Green desert

Green desert Quality our first promise
(1)

29/04/2026

ملی بگ یعنی آم کی گدھیڑی کبھی بھی اکیلے سپرے کرنے سے کنٹرول نہیں ہوتی۔
1۔ ابھی اپریل میں پودے کے ساتھ ٹریپ بنائیں۔
2۔ جون کے اخر میں ٹریپ والی مٹی کو اٹھا کر باغ سے باہر پھینک دیں۔
3۔ اکتوبر میں تنے کے گرد ہلکی گوڈی کریں۔
4۔ دسمبر میں پودوں کے تنے کے گرد سلیپری بینڈ بنائیں۔
؟

برگد ۔ #برگد
11/04/2026

برگد ۔
#برگد

09/04/2026

Polkan . / Chaina bord

Bogan valia  Vine.
03/04/2026

Bogan valia Vine.

02/04/2026

Money plants 🌵

02/04/2026

 #پلونیا9501پلونیا جاپان کا مقامی درخت ہے۔ یہ چائنہ اور کوریا میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔ اسکی لکڑی ایک ہزار سال سے استع...
02/04/2026

#پلونیا9501
پلونیا جاپان کا مقامی درخت ہے۔ یہ چائنہ اور کوریا میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔ اسکی لکڑی ایک ہزار سال سے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اسکو کیری ٹری یا ایمپرس ٹری بھی کہتے ہیں۔ اسکی لکڑی بہت پائیدار,قیمتی اور بہت سی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے۔ ۔ اسکی لکڑی میں گانٹھیں نہیں ہوتیں۔ اور ایسی لکڑی ہی فرنیچر بنانے کے لیے چائہیے ہوتی ہے۔پلونیا کی 15 سے زیادہ اقسام دنیا میں پائی جاتی ہںیں
پلونیا دنیا کا سب سے تیزی سے بڑا ہونے والا درخت ہے جس کا نام گینس ورلڈ ریکارڈ بک میں دیا ہوا ہے۔ پلونیا ایک ڈسیڈیس پودا ہے جو سردیوں میں اپنے پتے گرا دیتا ہے اور شدید سردی منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اور گرمی کی بات کریں تو 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بہترین چلتا ہے۔ یعنی پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ ۔
پلونیا کی لکڑی انتہائی ہلکی لیکن مضبوط ہوتی ہے۔ اسکو لکڑیوں کی ایلومینیم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہلکی ترین عمارتی لکڑی ہے۔ ۔ -پلونیا کی کاشت دنیا کے بہت سارے ملکوں میں ہو رہی ہے جس میں امریکہ, چائنہ, جاپان, کوریا, متحدہ عرب امارات, یورپ کے تقریبا تمام ملک اور مصر میں اسکی بہت بڑے پیمانے پے کاشت ہوتی ہے اور ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ایکڑوں پے اسکی کاشت ہوتی ہے۔ پلونیا کی لکڑی کا استعمال امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بہت زیادہ ہے۔پلونیا کی لکڑی فرنیچر کا سامان بنانے, لکڑی کے گھر, گھروں کی پینلنگ , الماریاں , کھیلوں کا سامان, میوزک کے آلات, لکڑی کے برتن, کشتیاں اور پلائی بنانے کے کام آتی ہے۔ اس لکڑی کی بنی ہوئی پلائی مہنگی ہوتی ہے کیونکہ اسکی پلائی کی کور بہت صاف اور لمبی ہوتی ہے اور اسکو نمی نہیں لگتی نہ دیمک لگتی ہے اور نا اسکو آگ لگتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکو ہوائی جہازوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکی اسکا وزن بہت کم ہوتا ہے۔ پلونیا کی لکڑی کو آگ نہیں لگتی اور ڈائریکٹ اسکو جلایا نہیں جا سکتا اس لیے اسکی لکڑی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اور پیلٹ بنا کے اسکو بھٹوں اور چولہوں میں جلایا جاتا ہے پھر یہ بہت تیز شعلے کے ساتھ جلتی ہے۔
اس درخت کو انتہائی خوبصورت ہلکے گلابی رنگ کے پھول لگتے ہیں جن سے بڑی مقدار میں شہد بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ موسم بہار میں پھول کھلتے ہیں اور ایک ایکڑ سے 500 کلو تک شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پلونیا کا شہد بھی مہنگا ملتا ہے۔ خوبصورت پھول لگنے کی وجہ سے اسکو آرائشی پودے کے طور بھی لگایا جاتا ہے۔
پلونیا کے جنگل میں انٹرکراپنگ بھی کر سکتے ہیں جس میں آپ چارہ وغیرہ لگا سکتے ہیں۔ اس درخت کے پتے جانور خصوصاً بھیڑ بکریاں بڑے شوق سے کھاتی ہیں۔ یعنی درختوں کے ساتھ ساتھ چند بھیڑ بکریاں بھی اس کے ساتھ پالی جا سکتی ہیں
یہ ایک ماحول دوست درخت ہے جو دوسرے درختوں کی نسبت 6 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔ اگر اسکو بڑے پیمانے پے لگا لیا جائے تو دنیا کی تیزی سے بڑھتی گرمی کو کم کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسکی لکڑی بیچ کر پیسا کمایا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں یہ درخت پہلے سے موجود نہیں ہے اس لیے لوگوں اس کا پتا نہیں اور نا اسکی لکڑی کی مارکیٹ ہے۔ لیکن جتنی مہنگی اسکی لکڑی ہے یہ جب مارکیٹ میں آئے گا تو فرنیچر اور پلائی میں بہت مانگ ہو گئی

موسم کے حساب سے پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں پلونیا لگایا جا سکتا ہے۔ اسکی جڑیں زمین میں 45 فٹ کی گہرائی تک چلی جاتی ہہیں اور گہری زمین سے بھی پانی اور خوراک حاصل کر لیتی ہے۔
چھ سال میں ہائبرڈ پودا تیار ہوتا ہے اور ایک ایکڑ میں اگر 420 پودے لگائے گئے ہیں تو 6 سال میں ایک ایکڑ میں سے 280 کیوبک میٹر یعنی 9885 کیوبک فٹ لکڑی حاصل ہوتی ہے۔
پلونیا کے درخت کا لپیٹ 6 سال میں 4 فٹ ہو جاتا ہے اورصاف گیلی30 سے 35 فٹ کی ہوتی ہے۔ اگر پلونیا کا ایک درخت بھی دس ہزار کا بکے تو بھی ایک ایکڑ سے چالیس لاکھ سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی بغیر محنت کیے۔ یہ تو کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اسکا ایک ایکڑ کتنے میں بکے گا لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں آپ خود چیک کر لیں.
پلونیا 9501 ورائٹی کے پودے دستیاب ہیں
اس ورائٹی کو پورے پاکستان میں لگایا جا سکتا ہے
اس کی لکڑی دنیا کی مہنگی ترین لکڑیوں میں شامل ہے
یہ 17- سینٹی گریڈ سے لے کر 55 سینٹی گریڈ تک کے علاقوں میں لگایا جا سکتا ہے
مزید معلومات کے لئے ہمارے واٹس ایپ پر میسج کریں ۔

02/04/2026

Rose 🌹 Vine

02/04/2026
01/04/2026

Special Gawa

Address

Pattoki

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green desert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category