12/12/2025
کچھ دن پہلے ایک بائک ہمارے پاس ایا اس کا پسٹن سیز ہو گیا؟
ہم نے بائیک کئی بار کھولی، ہر چیز دوبارہ تسلی سے چیک کی—
پسٹن، پن، رنگز، گپ، سلنڈر کا سائز—سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا۔
تب ہمیں احساس ہوا کہ شاید مسئلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، بلکہ کہیں اور چھپا ہوا ہے۔
آخرکار ہم نے فیصلہ کیا کہ سلنڈر بور کروانے والی خراد مشین کو بھی چیک کیا جائے۔
جب وہاں گئے تو اصل خرابی سامنے آگئی—
مشین صحیح طریقے سے بور نہیں بنا رہی تھی۔
اور دوسری بڑی غلطی یہ تھی کہ
آپریٹر خشک ریگمار (امری پیپر) استعمال کر رہا تھا۔
جو لوگ مکینک کا کام سمجھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ
خشک ریگمار سلنڈر بور کے لیے سب سے خطرناک چیز ہے۔
یہ سلنڈر کے اندر بہت باریک مگر نقصان دہ خراشیں چھوڑ دیتا ہے،
بور کو رَف بنا دیتا ہے، اور سائز کو غیر برابر کر دیتا ہے۔
باہر سے سلنڈر صاف لگتا ہے، لیکن اندر وہ پسٹن کی عمر کم کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
بس یہی وجہ تھی کہ بائیک ہر چند ہفتوں بعد کمپلین دے رہی تھی۔
سَبَق:
کام فقط ہنر سے نہیں چلتا،
صحیح مشین، صحیح ٹول، صحیح طریقہ بھی لازم ہیں۔
اگر کام کے معیار میں کمی ہو تو پوری محنت ضائع ہو جاتی ہے اور نقصان مکینک کا بھی ہوتا ہے اور کسٹمر کا بھی۔
ہمیں ہمیشہ معیار، دیانتداری اور صفائی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
دعا:
اللّٰہ تعالیٰ ہر مکینک کے ہاتھ میں برکت، ہنر اور شفا رکھے۔
ہم سب کے رزق میں آسانی، کام میں استقامت، اور نیت میں اخلاص عطا فرمائے۔
آمین