Light's & Shower's

بعض مفاد پرستوں پر کسی نیکی، اچھائی، حسن اخلاق ہی نہیں بلکہ کسی بھی قربانی و مہربانی کا کوئی اثر نہیں ہوتا کیونکہ انکے س...
02/01/2025

بعض مفاد پرستوں پر کسی نیکی، اچھائی، حسن اخلاق ہی نہیں بلکہ کسی بھی قربانی و مہربانی کا کوئی اثر نہیں ہوتا کیونکہ انکے سینے میں دل کی جگہ کیلکولیٹر ہوتا ہے اور یہ رشتوں اور جذبات کی پہچان سے محروم ہوتے ہیں۔ ان کا مفاد ہی ان کا ایمان ہوتا ہے اور دھوکے بازی ان کی استادی اور اسی فریب اور دھوکے کو یہ بڑے ناز و انداز سے بیچنے کے نت نئے انداز اپناتے چلے جاتے ہیں میری دعا ہے کہ ان کے ساتھ اور ان کی آنے والی تمام نسلوں کے ساتھ بھی ایسے ہی وفا ہو جیسے یہ سالوں کی محنت، مخلصی، ایمان داری کا صلہ دیتے ہیں۔ ان کی آنے والی نسلوں کے ساتھ اسی وفا کی دعا ہے جو ان کی طرف سے ہمیں ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‏ایک بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ جو اچھی بات کہے گا اس کو چار سو دینار (سونے کے سکے) دیئے جائیں گے...!!!!ایک دن بادشا...
02/01/2025

‏ایک بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ جو اچھی بات کہے گا اس کو چار سو دینار (سونے کے سکے) دیئے جائیں گے...!!!!

ایک دن بادشاہ رعایا کی دیکھ بھال کرنے نکلا اس نے دیکھا ایک نوے سال کی بوڑھی عورت زیتون کے پودے لگا رہی ہے بادشاہ نے کہا تم پانچ دس سال میں مر جاؤ گی اور یہ درخت بیس سال بعد پھل دیں گے تو اتنی مشقت کرنے کا کیا فائدہ؟؟؟

بوڑھی عورت نے جواباً کہا ہم نے جو پھل کھائے وہ ہمارے بڑوں نے لگائے تھے اور اب ہم لگا رہے ہیں تاکہ ہماری اولاد کھائے...!!!!

بادشاہ کو اس بوڑھی عورت کی بات پسند آئی حکم دیا اس کو چار سو دینار دے دیئے جائیں...!!!!

جب بوڑھی عورت کو دینار دیئے گئے وہ مسکرانے لگی...!!!!

بادشاہ نے پوچھا کیوں مسکرا رہی ہو؟؟؟

بوڑھی عورت نے کہا کہ زیتون کے درختوں نے بیس سال بعد پھل دینا تھا جبکہ مجھے میرا پھل ابھی مل گیا ہے...!!!!

بادشاہ کو اس کی یہ بات بھی اچھی لگی اور حکم جاری کیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں...!!!!

جب اس عورت کو مزید چار سو دینار دیئے گئے تو وہ پھر مسکرانے لگی...!!!!

بادشاہ نے پوچھا اب کیوں مسکرائی؟؟؟

بوڑھی عورت نے کہا زیتون کا درخت پورے سال میں صرف ایک بار پھل دیتا ہے جبکہ میرے درخت نے دو بار پھل دے دیئے ہیں..!!!!

بادشاہ نے پھر حکم دیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں یہ حکم دیتے ہی بادشاہ تیزی سے وہاں سے روانہ ہو گیا...!!!!

وزیر نے کہا حضور آپ جلدی سے کیوں نکل آئے؟؟؟

بادشاہ نے کہا اگر میں مزید اس عورت کے پاس رہتا تو میرا سارا خزانہ خالی ہو جاتا مگر عورت کی حکمت بھری باتیں ختم نہ ہوتیں...!!!!

اچھی بات دل موہ لیتی ہے، نرم رویہ دشمن کو بھی دوست بنا دیتا ہے حکمت بھرا جملہ بادشاہوں کو بھی قریب لے آتا ہے اچھی بات دنیا میں دوست بڑھاتی اور دشمن کم کرتی ہے اور آخرت میں ثواب کی کثرت کرتی ہے آپ مال و دولت سے سامان خرید سکتے ہیں مگر دِل کی خریداری صرف اچھی بات سے ہو سکتی ہے💯!

!

02/01/2025
14/05/2020

میرے بھانجے نے 13 اپریل 2020ء کو دتہ خیل وانا وزیرستان میں دوران آپریشن جام شہادت نوش فرمایا اللہ سبحانہ وتقدس اس کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت میں اعلی درجے میں قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور سارے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین

20/09/2017
28/08/2017

گھریلو استعمال کی تمام اشیاء نقد و آسان اقساط میں ،
انتہائی مناسب قیمت پر حاصل کریں.

Address

North Camrcal Block 3/8 Ibrahim Plaza Soan Garden
Islamabad
0092

Telephone

+923329091694

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Light's & Shower's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Light's & Shower's:

Share