِ اسلام، ممتاز سکالر اور عظیم دانشور حضرت علامہ پیر ثاقب بن اقبال شامی حفظہ اللہ نے ہمیں میزبانی کی سعادت بخشی۔آپ ایک کثیر الجہت شخصیت کے مالک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دینی و دنیاوی علوم پر کامل دسترس اور چھ زبانوں میں تکلم کی مہارت عطا فرمائی ہے۔ آپ بیک وقت ایک بہترین مدرس، مناظر، محقق، مفکر اور شاعر ہیں، جن کی شخصیت میں اسلاف کی علمی و روحانی جھلک نظر آتی ہے۔ آپ نے اپنی تحریک "کنز الہدیٰ انٹرنیشنل" کے ذریعے پوری دنیا، بالخصوص یورپ میں لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں میں اسلامی انقلاب برپا کیا اور ہزاروں غیر مسلموں کو علمی دلائل سے متاثر کر کے دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ تقابلِ ادیان پر عبور اور مسجدِ نبوی میں نجدی علماء سے کامیاب مناظرہ آپ کی علمی جلالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خالصتاً لوجہ اللہ دین کی خدمت کرنے والی یہ عظیم ہستی نہ صرف علمِ حق کی ترویج میں مصروف ہے بلکہ سلسلہ عالیہ چشتیہ فیضیہ سمیت متعدد سلاسل کی خلافت و اجازت سے بھی سرفراز ہے، اور آپ کا وجود مسعود اس دور میں اہل سنت و جماعت کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے۔