Mr Gardener "Social Worker"

Mr Gardener "Social Worker" Because We Don't Think abOut Future Generations, They will Never Remember us, So Step up & Plant NOw

کہتے ہیں کے باغبانی ایک ایسا بیج ہے کہ جب ایک بار یہ اُگ جائے تو پھر یہ نہیں مرتا ...میں باغبانی کے لیے ایک لائن لکھوں گ...
04/09/2022

کہتے ہیں کے باغبانی ایک ایسا بیج ہے کہ جب ایک بار یہ اُگ جائے تو پھر یہ نہیں مرتا ...
میں باغبانی کے لیے ایک لائن لکھوں گا اُمید ہے کہ آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے، میری ریسرچ اور تجربے کے مطابق باغبانی کرنے میں آخری وقت کے علاؤہ ہر بیماری کا علاج ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی انسان دماغی طور پر تناؤ محسوس کرتا ہے، یا دل ٹوٹنے کے بعد والی کیفیت میں مبتلا ہے جس میں جینے کی حسرت نہیں رہتی، زندگی تو کمال ہو، مگر گزارنا محال، ایسے لوگ واقعی میں کسی حقیقی خوشی کے منتظر ہوتے ہیں، جبکہ حقیقی خوشی صرف مخلص دوستوں سے ہی مل سکتی ہے، اور آج کل کے دور میں پودوں سے زیادہ مخلص اور خوشی دینے والے دوست بھلا کون ہو سکتے ہیں، میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کے اگر آپ اپنے دن میں سے کچھ وقت باغبانی کے لیے نکالتے ہیں، اور اس طرف اپنی توجہ کرتے ہیں تو دل و دماغ کے آدھے سے زیادہ روگ تو نرسری پر تیسرا چکر لگنے سے پہلے پہلے چھو منتر ہو جائیں گے ...
کیسے اور کیوں، اس کا جواب آپکو باغبانی کا سفر شروع کرنے کے بعد ہی مل سکتا ہے، تو چھوڑو پرانی یادوں کو آؤ نیۓ سفر پر چلتے ہیں، ڈال کے پانی ، پال کے پودے ، آؤ باغبان بنتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
باغبانی شروع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، بس آپکو کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا ضروری ہے, اگر آپکو بلکل بھی نہیں معلوم کے آپنے اصل میں شروع کہاں سے کرنا ہے تو اس کا جواب تو بہت آسان ہے، کہ آپ اپنے علاقے میں کسی قریبی نرسری پر جائیں، موجودہ موسم کے حساب سے تھوڑے بیج خریدیں، اور 2 سے 3 پودے لیں، جنکی دیکھ بھال کرنا آسان ہو، جیسا کے منی پلانٹ، جیڈ پلانٹ، سینگونیم پلانٹ، اور اس طرح کے بہت سے پودے ہیں جنکو سمبھالنا زیادہ مشکل نہیں ہے، اور انہیں آپ اپنے کمرے کی روشن کھڑکی کے پاس بھی رکھ سکتے ہیں، (انڈور پلانٹس) جہاں آپ کو آتے جاتے انکو بڑھتا پھولتا دیکھ قدرتی خوشی کا احساس ہو گا، اور اس میں اصل مزہ تب شروع ھوتا ہے، جب آپ کچھ بنیادی معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے پودوں کو ٹرانسپلانٹ کرتے ہیں، انہیں اورگینک فرٹیلائزر گھر پر خود سے بنا کر ڈالتے ہیں، جب آپ اپنے پودوں سے بچے لے کر، یا انکی قلمیں لگا کر انہیں بڑھانا شروع کرتے ہیں، تب یہ شوق جنون بن جاتا ہے ...
نوٹ ::::
آپ نے نرسری سے جو بھی پودے لینے ہیں ساتھ ضرورت کے مطابق بھالو مٹی بھی ضرور لیں، مطلب اگر 3 گملے لیے ہیں تو 5 گملوں کی مٹی اور ساتھ 3 اپنی پسند کے خالی گملے بھی لے لیں، کیوں کے نرسری سے جب ہم پودے لاتے ہیں تو زیادہ تر پودوں کے گملوں میں چکنی مٹی ہوتی ہے، جس میں پودے کی گروتھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی، اور پانی کی نکاسی بھی کچھ خاص نہیں ہوتی، آپنے گھر آ کر سب سے پہلے جو کام کرنا ہے وہ ہے ان پودوں کے گملے اور مٹی تبدیل کرنا، جسے کرنے کا مناسب وقت شام عصر کے بعد یا پھر صبح فجر کی نماز کے بعد ہے، جب سورج کی تپش زمیں پر نا پڑ رہی ہو، کیوں کہ ری پورٹنگ کرتے وقت پودے کی جڑوں پر ڈائریکٹ سورج کی کرنیں پڑنے سے پودے کی جڑوں اور پودے کی ھیلتھ کو نقصان ہوتا ہے,
جس مٹی کو آپ نرسری سے لائے گئے پوڈوں سے نکالتے ہیں اگر وہ چکنی اور سخت مٹی ہے تو اسے پھینک دیں، اگر بھالو مٹی کی طرح نرم اور نکاسی والی ہے تو اسے استعمال کرنے سے پہلے 3٫4 دن کے لیے ڈائریکٹ دھوپ میں رکھیں، تا کہ اگر اس میں کوئی کیڑے یا فنگس ہے تو وہ دھوپ کی شدت سے مکمل ختم ہو جائے, اور آپکی مٹی جراثیموں سے پاک ہو جائے، پھر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں،
اور پھر جو بیج آپ لائے ہیں وہ بھی لگا دیں، اور صبر کے ساتھ انکی دیکھ بھال کریں، یاد رکھیں باغبانی ایک ایسا شوق ہے، جس میں صبر اور استقامت بہت ضروری جز ہے، ایسا نہیں کے آپنے آج بیج لگائے ہیں اور صبح تک وہ اُگ جائیں گے، ایسا نہیں ہوتا، مگر ہاں جس صبح آپ اچانک سے دیکھو گے کے جو بیج آپ نے لگائے تھے وہ اب مٹی میں سے سر نکال رہے ہیں، تو وہ خوشی میں آپ کو بیان نہیں کر سکتا ...
باغبانی شروع کرنے کے لیے کچھ احتیاتی تدابیر پیش خدمت ہیں ...
پانی کی مناسب ضرورت کا خیال رکھنا بھی باغبانی میں اہمیت کا حامل ہے، کبھی بھی پودے کو بلا وجہ زیادہ پانی نہیں دینا، اور نا کسے مخصوص شیڈول کو فالو کرنا ہے، جب بھی آپ اپنے پودوں کو پانی دینے لگیں تو انگلی کے ساتھ گملے کی اوپری سطح والی مٹی کو چیک کریں، اگر تو آپ محسوس کریں کہ گملے کی اُوپری سطح کی مٹی 2 انچ تک خشک ہو چکی ہے، تب پودے کو پیٹ بھر کر پانی دیں (نکاسی کا سوراخ یقینی بنائیں)
‌یہاں ایک اہم پوائنٹ شیئر کرتا چلوں کے بعض پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ پانی پسند ہوتا ہے، انہیں روز پانی دینا پڑتا ہے، اگر نہیں دیں گے تو وہ مرجھا جائیں گے، ایسے پودے زیادہ دیکھ بھال کے طلبگار ہوتے ہیں، اور کچھ پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی، ان میں زیادہ تر انڈور پلانٹس ہوتے ہیں، جو گھر کے اندر بلواسطہ سورج کی روشنی میں رہتے ہیں، مطلب روشی تو آتی ہے، مگر ڈائریکٹ نہیں، ایسے پودوں کو ہفتے میں ایک بار پانی دیا جاتا ہے، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بلکل بھی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی, توجہ کے طلبگار تو یہ بھی ہوتے ہیں،
‌احتیاط :::::::::
‌جب بھی آپ پودے کو کسی نیۓ گملے میں شفٹ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے گملے کے نیچے Bottom میں سوراخ ضرور ہو، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے یا جانے انجانے میں آپ سے اپنے پودے کو محبت محبت میں زیادہ پانی دے دیا ہے تو پودے کے مشکل میں پڑنے کے چانسز کم ہوتے ہیں، کیوں کہ جتنا پانی اُسے چاہئے ہو گا وہ رکھ لے گا باقی کا نیچے سوراخ سے ڈرین ہو جائے گا، اور اگر سوراخ نہیں ہو گا تو سارہ پانی اندر ہی رہے گا اور اس سے آپکے دوست کی جڑیں ڑوٹ (گلنا) ہونا شروع ہو جائیں گی ...

‌کیڑوں کا حملہ بھی پودوں میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حاصل کر انڈور پودوں میں، اپنے پودوں کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں نیم تیل کا سپرے معمول سے کیا کریں، ( نیم تیل کے بارے میں اسے بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق ایک پوسٹ میرے اسی پیج مسٹر گارڈنر پر موجود ہے، آپ وہاں سے نیم تیل کیڑے مار سپرے کو گھر میں بنانے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار کے بارے پڑھ کر مستفید ہو سکتے ہیں ...

‌فرٹیلائیزرز ::::::::
‌اب بات کرتے ہیں فرٹیلائیزر کی، پودوں کی اچھی گروتھ اور چمکتے رنگوں کے لیے فرٹیلائیزر بھی ایک اہم جز ہے، جیسے ہمارے لیے اپنے وجود کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور اورگینک خوراک ضروری ہے بلکل ایسے ہی پودوں کے لیے بھی فرٹیلائیزر بہت ضروری ہے، مگر یہاں میں آپکو ایک بات بتاتا چلوں کے آپ جب بھی اپنے پودوں پر کچھ بھی ضرورت کے مطابق اپلائی کریں، چاہے وہ سپرے ہو یا فرٹیلائیزر، تو اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ آپ جو پڑوڈکٹ استعمال کر رہے ہیں وہ ٪100 اورگینک ہو، کیوں کہ مکمل اورگینک پروڈکٹ ہمارے پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی، مگر کیمیکل والی سائنٹیفک پروڈکٹ کے استعمال سے بیماری میں وقتی کمی تو آتی ہے، مگر اس سے الٹا ہمارے پودے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی لیے میں ہمیشہ سے اورگینک پروڈکٹ ہی استعمال کرتا ہوں، اور آپکو بھی میں یہی مشورہ دوں گا، یہ بیماری پر اثر انداز تو آہستہ آہستہ ہوتی ہے، مگر پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی ...
‌امید کرتا ہوں کے یہ بلاگ آپکے لیٔے فائدہ مند ہو گا، اگر آپکا مزید کوئی سوال ہے تو کومنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں، آپکی مکمل طور پر رہنمائی کی جاہے گی ...
‌اور مزید یہ کہ میں اپنی اگلی آنے والی پوسٹ میں آپ سے شیئر کروں گا کے کس طرح سے ہم گھر پر کچھ اورگینک مٹیریل کی مدد سے ایک بہترین اورگینک فرٹیلائزر بنا سکتے ہیں ...
‌تب تک کے لیے دیجیے مجھے اجازت خدا حافظ ....

سپائیڈر مائٹس کیا ہوتے ہیں، سپائیڈر مائٹس ایک قسم کے مکڑی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں، جو عام آنکھ سے نظر نہیں آتے مگر ...
04/09/2022

سپائیڈر مائٹس کیا ہوتے ہیں،
سپائیڈر مائٹس ایک قسم کے مکڑی کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں، جو عام آنکھ سے نظر نہیں آتے مگر آپکے گھریلو پودوں کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور انہیں سبز پتوں سے محروم کر کے بدصورت بنا دیتے ہیں ...
سپائیڈر مائٹس خاص طور پر پودوں کی اندرونی جڑوں میں اور سبز پتوں والے پودوں پر جالا چھوڑ کر اِسے اپنے گھر جیسا ماحول دیتے ہیں، اور پھر اپنی نسل کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے لیے اس پودے کا رس چوستے ہیں، جس سے پودے کو کافی نقصان پہنچتا ہے، اور وہ بدصورت دکھنے لگتا ہے، متاثرہ پودے کے پتوں پر پیلے رنگ کے چھلکے پر جاتے ہیں، اور جیسے جیسے انفیکشن بڑھتا جاتا ہے، پتے مکمل طور پر سوکھ کر پودے سے الگ ہو جاتے ہیں ...
سپائیڈر مائٹس سے فوراً چھٹکارہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے، آپ کوئی اچھی سی سپائیڈر مائٹس کنٹرول سپرے لائیں اور پودے پر پروڈکٹ کے اوپر مینشن کیے گئے طریقے کے مطابق اپلائی کریں (کیمیکل سپرے کرتے وقت ہمیشہ احتیاط کریں، اور فیس ماسک کو یقینی بنائیں)
کوشش کریں کے آپ ہمیشہ اپنے پودوں کو اورگینک طریقے سے ٹریٹ کریں، آپ گھر پر بھی چند بنیادی چیزوں کی مدد سے کیڑے مار سپرے بنا سکتے ہیں، جو کے بلکل اورگینک ہو گا اور اس سے آپکے پودے کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ...
اگلی پوسٹ میں آپکے ساتھ ہوم میڈ اورگینک سپرے کو بنانے کے طریقے پر بات کروں گا، کے آپ اسے کچھ چیزوں کی مدد سے گھر پر کیسے بنا سکتے ہیں، تب تک کے لیے مجھے دیجیۓ اجازت خدا حافظ ...

پودوں کے بارے میں مزید اچھی اچھی معلومات کے لیے میرے فیس بک پیج مسٹر گارڈنر کو لائک کرنا مت بھولیں،

آج میں اِس پوسٹ میں آپ کو منی پلانٹ کی بنیادی باتوں اور اِسکی دیکھ بھال سے متعلق آگاہ کروں گا ...منی پلانٹ ایک نہایت خوب...
04/09/2022

آج میں اِس پوسٹ میں آپ کو منی پلانٹ کی بنیادی باتوں اور اِسکی دیکھ بھال سے متعلق آگاہ کروں گا ...
منی پلانٹ ایک نہایت خوبصورت اور ہر دِل فریب پودا ہے، اگر آپ کو کچھ بنیادی باتوں کا علم ہو تو اسکی دیکھ بھال کرنا بہت آسان ہے, مگر یہاں ایک غلط فہمی یہ ہے کہ منی پلانٹ کو کسی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ صرف بڑھتے ہیں، لیکن کم سے کم دیکھ بھال کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں پانی کھاد اور روشنی کی ضرورت نہیں ہے،
اسکا سیدھا مطلب یہ ہے کہ بھاری دیکھ بھال والے پودوں کے برعکس جو پانی کے بغیر ایک دن بھی زندہ نہیں رہ سکتے، منی پلانٹ کو اتنی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی ...
منی پلانٹس کی ہر شاخ 5 پتیوں پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا سائز 12 انچ تک بڑھ سکتا ہے ۔۔۔
اسکے پتے سبز رنگ اور دِکھنے میں چمکدار ہوتے ہیں، اِسکا آپکے گھر میں ہونا آپ کو خوشی کا احساس دیتا ہے، یہ پودا پانی میں بھی اچھے سے بڑھ پھول سکتا ہے، آپ اسے ایکویریم میں بھی لگا سکتے ہیں، جس میں اسکی جڑیں ایکویریم میں نیچے تک پھیلی ہوں گی جو کے آپکے ایکویریم کو بہت خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ہوا اور پانی کو بھی صاف کرے گا اور آپکی مچھلیوں کو کچھ ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرے گا ...

آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ اپنے منی پلانٹ کو کہاں اُگانا چاہتے ہیں، یعنی کہ مٹی میں یا پھر پانی میں ؟
اِسے مٹی یا پانی میں دونوں جگہ برقرار رکھا جا سکتا ہے،
لیکن احتیاط : کبھی بھی مٹی میں اُگنے ہوئے منی پلانٹ کو پانی میں یا پانی میں اُگے ہوئے منی پلانٹ کو مٹی میں شفٹ نہ کریں، کیوں کہ پانی میں اُگنے والے منی پلانٹ کے پتے مٹی میں اُگنے والے منی پلانٹ کی نسبت نرم ہوتے ہیں،

منی پلانٹ کو تیزی سے اُگانے اور انکی جڑیں تیار کرنے کا پہلا اور سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ آپکو منی پلانٹ کی کٹنگ کو پہلے پانی میں رکھنے کی ضرورت ہے، کٹنگ کو پانی میں رکھیں اور اسے اپنی جڑیں تیار کرنے دیں، جیسے ہی منی پلانٹ جڑوں کی نشونما کرتا ہے، یہ اسکی تیز رفتار نشونما کی نشاندھی کرتا ہے، اس کے بعد اسے مٹی میں لگانا بہتر انتخاب ہو گا،
(جیسے ہی جڑوں کی نشونما ہو جائے فوراً سے اسے مٹی میں شفٹ کر دیں)
منی پلانٹ اچھی نکاسی والی مٹی کو ترجیح دیتے ہیں،
آپ بھالو مٹی کا استعمال کر سکتے ہیں،جس میں پرلائٹ کی مقدار زیادہ ڈالی ہو، یا پھر دریا کی ریت کو بھالو مٹی میں مکس کر لیں، 50٪-50٪ (Soil FOr Money Plant)

دوسرے پودوں کی نسبت منی پلانٹ کی عمر اور بقا کی شرح زیادہ ہے، اِس پودے کے بارے میں ایک اور مزے کی حقیقت یہ ہے کے یہ زہریلے مادوں کو ہٹا کر گھر کے ماحول کو صاف کرتا ہے،
یاد رکھیں : کہ اِس پودے کا رَس اگر غلطی سے کھا لیا جائے تو یہ نہایت زہریلا ہوتا ہے،

جنگلی منی پلانٹ عام طور پر 50 سے 60 فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں، جبکہ گھر کے پالتو منی پلانٹ کا سائز 10 سے 15 فٹ تک ہو سکتا ہے،

روشنی :
منی پلانٹ کو گھر کے باہر لگانا اچھا نہیں ہے، اِسے رکھنے کی بہترین جگہ شیڈی ایریا ہے، جہاں سورج کی بلواسطہ روشنی آتی ہو، کیوں کے اسے اچھی طرح بڑھنے کے لیٔے براہِ راست شعاعوں کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکےاِس سے اُلٹا آپکے منی پلانٹ کے پتے جلنا شروع ہو جاتے ہیں، آپ اگر اِنہیں اپنے کمرے کی روشن کھڑکی کے پاس بھی رکھتے ہیں، جَہاں اِنہیں سورج کی بلواسطہ روشنی ملتی ہو تو آپ دیکھیں گے کہ آپکا منی پلانٹ روشنی کی طرف بڑھ رہا ہے، جی ہاں، منی پلانٹ شمسی روشنی کو پسند کرتا ہے، مگر صرف بلواسطہ روشنی، لہٰذا اسے کھڑکی کے قریب دِن کی روشنی میں رکھنے سے اسکی نشونما میں تیزی سے اضافہ ہو گا ...
اگرچہ منی پلانٹ کم روشنی والے حالات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن یہ ذیادہ درجہ حرارت میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہیۓ کے منی پلانٹ کا سورج کی تیز شعاعوں کے رابطہ نا ہو، نہیں تو منی پلانٹ کے پتے جل جائیں گے ...

پانی :
پانی دینا ایک اور اہم عنصر ہے، زیادہ پانی آپکے پودے کو تباہ بھی کر سکتا ہے،
منی پلانٹ اپنے ابتدائی دنوں میں مناسب مقدار میں پانی مانگتا ہے، لہذا ، جب آپکو نیا نیا منی پلانٹ ملے تو اِسے اچھے سے پانی دینا نہ بھولیں، اور بعد میں زیادہ پانی دینے سے اجتناب کریں،
یاد رکھنے کی ضرورت ہے کے جب بھی آپ اپنے منی پلانٹ کو پانی دینے لگیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیا جس گملے میں آپ نے منی پلانٹ لگایا ہوا ہے اُسکی اوپری سطح کی مٹی 2 سے 3 اِنچ تک خشک ہو چکی ہے ؟ اگر ہاں ! تو پھر آپ اسے پیٹ بھر کے پانی دے سکتے ہیں،
گرمیوں میں منی پلانٹ کو ہفتے میں ایک بار اور سردیوں میں 2 سے 3 ہفتے میں ایک بار پیٹ بھر پانی دینا مناسب ہے, آپ پانی دینے کے درمیان مٹی کو خشک ہونے کی اجازت بھی دے سکتے ہیں،
نوٹ : گملے کے Bottom میں پانی کے اخراج کے لیٔے سوراخ ضروری ہے، اس سے منی پلانٹ کو جتنا پانی چاہیے ہو گا وہ رکھ لے گا اور باقی کا پانی نیچے سوراخ سے نکل جائے گا ...

اوپر چڑھنا،
منی پلانٹ کو اوپر کی طرف چڑھنا پسند ہے، اس لیٔے انکی اوپر چڑھنے میں مدد کرنا انکو تیزی سے بڑھاتا ہے، جس سے انکی خوبصورتی میں مزید اضافی ہوتا ہے، آپ اس میں رسیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں، آپ انکے تنوں کو اُس وقت تک باندھ سکتے ہیں جب تک کہ یہ چوٹی تک نہ پہنچ جائیں،
لہٰذا منی پلانٹ کو صحیح طریقے سے اُوپر کی طرف چڑھنے میں مدد کرنا منی پلانٹ کو تیزی سے اُگانے کا ایک اہم ٹِپ ہے ...

کٹائی :
دیکھ بھال کے لیٔے کٹائی ایک اور اہم قدم ہے،
اگر آپ مردہ یا زیادہ بڑھی ہوئی شاخوں کو نہیں کاٹیں گے تو نئی اور تازہ شاخیں کیسے آئیں گی، اِس لیٔے منی پلانٹ کی مردہ یا زیادہ بڑھی ہوئی شاخوں کو کاٹ دیا کریں، کہ یہ عمل پودوں کی اچھی دیکھ بھال اور گروتھ کے لیٔے بہت ضروری ہے ...

کھاد :
اگر آپ اپنے منی پلانٹ کو فراہم کردہ مٹی، پانی اور سورج کی روشنی کا خیال رکھیں تو اِسے کھاد کی زیادہ ضرورت نہیں پڑے گی، چونکہ منی پلانٹ پھول دار پودا نہیں ہے، اس لیٔے نائٹریٹ پر مبنی کھاد کا استعمال کرنا اچھا ہے، موسم گرما اور بہار کے درمیان جب پودا زیادہ بڑھتا ہے تو اس دوران پودے کو مہینے میں ایک بار کھاد ضرور دیں، اور سردیوں میں اس پودے کو کھاد ڈالنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اکثر پودوں کی نشونما سردیوں میں قدرتی طور پر سُست ہو جاتی ہے، کھاد ڈالنے سے پہلے مٹی کو گیلا کرنا بہتر ہوتا ہے، (یاد رکھیں) آپ نے جب بھی اپنے پلانٹ کو کھاد ڈالنی ہے شام کے وقت ڈالیں، اور پہلے گملے کی مٹی گیلی کر لیں ...
اب جیسا کے آپ جانتے ہیں، کہ بہت سے لوگ منی پلانٹ کو صرف گھر کی سجاوٹ کے لیٔے پانی میں رکھتے ہیں، پانی میں منی پلانٹ کی دیکھ بھال کرنے کا آسان طریقہ یہاں ہے،
منی پلانٹ کی مناسب نشونما کے لیٔے کم از کم ایک نوڈ پانی کی سطح سے اندر رکھیں،
پودے کو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں اُسے دن میں تھوڑی سی سورج کی روشنی مل سکے،
ہر ہفتے یا ہر تین دن بعد پانی کو تبدیل کرنا ایک ضروری کام ہے ...

اُمید کرتا ہوں کے میں نے کچھ مِس نہیں کیا ، باقی اگر آپکا کوئی اور سوال ہے تو آپ کومنٹس میں پوچھ سکتے ہیں، آپ کو جواب دیا جائے گا ...
مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں ۔۔۔

اسلام و علیکم ، میرا یہ پیج بنانے کا مقصد نا تو آپکو کچھ بیچنا ہے اور نا ہی اس کے پیچھے میری نیت آپ سے پیسے بٹورنے کی ہے...
03/09/2022

اسلام و علیکم ، میرا یہ پیج بنانے کا مقصد نا تو آپکو کچھ بیچنا ہے اور نا ہی اس کے پیچھے میری نیت آپ سے پیسے بٹورنے کی ہے، یہ مسئلہ پیسے دولت اور شہرت جیسی چیزوں سے بہت بڑا ہے، یہ مسئلہ پاکستان کے مستقبل کا ہے، اور یہ مسئلہ آپکی اور میری آنے والی نسل کے لیے بہت سی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے غور سے ساری تحریر پڑھیں اور سوچیں پھر کریں اپنے بچوں کے لیے، اپنے ملک پاکستان کے لیے، اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے 😢
میرا نام ارسلان احمد ہے، میں ایک سوشل ورکر ہوں اور باغبانی میرا جنون ہے، میں نے تقریباً 5 سال پہلے پودوں کے بارے پڑھنا اور ان پر ریسرچ کرنا شروع کیا تھا، پہلے تو میں نے نرسری سے کچھ پودے خریدے اور گھر لا کر انکی دیکھ بھال اور انکو ملٹی پلائی کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے، جس سے مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا تھا، کچھ کٹنگز لگائی، کچھ بیج اُگائے، اور ان پر مختلف تجربات کیے، جن میں کامیابی کے بعد میرا یہ شوق جنون میں بدل گیا، میں نے اپنے گھر کی چھت پر 6 مہینے میں مختلف قسم کے لگ بھگ 2000 پودے تیار کیے، (چھوٹی چھوٹی مٹی کی تھیلیوں میں) کچھ کو پولیتھین شیٹ سے ڈھانپ کر تو کچھ کو سورج کی بلواسطہ روشنی میں رکھ کر،،،، ، ہر طرف پودے ہی پودے تھے، کچھ بڑے اور بہت سے چھوٹے سائز کے، ایسا لگتا تھا کسی نرسری میں آ گیا ہوں، پھر مجھے فیصل آباد سے لاہور شفٹ ہونا پڑا جس وجہ سے سارے پودے دوستوں میں اور ارد گرد کے لوگوں میں بانٹ دیے، میں اپنے پودوں کے ساتھ کافی باتیں اور تجربات کر چکا ہوں، مزید یہ کہ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک بنا تھکے باغبانی کر سکتا ہوں، جیسا کہ پہلے ارض کر چکا ہوں کہ یہ میرا جنون ہے، جو شوق سے کافی آگے کی بات ہے میں ہر دن جب تک کچھ نیا نہیں کرتا تھا تب تک لگتا تھا کے آج میں نے گارڈننگ نہیں کی، کبھی سر نکالتی نئی پتیوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا تو کبھی نئی اگتی جڑوں کا مشاہدہ کر کے، اس بار میں یہ سب کچھ لاہور والے گھر کی چھت پر کروں گا، اور آپ لوگوں کو بھی اس کے بارے آگاہ کروں گا (اس بار میرا ہدف کچھ اور ہے) جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں ایک سوشل ورکر ہوں اور مجھے سوشل ورکنگ کرنا پسند ہے، جبکہ سائنس نے آج باغبانی اور جنگلات کے بہت سے فائدوں پر بات کرنا شروع کر دی ہے، گھر میں پودے رکھنے سے آپ بہت سی جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، اصل میں پودے قدرت کی طرف سے انسان کے لیے کمال کا تحفہ ہیں، مگر افسوس کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے نا واقف ہیں، تبھی تو ہمارے ملک کے زیادہ تر لوگ خشک طبیعت کے ہو چکے ہیں، مختلف قسم کی بیماریوں کی زد میں آ چکے ہیں، جیسا کے بلڈ پریشر, ذہنی تناؤ، دل کے مرض، وغیرہ غیرہ،
میں مانتا ہوں کے بیماری اور شفا مولا کی طرف سے ہے، سیلابوں جیسی فنا کن آفتیں بھی اُسکے حکم کی محتاج ہیں، مگر کیا پودے اور درخت مولا کی طرف سے نہیں ہیں، کیا قدرت نے پودہ لگانے کو صدقہ جاریہ نہیں کہا ؟؟؟ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کے قدرت نے اپنے تخلیق کردہ نظام میں پودوں اور درختوں کو کس قدر اہمیت دی ہے، آج کل جو صورت حال ہمارے ملک کے جنگلوں اور آبادیوں کی ہو چکی ہے، لوگ گاڑیاں خرید رہے ہیں، فیکٹریز لگا رہے ہیں، پلیوشن اور پاپولیشن دونوں بڑھا رہے ہیں، مگر پودے کوئی نہیں لگا رہا، ہم ایسے کب تک زندہ رہ سکتے ہیں، آج کی اس صورت حال میں ایک ایک پودہ ہم پاکستانیوں کے لیے کس قدر اہم ہے اگر ہم جان لیں تو کوئی انسان تب تک اپنی نئی گاڑی روڈ پر نہیں چلائے گا جب تک کے وہ روڈ کے کنارے کچھ پودے نا لگا دے، کوئی بھی انسان تب تک اپنی نئی فیکٹری کا افتتاح نہیں کرے گا جب تک کے اس فیکٹری کی مناسب جگہوں کو سر سبز پودوں سے نا بھر دے، کوئی بھی ماں باپ اپنے آنے والے بچے کے لیے تب تک شوپنگ (خریداری) نہیں کریں گے جب تک کہ اُس کے مستقبل کے لیے چند پودے نا لگا دیں، یہ واقعی بہت ضروری ہے، نہیں تو 5 نہیں تو 10 سال (میرے منہ میں خاک مگر) اگر ایسے ہی چلتا رہا تو حالات بہت کشیدہ ہو سکتے ہیں، جیسا ہمیں گمان بھی نا ہو،
آج ہمارے ملک میں سیلاب سے جو تباہ کاری ہو رہی ہے اسکی بنیادی وجہ ڈیمز کا نا ہونا تو ہے ہی، مگر ساتھ ہی ساتھ جنگلوں کا وہ مافیا ہے جو ہماری پاک سر زمین کی ہریالیوں اور درختوں کو نیلام کر رہا ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے دیکھ کر، سن کر، (یہ تو بھلا ہو ہمارے محترم لیڈر عمران خان کا جنہوں نے پاکستان کے بڑے بڑے گلیشیرز کو وقت پر ہی درختوں کے ساتھ ڈھانپ دیا تھا، ورنہ خدا نا کرے اس صورت حال میں اگر وہ گلیشیئرز بھی پگھل جاتے تو ہمارا پورہ ملک ڈوب جاتا 🥺 ایک سروے کہ مطابق پاکستان میں اس وقت رقبے کے لحاظ سے درختوں کی موجودہ شرح صرف ٪2.2 رہ گئی ہے، مطلب پاکستان کے قومی جھنڈے میں تو سبز رنگ ٪75 ہے، مگر حقیقت میں رقبے کے لحاظ سے صرف ٪2.2 پر ہی سبز درخت نظر آتے ہیں، اور یہ شرح مزید نیچے جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر سال گرمی اور بیماریوں میں زیادتی ہو رتی چلی جا رہی ہے، موسم بلکل الٹ پھُلٹ ہو چکا ہے، ایک خوشحال اور صحت مند ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہاں رقبے کے لحاظ سے ٪25 رقبے پر درخت ہونے چاہئیں، مگر افسوس کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، اگر یہی سستی اور لا پرواہی والا عالم رہا تو ہماری آنے والی جنریشن کم از کم ہمیں دعائیں تو نہیں دے گی، سارے جنگل خالی ہو رہے ہیں، اور اب تو جنگل بھی نام کے ہی رہ گئے ہیں، لاھور شہر میں بند روڈ والی سائیڈ پر کرول گاؤں کے پاس ایک جنگل ہے، جس کا رقبہ 1000 ایکڑ پر مشتمل ہے، کسی دن آپکے لئے Vlog بناؤں گا اندر تک چلیں گے، اور میں آپ کو دکھاؤں گا کہ یہ گندہ مافیا اور ارد گرد کے رہائشی لوگ اپنے ہی گھر کو کس طرح سے لوٹتے ہیں، کس تعداد میں درخت چوری ہو رہے ہیں، ان حالات میں جنگلوں پر منحصر رہنا فقت بچپنا ہو گا، ہمیں اپنے گھروں میں اور انکے آس پاس، راستوں پر، سکول کالج اور جہاں جہاں مستقل خالی جگہ ملے وہاں پودے لگانا پڑیں گے، ہمیں خود اپنے شہروں کو ان سبز پودوں سے بھرنا اور انہیں پانی دینا پڑے گا، تا کہ وہ بڑے درخت بن سکیں، اب میرا ہدف صرف گھر کی چھت پر پودے لگانے تک نہیں رہا، میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں اکیلا پورے ملک میں تو پودے نہیں لگا سکتا مگر کم از کم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنے حصے کا کام تو کر ہی سکتا ہوں، اپنے گھر سے اپنے علاقے سے اپنے شہر سے شروع کر کے جہاں تک ممکن ہوا جاؤں گا، سکول، کالجز، پولیس سٹیشنز، ہر اس جگہ پر فری پودے لگا کر دوں گا، جہاں ان سے منہ موڑا جاتا ہے، اور چند پیسے بچانے کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ زیادہ اہم نہیں ہیں، پودے رکھ لئے تو کیئر کون کرے گا، بھئی جو شخص ان حالات میں پودے کو پانی تک نہیں پلا سکتا اس کا ہونا نا ہونا پاکستان کے لئے ایک برابر ہے، ہم اُنہیں سمجھائیں گے کہ پودے اور درخت کس قدر ضروری ہیں، جہاں تک ممکن ہوا ہم اس سبز رنگ کو پھیلا دیں گے، ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی، جیسا کہ ہم سب اپنے محترم لیڈر عمران خان کے نظریے پر ایک ہوئے ہیں بلکل اسی طرح ہم پودوں اور درختوں کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی ایک ہو جائیں تو اگلے 5 سال میں سیلاب کا تصور بھی نہیں رہے گا، پاکستان میں ہر انسان تازہ سانس لے سکے گا، گرمی کی آگ میں کمی ہو گی، ہوا بیماریوں اور وباؤں سے پاک ہو گی، ہم عوام ڈیم تو نہیں بنا سکتے وہ کام خان صاحب بخوبی کر لیں گے، مگر ایک کام ہے جو ہم کر سکتے ہیں، ہم پودے لگا سکتے ہیں، اور انہیں پانی دے سکتے ہیں، تا کہ وہ بڑے درخت بن سکیں ...
میرا یہ پیج بنانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ میں لوگوں کو گارڈننگ اور پودوں کے بارے سکھا سکوں، گھر سے باہر پودے ہم بھائی لگا لیں گے، بہنیں گھروں میں لگائیں، اپنے بچوں کو بھی اس بارے آگاہ کریں دن میں صبح یا شام کے وقت ایک گھنٹہ باغبانی کو دیں، یہ پودے آپکے گھر میں آئی بری نظروں کو بھی کھا جائیں گے، میں جلد ہی You-Tube پر بھی ایک چینل بنانے جا رہا ہوں جہاں میں پریکٹیکلی گارڈننگ سے مطلق آپکو آگاہ کروں گا، اور جہاں جہاں ہم پودے لگائیں گے وہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، تا کہ آپ لوگ بھی دیکھیی، سنیں اور جذبہ حاصل کریں، اور اپنے اپنے حصے کے پودے خود اپنے ہاتھوں سے لگائیں، جیسے ہر گھر میں ہر کسی کا اپنا اپنا موبائل فون ہے، تو پھر ہر کسی کا اپنا اپنا پودہ کیوں نہیں ہو سکتا، تو کوشش کریں جتنے گھر کے فرد ہوں کم از کم اتنے پودے تو ہونے چاہئیں یہ ایک حقیقی صدقہ جاریہ ہے بہت سے فائدوں کے ساتھ، یہ رنگ بھرنگے انسانیت کے دوست مسلسل خالق و مولا کے ذکر و فکر میں رہتے ہیں، لگانے والے اور پانی دینے والے کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں، انسان اور پودے کہیں نا کہیں آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ان سے محبت کریں، اگلے بلاگ میں میں آپکے ساتھ پودوں کے بیشمار حیران کن فائدے شیئر کروں گا، جن کے بارے بہت سے لوگ نہیں جانتے ...

03/09/2022

پتا نہیں پاکستان میں کب اکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں لیا جائے گا، 😠 مطلب حد ہوتی ہے یار 😒 اب پھر سے نیا پیج بنایا ہے، برائے مہربانی جنہوں نے میرا پہلا پیج مسٹر گارڈنر لائک کیا تھا، یہاں آ جائیں اور پھر سے لائک کر لیں، تا کہ نئے دوستوں کو بھی موقع مل سکے 😁

Because we don't Think abOut Future Generations, They will Never Remember us, So Step up & Plant NOw ...
03/09/2022

Because we don't Think abOut Future Generations, They will Never Remember us, So Step up & Plant NOw ...

Address

Baghbanpura
Lahore
42000

Telephone

+923213222383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr Gardener "Social Worker" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr Gardener "Social Worker":

Share

Category