15/03/2026
دبئی پراپرٹی مارکیٹ کے حوالے سے ایک اہم تجزیہ
گہرائی میں کی گئی تحقیق، مختلف معاشی تجزیات، دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ کے موجودہ حالات، کم ہوتی ہوئی ٹرانزیکشنز, موجودہ جنگی صورتحال اور دیگر اہم عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک محتاط اندازہ یہ ہے کہ آنے والے وقت میں دبئی میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔
اسی لیے وہ لوگ جو اس وقت دبئی میں پراپرٹی خرید کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے لیے بہتر حکمتِ عملی یہ ہو سکتی ہے کہ وہ صورتحال کا بروقت جائزہ لیتے ہوئے اپنی پراپرٹی فروخت کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔ اگر کسی کو اپنی پراپرٹی موجودہ قیمت سے دو سے چار فیصد کم پر بھی فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے تو اس میں تاخیر کرنے کے بجائے سرمایہ محفوظ کرنا زیادہ دانشمندانہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔
جو سرمایہ کار یہ سوچ رکھتے ہیں کہ
“ہم نے پراپرٹی رکھنی ہے، بیچنی نہیں ہے کیونکہ ھم نے تو یہ اپنے خود کے رہنے کیلئے خریدی ہے”
ان کے لیے چند اہم سوالات قابلِ غور ہیں:
1. کیا وہ پراپرٹی فروخت نہ کر کے خود کو مسلسل ذہنی دباؤ میں رکھنا چاہتے ہیں؟
2. کیا وہ قیمتوں میں ممکنہ کمی کے باعث اپنے سرمائے کی قدر کم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں؟
3. کیا وہ کئی سال تک مارکیٹ میں پھنس کر اپنے سرمائے کو غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں؟
یا پھر اس کے برعکس:
4. کیا وہ بہتر یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی موجودہ پراپرٹی فروخت کر کے کچھ عرصہ انتظار کریں؟
5. اور بعد میں کم قیمت پر دوبارہ خرید کر اپنے سرمائے میں اضافہ کریں؟
6. اور غیر ضروری ذہنی دباؤ سے بچ کر اطمینان کے ساتھ بہتر سرمایہ کاری کا موقع حاصل کریں؟
⸻
درحقیقت سرمایہ کار کے سامنے دو راستے ہوتے ہیں:
پہلا راستہ:
پراپرٹی کو برقرار رکھنا، ممکنہ قیمتوں میں کمی برداشت کرنا اور کئی سال تک سرمائے کے پھنسے رہنے کا خطرہ مول لینا۔
دوسرا راستہ:
پراپرٹی فروخت کر کے وقتی طور پر مارکیٹ سے نکل جانا، ذہنی سکون حاصل کرنا، اور چند ہفتوں یا مہینوں بعد کم قیمت پر دوبارہ سرمایہ کاری کا موقع حاصل کرنا۔
⸻
ایک اہم سوال یہ بھی ہے:
کیا دنیا میں کوئی ایسا ماہر معاشیات، سرمایہ کاری کا ماہر یا مارکیٹ تجزیہ کار موجود ہے جو سو فیصد یقین کے ساتھ یہ کہہ سکے کہ ایک یا دو ماہ بعد پراپرٹی کی قیمتیں ضرور بڑھ جائیں گی؟
اگر ایسا کوئی یقینی دعویٰ موجود نہیں، تو موجودہ قیمت پر فروخت کرنے کے بعد بھی یہ امکان باقی رہتا ہے کہ اگر مارکیٹ نیچے نہ آئے تو اسی قیمت یا اس کے قریب دوبارہ خریداری کی جا سکتی ہے۔
اسی لیے ان حالات میں پراپرٹی فروخت کر کے مارکیٹ کا انتظار کرنا خطرے کو کم کرنے اور بہتر مواقع حاصل کرنے کی حکمتِ عملی بھی بن سکتا ہے۔
فیصلہ بہرحال آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
سوچ سمجھ کر، حالات کا جائزہ لے کر اور اپنے مالی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے درست فیصلہ کریں۔
جزاک اللہ خیر۔(محمد خالد)
⸻
نوٹ:
اگر اس حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو بلا جھجھک پیغام کریں۔
اگر آپ دبئی میں اپنی پراپرٹی فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ دبئی، پاکستان، یوکے یا امریکہ، میں بیٹھے بیٹھے بھی یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں آپ کی مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کرسکتے ہیں۔