Abid Ali Agrarian

Abid Ali Agrarian I am Agriculture Influencer and Consultant. nothing other than agriculture extension tools such as videos etc.
(1)

I am passionate to create video content on agricultural crops production technology, seeds, pesticides and fertilisers which are helping material for my growers to increase the average crop yields.

مونگ فصل کے 3 بڑے دشمن ہیں جن کی وجہ سے آپ کی پیداوار ایک مذاق بن سکتی ہے ۔ 1) تھرپس 2) اسپینولا بگ (گھوڑا مکّھی)3) پوڈ ...
27/05/2026

مونگ فصل کے 3 بڑے دشمن ہیں جن کی وجہ سے آپ کی پیداوار ایک مذاق بن سکتی ہے ۔
1) تھرپس
2) اسپینولا بگ (گھوڑا مکّھی)
3) پوڈ بورر (پھلی کی سُنڈی)
آپ کی نظر میں زیادہ خطرناک کیڑا کونسا ہے ؟

مونگ فصل میں جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیسے کریں ؟کوئی بھی فصل ہو جڑی بوٹیوں کی موجودگی میں بھر پور پیداوار ممکن نہیں ۔ مونگ ک...
26/05/2026

مونگ فصل میں جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیسے کریں ؟

کوئی بھی فصل ہو جڑی بوٹیوں کی موجودگی میں بھر پور پیداوار ممکن نہیں ۔ مونگ کے کھیت میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے والے زہر کی معلومات اکثر کاشتکار دوستوں کو نہیں ہوتی ۔ بلکہ ڈیلرز کو بھی نہیں علم ہوتا ۔ آپ کو آج مکمل معلومات دیتے ہیں کہ کس طرح چوڑے پتوں والی اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔

چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لئے ؛
لیکٹوفن یا فیومیسافن کسی بھی کمپنی کا 300 ملی لیٹر فی ایکڑ پہلے پانی کے بعد 25 سے 30 دن کی فصل پر کریں ۔
ag فارما کمپنی کنکویسٹ کے نام سے مارکیٹ کرتی ہے ۔
کینزو کمپنی میٹاسن کے نام سے دیتی ہے اورایف ایم سی کمپنی بھی کانکویسٹ کے نام سے دیتی ہے ۔

نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لئے ؛
کسی بھی کمپنی کی قوئزایلو فاب جو مارکیٹ میں کام کے نام سے ملتی ہے 500 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔ یہ دونوں زہر مکس کر کے سپرے کریں ۔

26/05/2026

Fertilizer plan for sesame crop | Tilli ki khad | Abid Ali Agrarian fans

تل کی فصل کا کھاد پلان ؛زمین کی تیاری میں یا پہلے پانی پر ڈی اے پی کھاد کی بوری فی ایکڑ ڈالیں ۔پہلے پانی کے بعد 30 سے 35...
26/05/2026

تل کی فصل کا کھاد پلان ؛
زمین کی تیاری میں یا پہلے پانی پر ڈی اے پی کھاد کی بوری فی ایکڑ ڈالیں ۔
پہلے پانی کے بعد 30 سے 35 دن کی فصل پر NPK سپرے کریں ۔
دوسرے پانی پر آدھی بوری یوریا + 3 کلوگرام سلفر + 5 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ فلڈ کریں ۔
تیسرے پانی پر آدھی بوری یوریا + 3 کلوگرام سلفر + 5 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ فلڈ کریں ۔

تل کی چھدرائی ؛تِل کی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جب تل کا پودا 4 پتّے بنا لے تو چھدرائی کریں ۔ خ...
25/05/2026

تل کی چھدرائی ؛
تِل کی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جب تل کا پودا 4 پتّے بنا لے تو چھدرائی کریں ۔
خاص طور پر اگر آپ نے چوبا کے طریقہ سے تل کاشت کیے ہیں تو گلدستے ختم کریں ۔
پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 6 انچ کر دیں اور ایک سوراخ میں ایک ہی پودا ہو تو بہتر ہے ۔ چھدرائی کا عمل پانی لگا کر کریں ۔

25/05/2026

BLDC motor pump by Shahzad pumps to provide solution for expensive irrigational water fans

24/05/2026

How to control termites in cotton and chilli crops | Abid Ali Agrarian fans

Termites management in cotton and chilli crop
24/05/2026

Termites management in cotton and chilli crop

مونگ کے کھیت میں اگر تھرپس کیڑے کا کنٹرول نہ کیا جائے تو کم از کم 5 من فی ایکڑ پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
24/05/2026

مونگ کے کھیت میں اگر تھرپس کیڑے کا کنٹرول نہ کیا جائے تو کم از کم 5 من فی ایکڑ پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

سوال ؛ تِل کے اندر گھاس والی کونسی سپرے کریں کہ تِل کو نقصان نہ ہو ؟جواب ؛ قوئزالوفوب  زہر جو مارکیٹ میں “کام “ یا “ گیز...
24/05/2026

سوال ؛ تِل کے اندر گھاس والی کونسی سپرے کریں کہ تِل کو نقصان نہ ہو ؟

جواب ؛ قوئزالوفوب زہر جو مارکیٹ میں “کام “ یا “ گیزونر “ کے نام سے ملتا ہے اسپرے کریں اس سے نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں ختم ہو جائیں گی ۔
100 ملی لئٹر فی سپرے ٹینکی ڈال کر اسپرے کریں
سپرے تر وتر حالت میں کریں
چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے کوئی زہر موجود نہیں ۔
جن دوستوں نے چھٹے کے ذریعے تل کاشت کیا ہے اور پہلا پانی لگانا ہے تو پانی کے ساتھ پِینڈی میتھالین زہر فلڈ کریں ایک لئٹر فی ایکڑ

کپاس کے کھیت میں یہ سست تیلہ ہے جو زیادہ نقصان تو نہیں کرتا۔ شدید حملہ ہو تو پھول گڈی گر جاتی ہے اور پتوں پر تیل نظر آتا...
23/05/2026

کپاس کے کھیت میں یہ سست تیلہ ہے جو زیادہ نقصان تو نہیں کرتا۔ شدید حملہ ہو تو پھول گڈی گر جاتی ہے اور پتوں پر تیل نظر آتا ہے۔ رس چوس کر پتوں کو کمزور کرتا ہے۔
اسے کنٹرول کرنے کے لئے امیڈاکلوپرڈ یا پائئ میٹرازین زہر سپرے کیا جاتا ہے۔
لیکن
آج کل آپ فلونیکامڈ زہر کسی بھی کمپنی کا سپرے کریں جو 100 فیصد سست تیلہ کو تو کنٹرول کرے گا ہی، ساتھ ساتھ سبز تیلہ اور سفید مکھی کو بھی ختم کرے گا۔

Address

Lodhran City
Lodhran

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Ali Agrarian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid Ali Agrarian:

Share