Hafiz Hussain Bin Mukhtar

Hafiz Hussain Bin Mukhtar ✍️

اگر آپ حفظ کے استاد ہیں؟تو مندرجہ ذیل تحریر آپ ہی کے لیے ہے۔یاد رکھیں ! کہ تدریس پارٹ ٹائم جاب نہیں ، یہ قوم کے دماغوں ک...
14/05/2026

اگر آپ حفظ کے استاد ہیں؟
تو مندرجہ ذیل تحریر آپ ہی کے لیے ہے۔

یاد رکھیں ! کہ تدریس پارٹ ٹائم جاب نہیں ، یہ قوم کے دماغوں کی سرجری ہے۔ اگر آپ کے ہاتھ کانپتے ہیں یا اوزار ( علم کے ) پرانے ہوگئے ہیں تو آپ مسیحا نہیں، قاتل ہیں۔ ایک ایسا استاد بننے کے لیے کہ جسے دنیا یاد رکھے، تو آپ کو روایتی " مولا بخش " والی سوچ سے نکل کر جدید اصول اپنانے ہوں گے۔

پہلا اصول:
دوست نہیں ، مینٹور بنیں۔ نئے اساتذہ اکثر بچوں کے " دوست " بننے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ وہ پسند کیے جائیں۔ یہ سب سے بڑی غلطی ہے، حالانکہ بچوں کے بہت سے دوست ہوتے ہیں، انہیں ایک رہبر یعنی لیڈر چاہیے، ایک ایسا فاصلہ رکھیں کہ وہ آپ سے اپنی ذاتی بات بھی کر سکیں مگر بدتمیزی کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔

دوسرا اصول:
اپنی جہالت کا اعتراف کریں، کوئی بھی بچہ کمزور اور غبی نہیں ہوتا۔ ہمیں ذہین اور کمزور کے فرق کو ختم کرکے ہر بچے کو امّت کی امانت سمجھنا ہے۔ ہم چونکہ صحیح طور پر پڑھا نہیں رہے ہوتے، اسی لیے بچہ کمزور ہی محسوس ہوتا ہے۔
آپ ڈانٹ ڈپٹ اور مار پیٹ سے پرہیز کریں۔ غبی بچے کو اپنا مرکوزِ توجہ بنائیں، اس پر نئے نئے آئیڈیاز اپنائیں، پیار دیں ، شفقت کا مظاہرہ کریں، بے وجہ انعام سے نوازیں، ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ وہ آگے بڑھے گا اور خوب چمکے گا۔

تیسرا اصول:
دوران کلاس بچے جمائیاں لے رہے ہیں یا سو رہے ہیں تو قصوروار بچے نہیں ، آپ ہیں۔ آپ ایک بورنگ ٹیچر ہیں، اپ بچوں سے شور مچا کر ، چیخ کر کام نکلوانے کے عادی ہیں، کلاس کی ابتدا آپ مار پیٹ سے کرتے ہیں۔ لہذا آپ کو خود کو بدلنا ہو گا۔ ہلکے پھلکے انداز میں کلاس کا آغاز کروائیں۔ اگر آپ کو اللہ تعالیٰ نے خوب صورت لحن سے نواز ہے تو اپنی آواز میں، وگرنہ سماعتِ قراء سے اپنی کلاس کی ابتدا کریں۔ ابتدا ہی میں بچوں کی درود شریف بآواز بلند پڑھنے کی عادت بنائیں۔ فجر کے وقت سورہ یاسین لازمی پڑھائیں۔ دس سے پندرہ منٹ میں آپ کے بچے فریش نظر آئیں گے ان شاء اللہ۔

چوتھا اصول:
شور مچانے سے پرہیز کریں، چیخیں مت، جتنا ممکن ہو آنکھوں کا استعمال کریں۔ کھیلتے بچے کو پانچ سیکنڈز تک گھور کر دیکھ لینا اس کے لیے کافی ہوگا۔ آپ کی پر اسرار خاموشی آپ کے چیخنے اور چلانے سے زیادہ خوفناک اور موثر ہوگی۔

پانچواں اصول :
اپنی انا کو دروازے پر چھوڑ دیں۔ " یہ بچہ میرے ہی سامنے بیٹھ کر کھیل رہا ہے؟ فلاں بچہ جان بوجھ کر آس پاس دیکھتا ہے اور میرے دیکھتے ہی پڑھنے لگتا ہے؟ یہ بچہ پورا دن چپ کرکے بیٹھتا ہے؟ یہ بچہ پورا دن پڑھتا ہے، یاد کرتا ہے مگر پھر بھی کچھ نہیں سنا رہا؟ فلاں بچہ بار بار چھٹیاں کر رہا ہے؟"
یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے آگے اساتذہ ہار جاتے ہیں اور اپنی انا کے آگے مار کھا جاتے ہیں ، جس سے ننھے منّے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ جاتا ہے۔
محض انا کی تسکین کے لیے گالیوں اور طعنوں سے شروع ہونے والا سلسلہ پھر تھپڑوں اور گھونسوں تک جا پہنچتا ہے۔

10/05/2026

The Day of Judge

information     #
08/05/2026

information #

06/05/2026

06/05/2026

حضرت ابوبکر صدیق ایک مرتبہ اپنی زبان کو ہاتھ سے پکڑ کر کھینچ رہے تھے حضرت عمر نے دیکھ کر فرمایا اے محبوب پیغمبر کے نائب ...
06/05/2026

حضرت ابوبکر صدیق ایک مرتبہ اپنی زبان کو ہاتھ سے پکڑ کر کھینچ رہے تھے حضرت عمر نے دیکھ کر فرمایا اے محبوب پیغمبر کے نائب اے افضل البشر اپ یہ کیا کر رہے ہیں اپ نے فرمایا اے عمر اس زبان نے مجھے بڑی ہلاکتوں میں ڈال دیا ہے اس لیے میں اس کو قابو کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس میں اچھائی تو ہو برائی نہ ہو صدق تو ہو کذب نہ ہو نصیحت تو ہو غیبت نہ ہو محبت تو ہو نفرت نہ ہو شیری کلام تو ہو سب و شتم نہ ہو نرم تو ہو گرم نہ ہو عدل تو ہو ظلم نہ ہو وفا تو ہو جفا نہ ہو

Address

L Block Qaiser Town Shahdara Lahore
Lahore
00000

Telephone

+923134040612

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Hussain Bin Mukhtar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Hussain Bin Mukhtar:

Share