14/02/2025
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما رُکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیت روما مشتاق مٹو نے لاڑکانہ میں ہندو تاجروں پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے، روما مشتاق مٹو کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وادات میں زخمی ہونے والے ہندو تاجروں سنجے کمار اور آکاش کمار کو سندھ حکومت بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہے، تاجروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ کی دھرتی صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، روما مشتاق مٹو نے سندھ بھر کے ہندو تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP Faryal Talpur