24/05/2026
ہر مہم، ہر تحریک اور ہر انقلاب کا ایک نہ ایک مرکز ضرور ہوتا ہے۔
جب پاکستان میں شجرکاری، دیسی درختوں اور ماحول دوست سوچ کی بات کی جائے گی تو پاک پتن کا نام ہمیشہ فخر سے لیا جائے گا، کیونکہ درختوں کے حوالے سے ایک بڑی اور منفرد جدوجہد اسی شہر سے اٹھی ہے۔ 🌱
آج پاک پتن نے ایک بار پھر بازی اپنے نام کر لی، کیونکہ یہاں پاکستان کے پہلے “شجر دوست مشاعرے” کا انعقاد کیا گیا۔
اس منفرد مشاعرے میں پانچ مختلف تنظیموں کے شعراء نے شرکت کی اور دیسی و مقامی درختوں کی اہمیت پر اپنی خوبصورت نظمیں اور غزلیں پیش کیں۔ 🌿
یقیناً یہ صرف ایک مشاعرہ نہیں تھا بلکہ شجرکاری کی تحریک میں ایک نئی اور تاریخی پیشرفت تھی، جہاں قلم، شاعری اور ماحول دوستی ایک ساتھ نظر آئے۔
یہ پیغام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر قوم چاہے تو ادب، شعور اور محبت کے ذریعے بھی زمین کو سرسبز بنایا جا سکتا ہے۔ 🍃