17/05/2021
ہمارے مذہبی پیشوا، رہنما مشکل کشاء، حاجت روا بابے، ہر گستاخ کی لَت بھن (توڑ) دیتے ہیں، اگر، وہ نہ توڑیں تو ان کے مریدین یہ کارِخیر سرانجام دے دیتے ہیں، پِیرانِ پِیر عبدالقادر جیلانی رحمة الله علیه تو معراج النبی کے موقع پر، جب جبریل بھی راستے میں چھوڑ کر چلے گئے تھے، تو، اُس وقت گیارہویں شریف والے پیر عبدالقاد جیلانی نے آپ کو اپنے کندھوں پر سوار کرکے منزلِ مقصود تک پہنچایا تھا،یہ ان کی شان اور طاقت ہے، انہوں نے اپنے حکم سے قبر سے مردہ زندہ کر دیا تھا، اور ویسے بھی ،یہ الله والے مظلوم اور مجبور لوگوں کی امداد کو، ہواؤں میں اُڑتے اور پانیوں پر چل کر، بھیس بدل کر، مشکل میں مبتلا انسانوں کی امداد کو دنیا کے کسی بھی کونےمیں آنکھ جھپکنے میں پہنچ سکتے ہیں،
شہباز کرے پرواز تے جانے راز دِلاں دے-
یہ ہمارا عقیدہ ہے، ہم اپنی ان تمام ہستیوں سے دست بستہ عرض کرتے ہیں کہ، اب وقت آ گیا ہے، کہ آپ تمام اولیاء کرام (نقشبدی، سُہروردی ،چشتی و قادری) جو کہ برصغیر میں ہی لاکھوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں، جگہ جگہ بے شمار اور لگاتار مزارات موجود ہیں، کیوں نا یہ سارے کے سارے، پیر عبدالقادر جیلانی رحمة الله علیه کی قیادت میں، فلسطین اور کشمیر میں پہنچیں، کفار کو عبرت ناک سزا دیں، اُن کو لُولے لنگڑے،اور اندھے کر دیں -
اس سے بُرا وقت اور کب آنا ہے؟
آپ لوگوں کو، آپ کی ولایت اور روحانیت کا واسطہ، لِله، ان مظلوموں کی امداد فرمائیں -
شانِ اولیاء زندہ باد،
منکرینِ اولیاء مُردہ باد- گدائے اولیاء - منیر حسین گجر