GulBagh Nursery

GulBagh Nursery Deals in indoor and outdoor plants, landscaping, canopy management and all plants related issues.

Amaltas
22/05/2026

Amaltas

17/05/2026

Urban Forestry in Wuhan

باغات لگانے کے لئے درست منصوبہ بندی۔پھلدار درختوں کو تجارتی مقاصد کی غرض سے باغات کے صورت میں لگانے کےلئے بہت محتاط طریق...
24/10/2024

باغات لگانے کے لئے درست منصوبہ بندی۔
پھلدار درختوں کو تجارتی مقاصد کی غرض سے باغات کے صورت میں لگانے کےلئے بہت محتاط طریقے سے منصوبہ بندی کی لحاظ ہے ۔
اس منصوبہ بندی میں باغ لگانے والے زمیندار بھائی کو چند خاص عوامل کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے زمین کا پھل دار درختوں کی کامیابی کے لحاظ موزوں ہونا، باغات کی صحیح دیکھ بھال کے لیے خاطر خواہ مزدورں یا افراد کی فراہمی۔باغات کی آمدن شروع ہونے سے قبل دیگر ذرائع آمدن کا بندوبست لمبے عرصے تک اعلی کوالٹی کا پھل حاصل کرنے کیلئے باغبانی کے جدید طریقوں کا علم ہو ۔
اب وہوا کے لحاظ سے پھل دار پودوں کا چناؤ: ۔
جدید باغبانی میں ایک بات بلکل واضح ہے کہ ہم کئ طرح وسائل بروئے کار لاکر پھل دار درختوں کی تمام ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں ۔سوائے اب وہوا کو تبدیل کرنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔لہذا باغات لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پھلوں کی صرف ان اقسام کو لگایا جائے جو اس علاقے میں زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ہیں یا ان کو تجربات کی روشنی میں اچھی پیداوار کے لحاظ درست ثابت کیا جا چکاہے ۔
درست طریقے سے پودوں کا لگانا: ۔
پودوں کی داغ بیل یعنی لےاوٹ مربع یا مستطیل شکل میں کرنی چاہیے ۔تجربات سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ صحیح طریقے لگایا گیا پودا صحتمند اور تناور درخت بنتا ہے اور لمبے عرصے تک پھل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کہ جلد بازی سے گھڑھا بناکر پودا دبا دینے سے پودا کمزور رہتا ہے اور چند سال پھل دینے کے بعد اوپر سے شروع ہو جاتاہے اور بالآخر مرجاتا ہے ۔پودا لگانے کےلئے ٣×٣فٹ کا گڑھا بنا کر مٹھی ارد گرد بکھیر دیں اور تقریبا ١٥-١٠ دن تک دھوپ اور ہوا لگنے کے بعد ایک حصہ اوپر والی مٹھی ایک حصہ بھل اور ایک حصہ گلی سڑی گوبر کی کھاد اچھی طرح آپس میں ملا کر گڑھا سطح زمین سے 4انچ اوپر تک بھردیں اور پانی لگادیں ۔ماہ فروری کے آغاز یا وسط میں صحتمند پودا لاکر تیار شدہ گڑ ھے میں لگادیں اور اچھی طرح پانی ڈال دیں ۔
(باغات میں دیگر فصلوں کی کاشت: ۔)
باغات میں دیگر اجناس کی بےدریغ کاشت ہمارے ایسی روایت بن چکی ہے جس کی بدولت ہمارے بےشمار قیمتی باغات تباہ ہو کر رہ گئے ۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک زمیندار جب باغ لگاتے ہیے تو بڑے فخر سے کہتا ہے کہ میں نے اپنے فلاں رقبے پر مالٹے کا باغ لگایا ہے لیکن چند سال گزر نے کےبعد عملا وہ کپاس، چاول،مکئ یا کسی دوسرے جنس کے کھیت دیکھائی دیتی ہیں اور اصل باغ کی حثیت ثانوی رہ جاتی ہے ۔زمیندار بھائی یہ بات ذہن میں نوٹ کرلیں کہ اگر آپ اپنے باغ میں دوسرا فصل کاشت کرنے کا خواہش مند ہیں تو پہلے چار پانچ سال تک فصلوں کی کاشت کی جاسکتی ہے،جن فصلوں کو باغات میں کاشت کرنا موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں سبزیاں اور پھلی دار اجناس یعنی چنا دالیں وغیرہ شامل ہیں۔زرخیزی نکال لینے والے اجناس مثلا گندم، مکئ، کماد اور کپاس وغیرہ کی کاشت بالکل نہیں کرنی چاہیے ۔موزوں فصلوں کی کاشت میں یہ اختیاط ضروری ہیں کہ نئے درخت کے پھیلاو کے ایک فٹ باہر تک زمین بہر صورت خالی رکھنی چاہیے۔
👈باغات میں کھادوں کی اہمیت اور استعمال
کھاد پیداوار کے اضافہ میں اہم کردار ادا کرتی چونکہ پھل دار درخت کئ سالوں تک مسلسل ایک ہی جگہ سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں.اس لیے زمین کی توانائی اور غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔اگر زمین میں موجود خوراک کی کمی قدرتی یا مصنوعی کھادوں کے ذریعے پورا نہ کیاجائے تو درخت پیداوار دینا کم کردیں گے اور آسانی سے کیڑوں آور بیماریوں کا شکار ہوجائیں گے، اس لے ذیادہ اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔باغ کی زرخیزی کےلئے کھاد کی صحیح قسم، موزوں وقت، اور مناسب جگہ پر استعمال ضروری ہے.پختہ درختوں کے گرد کھاد کو تنون سے ایک فٹ کے فاصلے سے شروع کرکے درخت کی شاخوں کے پھیلاو تک بکھیر دیں۔نئے پودے جو تین سال کی عمر کے ہوں اس کو کھاد گوڈی کے ذریعے کھاد کو مٹھی کے ساتھ اچھی طرح ملادیں اور احتیاط کریں کہ پودے کی جڑیں زخمی نہ ہو اور اسکے بعد پانی دیں.

نوٹ تمام زمیندار بھائیوں سے ریکویسٹ ہے کہ باغات کی لےاوٹ(داغ بیل) اپنے اپنے علاقےمیں باغ لگانے کے موزوں فروٹس، اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کے ورائٹی، باغات میں کھاد کی استعمال، کھاد کی مقدار، کونسی کھاد، کھاد کی استعمال اور موزوں وقت ان باتوں کا مشورہ اپ لوگ ایگریکلچر ایکسٹنشن ڈیپارٹمنٹ/زرعی ماہرین سے رابطہ کریں۔

روڈ کے کنارے درخت لگانے کے لیے ایسے درختوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور شہری ماحول میں بہتر ترق...
08/08/2024

روڈ کے کنارے درخت لگانے کے لیے ایسے درختوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور شہری ماحول میں بہتر ترقی کر سکیں۔ یہاں چند درختوں کی اقسام ہیں جو روڈ کے کنارے لگانے کے لیے مناسب ہیں:

# # # 1. نیم (Neem - Azadirachta indica)
- **خصوصیات:** نیم ایک مضبوط اور لمبی عمر کا درخت ہے جو سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ درخت ہوا کی صفائی میں مدد کرتا ہے اور اس کے پتے اور چھال مختلف طبی فوائد رکھتے ہیں۔

# # # 2. گل موہر (Flame Tree - Delonix regia)
- **خصوصیات:** گل موہر ایک خوبصورت درخت ہے جو سرخ پھولوں سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ درخت گرمی میں چھاؤں فراہم کرتا ہے اور اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں۔

# # # 3. پیپل (Peepal Tree - Ficus religiosa)
- **خصوصیات:** پیپل ایک مقدس اور طویل عمر والا درخت ہے جو ہوا کی صفائی میں مدد کرتا ہے۔ اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں اور یہ درخت شہری ماحول میں آسانی سے بڑھتا ہے۔

# # # 4. شیشم (Sheesham - Dalbergia sissoo)
- **خصوصیات:** شیشم ایک مضبوط اور سخت درخت ہے جو گرمی اور خشک حالات میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اس کی لکڑی بہت مضبوط ہوتی ہے اور یہ درخت ماحول کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے۔

# # # 5. بَیری (Indian Jujube - Ziziphus mauritiana)
- **خصوصیات:** بَیری ایک چھوٹا اور جھاڑی نما درخت ہے جو سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ اس کے پھل غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ درخت چھاؤں فراہم کرتا ہے۔

# # # 6. کنیر (Oleander - Nerium oleander)
- **خصوصیات:** کنیر ایک چھوٹا اور خوبصورت درخت ہے جو گرمی میں بھی آسانی سے بڑھتا ہے۔ اس کے پھول مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں اور یہ درخت شہری ماحول میں بہتر ترقی کرتا ہے۔

# # # 7. املتاس (Golden Shower Tree - Cassia fistula)
- **خصوصیات:** املتاس ایک خوبصورت درخت ہے جو سنہری پھولوں سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ درخت گرمی میں چھاؤں فراہم کرتا ہے اور اس کی جڑیں مٹی کو مضبوط کرتی ہیں۔

# # # روڈ کے کنارے درخت لگانے کے فوائد:
1. **ہوا کی صفائی:** درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
2. **چھاؤں فراہم کرنا:** درخت چھاؤں فراہم کرتے ہیں جس سے گرمی کی شدت کم ہوتی ہے۔
3. **ماحولیاتی توازن:** درخت جانوروں اور پرندوں کو رہائش فراہم کرتے ہیں۔
4. **مٹی کی حفاظت:** درخت مٹی کو کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں

01/08/2024
NASA has classified Sansevieria, now called Dracaena, as an air purifier due to its ability to remove toxic compounds su...
11/07/2024

NASA has classified Sansevieria, now called Dracaena, as an air purifier due to its ability to remove toxic compounds such as benzene, formaldehyde, trichloroethylene, xylene and toluene.

This plant uses the acid metabolism of the Crassulaceae to exchange oxygen and carbon dioxide, enabling it to resist drought.
The microscopic pores on its leaves, called stomata, open only at night to limit water loss through transpiration in the heat of the sun. Unlike other plants, Sansevieria produces oxygen and absorbs carbon dioxide at night, making it an excellent indoor air purifier while we sleep.

ctto

06/04/2024
🏡 Your lawn deserves the best care, and that's exactly what we deliver! With our professional lawn care services, you ca...
19/03/2024

🏡 Your lawn deserves the best care, and that's exactly what we deliver!
With our professional lawn care services, you can expect personalized attention, top-notch treatments, and stunning results.
Let's work together to create the lawn of your dreams!
03111171172

Address

Opposite Main Gate Mehria Town, Haji Shah-Attock Road, Attock City
Attock
43600

Telephone

+923111171170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GulBagh Nursery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GulBagh Nursery:

Share