Irsa Kitchen

Irsa Kitchen Master chef of my home kitchen becoz cooking is my passion
love to eat love to cook love to serve

Complete recipe available on YouTube channel
04/05/2025

Complete recipe available on YouTube channel

لسی پینے کے فائدے لسی ایک قدرتی، روایتی مشروب ہے جو دہی، پانی اور کبھی کبھار تھوڑی سی چینی یا نمک کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔...
16/04/2025

لسی پینے کے فائدے

لسی ایک قدرتی، روایتی مشروب ہے جو دہی، پانی اور کبھی کبھار تھوڑی سی چینی یا نمک کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں لسی صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے، خاص طور پر گرمیوں میں یہ بہت مقبول ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ "خالی پیٹ لسی پینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟" آئیے اس موضوع پر تفصیل سے بات کرتے ہیں:

# # # خالی پیٹ لسی پینے کے فائدے:

1. **نظامِ ہاضمہ کی بہتری:**
خالی پیٹ لسی پینا معدے کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود پروبایوٹکس معدے کے اچھے بیکٹیریاز کو فروغ دیتے ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔

2. **گرمی کا توڑ:**
صبح خالی پیٹ ٹھنڈی لسی پینا جسم کو اندر سے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ یہ گرمی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کرتی ہے۔

3. **مدافعتی نظام کی مضبوطی:**
دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ بیکٹیریا جسم کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں، اور خالی پیٹ لسی پینے سے یہ فائدہ زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل ہوتا ہے۔

4. **قبض کا خاتمہ:**
جن لوگوں کو صبح کے وقت قبض کی شکایت رہتی ہے، ان کے لیے خالی پیٹ لسی ایک قدرتی علاج ہے۔ یہ آنتوں کو نرم کرتی ہے اور رفع حاجت میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

5. **وزن میں کمی:**
لسی کم کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے اور خالی پیٹ پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جس سے دن بھر کم کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

6. **توانائی کا ذریعہ:**
خالی پیٹ لسی پینا جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے، خاص طور پر اگر اس میں تھوڑی سی شہد یا گڑ شامل کر لیا جائے

**نیند کی زیادتی یا سستی:**
کچھ لوگ لسی پینے کے بعد سستی محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ خالی پیٹ پی لیں۔ اس سے دن کے آغاز میں سُستی آ سکتی ہے۔.

# # # احتیاطی تدابیر:

- لسی ہمیشہ تازہ بنائیں، باسی یا پرانی لسی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
- اگر کوئی معدے کی بیماری یا الرجی ہے تو خالی پیٹ لسی پینے سے پرہیز کریں۔
- نمکین لسی نظامِ ہضم کے لیے بہتر سمجھی جاتی ہے،

ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟ڈیٹاکس واٹر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرے، پودینہ، سیب، ادرک وغیرہ شامل کیے ...
14/04/2025

ڈیٹاکس واٹر کیا ہے؟
ڈیٹاکس واٹر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں قدرتی اجزاء جیسے لیموں، کھیرے، پودینہ، سیب، ادرک وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ پانی جسم سے فاضل مادوں (ٹاکسنز) کو خارج کرنے، ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کم کرنے اور جلد کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

---

مشہور ڈیٹاکس واٹر ریسیپیز:

1. لیموں اور پودینہ واٹر
اجزاء: 1 لیموں کے سلائس، چند پودینہ کے پتے، 1 لیٹر پانی
فائدے: قوتِ مدافعت میں اضافہ، ہاضمہ بہتر، منہ کی بدبو کا خاتمہ

---

2. کھیرا اور لیموں واٹر
اجزاء: آدھا کھیرا (سلائس)، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: جسم میں پانی کی کمی پوری، پیٹ کی سوجن کم، جلد صاف

---

3. سیب اور دار چینی واٹر
اجزاء: 1 سیب (سلائس)، 1 دار چینی کی لکڑی، 1 لیٹر پانی
فائدے: بلڈ شوگر کنٹرول، میٹابولزم میں اضافہ

---

4. ادرک اور لیموں واٹر
اجزاء: ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، 1 لیموں، 1 لیٹر پانی
فائدے: ہاضمہ بہتر، سوزش کم، متلی میں آرام

---

طریقہ استعمال:

1. تمام اجزاء پانی میں شامل کریں۔

2. فریج میں 2 سے 4 گھنٹے (یا رات بھر) کے لیے رکھ دیں۔

3. دن بھر تھوڑا تھوڑا پیئیں۔

یہ تو آپ سب نے سنا ہی ہوگا کہ روزانہ  نہار منہ ایک سیب🍎 کھانا  ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے.  لیکن دوستوں  کیا آپ جانتے ہیں کیو...
14/04/2025

یہ تو آپ سب نے سنا ہی ہوگا کہ روزانہ نہار منہ ایک سیب🍎 کھانا ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے.
لیکن دوستوں کیا آپ جانتے ہیں کیوں؟.
کیوں اور کیسے ؟ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ سیب خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔
1۔ 🍎🍎سیب کی غذائی اہمیت
مختلف تحقیقات کے مطابق سیب غذائیت سے بھر پور اور محفوظ پھل ہے یہ وٹامن سے بھرے ہوتے ہیں اور اس میں عمل تکسیر کو روکنے کی صلاحت ہوتی ہے یہ ہمارے جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔ مختلف انفیکشن اور بیماریوں کی جڑپیدا ہونے سے روکتے ہیں مذید اس میں غذائی اعتبار سے وٹامن B کمپلکس بھی موجود ہوتا ہے یہ وٹامنز (رائبو فلیون، تھائی مین اور وٹامن B-6) بہت لازمی ہیں۔ ہماری ذہنی صحت اور جسمانی صحت کیلئے اس سے خون میں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ یہ فائبر سے بھرے ہوتے ہیں۔ سیب جسم میں بڑھتے ہوئے برے کولیسٹرول کو روکتا ہے۔ کیلشئم ، پوٹاشیئم اور فاسفورس اس کے دوسرے اجزاء میں شامل ہے۔
2۔ 🍎🍎 سیب کس کے لیئے اچھا ہے ؟
سیب کے ذریعے دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ پھل عمل تکسیر کو روکنے کے عمل پر مشتمل ہوتا ہے۔ Quercetin کہتے ہیں جو کہ اعصاب کی سوجن کو دور کرتا ہے اور موت کی طرف بڑھنے والے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے۔ یہ اعصابی خلیات کی حفاظت کرتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کے سبب ہوئی ہیں سیب ساتھ ساتھ دماغ کی بیماری الزائمر سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
سیب کومعجزاتی پھل کہا جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیب کھاتے ہیں ان میں خراب کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے مقابلے میں جو روزانہ سیب نہیں کھاتے ۔ برے کولیسٹرول کم ہونے سے اور اچھا کولیسٹرول سے دل کے مرض کے خطرے کی بلند سطح میں کمی واقعی ہوئی ہے۔
3۔ 🍎🍎 سیب کے ساتھ ہرقسم کا کینسر روکنا
سیب میں اور کسی بھی دوسرے پھلوں میں اس سے صحت کی صنعت میں بہت زیادہ نفع بخش ثابت ہوئی ہے ۔ تحقیق کے مطابق سیب کی کھپت اور لبلبے کے کینسر میں 23% کی واقع ہوئی ہے سیب کے چھلکے میں ٹریٹرپائینوئڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو کیسر کے ایک اور گروپ، جگر ، بڑی آنت اور چھاتی میں کینسر کے خلیات کے خلاف قوی سرگرم رہتا ہے۔
4۔ سیب صحت مند دل کیلئے
ایک وسیع تحقیق کے مطابق جسم سے سیب کا ایک اعلٰی فائبر کا تعلق ہے ۔ اعلی فائبر کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کو کم کرتا ہے دل کی شریانوں کی بیماری میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے جس سے کسی بھی شخص کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ سیب میں فینولک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے ۔ جو کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہ صحت مند خون کے بہاؤ کو روکتا ہے۔
5۔ 🍎 پتھری کی روک تھام سیب کے ساتھ
سیب میں موجود فائبر کی اعلیٰ مقدار بھی پتھری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جب پتھری ہوتی ہے تو کولیسٹرول کی سطح کو مائع کی شکل میں رہنے کے لئے کافی زیادہ سطح پر اُٹھانا پڑتا ہے۔ پتھری زیادہ موٹے لوگوں میں دیکھی جاتی ہے۔ سیب کے ذریعے اس کی آسانی سے روک تھام کی جاسکتی ہے۔
6۔ 🍎🍎 سیب کے ذریعے وزن بڑھنے کی روک تھام،
دنیا کی بہت سی بیماریاں موٹاپے کی وجہ سے ہیں۔ جن میں اسٹروک ، دل کی شریانوں کی بیماری، اور رات کو سوتے وقت میں سانس لینے کا عمل۔ منسلک رہتے ہیں۔بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کیلے وقت کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں نے فائبر کی مقدار کو کافی اہمت دی ہے۔ سیب فائبر سے لبالب بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ بغیر کیلوریز کے آپ کو فائبر مہیا کریگا۔
7۔ 🍎🍎 سیب کے ساتھ مضر اثرات دور کرنا،
ہم مستقل طور پر زہر کھا رہے ہیں جنک فوڈ اور کولڈرنک کے ذریعے ہمارا جگر اس کا ذمہ دار ہے۔ کہ اس سے ان ٹوکسن خالی کرنا ہے۔ جو ٹوکسن مشروبات لوگ آجکل استعمال کررہے ہیں وہ فائدہ سے زیادہ نقصان پہنچارہے ہیں۔ آپ کبھی سیب پر شک نہیں کرسکتے سیب آپ کے جگر کو تمام ذہریلے مادوں سے پاک رکھنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

15/03/2025



*تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے جبکہ اجر باقی رہتا ہے*  *عبادت کی تھکاوٹیں تو اُتر جاتی ہیں،  مگر نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ...
15/03/2025

*تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے جبکہ اجر باقی رہتا ہے*
*عبادت کی تھکاوٹیں تو اُتر جاتی ہیں، مگر نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہواکرتا ہے اسلئے ہمیں اس جسم کو خوب تھکانا چاہئے مؤمن کو چاہئے کہ نیکی کر کرکے تھکے اور تھک تھک کر نیکی کرے پچھلے سال آپ نے جو عبادتیں کیں آج آپ کو اس کی تکلیف اور تھکاوٹ یاد نہیں ہے مگر آپ کے نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہے۔*


کالے چنےچنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ترین ...
13/03/2025

کالے چنے

چنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں شامل ہے۔
چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیادی اقسام ہیں:کالا چنا اور سفید چنا۔ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ بھارت، پاکستان، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں چنا کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔
چنا ایک دو نہیں کئی طبی فوائد رکھتا ہے۔ اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ فاسفورس، تانبے اور میگنیز کی بھی خامی مقدار ملتی ہے۔ چنے کے طبی فوائد درج ذیل ہیں۔

چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں۔ پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے۔ کیونکہ عموماً ایک پلیٹ چنے کھا کر آدمی سیر ہوجاتا ہے اور پھر اُسے بھوک نہیں لگتی۔
دراصل چنے کا ریشہ دیر تک آنتوں میں رہتا ہے۔ لہٰذا انسان کو بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو مرد و زن دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھیں، وہ اپنا آٹھ پونڈ وزن کم کرلیتے ہیں۔ یاد رہے، ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔

نظام ہضم کا معاون
چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
ضد تکسیدی مادوں کی فراہمی
انسانی جسم میں آزاد ا اصلیے (مضر صحت آکسیجن سالمے) مختلف اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ضد تکسیدی مادےانہی سالمات کا توڑ ہیںجو مختلف صحت بخش غذائوں میں ملتے ہیں۔ ان غذائوں میں چنا بھی شامل ہے۔ چنوں میں مختلف ضد تکسیدی مادے مثلاً مائریسٹی کیمفوریل، کیفک ایسڈ، وینلک ایسڈ اور کلوروجینک ایسڈ وغیرہ ملتے ہیں۔ ان کے باعث چنا مجموعی انسانی صحت کے لیے بہت عمدہ غذا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی

جسم میں کولیسٹرول بڑھ جائے،تو امراض قلب میں مبتلا ہونے اور فالج گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چنے اپنے مفید غذائی اجزا کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطحکم کرتے ہیں۔ ایک تجربے میں ماہرین نے ان مرد و زن کو ایک ماہ تک آدھی پیالی چنے کھلائے جن کے بدن میں کولیسٹرول زیادہ تھا۔ ایک ماہ بعد ان کے کولیسٹرول میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
دراصل چنے میں فولیٹ اورمیگنیشم کی خاصی مقدار ملتی ہے۔ یہ وٹامن و معدن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انھیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں۔ نیز حملہ قلب(ہارٹ اٹیک)اِمکان بھی کم ہوجاتا ہے۔
گوشت کا بہترین نعم البدل

چنے میں خاطر خواہ پروٹین ملتا ہے۔ اگر اسے کسی اناج مثلاً ثابت گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جائے، تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین حاصل ہوتی ہے اور بڑا فائدہ یہ ملتا ہے کہ نباتی پروٹین زیادہ حرارے یا سیچوریٹیڈفیٹس نہیں رکھتی۔
ذیابیطس کی روک تھام

چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس قسم 2 کا شکار نہیں ہوتے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ غذائیں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس رکھتی ہیں۔ اسی باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں۔ اسی عمل کے باعث ہمارے خون میں شکر یک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی اور متوازن رہتی ہے۔
یاد رہے، انسان جب کم ریشے والی کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کھائے، تو اُس کے خون میں شکر بہت تیزی سے اوپر نیچے ہوتی ہے۔جب یہ عمل معمول بن جائے، تو انسولین نظام گڑبڑا جاتا ہے۔ یوں ذیابیطس قسم 2جنم لیتا ہے۔

11/03/2025

دہی کے غذائی فوائد
پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی صحت کو ڈھیروں فوائد بخشتا ہے

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس اور اچھے بیکٹیریا ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں

•دہی میں کیلشیم اور وٹامن D ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے ضروری ہیں

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں

•دہی میں موجود پروٹین اور کیلشیم دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتے ہیں

•دہی میں کم کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ پیٹ کو بھر کر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے

•دہی کا استعمال جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اسے چمکدار بناتا ہے

•دہی میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے

Address

I 10/1
Islamabad
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irsa Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Irsa Kitchen:

Share