Mini & Me Store

Mini & Me Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mini & Me Store, Karachi.

Mini Store
One stop shop for stylish, useful finds
Kids & adults •
affordable luxury for every day essentials
Delivery all over pakistan
WhatsApp: 0332 4621989
https://wa.link/idrqe1

ہم اپنی زندگی کا بڑا حصہ اس بات میں گزار دیتے ہیں کہ لوگ ہمیں کیسے دیکھ رہے ہیں، ہماری تعریف ہو رہی ہے یا نہیں، اور ہم د...
11/06/2026

ہم اپنی زندگی کا بڑا حصہ اس بات میں گزار دیتے ہیں کہ لوگ ہمیں کیسے دیکھ رہے ہیں، ہماری تعریف ہو رہی ہے یا نہیں، اور ہم دوسروں کی نظر میں کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہمارے دلوں کی نیت کو جانتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ ہم اکیلے میں کیسے ہیں، ہماری نیت کیا ہے اور ہمارا اصل کردار کیا ہے۔

اگر نیت صاف نہ ہو تو دکھاوا کسی کام نہیں آتا، اور اگر دل سچا ہو تو خاموشی میں کیا گیا عمل بھی بہت قیمتی ہوتا ہے۔

سمجھداری یہ ہے کہ ہم لوگوں کو خوش کرنے کے بجائے اپنے رب کو راضی کرنے کی فکر کریں۔ کیونکہ لوگوں کی نظر بدلتی رہتی ہے۔

اس لیے آج خود سے ایک سوال کریں.....

کیا میں لوگوں کو دکھانے کے لیے جی رہا ہوں یا اللہ کو راضی کرنے کے لیے؟

11/06/2026

゚viralシ

10/06/2026

AlhumdulilAllah

*عقلمـند عـورت اور تیـن چور* ــــــ٫٫٫٫ــــــ٫٫٫٫ــــــــــ٫٫٫٫ــــــ٫٫٫٫ــــــ ایک سرسبز گاؤں میں زینب نامی ایک نہایت ع...
10/06/2026

*عقلمـند عـورت اور تیـن چور*
ــــــ٫٫٫٫ــــــ٫٫٫٫ــــــــــ٫٫٫٫ــــــ٫٫٫٫ــــــ

ایک سرسبز گاؤں میں زینب نامی ایک نہایت عقلمند اور حاضر دماغ عورت رہتی تھی۔

لوگ کہتے تھے کہ زینب مشکل سے مشکل حالات میں بھی ایسی ترکیب نکالتی تھی کہ بڑے بڑے لوگ حیران رہ جاتے تھے۔

ایک دن اس کا شوہر تجارت کے سلسلے میں دوسرے شہر چلا گیا۔
رات گہری ہو چکی تھی، آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور ہر طرف خوفناک خاموشی پھیلی ہوئی تھی۔
زینب اپنے بچوں کو سلا کر ابھی آرام کرنے ہی والی تھی کہ اچانک اسے صحن سے ہلکی ہلکی سرگوشیوں کی آواز سنائی دی۔
اس نے کھڑکی کے پردے سے جھانکا تو دیکھا کہ تین چور دیوار پھاند کر گھر کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔

ان کے ہاتھوں میں رسیاں اور تھیلے تھے، اور وہ آہستہ آہستہ گھر کی طرف بڑھ رہے تھے۔

زینب ایک لمحے کے لیے ضرور گھبرائی،
مگر اگلے ہی لمحے اس کے ذہن میں ایک زبردست ترکیب آ گئی۔
وہ فوراً اونچی آواز میں اپنے سوئے ہوئے بچوں سے باتیں کرنے لگی تاکہ چور صاف صاف سن سکیں۔
وہ بولی:
"بچو! تمہارے ابو جو سونے اور ہیروں کا قیمتی ہار لائے تھے نا… میں نے اسے گھر کے اندر نہیں رکھا۔ زمانہ بہت خراب ہے۔ میں نے وہ خزانہ صحن کے پرانے کنویں میں ایک گھڑے کے اندر ڈال کر لٹکا دیا ہے، تاکہ کسی چور کو خبر نہ ہو سکے۔"
یہ سنتے ہی دیوار کے پیچھے چھپے چوروں کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
ایک چور نے سرگوشی کی: "آج تو قسمت کھل گئی! بغیر محنت کے خزانہ ہاتھ آ جائے گا!"
تینوں فوراً کنویں کے پاس پہنچ گئے۔ مگر کنواں پانی سے بھرا ہوا تھا اور اندر کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔
انہوں نے فیصلہ کیا کہ پہلے پانی نکالا جائے۔
بس پھر کیا تھا…
ایک چور بالٹی بھر بھر کر پانی نکالتا، دوسرا اسے صحن میں پھینکتا، اور تیسرا کنویں میں جھانک جھانک کر گھڑا تلاش کرتا۔ رات گزرتی گئی، مگر گھڑا کہیں نظر نہ آیا۔
ادھر زینب خاموشی سے صحن کی نالیاں اپنے خشک کھیتوں کی طرف موڑ چکی تھی۔ چور جتنا پانی نکالتے، وہ سیدھا اس کے کھیتوں میں جا کر فصلوں کو سیراب کرتا جاتا۔
پوری رات تینوں چور جانوروں کی طرح محنت کرتے رہے۔ ان کے کپڑے بھیگ گئے، ہاتھ زخمی ہو گئے اور سانسیں پھولنے لگیں، مگر لالچ نے انہیں اندھا کر رکھا تھا۔
آخرکار فجر کا وقت قریب آ گیا۔ مرغے بانگ دینے لگے اور آسمان ہلکا نیلا ہونے لگا۔
زینب نے کھڑکی کھولی، مسکراتے ہوئے باہر جھانکا اور بلند آواز میں بولی:
"ارے بھائیو! رات بھر میری فصلوں کو پانی دینے کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ تمہیں خوش رکھے! اگر تھک گئے ہو تو اندر آ جاؤ، میں تمہارے لیے گرم گرم چائے بنا دیتی ہوں!"
یہ سنتے ہی تینوں چوروں کے چہروں کا رنگ اُڑ گیا۔
انہیں سمجھ آ چکا تھا کہ وہ ساری رات ایک اکیلی عورت کی چالاکی کا شکار بن کر مفت کی مزدوری کرتے رہے ہیں۔
شرمندگی اور خوف کے مارے وہ اپنے تھیلے وہیں چھوڑ کر ایسے بھاگے جیسے پیچھے کوئی جن پڑ گیا ہو۔
زینب ہنسنے لگی، جبکہ اس کے کھیت پانی سے لہلہا رہے تھے۔
💡 اخلاقی سبق
عقل اور حاضر دماغی بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دے سکتی ہے۔
لالچ انسان سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتا ہے۔
مشکل وقت میں گھبرانے کے بجائے سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
➖----»»🌹 🪷🌹««----➖
ایک بارخاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود شریف پڑھ لیجئے

*جَــزَی الـلّٰـهُ عَــنَّـا مُـحَــمَّــداًﷺ مَّــاھُــوَ اَھٌــلُــہٗ*
*copied

ماں کا پلّواسکول میں ٹیچر نے کہا:“اپنی ماں کے پلّو پر ایک مضمون لکھو۔”ایک طالبِ علم نے ماں کے پلّو کے بارے میں اتنا خوبص...
09/06/2026

ماں کا پلّو

اسکول میں ٹیچر نے کہا:
“اپنی ماں کے پلّو پر ایک مضمون لکھو۔”
ایک طالبِ علم نے ماں کے پلّو کے بارے میں اتنا خوبصورت مضمون لکھا کہ وہ دل کو چھو لینے والا ہے۔

ماں کا پلّو ہمیشہ اُس کی باوقار شخصیت کی پہچان رہا ہے۔
اسی پلّو سے وہ چولہے سے گرم برتن اُتارتی تھی۔
اسی سے بچوں کا پسینہ اور آنسو پونچھتی، اُن کے کان صاف کرتی اور چہرے صاف کرتی تھی۔
کھانا کھانے کے بعد جب ماں اپنے پلّو سے بچوں کا منہ صاف کرتی، تو بچوں کو ایک عجیب سی خوشی محسوس ہوتی تھی۔
کبھی اگر بچے کی آنکھ میں گرد چلی جاتی، تو ماں اپنے پلّو کو مروڑ کر باریک سا بناتی، اپنی سانس سے گرم کرتی اور نرمی سے آنکھ پر لگا دیتی — اور نہ جانے کیسے درد خود بخود ختم ہو جاتا۔
ماں کی گود میں سونے والے بچے کے لیے اُس کی گود بستر ہوتی تھی اور اُس کی چادر یا پلّو لحاف۔
جب گھر میں کوئی اجنبی مہمان آتا، تو بچے ماں کے پلّو کے پیچھے چھپ جاتے۔
اور جب شرم محسوس کرتے، تو اسی پلّو سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیتے۔
باہر جاتے وقت بچے ماں کے پلّو کو پکڑ کر چلتے تھے — وہی اُن کی رہنمائی کرتا تھا۔
جب تک بچے کے ہاتھ میں ماں کا پلّو ہوتا، اُسے لگتا جیسے پوری دنیا اُس کی مٹھی میں ہے۔
سردیوں میں ماں اپنے پلّو سے بچے کو ہر طرف سے لپیٹ کر سردی سے بچاتی تھی۔
اور موسلا دھار بارش میں یہی پلّو چھتری بن کر بچے کو بھیگنے سے محفوظ رکھتا تھا۔
یہی پلّو ہاتھ پونچھنے کے تولیے کا کام بھی کرتا تھا۔
ماں اپنے پلّو میں درختوں کے نیچے گرے ہوئے پھل اور خوشبودار پھول بھی جمع کر لیتی تھی۔
اسی سے گھر کا سامان صاف کیا جاتا تھا۔
ماں کے پلّو کی گرہ ایک چلتی پھرتی بینک یا خزانہ ہوتی تھی۔
کبھی کبھی بچوں کو اُس میں بندھے ہوئے چند سکے بھی مل جاتے، جو کسی نعمت سے کم نہ تھے۔

ماں کا پلّو، دوپٹہ یا چادر ایک جادوئی احساس تھا — ایک ایسا احساس جسے آج کی نسل شاید کبھی سمجھ نہ سکے۔

یہ تحریر اُن تمام ماؤں کے نام
جنہوں نے اپنے، دوپٹے یا چادر کے سائے میں ہمیں محبت، تحفظ اور سکون دیا۔ 💐

تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

08/06/2026

゚viralシ

بچوں کی منگنی کو پوشیدہ رکھیں اور نکاح کا اعلان کریں۔اپنے پہلے بچے کی آمد کی خبر اُس وقت دو جب ولادت خیریت سے ہو جائے او...
08/06/2026

بچوں کی منگنی کو پوشیدہ رکھیں اور نکاح کا اعلان کریں۔

اپنے پہلے بچے کی آمد کی خبر اُس وقت دو جب ولادت خیریت سے ہو جائے اور تم اللہ کا شکر ادا کر لو کہ اس نے اپنی نعمت مکمل فرمائی۔

اپنی ملازمتوں کا اعلان اُس وقت کرو جب ان میں قبولیت ہو جائے اور تم کام شروع کر چکے ہو۔

اپنے منصوبوں کو اس وقت تک پوشیدہ رکھو جب تک وہ حقیقت کا روپ نہ دھار لیں، پھر لوگوں کو ان کی کامیابی کی خوشی میں شریک کرو۔

اپنے سفر کی تفصیلات بھی چھپا کر رکھو، اور واپسی کے بعد یادوں کو خود بولنے دو۔

گھر، گاڑی یا دیگر قیمتی چیزیں خریدنے کی نیت کا چرچا نہ کرو، بلکہ اس وقت خوشی مناؤ جب وہ واقعی تمہاری ملکیت بن جائیں۔

کیونکہ ہر منصوبے کا اعلان ضروری نہیں ہوتا، اور نہ ہی ہر نعمت کے مکمل ہونے سے پہلے اسے بیان کرنا مناسب ہوتا ہے۔ بعض چیزوں کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ انہیں خاموشی اور رازداری کے ساتھ رکھا جائے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں بخیر و خوبی مکمل فرما دے۔ 🌿

منتخب

07/06/2026

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mini & Me Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share