Aqeel Cosmetics & Home

Aqeel Cosmetics & Home Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aqeel Cosmetics & Home, Home improvement, Kalabagh.

28/05/2026

اب بہہ رہی ہے گنگا کھیتوں کو دے لو پانی
کچھ کر لو نوجوانوں اٹھتی جوانیاں ہیں

رونے میں حالی تیری لذت ہے کچھ نرالی
یہ خوں فشانیاں ہیں یا گل فشانیاں ہیں

الطاف حسین حالی

27/05/2026
22/05/2026

علاء نے اپنے والد عبدالرحمن بن یعقوب سے اور
انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”پانچوں نمازیں اور
(ہر) جمعہ (دوسرے) جمعہ تک
اور (ہر) رمضان (دوسرے) رمضان تک
درمیانی مدت کے گناہوں کا کفارہ ہیں
جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔“
صحيح مسلم/حدیث: 550/551/552
جامع ترمذی 214
سنن ابن ماجہ 1086

22/05/2026

عبدالرحمان بن مہدی نے کہا:
ہمیں معاویہ بن صالح نے
ربیعہ بن یزید کے حوالے سے ابوادریس خولانی سے حدیث بیان کی،
انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کی
اسی طرح (معاویہ نے) کہا:
مجھے ابوعثمان نے جبیر بن نفیر سے،
انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی،
انہوں نے کہا:
ہمارے ذمے اونٹ چرانے کا کام تھا،
میری باری آئی، تو میں شام کو انہیں چرا کر واپس لایا تو میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،
آپ کھڑے ہو کر لوگوں کو کچھ ارشاد فرما رہے تھے،
مجھے آپ کی یہ بات (سننے کو) ملی:
”جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے،
پھر کھڑے ہو کر پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھتا ہے
تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“
میں نے کہا:
’کیا خوب بات ہے یہ!‘
تو میرے سامنے ایک شخص کہنے لگا:
’اس سے پہلے والی بات اس سے بھی زیادہ عمدہ ہے۔‘
میں نے دیکھا تو وہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے،
انہوں نے کہا:
’میں نے دیکھا ہے کہ تم ابھی آئے ہو،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے پہلے) فرمایا تھا:
”تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے
اور اپنے وضو کو پورا کرے
(یا اچھی طرح وضو کرے)
پھر یہ کہے:
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ،
تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں،
جس سے چاہے داخل ہو جائے۔“‘
[صحيح مسلم/حدیث: 553]
سنن النسائی 151
سنن ابی داؤد 169/906

22/05/2026

عیسیٰ بن طلحہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو
تو تین بار ناک جھاڑے،
کیونکہ
شیطان اس کی ناک کے بانسوں پر رات گزارتا ہے۔“
صحيح مسلم/حدیث: 564
صحیح البخاری 3296
سنن النسائی 90

22/05/2026

جریر نے منصور سے،
انہوں نے ہلال بن یساف سے،
انہوں نے ابویحییٰ (مصدع، الاعرج) سے
اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
انہوں نے کہا:
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ واپس آئے۔
راستے میں جب ہم ایک پانی والی منزل پر پہنچے تو عصر کے وقت کچھ لوگوں نے جلدی کی،
وضو کیا تو جلدی میں تھے،
ہم ان تک پہنچے تو ان کی ایڑیاں اس طرح نظر آ رہی تھیں کہ انہیں پانی نہیں لگا تھا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ان ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
وضو اچھی طرح کیا کرو۔“
[صحيح مسلم/حدیث: 572/570]
صحیح البخاری 96/60/163
سنن ابی داؤد 97
سنن النسائی 111
ابن ماجہ 451

22/05/2026

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جب ایک مسلم (یا مومن) بندہ وضو کرتا ہے اور
اپنا چہرہ دھوتا ہے تو پانی (یا پانی کے آخری قطرے) کے ساتھ اس کے چہرے سے وہ سارے گناہ،
جنہیں اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کیا تھا، خارج ہو جاتے ہیں اور
جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو پانی (یا پانی کے آخری قطرے) کے ساتھ وہ سارے گناہ،
جو اس کے ہاتھوں نے پکڑ کر کیے تھے، خارج ہو جاتے ہیں
اور جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو پانی (یا پانی کے آخری قطرے) کے ساتھ وہ تمام گناہ،
جو اس کے پیروں نے چل کر کیے تھے، خارج ہو جاتے ہیں
حتی کہ وہ گناہوں سے پاک ہو کر نکلتا ہے۔“
[صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 577]
جامع ترمذی 2
موطا امام مالک 60

22/05/2026

مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے،
انہوں نے شداد کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت کی،
انہوں نے کہا:
جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فوت ہوئے
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کی خدمت میں حاضر ہوا۔
عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے اور ان کے پاس وضو کیا تو انہوں نے فرمایا:
عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو کیونکہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا:
”وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“
[صحيح مسلم/حدیث: 566]
ابن ماجہ 452

Address

Kalabagh
0459

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqeel Cosmetics & Home posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share