Farooq Sons Nursary Farm

Farooq Sons Nursary Farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farooq Sons Nursary Farm, Nurseries & Gardening Store, Pattoki.

27/06/2019
19/04/2019

فاروق سنز نرسری فارم پتوکی
گھریلو باغبانی کےلیے چند بنیادی باتیں :
گوڈی کرنا:
گوڈی پلانٹس کے لیے کھاد ھے. کم از کم 15 دن بعد گوڈی ضرور کریں. اس کے لیے آپ 1.5 انچ والی رمبی یا پرانی جھری استعمال کر سکتے ہیں. ویسے مجھے چھری سے کرنا آسان لگتا ھے. گوڈی سے 2،3 دن پہلے پانی بند کردیں اور گوڈی کے 4،5 بعد پانی دیں یا جب اوپر کی مٹی ڈرائ ہوجائے.
پانی:
اکثر دیکھتے ہیں کہ نرسری میں تو پودے شاندار گرو کر رہے تھے جب گھر لاۓ تو کچھ دن بعد مر گۓ یا گروتھ رک گئ. تو میرے مشاہدے سے یہ زیادہ تر over watering سے ہوتا. ہم محبت میں ڈیلی بھر بھر کے پانی ڈالتے 😂. پانی اس وقت تک نہ دیں جبتک اسکی اوپر کی مٹی خشک نہ ہوجاۓ. سردیوں میں پانی ھفتے میں ایک بار دیں. گوڈی کرنے کے بعد کم از کم 4 دن پانی نہ دیں. تاکہ مٹی میں آکسیجن جا سکے. اگر فلاورنگ ہورہی تب بھی پانی کم دیں ورنہ پودا فلاورنگ روک کر بڑھنا شروع ہوجائے گا 😊😂
کھارا پانی نہ دیں. پانی ہمیشہ صبح یا عصر کے بعد دیں.
کھاد:
ہر کھاد پانی کے ساتھ استعمال کریں. چاہے وہ گوبر کی ہو یا کیمیائی. اگر گوبر میسر نہیں تو DAP مہنے میں آدھا چھوٹا چمچ فی گملا پانی لگاتے ہوۓ دے سکتے. اور یوریا چوتھائی چاۓ والا چمچ 10،15 دن میں ایک مرتبہ کافی ھے.
دھوپ:
پلانٹس اور سبزیوں کو دھوپ ملنا بہت ضروری ھے. اگر سردی میں 6،8 گھنٹے سے کم دھوپ ملی تو گروتھ سہی نہیں ہوگی. اور پھول نہیں آییں گے. سبزی لگاتے ہوئے خیال رکھیں کہ بیج دھوپ کی طرف لگیں
چھٹائ یا Pruning:
اپنے پلانٹس کی ریگولر چھٹائ کریں. گلے اور خشک پتے ٹہنیاں ہٹا دیں. اس کے لیے بازار میں کٹر دستیاب ہیں یا پھر کوئی پرانی قینچی اس کام کے لیے رکھ لیں
کیاری میں پودے لگانا:
کیاری میں لگاتے وقت خیال رکھیں کہ ایک جیسے پانی لینے والے پودے لگاییں. کچھ کو زیادہ پانی چاہیے کچھ کو کم تو اکٹھے لگانے سے کوئی ایک خراب ہوجائے گا. اس کے لیے آپ کیاری کو divide کر لیں اور اسی حساب سے پانی دیں.
شدید سردی یا گرمی:
پلانٹس کو موسمی شدت سے بچاییں. زیادہ سردی گرمی میں ممکن ہو تو سایہ دار جگہ پہ کر دیں. سردی میں پولیتھین اور گرمی میں گرین نیٹ لگا سکتے. ویسے سایہ دار جگہ بھی کافی ھے
پلانٹس سے باتیں کریں :
اپنے پلانٹس کے پاس بیٹھے انکی گوڈی کریں weeds وغیرہ نکالیں. Showering کریں. پتے وغیرہ دھو دیں. یقین کریں آپکے پودے بہت خوش ہونگے اور صحت مند رہیں گے;.

*کلراٹھی زمینوں کے کاشتکار متوجہ ہوں:*وہ کونسی فصلیں یا پودے ہیں جو کلراٹھی زمینوں میں نہیں لگانے چاہیں؟  ✔۔لوبیا ✔۔برسی...
15/03/2019

*کلراٹھی زمینوں کے کاشتکار متوجہ ہوں:*

وہ کونسی فصلیں یا پودے ہیں جو کلراٹھی زمینوں میں نہیں لگانے چاہیں؟

✔۔لوبیا
✔۔برسین
✔۔ناشپاتی
✔سیب
✔خوبانی
✔لیمن
✔۔مسور
✔۔ماش
✔چنا

وہ کونسی فصلیں یا درخت ہیں جو درمیانے درجے کی ہیں جو بھی زیادہ تر نہیں لگانی چاہیں؟

✔۔جوار
✔۔مکئی
✔۔سویا بین
✔۔ٹماٹر
✔گوبھی
✔۔مٹر
✔۔مرچ
✔۔سورج مکھی
✔۔منگ پھلی
✔۔برسیم
✔گوبھی

وہ کونسی فصلیں یا درخت ہیں جو قوت برداشت رکھتے ہیں کلر والی زمینوں میں؟

✔۔کپاس
✔۔گندم
✔دھان
✔۔لوسرن
✔بھنڈی
✔۔پالک
✔۔گنا

وہ کونسے درخت ہیں جو 25سے 50فیصد کلر کو کم کرتے ہیں؟

✔۔بیر
✔کھجور
✔۔جامن
✔۔فالسہ
✔۔چیکو
✔۔امرود
✔۔سفیدہ
✔۔کیکر
✔۔لسوڑا
✔۔ایپل ایپل

Address

Pattoki
LANABACHAKNO37

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq Sons Nursary Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share