11/05/2026
#الحمدللہ
ہمارے خاندان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد جس طرح عزیز و اقارب، دوست احباب، اہلِ علاقہ اور تمام خیرخواہوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی، محبت اور خلوص کا اظہار کیا، اُس پر ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سب کے شکر گزار ہیں۔
جن حضرات نے اسپتال آ کر خیریت دریافت کی، فون کالز، پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے ہمارا حوصلہ بڑھایا، یا کسی بھی انداز میں ہمارے دکھ اور پریشانی میں شریک رہے، ہم اُن سب کی محبت، اخلاص اور تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ مشکل کی اس گھڑی میں آپ سب کی توجہ، فکر اور دعائیں ہمارے لیے بہت بڑا سہارا ثابت ہوئیں۔
ہماری پوری فیملی کی جانب سے ہر اُس فرد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے کسی نہ کسی صورت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے لیے دعاگو رہا۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آپ کے گھروں میں ہمیشہ خوشیاں، صحت، سکون اور آسانیاں عطا فرمائے، اور آپ کی ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔