Khudabadan, construction company

Khudabadan, construction company Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khudabadan, construction company, Home improvement, Nazar chorangi, Quetta Cantonment.

09/12/2019
09/12/2019
08/11/2019
06/11/2019
 ؟؟؟کل ایک دوست سے کنسٹرکشن کے بارے میں  گپ شپ ہو رہی تھی، وہ بتا رہا تھا کہ آج کل کافی فراڈ ہیں، سٹیل والے سٹیل مقدار س...
03/11/2019

؟؟؟
کل ایک دوست سے کنسٹرکشن کے بارے میں گپ شپ ہو رہی تھی، وہ بتا رہا تھا کہ آج کل کافی فراڈ ہیں، سٹیل والے سٹیل مقدار سے کم دیتے ہیں، اینٹیں اور بلاک والے وہ کم دے دیتے ہیں کیو کہ عام طور پر ہم لوگ گنتی نہیں کرتے اگر ہزار میں 50 کم ہے تو ہمیں پتا نہیں چلتا، جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ حرام کا پیسہ کماتے ہیں اللہ تعالی ان کو ہدایت عطا کرے،
#سریے کی مقدار کا چیک کرنے کا ایک آسان سا کلیہ ذکر کروں گا جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں، اس کے علاوہ سریے کی ہر ہر لینتھ/بار کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

اب آتے ہیں سرہے کے وزن کو جاننے کے کلیے کی طرف!!!!

پاکستان میں تین سوتر سے آٹھ سوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں تین اور چار ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، تین اور چار کا سریا چھت، سیرھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں چھے سوتر کا سریا استعمال ہوتا ہے،

تین سوتر کی ایک 40' لینتھ کا کل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ کے پیس کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
چار سوتر کے 40 لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

اب آپ جب بھی سریے خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکی باریں گنیں مثال کے طور پر آپ 4 سوتر کی 10باریں لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فٹی 10 باروں کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چوناء لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے الٹے قدموں واپس بھاگ جائیں،،

یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچہ جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین

24/10/2019

Address

Nazar Chorangi
Quetta Cantonment
90250

Telephone

3333368363

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khudabadan, construction company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share