Az Seeds & Gardening

Az Seeds & Gardening Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Az Seeds & Gardening, Gardener, Rahim Yar Khan, Rahimyar Khan.

اسلام و علیکم
کچن گارڈننگ/گارڈننگ کہ متعلق معلومات
ویڈیوز تصاویر اور تحاریر کہ ذریعے حاصل کرنے کہ لیے لائک اور فالو کرلیں
کچن گارڈننگ کہ لیے سبزیوں کے بیج مناسب قیمت پر دستیاب ہیں

21/03/2026

Eid Mubarak

09/03/2026
03/03/2026

Welcome to Az Seeds and Gardening! 🌿
In this short video, we share quick and easy gardening tips to help you grow healthy plants at home.
Learn simple tricks for seed germination, plant care, and organic growth — perfect for home gardeners in Pakistan and beyond! 🌾
🛒 Buy Seeds & Gardening Products:
👉 https://azseedsstore.com
Whatsapp 03000484484
📲 Follow Us:
📘 Facebook / 📸 Instagram / TikTok →
🌼 Subscribe for more quick tips and gardening ideas!

03/03/2026

🌱 **ہر مٹی سبزیوں کے لیے محفوظ نہیں ہوتی!**

اگر آپ گھر میں سبزیاں اُگا رہے ہیں تو سب سے اہم چیز ہے — **صحیح مٹی کا انتخاب۔**

❌ کچھ مٹیاں نقصان دہ ہو سکتی ہیں:
• نامعلوم ٹاپ سوائل
• تازہ گوبر (Fresh manure)
• کنسٹرکشن کی مٹی
• نان آرگینک پاٹنگ مکس
• بایو سولیڈ کمپوسٹ
• کیمیکل ملے ہوئے پیٹ مکس

یہ مٹیاں بیماری، زہریلے مادے یا جڑوں کے جلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

✅ محفوظ اور بہترین انتخاب:
• OMRI سرٹیفائیڈ آرگینک مکس
• گھریلو تیار کمپوسٹ
• کوکونٹ کوائر
• ورم کاسٹنگ
• پرانی پتوں کی کھاد (Leaf Mold)
• ہارٹیکلچرل پرلائٹ

📌 یاد رکھیں:
"مٹی اچھی ہوگی تو فصل بھی صحت مند ہوگی۔"

🌿 لیبل پڑھیں، مٹی پہچانیں اور اعتماد کے ساتھ اگائیں۔


Copied

18/02/2026

🛒 Buy Seeds & Gardening Products:
👉 https://azseedsstore.com
Whatsapp03000484484
📲 Follow Us:
📘 Facebook / 📸 Instagram / TikTok →

**کٹنگز (قلمیں) لگانے کا طریقہ۔۔۔ اور کن پودوں کی قلمیں *لگا سکتے ہیں۔۔۔1۔ قلم لگانے کے لیے اس پودے کا انتخاب کریں جس کا...
07/02/2026

**کٹنگز (قلمیں) لگانے کا طریقہ۔۔۔ اور کن پودوں کی قلمیں *لگا سکتے ہیں۔۔۔

1۔ قلم لگانے کے لیے اس پودے کا انتخاب کریں جس کا اسی جیسا پودا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی کوئی صحت مند سی شاخ لیں جس کی کم از کم موٹائی ایک پنسل جتنی ہو۔
2۔ اسے 45 درجے کے زاوئیے سے کاٹ کر پودے سے الگ کریں اور نیچے سے پتے اتار دیں۔
3۔ کٹ کے قریب تقریبا ایک انچ کی چھال چھیل لیں۔
4۔ ایک برتن لیں جس میں شہد اور ایلوویرا جیل برابر مقدار میں ڈال لیں اور اس میں تھوڑا سا دار چینی پاوڈر یا ہلدی پاؤڈر (تقریباً آدھی چٹکی) ڈال دیں۔ صرف ایلوویرا یا صرف شہد سے بھی کام چل جائے گا۔ یہ چیز روٹنگ ہارمون (rooting harmone) کا کام کرتی ہے۔
5۔ یہ آمیزہ اس چھلی ہوئی جگہ پر لگا دیں۔ یا قلم کو اس میں ڈبو دیں۔
6۔ ایک گملا لیں اس کے اندر 50 فیصد مٹی اور 30 فیصد ریت اور 20 فیصد ورمی کمپوسٹ مکس کر کے ڈالیں اور اس کے اندر یہ قلمیں لگا دیں اور پانی دیں۔
7۔ چند دانے ایس ایس پی یا ڈی اے پی یا این پی کے کھاد ڈال سکتے ہیں۔ یہ جڑوں کے پھوٹنے میں مدد دے گی۔
8۔ ایک بار فل پانی دینے کے بعد پھر جب تک اوپری مٹی خشک نہ ہو پانی بالکل نہیں دینا
9۔ موسم معتدل نہ ہو تو قلموں کے اوپر پولیتھین بیگ چڑھا دیں لیکن شاپر قلموں کو ٹچ نہ کرے۔ یہ ایک پولی ہاؤس بن جائے گا اور گملے کے اندر نمی برقرار رہے گی۔
10۔ تقریباً 10 دنوں بعد شاپر ہٹا کر نمی والا پانی صاف کر دیں۔ ٹہنیوں کا مشاہدہ کریں اور پانی وغیرہ چیک کر کے دوبارہ ڈھک دیں۔
11۔ ایک مہینے بعد آپ کی قلمیں کئی پتے نکال چکی ہوں گی۔ اب انہیں اپنی پسند کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔ اس دوران خیال کریں کہ جڑیں خصوصاً تنے کے ساتھ والی جڑیں بالکل اوپن نہ ہوں اور چند دن تیز دھوپ سے بچائیں۔

ضروری نہیں کہ یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کے لیے ہی لگائی جائیں۔۔۔ کسی کو گفٹ دینے کی نیت سے بھی لگا سکتے ہیں ان شاءاللہ اس سے مفت میں نیکیاں ملیں گی۔

کن پودوں کی قلمیں (کٹنگز) کب لگا سکتے ہیں؟

1۔ ٹکوما بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
2۔ ہابسکس، چائنہ روز۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
3۔ گل عباسی۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
4۔ انگور۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
5۔ انار۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
6۔ گلاب۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
7۔ سکھ چین۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
8۔ موتیا۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
9۔ پاپولر۔۔۔ جنوری فروری۔
10۔ امرود۔۔۔ جنوری فروری۔
11۔ شیشم (ٹاہلی)۔۔۔ جنوری فروری۔
12۔ سوہانجنا (مورنگا)۔۔۔ اکتوبر سے مارچ تک۔
13۔ انجیر۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
14۔ بوگن ویلیا۔۔۔ نومبر سے جنوری تک
15۔ جھمکا بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
16۔ املوک (جاپانی پھل)۔۔۔ جنوری فروری
17۔ فالسہ۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
18۔ شہتوت۔۔۔ جنوری فروری۔
19۔ بیری۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
20۔ چونگاں۔۔۔ سارا سال۔
21۔ پلکن۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
22۔ بوہڑ۔۔۔ موسم برسات اور بہار میں۔
23۔ لاجرسٹرومیا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
24۔ یوفوربیا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
25۔ گلو وائن۔۔۔ سارا سال۔
26۔ چاندنی، چاننا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
27۔ کنیر۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
28۔ مروا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری میں۔
29۔ جٹروپھا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
30 ۔ گل چین/چمپا۔۔۔ نومبر دسمبر میں۔*
گرمیوں کے سبزیوں کے بیج خریدنے کے لیے واٹس ایپ کریں
03000484484

05/02/2026
05/02/2026

30/01/2026

مورنگا یا سوہانجنا

28/01/2026

سردیوں کی سبزیوں سے بیج حاصل کریں مفت

28/01/2026

۔۔۔JANUARY جنوری میں لگائی جانے والی سبزیاں
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
دھنیا، Coriander, Cilantro
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax Seeds
توریا، کینولا، Cannola
باتھو، Chenopodium
آلو ، شکر قندی Potatoes, sweet potato
ہائبرڈ بیج
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Lavender vera
سیج Sage broad leaf
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
۔Chicory* کاسنی جیسی ایک مفید ہرب
۔Jerusalem artichoke*
یروشلم آرٹی چوک، جسے سن روٹ، سن چوک، لیم چوک، جنگلی سورج مکھی، یا ارتھ ایپل بھی کہا جاتا ہے، سورج مکھی کی ایک قسم ہے جو وسطی شمالی امریکہ اور یورپ سے ہے۔ یہ اپنے آلو یا شکرقندی کے ذائقے کی طرح معتدل زون میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، جو کہ جڑ کی سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
*۔Kale کیل
*۔Kohlrabi کولربی، جرمن گونگلو
*۔Parsnips پارسنپ، گوری گاجر
*۔Salsify سلسیفی، گاجر کی طرح
*۔Shallots شیلٹ، پیاز کی ورائٹی
*۔Swede سویڈ، سویڈن کا شلجم
وغیرہ
Copy

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Az Seeds & Gardening posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category