15/06/2026
اللہ عمر بن خطاب کے لیے دنیا اور آخرت میں محافظ ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔"
حال ہی میں سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے المہد میں ایک نہایت اہم تاریخی پتھر دریافت ہوا ہے، جس پر عمر بن خطاب کا نام کندہ ہے۔ سعودی محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور کے تاریخی شواہد میں ایک اہم اضافہ ہے۔
پتھر پر عربی میں تحریر درج ہے جس کا مفہوم کچھ یوں بیان کیا گیا ہے:
"اللہ عمر بن خطاب کے لیے دنیا اور آخرت میں محافظ ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔"
یہ دریافت ایک بڑے سروے کا حصہ تھی، جس میں:
173 نئے تاریخی مقامات 461 اسلامی کتبے 34 ثمودی تحریریں 1,259 چٹانی نقوش بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
یہ پتھر اسلامی تاریخ اور ابتدائی عربی رسم الخط کے مطالعے کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔