28/05/2026
ڈنمارک کے شہر Roskilde کے قریب افسوسناک حادثہ، پاکستانی طالبعلم عبداللہ جاں بحق
ڈنمارک کے شہر Roskilde کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں پاکستانی طالبعلم محمد عبداللہ جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ پانی کے قریب پیش آیا جہاں امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ تین افراد خود کنارے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
محمد عبداللہ DTU میں PhD کے طالبعلم تھے اور ان کا تعلق بورے والا، پاکستان سے تھا۔ قریبی دوستوں کے مطابق میت پاکستان بھیجنے کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، جمعہ کو نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ ہفتہ کو میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین