28/03/2026
اے اللہ! میرے دل میں اپنی امید ڈال دے اور میری امید کو اپنے علاوہ سے منقطع کر دے۔ حتیٰ کہ تیرے علاوہ میں کسی سے امید نہ لگاﺅں۔ اے اللہ ! وہ یقین جو تو نے اولین و آخرین کو عطا کیا ہے جس کے حصول سے میری قوت ضعیف ہے اور میرا عمل اس سے (یعنی اس کے حصول سے) کم و ناقص ہے۔ میری رغبت اور میرا سوال اس تک نہیں پہنچا اور نہ میری زبان پر (اس یقین کے کلمات) جاری ہوئے۔ پس مجھے اس یقین کے ساتھ خاص کر دے۔