SM Jan sanitary & Hardware Shop Sakwar Gilgit

SM Jan sanitary & Hardware Shop Sakwar Gilgit We are providing construction materials like Berger Paints, Sanitary, Master/Minhas PPR Pipes etc

25/08/2025

دینِ اسلام میں حادثات و واقعات سزا ہیں یا آزمائش
تحریر: ڈاکٹر عبدالعزیز دینار
موجودہ سال موسمی تبدیلی کی وجہ سے جو حاثات اور واقعات رونما ہوئے ہیں ان کو ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کیسے دیکھیں۔ سوشل میڈیا میں بعض علما کا یہ موقف سامنے آتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے اوپر ایک سزا ہے ، ایک اسے وقت میں جبکہ لوگ اپنے گھر بار، مال و دولت اور عزیز و اقارب کو کھو چکے ھوتے ہیں اور ان کو سہارا دینے اور ہمت افزائی کی ضرورت ہوتی ہے اس قسم کے بیانات ان کو مزید پریشان کرنے کا باعث ہوسکتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ قرآنِ کریم میں بعض رسولوںؑ کی قوموں پر اللہ کی طرف سے عذاب کا ذکر ضرور ملتا ہے، وہ ان پیغمبروں ؑکے مخصوص حالات میں ان نبیوں ؑکی براہِ راست نافرمانی پر نازل ہوے ہیں۔ دینِ اسلام کے نبئِ آخرین ﷺ کی خصلت میں سزا نہیں تھی، طائف کا موقع ہو یا آپﷺ کی مبارک زندگی میں کئی مواقع ایسے آئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان نافرمانوں کو غرق کرنا چاہا، مگر رحمۃ اللعالمین ﷺ کا دریائے رحمت جوش میں آیا اور دشنوں تک کو غرق ہونے نہ دیا، چہ جائے کہ آپﷺ کی امت کا کوئی کلمہ گو، بلے گنہگار ہی کیوں نہ ہوں، اس طرح کی سزا میں مبتلا ہو۔ یہ حادثات اور واقعات اللہ کی طرف سے لوگوں پر آزمائش ہیں نہ کہ سزا۔
سنتِ الٰہی میں اللہ تعالیٰ نے سب سے ذیادہ امتحان اور آزمائش اپنے سب سے محبوب پیغمبروں پر لایا اور ان کی زندگیوں کو رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مثال بنایا، قرآنِ کریم جا بجا اس کی گواہی دیتا ہے۔ احادیثِ پاک میں آیا ہے کہ انبیا کے بعد سب سے سخت آزمائش اللہ کے نیک لوگوں پر آسکتی ہے۔ (جامع ترمذی حدیث نمبر 2398)
قرآنِ کریم میں کتنی تسکین دینے والی آیات موجود ہیں، فرمایا گیا۔
وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیۡءٍ مِّنَ الْخَوۡفِ وَالْجُوۡعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الۡاَمۡوٰلِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۵۵﴾ۙ الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصٰبَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ؕ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہۡتَدُوۡنَ﴿۱۵۷﴾
اور ضرور ہم تمہں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں میں کمی کرکے ،اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو کہ جب ان پر کوئی مصبت آن پڑے تو کہتے ہیں کہ ہم اللّٰہ کے ہیں اور ہم کو اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے صلوات اور رحمت آتی ہے اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔

ہم تازہ ترین حادثے کی بات کرتے ہیں اور ضلع غذر میں تالیداس، راوشن اور ہکس گاؤں کی مثال لیتے ہیں۔ یہ اپنے کام سے کام رکھنے والے سیدھے سادھے محنتی لوگ ہیں، یہ حادثہ ان کے اوپر ایک آزمائش ہے نہ کر سزا، یہ نہ صرف ان کی آزمائش ہے بلکہ ہم تمام گلگت بلتستان کے لوگوں کی آزمائش ہے کہ ہم کس جرات کے ساتھ ان ساری آزمائیشوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور پار اترتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جن سے امتحان لیتا ہے اور صبرو شکر سے مقابلہ کرنے والوں کو پہلے سے ذیادہ ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اس میں شک نہیں کہ خاص کر تالی داس کے لوگوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے، مگر اگر ایک لمحے کے لئے سوچیں تو اللہ کی بڑی مہربانی بھی ہوئی ہے رات کے تین بجے کل جہاں سویا ہوتا ہے اگر بر وقت اطلاع کا وسیلہ نہ بن پڑتا تو گلگت بلتستان کا سب سے بڑا سانحہ ہو چکا ہوتا۔ اس طوفان کے باوجود ایک جان کا ضائع نہ ہونا بھی ایک الٰہی رحمت سے کم نہیں۔
مال صدقہ جان ہے، انہیں زمینوں کوآباد کرنے والی نسل کے کچھ بزرگ افراد ابھی زندہ ہیں۔ وہ اولادیں جنہوں نے اپنے باپ دادوں کے شانہ بشانہ مل کر ان زمینوں آباد کیا تھا، حیات ہیں۔ کچھ سالوں کی محنت اور کرنی ہوگی۔ اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھ کر اپنی روایتی محنت کو جاری رکھنی ہوگی اور یقین جانیں، کچھ سالوں کے بعد نئے گھر، نئی آبادیاں پہلے سے زرخیز زمین ان کے پاس ہوگی، اور اس نئی تبدیل ہونے والی دنیا کی ضروریات کو دیکھ پہلے سے بہتر ان کے پاس ذریعہ معاش ہوگا۔ انشااللہ۔
اس گاؤں کی ایک بیٹی کی روتی ہوئی آواز نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہلا کر رکھدیا، کہ میری امیدیں ختم ہوگئیں۔ نہیں بیٹی ابھی تو زندگی باقی ہے، بس راستے میں ایک رکاؤٹ سی ضرور آئی ہے مگر نہ منزل کھوگیا ہے نہ سفر ختم ہوا ہے۔ نہ انسانیت مری ہے۔ اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھیں، ایک دروازہ بند ہو تو اللہ پاک ہزار دروازے کھول دیتا ہے۔ اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا ہے یہ قرآنی تعلیمات ہیں۔

05/08/2025

05/08/2025
مجھے پلاسٹک واٹر ٹینکی سائیڈ میں معمولی پھڑ گئی ہے مرمت کیسے کروں کوئی بتا سکتے ہیں
02/08/2025

مجھے پلاسٹک واٹر ٹینکی سائیڈ میں معمولی پھڑ گئی ہے مرمت کیسے کروں کوئی بتا سکتے ہیں

04/07/2024

France Wala fitna jhoota tha

02/07/2024

Address

Sakwar Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SM Jan sanitary & Hardware Shop Sakwar Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share