Dhadar Kachhi Balochistan

Dhadar Kachhi Balochistan Dhadar picturesque town nestled on the edge of historic Bolan Pass, a gateway to the rugged and majestic landscapes of Balochistan.

Located in Kachi district surrounded by elegant mountains, crisscrossed by serene rivers, having historic Meharghar

26/05/2026
ڈیرہ مراد جمالی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما  قاتلانہ حملہ میں جاں بحقڈیرہ مراد جمالی (زرک خان) ڈیرہ م...
26/05/2026

ڈیرہ مراد جمالی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما قاتلانہ حملہ میں جاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی (زرک خان) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولوی عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مولوی عبدالرحمان ولد لعل خان ساسولی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کوئیٹہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے دوران پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد کر دیکوئیٹہ (زرک خان) بلوچستان کے دارالحکومت کوئیٹہ میں...
26/05/2026

کوئیٹہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے دوران پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد کر دی
کوئیٹہ (زرک خان) بلوچستان کے دارالحکومت کوئیٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عید کے دوران شہریوں کے پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئیٹہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع کوئیٹہ کے مختلف تفریحی مقامات پر عوام کے داخلے اور پکنک منانے پر پابندی ہوگی۔ پابندی جن مقامات پر عائد کی گئی ہے ان میں ہنہ اڑک، ہنہ جھیل، سرہ خلہ، کرخسہ، چلتن نیشنل پارک اور شعبان شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دالبندین: دھماکہ خیز مواد سے پل اڑانے کی کوشش ناکام، پل کو جزوی نقصاندالبندین (نیوز ڈیسک) دالبندین سے تفتان کو ملانے وال...
26/05/2026

دالبندین: دھماکہ خیز مواد سے پل اڑانے کی کوشش ناکام، پل کو جزوی نقصان
دالبندین (نیوز ڈیسک) دالبندین سے تفتان کو ملانے والی اہم شاہراہ آ سی ڈی روڈ پر ڈگری بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پل کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے جبکہ پل کے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بلعچستان زیارتضلعی انتظامیہ نے سیکشن 144 لگا دی جس کے تحت:غیر متعلقہ افراد کے زیارت داخلے پہ پابندی عائدپکنک منانے زیارت...
26/05/2026

بلعچستان زیارت
ضلعی انتظامیہ نے سیکشن 144 لگا دی جس کے تحت:
غیر متعلقہ افراد کے زیارت داخلے پہ پابندی عائد
پکنک منانے زیارت آنے والے افراد پہ پابندی عائد۔
موٹرسائکل کی ڈبل سواری پہ پابندی

کوئیٹہ: ماموں نے تین بھانجے، ایک بھانجی اور بہنوئی کو قتل کر دیا  پانچ افراد کا بہیمانہ قتل، ورثا کا شدید احتجاجکوئیٹہ (...
25/05/2026

کوئیٹہ: ماموں نے تین بھانجے، ایک بھانجی اور بہنوئی کو قتل کر دیا پانچ افراد کا بہیمانہ قتل، ورثا کا شدید احتجاج
کوئیٹہ (زرک خان) کوئیٹہ کے علاقے سریاب لنک بدنینی میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جہاں ملزم نے گھر میں گھس کر اپنے بہنوئی، تین بھانجوں اور ایک بھانجی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول خاندان نے ملزم کے خلاف پہلے ہی پولیس اور سیریس کرائم ونگ میں شکایات درج کرا رکھی تھیں، تاہم اس کے باوجود ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے سریاب لنک بدنینی روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی اسی خاندان کے دو افراد کو قتل کرچکا ہے لیکن پولیس تاحال اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے الزام عائد کیا کہ سات افراد کا مبینہ قاتل آزاد گھوم رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کارروائی نہیں کررہے۔

ڈیرہ مراد جمالی ۔ سٹی پولیس و سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی بجلی کے 220 کے وی کھبوں کے ساتھ  بھاری مقدار م...
24/05/2026

ڈیرہ مراد جمالی ۔ سٹی پولیس و سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی
بجلی کے 220 کے وی کھبوں کے ساتھ بھاری مقدار میں نصب دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا پولیس حکام

‏کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے عید کی چھٹیاں 3 دن سے بڑھا کر 9 دن کر دی گئیں۔کویٹہ صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسک...
24/05/2026

‏کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے عید کی چھٹیاں 3 دن سے بڑھا کر 9 دن کر دی گئیں۔

کویٹہ صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکول 25 مئی سے 29 مئی تک بند رہیں گے
کوئٹہ تمام تعلیمی ادارے یکم جون 2026 سے دوبارہ کھلیں گے
کوئٹہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان کا تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سبی کے رہائشی نوجوان کی لاش کوئٹہ سے برآمد، ورثا کی تلاش جاریڈھاڈر (زرک خان)کوئیٹہ شہر کے علاقے ہزار گنجی کے قریب ایک نو...
24/05/2026

سبی کے رہائشی نوجوان کی لاش کوئٹہ سے برآمد، ورثا کی تلاش جاری
ڈھاڈر (زرک خان)کوئیٹہ شہر کے علاقے ہزار گنجی کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت محبوب خان ولد اللہ آندہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سبی کے علاقے ٹی وی بوسٹر گلی اللہ آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ میں اس کا مستقل پتہ بستی لوہاران، تحصیل لہڑی، ضلع سبی درج ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کے قریب سے قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کی مدد سے شناخت ممکن ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شالکوٹ پولیس نے مقتول کی لاش سول اسپتال کوئیٹہ منتقل کر دی ہے۔ ورثا سول اسپتال کوئیٹہ رابطہ کریں۔
۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متعلقہ خاندان تک اطلاع پہنچانے میں تعاون کریں۔

24/05/2026

بلوچستان کوئیٹہ جعفر ایکسپریکس (ٹرین) کے لیئے چلنے والی شٹل ٹرین پہ چمن پھاٹک کے قریب خودکش حملہ۔ حملہ کی جگہ پہ چاروں طرف تباہی کے دلخراش مناظر

24/05/2026

بلوچستان مستونگ طلبا کا صبر جواب دے گیا۔
انٹرنٹ کی بندش اور وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبا کو لیپ ٹاپ کی تقسیم میں تاخیر پہ بطور احتجاج کوئیٹہ کراچی شارع بلاک کر دی

Address

Sariab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhadar Kachhi Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dhadar Kachhi Balochistan:

Share