Sana manzoor

Sana manzoor we have done to many projects in punjab

08/08/2025
01/08/2025

ہم نے محمد کے ورثاء کی تلاش کے لیے پوسٹ لگائی تھی
ہزاروں لوگوں نے پوسٹ شئیر کی لیکن محمد کے ورثاء نہیں ملے۔ یہ بات کنفرم ہوچکی ہے کہ محمد کراچی کا ہے۔
کل میں نے کراچی کی سبزی منڈی سے لیکر گلبرگ پیالہ ہوٹل تک محمد کو ویڈیو کال پر علاقے دکھائے۔
محمد جس مدرسے میں پڑھتا تھا وہ گلبرگ کے علاقے میں ہے۔ 12 نمبر ایک مدرسہ ہے بنام دار العلوم جامعہ معارف اسلامیہ گلبرگ۔ جو محمدی مسجد کے نام سے بھی شاید مشہور ہے۔
اپنا مدرسہ پہچان لیا محمد نے۔ محلے کے قریب بچوں کو محمد کی تصویر دکھائی تو بچوں نے پہچان لیا کہ یہ ہمارے ساتھ آج سے چار سال قبل پڑھتا تھا۔
محمد کے والد کا نام صابر ہے والدہ کا نام آسیہ ہے۔
صابر مستری ہے۔صابر کا بھائی جنید بھی مستری ہے۔ اس علاقے میں ایک ٹھیکیدار سے ملاقات کی انہوں نے کہا صابر نام کا ایک مستری میرے ساتھ کام کرچکا ہے لیکن مجھے یاد نہیں وہ کہاں رہتا تھا۔
فی الحال یہ کنفرم ہوچکا ہے کہ محمد پیالہ ہوٹل کے سامنے والے علاقے کا رہائشی تھا جب گم ہوا تھا۔ شاید والدین کرایہ کے مکان میں رہتے ہوں وہ گھر بدل چکے ہوں۔
مدرسے کے ایک ذمہ دار سے فون پر بات کی ان سے ریکارڈ چیک کرنے کی گزارش کی ہے(ادارے نے اپنا ریکارڈ بھی چیک کیا ہے اور ہو طرف سے کوشش بھی کررہے ہیں بچہ یہاں شاید ایک گھنٹے کے لیے پڑھنے آتا تھا)۔
میں کراچی کے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو خوب وائرل کریں۔ گلبرگ پیالہ ہوٹل کے آس پاس اپنے تمام دوستوں کو بھیجیں۔ گلبرگ اور سرجانی پولیس اسٹیشنز سے بھی گزارش ہے اپنے ریکارڈ میں ایف آئی آر چیک کرکے صابر کا فون نمبر نکالیں۔ ایک اہلکار نے رابطہ کرکے بتایا کہ سرجانی تھانے میں تین چار سال قبل ایک خاتون روز روز آتی تھی اپنے بچے کا پوچھتی تھی اور اس بچے کا نام محمد تھا۔
محمد کراچی سے اغواء کاروں کے ہاتھوں اغواء ہوکر رحیم یار خان پہنچا تھا۔ اس وقت ایک ادارے میں موجود ہے۔
اس بچے کو ورثاء سے ملانے میں مدد کریں۔۔
کسی بھی اطلاع کے لیے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829

30/07/2025

Painful ... rather sinful...!

29/07/2025
15/07/2025

آج عَدالت سے وَاپس دَفتر پُہنچا تَو دَفتر بَند تھا اور دفتر کے دروازے پر تینوں بَچوں اور بَاپ کو بَارش کے پَانی سے سارا کا سارا بھیگَا ہُوا پَایا اچانک بچوں اور بَاپ کو اِس حَالت میں دیکھ کر بُہت دُکھ ہوا وَجہ پُوچھنے پر بَاپ نے رَونَا شُروع کر دیا اور باپ کو رَوتَا دیکھ کر بَچے بھی رَونے لگے بَاپ نے بتایا فَروٹ کی ریڑھی لَگاتا ہُوں زندگی میں کَبھی کوئی غَلط کَام نہیں کیا اور پُولیس نے مُجھے گرفتار کر کے مُجھ پَر مَنشیات کا مُقدمہ دَے دیا بَچوں کے باپ نے بَچوں کے سَر پر ہاتھ رَکھ کے قَسم کھائی وکیل صاحب زندگی میں کبھی مَنشیات کو ہَاتھ بھی نہیں لگایا میرے ساتھ بُہت ظُلم ہُوا ہے مَیری مَدد کریں 😭😭 میری گُزارش پنجاب پُولیس سے ہے برائے مہربانی غریب کے ساتھ زَیادتی نَہ کیا کریں وَرنہ اَگلے جَہان کا حِساب بُہت مُشکل ہو گا 😭💔⚖️👨‍🎓

14/07/2025

اگر میں آپ کی جگہ ہوتا، اس بابے کے گھر جاتا اس کے درد کی دوا کرتا۔ اس کا مسئلہ حل کرتا تاکہ ایک عام آدمی نظام سے تنگ نہ ہو۔ ہمیں گالیاں نا دے۔ سیاست پاکیزہ پیشہ ہے مہربانی کرکے اس کو پاکیزہ ہی بنائیں

وائرل چاچا کے معافی نامے کی ویڈیو پر ندیم افضل چن کا حنا پرویز بٹ کو جواب
واضح رہے کہ وائرل چاچا کی معافی کی ویڈیو حنا پرویز بٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا "‏یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟؟ کہاں گیا وہ جوش ؟"

Address

DHA Phase 8
Lahore
5400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sana manzoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share