Mines & Minerals kpk

Mines & Minerals kpk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mines & Minerals kpk, Granite & Marble Supplier, Near Qambar Bypass road Mingwra Swat, Islamabad.

You can Identify a minerals by its appearance and other properties.The color and luster descibe the appearance of a mineral,and streak describes the color of the powderd mineral.Mohs hardness scale is used to compare the hardness of minerals

31/12/2019

محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبےکے نئے ضم شدہ اضلاع میں دو جنوری سے لیزوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائیگا۔

قبائلی اضلاع میں لیز لینے کے خواہشمند افراد ان لائن درخواستیں جمع کرسکیں گے۔

لیز وں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا باقاعدہ افتتاح وزیر معدنیات خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی دو جنوری کو کرینگے۔

خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد نئے ضم شدہ اضلاع میں نئے لیز وں کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تاہم صوبائی اسمبلی سے خیبرپختونخوا منرل سیکٹر گورننس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری اور رولز کی تیاری کے بعد قبائلی اضلاع میں ٹھیکوں کی فراہمی کا عمل دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔

وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ نئے ترمیمی ایکٹ کے ذریعے حکومت نے قبائلی عوام کو معدنیات کے شعبے میں ترجیحی حقوق دئے ہیں، اور اب ان علاقوں میں معدنیات کے لائسنس صرف مقامی افراد کو فراہم کیے جائینگے، جبکہ ساتھ میں انہیں جائینٹ وینچر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ لیز وں کی فراہمی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قبائلی اضلااع میں کان کنی کے شعبے میں کام تیز ہوسکے گا، جس سے ان علاقوں کی معیشت میں بہتری آئیگی اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر اسکیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکیں تاکہ برسوں سے محرومیوں کے شکار قبائلی عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکیں۔

10/12/2019

خیبرپختونخوا میں معدنیات کی لیز حاصل کرنے والے ٹھیکداروں کوایک سال میں کام شروع کرانے کا پابند بنانے کی ترمیم زیرغور ہے، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی


خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محکہ معدنیات کی نئی منرل سیکٹر گورننس لارہی ہے جس کے تحت لیز حاصل کرنے والے سرمایہ کارایک سال میں کام شروع کرنے کے پابند ہونگے۔ بصورت دیگر انہیں نوٹس جاری کرکے لیز کنسل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں معدنیات کی کامیاب بولی دہندگان کو آفرز لیٹرز تقسیم کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا مشن اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اور ان میں شفافیت لیکر آنا ہے اور محکمہ معدنیات میں گزشتہ ایک سال کی اصلاحات کے ثمرات اب سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اور آمدن میں سو فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں یا وزیر معدنیات، کے نام پر کوئی بھی سرمایہ کار کسی بھی فرد کا دباؤ قبول نہ کرے بلکہ ایسے افراد کی نشاندہی میں محکمہ کے ساتھ مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی ساکھ خراب کرنیوالے ایسے افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا جائیگا۔ جبکہ انہوں نے نہ تو کبھی کرپشن کی ہے اور نہ کسی فرد کو کرپشن کرنے دینگے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ ماضی میں آفر لیٹرز لینے پر بھی ٹھیکداروں سے پیسے وصول کئے جاتے تھے۔ لیکن اب اس کلچر کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ محکمہ نے چند اہلکاروں کو کرپشن کے معاملے پر برطرف کرکے ان کے خلاف کیس محکمہ انسداد بد عنوانی کے حوالے کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غیر قانونی مائنگ ختم کرانا حکومت کا مشن ہے۔ وزیر معدنیات کا کہناتھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری سے صوبے کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔ انہوں نے ٹھیکیداروں سے کہا کہ وہ لیز حاصل کرنے کے بعد جلد سے جلد کام کا آغاز کریں۔ معدنیات کے شعبے میں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں خاص کر سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے سے صوبے کی معیشت بہتر ہوگی۔ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری محکمہ معدنیات نذر علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کے لئے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات اس شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور محکمہ معدنیات آئندہ سال محکمہ میں ان لائن نظام بھی متعارف کرانے جارہی ہے اور کامیاب بولی دہندگان کو بلانے کا مقصد بھی ان کی حوصلہ افزائی کرنااور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا کوئی بھی اہلکار کسی سرمایہ کار سے ناجائز مطالبات نہیں کرسکتا۔ ٹھیکیدارصرف حکومت کو رائیلٹی دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات آنے والی نسلوں کی امانت ہے، اس کو احتیاط سے استعمال کریں اور ضائع نہ کریں۔نیز مزدوروں کی اجرت وقت پر ادا کریں جبکہ انکے لئے حفاظتی اقدامات بھی ممکن بنائے جائیں۔

08/12/2019
05/12/2019

Feldspar ..
26/09/2019

Feldspar ..

08/09/2019


07/09/2019

Address

Near Qambar Bypass Road Mingwra Swat
Islamabad
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mines & Minerals kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mines & Minerals kpk:

Share