Pakistani Food

Pakistani Food Traditional Pakistani Food Recipes
And Recipes around the World.

Mutton Karahi Recipe Ingredients / اجزاء1 kg mutton (with bone preferred) — 1 کلو بکرے یا دنبے کا گوشت4–5 medium tomatoe...
04/06/2026

Mutton Karahi Recipe
Ingredients / اجزاء
1 kg mutton (with bone preferred) — 1 کلو بکرے یا دنبے کا گوشت
4–5 medium tomatoes, chopped — 4–5 درمیانے ٹماٹر باریک کٹے ہوئے
½ cup cooking oil or ghee — آدھا کپ تیل یا گھی
1 tbsp ginger garlic paste — 1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ
1 tsp salt (or to taste) — 1 چائے کا چمچ نمک (حسبِ ذائقہ)
1 tsp red chili powder — 1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
1 tsp crushed black pepper — 1 چائے کا چمچ کُٹی کالی مرچ
1 tsp crushed coriander seeds — 1 چائے کا چمچ کُٹا دھنیا
2–3 green chilies, sliced — 2–3 ہری مرچیں
1 inch ginger, julienned — 1 انچ ادرک باریک لمبی کٹی ہوئی
Fresh coriander for garnish — تازہ ہرا دھنیا سجانے کے لیے
Method / ترکیب
1. Cook the Mutton
English: Heat oil or ghee in a karahi. Add mutton and ginger-garlic paste. Fry for 5–7 minutes until the meat changes color.
اردو: کڑاہی میں تیل یا گھی گرم کریں۔ گوشت اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 5–7 منٹ بھونیں یہاں تک کہ گوشت کا رنگ بدل جائے۔
2. Tenderize the Meat
English: Add 2 cups water, cover, and cook on medium heat until the mutton becomes tender (about 45–60 minutes, depending on the meat).
اردو: 2 کپ پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں (تقریباً 45–60 منٹ)۔
3. Add Tomatoes and Spices
English: When the meat is tender and water has mostly dried, add tomatoes, salt, red chili powder, crushed coriander, and black pepper.
اردو: جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہونے لگے تو ٹماٹر، نمک، لال مرچ، کُٹا دھنیا اور کُٹی کالی مرچ شامل کریں۔
4. Bhunai (Frying)
English: Cook on medium-high heat, stirring occasionally, until tomatoes soften and oil separates.
اردو: درمیانی سے تیز آنچ پر پکائیں اور وقفے وقفے سے چلاتے رہیں، یہاں تک کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور تیل الگ نظر آنے لگے۔
5. Final Touch
English: Add green chilies and julienned ginger. Cook for another 3–5 minutes.
اردو: ہری مرچیں اور باریک کٹی ادرک شامل کریں اور مزید 3–5 منٹ پکائیں۔
Serving / پیش کرنے کا طریقہ
English: Garnish with fresh coriander and serve hot with naan, roti, or chapati.
اردو: تازہ ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم نان، روٹی یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
Tips / مفید مشورے
Bone-in mutton gives better flavor.
ہڈی والا گوشت زیادہ ذائقہ دار ہوتا ہے۔
For restaurant-style karahi, use ghee instead of oil.
ریسٹورنٹ جیسی کڑاہی کے لیے تیل کی جگہ گھی استعمال کریں۔
Avoid adding too many spices; traditional karahi relies on meat, tomatoes, and fresh ginger.
زیادہ مصالحے نہ ڈالیں؛ اصل کڑاہی کا ذائقہ گوشت، ٹماٹر اور تازہ ادرک سے آتا ہے

امرود کے پتوں کو ابال کر  پانی پینے سے پیٹ درد میں آرام ملتا ہے۔ٹماٹر کھانے سے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں سکون محسوس ہوت...
04/06/2026

امرود کے پتوں کو ابال کر پانی پینے سے پیٹ درد میں آرام ملتا ہے۔
ٹماٹر کھانے سے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں سکون محسوس ہوتا ہے۔
سبز چائے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے اور معدے میں مفید بیکٹیریا بڑھاتی ہے۔
زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

04/06/2026


بشکریہ کک ود شازیہ

گرمیوں میں اگر آپ کا دوپہر میں کچھ کھانے کا دل نہیں کر رہا، یا باورچی خانے میں جا کر کچھ بنانے کا دل نہیں کر رہا، تو منٹ...
04/06/2026

گرمیوں میں اگر آپ کا دوپہر میں کچھ کھانے کا دل نہیں کر رہا، یا باورچی خانے میں جا کر کچھ بنانے کا دل نہیں کر رہا، تو منٹوں میں یہ ٹھنڈی ٹھنڈی دہی پھلکیاں بنائیں اور روٹی کے ساتھ مزے سے کھائیں!
​یہ نہ صرف منٹوں میں تیار ہو جاتی ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں پیٹ کو بھی ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کی آسان ریسپی:
​📋درکار اجزاء:
​پھلکیاں (بیسن کی): ایک کپ (گرم پانی میں بھگوئی ہوئی)
​دہی: آدھا کلو (اچھی طرح پھینٹا ہوا)
​آلو: دو عدد (ابلے اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)
​پیاز: ایک عدد (باریک چوپ کی ہوئی)
​ٹماٹر: ایک عدد (باریک کٹا ہوا)
​ہری مرچیں: دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
​ہرا دھنیا اور پودینہ: حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
​چاٹ مصالحہ: ایک چمچ
​بھنا کٹا زیرہ اور کالی مرچ: آدھا چمچ
​نمک: حسبِ ذائقہ
​املی کی کھٹی میٹھی چٹنی: حسبِ پسند (اوپر ڈالنے کے لیے)
​پاپڑی: (کرکرا پن لانے کے لیے)
​ بنانے کا طریقہ:
​پھلکیاں تیار کریں: سب سے پہلے بیسن کی پھلکیوں کو 15 سے 20 منٹ کے لیے نیم گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں۔ پھر ہلکے ہاتھ سے دبا کر پانی نچوڑ لیں۔
​دہی کا مکسچر: ایک بڑے باؤل میں پھینٹے ہوئے دہی میں نمک، چاٹ مصالحہ، اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
​سبزیاں اور آلو: اب اس دہی میں ابلے ہوئے آلو، پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچیں شامل کر دیں۔
​پھلکیاں شامل کریں: اب اس مکسچر میں نرم کی ہوئی پھلکیاں ڈالیں اور بالکل ہلکے ہاتھ سے چمچ چلائیں تاکہ پھلکیاں ٹوٹیں نہ۔
​گارنشنگ: اوپر سے ہرا دھنیا، پودینہ، املی کی چٹنی اور کرکری پاپڑی ڈال کر سجا دیں۔، اوپر پاپڑی اور چٹنی کی لیئر لک کو بہت زبردست بنا دیتی ہے.

​ٹھنڈا کریں: اسے کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھیں اور پھر ٹھنڈی ٹھنڈی روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
​ اب آپ لوگ مجھے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا کہ کیا آپ لوگ بھی گرمیوں میں یہ بناتے ہیں؟ اور اگر بناتے ہیں تو کس طرح بناتے ہیں؟ اپنے طریقے کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں.


04/06/2026
04/06/2026

مٹر پلاؤ:
اجزا

پیاز ایک بڑی
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ( لونگ 6،کالی مرچیں 10،بڑی الائچی 2،دار چینی ایک ٹکڑا ،بادیان دو عدد،تیز پات 1)
زیرہ ایک چائے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا اور سونف ایک کھانے کا چمچ آ پشنل
ہری مرچیں چار سے پانچ (چوپڈ کرلیں یا ثابت مرضی ہے)
تیل ایک کپ
مٹر ایک کلو/ تین پاؤ
باسمتی چاول ایک کلو آ دھے گھنٹے بھگو دیں
ترکیب:
تیل گرم کرکے پیاز براؤن ہونے سے ذرا پہلے تمام گرم مصالحہ اور زیرہ شامل کریں مکس کریں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مٹر ڈالیں اور مکس کرکے ادھا کپ پانی ڈال کر مٹر گلنے تک ڈھکنا ڈھک کر پکائیں اب اسمیں مرچوں کا پیسٹ،کٹا ہوا دھنیا اور کٹی ہوئی سونف شامل کریں دو تین بار چمچہ چلاکر چاول شامل کرکے دو گلاس پانی ڈال کر تیز آنچ پر پانی خشک ھونے تک پکائیں اور دس سے پندرہ منٹ دم دیدیں۔
مٹر پلاؤ کو ٹماٹر کی لذیذ چٹنی اور شلغم کے اچار کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔

---

04/06/2026

لاہوری مٹن پائے بنانے کی مکمل ترکیب

اجزاء:

مٹن کے پائے: 4 عدد (صاف شدہ)

پیاز: 2 عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

دہی: 1 کپ

نمک: حسبِ ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، لونگ، بڑی الائچی ، زیرہ وغیرہ): 1 چائے کا چمچ

ہری مرچ: 2 عدد ( کٹی ہوئی)

تازہ دھنیا: حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)

ادرک: باریک لمبے قتلے (گارنش کے لیے)

گھی یا تیل: 1 کپ

ترکیب:

پائے اُبالنا:

پائے کو اچھی طرح دھو کر دیگچی میں ڈالیں۔

اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پائے ڈھک جائیں۔

آدھا لہسن اور ادرک کا پیسٹ، نمک، اور تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر درمیانی آنچ پر 3 سے 4 گھنٹے تک اُبالیں تاکہ پائے اچھی طرح گل جائیں اور شوربہ تیار ہو جائے۔

مسالہ تیار کرنا:

ایک پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں، اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔

اب اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔

اس کے بعد آدھا بچا ہوا لہسن اورادرک کا پیسٹ شامل کر کے مزید 1 منٹ تک بھونیں۔

پھر اس میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔

اب دہی شامل کر کے مصالحے کو اچھی طرح پکائیں یہاں تک کہ گھی اُوپر آ جائے۔

پائے شامل کرنا:

اُبلے ہوئے پائے شوربے سمیت مصالحے میں ڈال دیں۔

اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر مزید 30 سے 40 منٹ تک دم پر رکھیں تاکہ مصالحہ پاؤں میں اچھی طرح رَچ جائے۔

آخر میں:

گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ شامل کر کے چند منٹ پکائیں۔

تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ادرک کے باریک لمبے قتلے ڈال کر گارنش کریں۔

پیش کرنے کا طریقہ:

لاہوری مٹن پائے کو گرم گرم تندوری نان یا کلچے کے ساتھ پیش کریں۔


04/06/2026

اگر آپ لوگوں کی جیب میں صرف 5 ہزار روپے ہیں تو یہ بزنس آپ کے لیے بہت اچھا ہے یہ بزنس ہے فرائی پیاز کا جو کے پاکستان میں بہت کم لوگ کر رہے ۔۔۔اس بزنس میں نہ آپ کو کوئی مشین چاہیے نہ کوئی بل کا مسلہ صرف منڈی سے ہولسیل پر پیاز لے کر آئیں اور انہیں اچھے سے فرائی کریں اور پیکٹ میں پیک کر کے سیل کریں یہ پیاز حلیم اور قورمہ میں استعمال ہوتے ہیں ۔۔۔اس بزنس سے آپ ماہانہ 40 سے 50 ہزار کما سکتے اگر آپ مہنتی ہیں ۔۔۔۔ مزید بزنس ٹپس کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں

04/06/2026

پشاوری چنا پلاؤ بنانے کی ترکیب

اجزاء:

چنے (بھگوئے ہوئے) – 2 کپ
باسمتی چاول – 2 کپ
گوشت (چکن یا مٹن) – 500 گرام
پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 2 عدد
ٹماٹر (کٹے ہوئے) – 2 عدد
دہی – ½ کپ
ادرک لہسن پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ – 4-5 عدد
ثابت گرم مصالحہ (دارچینی، بڑی الائچی، لونگ، تیز پات) – 1 کھانے کا چمچ
زیرہ – 1 چائے کا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
ہلدی – ½ چائے کا چمچ
گھی یا تیل – ½ کپ
پانی – حسب ضرورت

ترکیب:

1. ایک دیگچی میں تیل یا گھی گرم کریں، اس میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔
2. کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں، پھر ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
3. گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، پھر ٹماٹر، دہی، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کر کے مصالحہ پکائیں۔
4. بھیگے ہوئے چنے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈھکن ڈھانپ کر گوشت اور چنوں کو گلنے دیں۔
5. جب گوشت اور چنے گل جائیں اور پانی کچھ خشک ہو جائے تو اس میں چاول شامل کریں۔
6. چاولوں کو ہلکا سا مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔
7. آنچ ہلکی کر کے دم پر رکھ دیں، جب چاول مکمل طور پر گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
8. ہلکا سا چمچ چلائیں اور گرم گرم پیش کریں۔

یہ مزیدار پشاوری چنا پلاؤ رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

Address

London

Opening Hours

Saturday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Featured

Share