19/04/2026
یہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے آ کر ملک کو تباہ کر دیا تھا اور ہم نے آ کر اسے ٹھیک کیا ہے، لیکن ان کے “ٹھیک کرنے” کے اعداد و شمار دیکھ لیں۔
گزشتہ چار برس میں ان تجربہ کاروں کی حکومت میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آ گئی، ایکسپورٹس 31.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30 ارب ڈالر رہ گئیں۔
قرضہ 51 ٹریلین سے بڑھ کر 81 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، ڈالر 176 روپے سے بڑھ کر 280 روپے تک جا پہنچا۔
پیٹرول 150 روپے سے بڑھ کر 366 روپے اور بجلی 17 روپے فی یونٹ سے 50 روپے فی یونٹ ہو گئی۔
ایف ڈی آئی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی اور سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہونے میں اضافہ ہوا۔۔۔
اسد اللہ خان