sardar asad

sardar asad کچن گارڈننگ۔۔۔ گھر میں سبزیاں کیسے اگا سکتے ہیں۔۔ ۔۔

 Everyone Mention سبزیاں کیسے اگائیں۔۔ کچن گارڈن 🍒🍓🥦🍇🍅🥒 سبزیاں کیسے اور کب اگائیں۔۔۔۔ نوٹ۔۔ کیمیائی کھاد کا مشورہ صرف زم...
08/07/2024

Everyone Mention سبزیاں کیسے اگائیں۔۔ کچن گارڈن 🍒🍓🥦🍇🍅🥒
سبزیاں کیسے اور کب اگائیں۔۔۔۔
نوٹ۔۔ کیمیائی کھاد کا مشورہ صرف زمیندار حضرات کے لیے ہے۔۔۔ کچن ویسٹ اور گوبر کے رزلٹ اچھے اور دیر پا ہے۔۔۔ میں ذاتی طور پر کیمیائی کھاد کو صحت دشمن سمجھتا ہوں۔۔۔معزرت کے ساتھ۔۔۔
سب سے پہلے زمین کو کاشت کے لئے اچھی طرح تیار کریں، کم سے کم تین بار زمین جوتیں، بیڈ(چمن) نہ زیادہ چھوٹے بنائیں اور نہ زیادہ بڑے۔ چھوٹے ہونے کی صورت میں زمین ضائع ہوگی اور بڑے ہونے کی صورت میں گوڈائی کرنے میں دقت ہوگی۔ گوبر کھاد 10 سے 12 کوئنٹل ایک کنال میں ڈالیے- کوشش کیجئے کہ کیمیائی کھاد کی جگہ ‘ورمی کمپوسٹ’ کا استعمال کریں،اگر زیادہ ہی ضرورت محسوس ہو تو یوریا 10 کلو، ڈی اے پی 5 سے 6 کلو اور ایم او پی 2 سے 5 کلو ڈالیے- ڈی اے پی اور ایم او پی فصل لگانے سے پہلے ہی ڈالیے یوریا میں سے آدھا بھی۔اگر کسی ایسی جگہ پر جہاں سبزی پہلے نہ اگائی گئی ہو ایسی زمین کو زرخیر بننے میں وقت لگتا ہے، اگر لوگ زیادہ پیدوار حاصل کرنے کے لیے کیمیائی خاد کثیر تعداد میں استعمال کرتے ہیں جس سے فائدہ نہیں ہوتا، اس کے برعکس اگر وہ ورمی کمپوسٹ یا سڑی ہوئی گوبر کی کھاد استعمال کریں گے تو آہستہ آہستہ زمین زرخیر ہوگی بہتر ہے کہ فصل لگانے سے پہلے مٹی کی جانچ کروائیں ، حکومت نے ہر ضلع میں بہت ہی بہترین مٹی کی تجزیہ گاہیں بھی بنائی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے اہلکاروں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔بہتر ہے کھاد لگانے کے لئے جو تجاویز وہ دیں ان پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔زمین کو اچھے سے تیار کیجئے۔ گزشتہ سال جس بیڈ میں جو سبزی لگی ہو کوشش کیجئے اگلے سال دوسری قسم کی سبزی لگائیں جیسے اگر پچھلے سال ٹماٹر لگے ہوں تو دوسرے سال مرچ لگائیں اور مرچ والے بیڈ میں ٹماٹر لگائیں ، کراپ سائیکل کے دوران 3 سے چار بار گوڈائی کریں تاکہ گھاس پھوس نہ رہے۔کچھ سبزیوں کو اگانے کے لیے پہلے پنیری تیار کی جاتی ہے اس کے برعکس کچھ سبزیوں کو ڈائریکٹ اگایا جاتا ہے۔ سبزی اگانے کے لیے سب سے اہم بیج کا انتخاب ہے جن بیچوں کو محکمہ زراعت نے سفارش کی ہے ان ہی کا استعمال کریں ،اچھا بیج پیداوار میں بہت ہی اہم رول ادا کرتا ہے۔ ٹاکی، پہوجا، اڈونٹا اور سنجنٹا جیسے معیاری کمپنیوں کے بیج کے نتائج بہت اچھے ہیں، کوشش کیجئے کہ hybrid seeds ہی استعمال کریں، البتہ اگر آپ hybrid seed استعمال کر رہے ہیں تو گزشتہ سال کا بیج اگلے سال استعمال نہ کریں، بلکہ ہر بار نیا بیج خریدیں۔وہ سبزیاں جن میں ٹرانسپلانٹنگ نہیں کی جاتی ہے ان کے لیے جب بیج ڈالا جائے تو یہ خیال رکھیں کہ بیج دور دور ڈالیں۔ ہمارے ہاں عموماً براڈکاسٹنگ کے ذریعہ ہی بیج ڈالا جاتا ہے۔ بیج اس طرح ڈالیے کہ پودوں کے درمیان اچھا فاصلہ رہے، ورنہ پیداوار میں کمی رہتی ہے اور جب جب جرمنیشن ہو جائے اور آپ کو محسوس ہو کہ فاصلہ کم رہ گیا ہے تو بہت early stage پر کچھ پودوں کو نکالیں۔ کیمیائی دوائی سے اجتناب کرنے کی کوشش کریں، سخت ضرورت پڑنے پر محکمہ زراعت کے اپنے علاقے کے انچارج سے مشورہ کرکے دوائی کا استعمال کریں،عام طور پر ہمارے ہاں cucrbits جیسے کھیرا، کدو، لوکی، کریل، تریل میں پیدوار کم ہوتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ pollination نہ ہونا ہے۔ جوں ہی گرمی شروع ہوتی ہے تو ان سبزیوں کا پھول بہت صبح کھلتا ہے اور دھوپ میں تھوڑی تپش کے بعد ہی بند ہو جاتا ہے۔ لہذا بہتر ہے کہ ہینڈ پالنیشن کی جائے، وہ پھول جس کے نیچے پھل نہیں ہے عموماً میل فلور ہوتا ہے اس کو کاٹیے اور اس ایک پھول سے کہیں فیمیل پھولوں کی پالنیشن کیجئے۔واضح رہے یہ رہنمائی وادی کشمیر کے آب وہوا کے لیے موزوں ہے۔ گرین ہاوس میں سبزی کاشت کرنے کے لیے الگ سے لکھنے کی کوشش کروں گا اب یہاں الگ الگ سبزیوں کے حوالے سے کچھ عملی مشورے پیش خدمت ہے :
1۔لال گوبھی:
ایک کنال کے لیے 25 سے30 گرام بیچ استعمال کریں،لال گوبھی 15 فروری تا 15 مارچ یا جولائی میں لگائی جا سکتی ہے، پنیری 35 سے چالیس دن میں تیار ہوتی ہے، پنیری میں ایک لاین سے دوسری لاین تک 45 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے میں 45 سنٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں ، گوڈائی 2 سے تین بار جبکہ سنچائی ہر 10سے پندرہ دن کے بعد کریں۔
2۔لال ساگ :
لال ساگ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہوتا ہے اور ذائقہ میں بھی، لال ساگ (وستہء ہاک) کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے۔ اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی، ایک کنال کے لیے ایک کلو بیج استعمال کیجئے، لال ساگ کا بیج 20 فروری سے مارچ تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 25 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10سینٹی میٹر رکھیں ۔ گوڈائی 2سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت کے مطابق دیجئے۔
3۔براکولی :
اس سبزی کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں اور مارکیٹ میں اچھی قیمت بھی ملتی ہے، اس سبزی کو زیادہ پیمانے پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک کنال کے لیے 25 سے30 گرام بیچ استعمال کریں،براکولی سال میں دو بار لگائی جا سکتی ہے، مارچ میں یا جولائی میں لگائی جا سکتی ہے، پنیری 35 سے چالیس دن میں تیار ہوتی ہے، پنیری میں ایک لاین سے دوسری لاین تک 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے میں 45 سنٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں۔گوڈائی 2 سے تین بار جبکہ سنچائی ہر 10سے 15 دن کے بعد کریں۔
4-بند گوبھی:
بند گوبھی کا بیچ ایک کنال کے لیے 25 سے 40 گرام بیج کا استعمال کریں، بندگوبھی سال میں دو بار اگائی جا سکتی ہے، بیج مارچ یا جولائی سے اگست میں بوئیں ، پنیری تبدیل کرنے کا وقت مارچ والے کو اپریل اور جولائی اگست میں جو بیچ بویا گیا اس کی پنیری اگست سے سمبتر تک لگوائیں ۔پنیری میں ایک لاین سے دوسری لاین تک 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے میں 45 سنٹی میٹر کا فاصلہ رکھے۔ سنچائی ہر 10 سے 15 دن کے بعد کریں، اچھے بیچ کا انتخاب کریں، بند گوبھی کے لیے بہتر رہے گا۔
5۔ پھول گوبھی:
ایک کنال کے لیے 25 سے30 گرام بیج استعمال کریں۔پھول گوبھی سال میں دو بار لگائی جا سکتی ہے؛مارچ یا جولائی میں۔ پنیری 35 سے چالیس دن میں تیار ہوتی ہے، پنیری میں ایک لاین سے دوسری لاین تک 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے میں 45 سنٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ گوڈائی 2 سے تین بار جبکہ سنچائی ہر 10سے پندرہ دن کے بعد کریں،
6۔کڈم منڈی knol khol :
ایک کنال کے لیے 60 سے75 گرام بیج استعمال کریں، کڈم منڈی سال میں دو بار اگائی جا سکتی ہے یا تو مارچ میں یا جولائی، البتہ مارچ میں جو بیج ہوتا ہے وہ اس بیج سے الگ ہوتا ہے جو جولائی والے کراپ میں استعمال کیا جاتا ہے، اس بات کا خاص خیال رکھیں اور پنیری تیس سے چالیس روز بعد لگائیں ۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سنٹی میٹر رکھیں ۔گوڈائی 3سے 4 بار کریں، سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں۔
7۔خانیاری ساگ:
ایک کنال کے لیے 100سے 125 گرام بیج استعمال کیجئے، خانیاری کا بیج مارچ سے اپریل ڈالا جا سکتا ہے اور پنیری تیس سے چالیس روز بعد لگایں۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 50 سنٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3سے 4 بار کریں، سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں۔
8۔ٹماٹر :
ایک کنال کے لیے 25 سے سے 30 گرام بیج استعمال کیجئے، ٹماٹر کا بیج مارچ سے اپریل تک ڈالا جا سکتا ہے اور پنیری تیس روز بعد لگائیں ۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3سے 4 بار کریں ،سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں، ٹماٹر کے 3 پودے ایک ساتھ لگائیں ، ٹماٹر میں hybrid کا بیج استعمال کریں جو کہ بہت پیداوار دے گا۔ اگر آپ چری ٹماٹر لگانا چاہیں تو اس کا بیج مارکیٹ میں دستیاب ہے، چری ٹماٹر کا ذائقہ بھی اعلیٰ ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس کا مارکیٹ ویلیو بھی اچھا ہے۔
9۔پالک :
پالک کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے ، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی۔ پالک کا بیج عام طور پر یہاں دو قسم کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک پرکیلی سیڈ جو کہ ایک کنال کے لیے 500 سے 600 گرام استعمال کیا جائے گا جبکہ شالیمار گرین 250 سے 300 گرام۔ پالک سال کے مختلف موسموں میں اگائی جاسکتی ہے ، پالک کا بیج 20 فروری سے مارچ تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 25 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2سے 3 بار کریں، سنچائی ضرورت کے مطابق دیجئے ۔
10۔دھنیا:
کوئی بھی ایسا گھر نہیں جہاں دھنیا استعمال نہ کیا جاتا ہو، چاہیے چٹنی بنانی ہو یا سلاد، دھنیا کا استعمال خوب کیا جاتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو کشمیر میں دسمبر اور جنوری کے بغیر یہ ہر موسم میں اگایا جا سکتا ہے البتہ مارچ سے سمبتر کا وقت بہتر ہے۔آدھا کلو دھنیا کا بیج ایک کنال کے لیے کافی ہے۔قطار سے قطار کا فاصلہ 25 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10سینٹی میٹر رکھے۔ گوڈائی 2سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت کے مطابق دیجئے۔بہتر ہے کہ دو چمن میں لگایا جائے اور اگر ایک چمن میں آپ بیج فروری میں لگائیں گے تو دوسرے میں 10 مارچ کو یعنی چالیس روز بعد اس طرح ایک چمن خالی ہونے کے بعد دوسرا چمن سے آپ کو دھنیا ملے گا، دھنیاکا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے۔
11۔سلاد پتہ (lettuce) :
لیٹیوس exotic سبزی ہے جس کی طبی افادیت بہت زیادہ ہے۔اس کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی۔ lettuce کا بیج فروری سے مارچ تک لگایا جا سکتا ہے اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھے ،گوڈائی 2سے 3 بار کریں سنچائی 7 دنوں کے بعد کیجئے۔
12۔آلو:
ایک کنال کے لیے ایک کوئنٹل اچھا بیج کافی ہے، قطار سے قطار کا فاصلہ 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 20 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3 سے 4بار کریں سنچائی 7 سے دس دن بعد کریں (آلو کی کاشتکاری کے لیے انشاء اللہ الگ سے مضمون آئے گا)
13۔بیگن :
ایک کنال کے لیے 25 سے سے 40 گرام بیج استعمال کیجئے، بیگن کا بیج 15 اپریل سے مئی تک بویا جا سکتا ہے اور پنیری تیس روز بعد ٹرانسپلانٹ کیجئے قطار سے قطار کا فاصلہ 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر رکھے گوڈائی 3سے 4 بار کریں سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں۔
14۔ کُدو (pumpkin):
کدو کو پلاسٹک تھیلیوں یا گلاس میں اگائیں۔ پلاسٹک تھیلی یا گلاس کو دو چار بڑے چھید کیجئے تاکہ پانی کی نکاسی ہو، پہلے پچاس فیصد مٹی 20 فیصد ورمی کمپوسٹ اور 30 فیصد کوکو پیٹ(cocopeat) کو مکس کیجئے، پھر اس مکسچر کو تھیلوں یا گلاس میں بھریں , ایک تھیلی میں 2 سے 3 بیج ڈالیے، کدو کا بیج اپریل میں ڈالیے اور مئی میں ٹرانسلپلانٹ کریں۔قطار سے قطار کا فاصلہ 200 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 100 سینٹی میٹر رکھیں۔گوڈائی 3 سے 4بار کریں سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں ۔
15۔کریلا اور تریلا :
کریلا اور تریلے اگرچہ کشمیر میں کم اگائے جاتے تھے لیکن اب ان کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہے کریلا اور تریلا اگر آپ اگانا چاہتے ہیں تو ان کو پلاسٹک تھیلیوں یا گلاس میں اگائیں۔ پلاسٹک تھیلی یا گلاس کو دو چار بڑے چھید کیجئے تاکہ پانی کی نکاسی ہو، پہلے پچاس فیصد مٹی ،20 فیصد ورمی کمپوسٹ اور 30 فیصد کوکو پیٹ(cocopeat) کو مکس کیجئے، پھر اس مکسچر کو تھیلوں یا گلاس میں ڈالیے , ایک تھیلی میں 2 سے 3 بیج ڈالیے،اگر بیج لگانے سے پہلے ایک دن پانی میں رکھیں تو زیادہ بہتر نتائج آئیں گے ۔کریلا اور تریلا کا بیج ماہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں بوئیں اور مئی میں ٹرانسلپلانٹ کریں۔قطار سے قطار کا فاصلہ 150 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 50 سینٹی میٹر رکھیں۔گوڈائی 3 سے 4بار کریں سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں۔
16۔ کھیرا :
کھیرا ہمارے کشمیر میں بہت بڑے پیمانے پر اگایا جاتا ہے کیونکہ بطور سلاد اب یہ ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے،کھیرے کو پلاسٹک تھیلیوں یا گلاس میں اگائیں۔پلاسٹک تھیلی یا گلاس کو دو چار بڑے چھید کیجئے تاکہ پانی کی نکاسی ہو، پہلے پچاس فیصد مٹی 20 فیصد ورمی کمپوسٹ اور 30 فیصد کوکو پیٹ(cocopeat) کو مکس کیجئے، پھر اس مکسچر کو تھیلوں یا گلاس میں بھرے۔ ایک تھیلی میں 2 سے 3 بیج ڈالیے، کھیرے کا بیج اپریل میں بوئیں اور مئی میں ٹرانسلپلانٹ کریں، قطار سے قطار کا فاصلہ 150 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 50 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3 سے 4بار کریں۔ سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں ۔عام طور پر کچن گاڈرن میں جو لوگ سبزی اگاتے ہیں وہ شکایت کرتے ہیں کہ پیداوار زیادہ نہیں ہوتی۔ اس سلسلے میں مشورہ ہے کہ جب کھیرا کا درخت چڑھے، اور جوں ہی اس کی چار شاخیں ہو جائے تو اوپر والی شاخ کو کٹ ماریں، اس کے بعد سائڈ کی شاخوں کو بڑھنے دیں جب وہاں بھی چار شاخیں ہو جائے تو ایک کٹ مارے،اس عمل سے فیمیل فلاور زیادہ آئیں گے، اس کو 2 g اور 3 g کٹ ٹکینک کہتے ہیں۔ اس عمل کی عملی مشق کے لیے آپ گروپ میں پوسٹ اور ویڈیو پر دیکھیں ، دوسری بات کہ جب پھول آنا شروع ہو جائے تو ہر صبح پھولوں کو تھوڑا تھوڑا ہلائیں ، کیونکہ صبح پھول کھلتے ہیں اور شام کو بند ہو جاتے ہیں، یہ عمل پالنیشن کے لیے اہم ہے ۔
17۔لوکی (bottle gourds) :
بوٹل گاڈس کو پلاسٹک تھیلیوں یا گلاس میں اگائیں سلام ، پلاسٹک تھیلی یا گلاس کو دو چار بڑے چھید کیجئے تاکہ پانی کی نکاسی ہو، پہلے پچاس فیصد مٹی 20 فیصد ورمی کمپوسٹ اور 30 فیصد کوکو پیٹ(cocopeat) کو مکس کیجئے، پھر اس مکسچر کو تھیلوں یا گلاس میں بھریں۔ ایک تھیلی میں 2 سے 3 بیج ڈالیے، لوکی کا بیج اپریل میں بوئیں اور مئی میں ٹرانسلپلانٹ کریں، قطار سے قطار کا فاصلہ 200 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 100 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3 سے 4بار کریں سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں ۔
18۔شملہ مرچ :
ایک کنال کے لیے 50 سے سے 70 گرام بیچ استعمال کیجئے، شملہ مرچ کا بیج اپریل سے15 مئی میں بوئیں اور پنیری تیس سے 35 روز بعد کریں قطار سے قطار کا فاصلہ 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3سے 4 بار کریں سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں۔
19۔لال مرچ:
ایک کنال کے لیے 100 گرام بیج استعمال کیجئے، لال مرچ کا بیج اپریل سے 15 مئی میں بوئیں اور پنیری تیس سے 35 روز بعد لگائیں۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 60 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر رکھیں ۔گوڈائی 3سے 4 بار کریں سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں۔عام طور پر کشمیر میں لال مرچ میں بیماری لگتی ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم بہت زیادہ irrigation دیتے ہیں اور ساتھ ہی کراپ روٹیشن بھی نہیں کرتے، چونکہ لال مرچ کا بیج عام طور پر لوکل ہی مل جاتا ہے لہذا وہ treated نہیں ہوتا، بیج کو لگانے سے پہلے ضرور ٹریٹ کیجئے۔
20۔بھنڈی:
بھنڈی ڈائریکٹ لگائی جاتی ہے، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی۔ ایک کنال کے لیے 750 گرام سے ایک کلو بیج استعمال کیجئے، بھنڈی کا بیج مئی سے جون تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 45 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 30 سینٹی میٹر رکھیں۔گوڈائی 3سے 4 بار کریں ،سنچائی ہر سات روز بعد کریں،
21۔فراش بین:
اپریل سے جون تک لگائی جا سکتی ہے، عام طور پر کشمیر میں دو قسم کی فراش بین لگائی جاتی ہے۔ بش ٹائپ اور بیل ٹایپ، بش ٹائپ کے لیے 5 کلو بیج ایک کنال کے لیے لگائیں اور بیل ٹائپ کے لیے 1۔5 کلو لگائیں۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر بش ٹائپ کے لیے، جبکہ 100 سینٹی میٹر بیل ٹائپ میں رکھیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10 سینٹی میٹر بش ٹائپ کے لیے جبکہ 50 سنٹی میٹر بیل ٹایپ کیلیےرکھیں۔ گوڈائی 3 سے 4 بار کریں،سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں۔
22۔سمر سکاش :
سمر سکاش کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے۔ ایک کنال کے لیے 400 گرام کا بیج درکا ہے۔ سمرسکاش کا بیج مئی میں بویا جاتا ہے۔ اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 100 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 80 سینٹی میٹر رکھیں ۔ گوڈائی 3 سے 4بار کریں سنچائی ہر سات دنوں بعد کریں۔
23۔ساگ جی ایم ڈاری یا وند ہاک:
ایک کنال کے لیے 100سے 125 گرام بیج استعمال کیجئے، جی ایم ڈاری کا بیج جولائی سے اگست میں بوئے اور پنیری تیس سے چالیس روز بعد لگائیں ۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 50 سنٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 3سے 4 بار کریں سنچائی ہر سات سے دس دن بعد کریں ۔
24 ۔ گاجر :
گاجرکا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے ، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی، ایک کنال کے لیے 175 گرام بیج استعمال کیجئے، گاجر کا بیج اگست سے ستمبر تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سینٹی میٹر رکھیں ۔گوڈائی 3سے 4 بار کریں سنچائی ہر سات روز بعد کریں۔
25۔مولی :
مولی کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے ، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی، ایک کنال کے لیے 500 گرام بیج درکار ہے ، مولی کا بیج اگست سے ستمبر تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت پڑنے پر کریں ۔
26 ۔شلغم :
شلغم بیج ڈائریکٹ لگایا جاے ، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی، ایک کنال کے لیے 350 گرام بیج درکار ہے ۔ شلغم کا بیج اگست سے ستمبر تک بویا جا سکتا ہے اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے۔ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2 سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت پڑنے پر کریں۔
27۔ پیاز :
ایک کنال زمین میں پیاز اگانے کے لیے375 گرام سے 500 گرام بیج استعمال کیجئے، پیاز کا بیج 15 اگست سے 15 ستمبر میں بوئیں اور پنیری اکتوبر سے نومبر میں لگائیں۔ قطار سے قطار کا فاصلہ 20 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2 سے 3 بار کیجے، سنچائی ضرورت پڑنے پر کریں، پیاز کا بیج اچھی کمپنی کا استعمال کیجئے، بہتر ہے ریڈ کلور لگائیں ، اس کی شلف لیف زیادہ ہے۔
28 ۔میتھی :
میتھی کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے ، اس کے لیے الگ سے پنیری تیار نہیں کی جائے گی۔ ایک کنال کے لیے ایک کلو سے سوا ایک کلو بیج استعمال کیجئے۔ میتھی کا بیج ستمبر سے نومبر تک بویا جا سکتا ہے، اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے۔ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 20 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2 سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت کے مطابق دیجئے۔
29۔ مٹر :
مٹر کا بیج ڈائریکٹ لگایا جائے ۔ ایک کنال کے لیے 3 سے 4 کلو بیج درکار ہے ،کشمیر میں مٹر دو قسم کا لگایا جاتا ہے۔ایک سبزی کے لیے جس کو ‘ارکل’ کہتے ہیں دوسرا ‘رچنا’ جس کو بطور دال استعمال کیا جاتا ہے۔ مٹر کا بیج اکتوبر سے نومبر تک بویا جاسکتا ہے۔ اگر محسوس ہو کہ جرمنیشن زیادہ ہوئی ہے تو thining کیجئے، ہمیں چاہیے کہ قطار سے قطار کا فاصلہ 30 سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2 سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت پڑنے پر کریں ۔
30۔ لہسن :
لہسن ڈائریکٹ لگایا جائے ایک کنال کے لیے 25 کلو لہسن لگائیں۔ لہسن لگانے کا وقت ماہ نومبر ہے، قطار سے قطار کا فاصلہ 5سنٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10 سینٹی میٹر رکھیں۔ گوڈائی 2 سے 3 بار کریں سنچائی ضرورت پڑنے پر ہی کریں۔

17/06/2024
کچن گارڈننگ کا سالانہ چارٹ(یہ لمبی پوسٹ بہت محنت اور تحقیق کرکے تیار کی گئی ہے۔۔۔ اسے ہر گارڈنر کے پاس ہونا بہت ضروری او...
25/05/2024

کچن گارڈننگ کا سالانہ چارٹ
(یہ لمبی پوسٹ بہت محنت اور تحقیق کرکے تیار کی گئی ہے۔۔۔ اسے ہر گارڈنر کے پاس ہونا بہت ضروری اور مفید ہے)


محترم Tariq Parvaiz نے پورے سال کی سبزیوں کا چارٹ شیئر کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ کون سی سبزی کس مہینے لگ سکتی ہے؟ بہت سارے دوستوں نے کہا کہ چارٹ کو پڑھنا مشکل ہے، نام بہت چھوٹے ہیں، زوم کرکے بھی پڑھے نہیں جاتے۔ چونکہ وہ انگلینڈ UK میں رہتے ہیں تو انھوں نے Monthly Chart کی پوسٹ انگریزی میں پھر سے لگائی۔ کئی ممبرز نے پھر سے کہا کہ یہ اردو میں ہونی چاہیے تھی۔ اس نئی پوسٹ میں مکمل تفصیلات کے ساتھ مہینے اور سبزیوں اور ہربز وغیرہ کے نام لکھ دیئے گئے ہیں۔ تمام گارڈنرز اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پاس محفوظ کر لیں۔

اس پوسٹ کو انگریزی کے ساتھ اردو میں لکھ دیا گیا ہے۔۔۔ اور وہ سبزیاں جو پاکستانی آب و ہوا یا موسم کے مطابق نہیں ان کے ساتھ سٹار * لگا دیا گیا ہے۔ مہینوں کی ترتیب درست کر کے اور پوسٹ کو دیسی ماحول کے مطابق بہترین بنا کر آپ کے لیے پیش کر دی ہے۔۔۔ تاکہ سب کا فائدہ ہوتا رہے۔🥰


بنیادی طور ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان یا ہمسایہ ممالک (برصغیر) میں سبزیاں یا فصلیں اگانے کا موسم کیا ہے؟ عموماً پاکستان میں فصلیں اگانے کے دو اہم موسم ہیں۔
پہلا "خریف" ہے، جس کی بوائی Planting کا موسم علاقوں کے درجہ حرارت کے مطابق فروری مارچ سے شروع ہو کر سے جون جولائی تک ہوتا ہے۔ اس کو موسم گرما کی سبزیاں Summer Vegetables "ساؤنی" بھی کہتے ہیں۔ گرمیوں کی یہ سبزیاں تقریباً 6 ماہ تک رہتی ہیں اور فروٹنگ کے بعد ستمبر سے دسمبر تک ان کی کٹائی Harvesting کر لی جاتی ہے۔

دوسرا موسم "ربیع" کہلاتا ہے۔ اسے موسم سرما کی سبزیاں Winter Vegetables بھی کہتے ہیں۔ یہ سیزن بھی درجہ حرارت کے مطابق ستمبر سے دسمبر جنوری تک ہوتا ہے اور یہ فروٹنگ کے بعد اپریل،مئی میں یہ سیزن ختم ہو جاتا ہے۔

اہم بات:
کچھ تجربہ کار گارڈنرز نے اپنے گارڈن میں ایک چھوٹا بڑا "گرین ہاؤس" بنایا ہوتا ہے، جہاں درجہ حرارت کو Maintain کرکے تقریباً سارا سال یا آف سیزن ساری سبزیاں اگائی اور کھائی جا سکتی ہیں۔ تجارتی پیمانے پر اسی عمل کو "ٹنل فارمنگ" کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے اور کولڈ اسٹوریج میں چند ماہ محفوظ رکھنے سے بے موسمی تقریباً تمام سبزیاں ہمیں مارکیٹ یا سبزی منڈی سے پورا سال مل جاتی ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کس مہینے میں کون سی سبزی لگا سکتے ہیں؟ لیکن پھر بھی لگانے سے پہلے ماہرین سے مشاورت کر لینا بہتر ہے۔

اس پوسٹ کی تحقیق و تیاری میں تقریباً 5,6 گھنٹے کا وقت صرف ہوا۔

۔۔۔JANUARY جنوری میں لگائی جانے والی سبزیاں:
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
دھنیا، Coriander
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax
توریا، کینولا، Cannola
باتھو، Chenopodium
ہائبرڈ غیر ملکی بیج۔۔۔
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Lavender vera
سیج Sage broad leaf
آلو Potatoes, sweet potato
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
۔Chicory* کاسنی جیسی ایک مفید ہرب
۔Jerusalem artichoke*
یروشلم آرٹی چوک، جسے سن روٹ، سن چوک، لیم چوک، جنگلی سورج مکھی، یا ارتھ ایپل بھی کہا جاتا ہے، سورج مکھی کی ایک قسم ہے جو وسطی شمالی امریکہ اور یورپ سے ہے۔ یہ اپنے آلو یا شکرقندی کے ذائقے کی طرح معتدل زون میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، جو کہ جڑ کی سبزی کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
*۔Kale کیل
*۔Kohlrabi کولربی، جرمن گونگلو
*۔Parsnips پارسنپ، گوری گاجر
*۔Salsify سلسیفی، گاجر کی طرح
*۔Shallots شیلٹ، پیاز کی ورائٹی
*۔Swede سویڈ، سویڈن کا شلجم
وغیرہ

۔۔۔FEBRUARY فروری میں اگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
صراحی کدو Bottle Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
کریلی Long Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
ہالوں Garden Cress
دیسی دھنیا Local Coriander
لمبے کدو Cylindrical gourd
ٹینڈے Apple gourd
ٹینڈیاں Round Squash
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
بھنڈی Ocra
اجوائن Carom Seeds
بینگن Brinjals
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹر Cherry Tomatoes
شاخ گوبھی، Broccoli
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
چقندر، Beatroot
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
*۔Celerioc شلجم اور سیلری جیسی جڑ
*۔Kohlrabi کولربی، جرمن گونگلو
*۔Parsnips پارسنپ، گوری گاجر
*۔Salsify سلسیفی، گاجر کی طرح
*۔Shallots شیلٹ، پیاز کی ورائٹی
*۔Swede سویڈ، سویڈن کا شلجم
۔Chicory* کاسنی جیسی ایک مفید ہرب
*۔Kale پتا گوبھی
*۔Leeks ہری پیاز
آلو Potatoes
وغیرہ

۔۔۔MARCH مارچ میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
صراحی کدو Bottle Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
کریلی Long Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
ہالوں Garden Cress
دیسی دھنیا Local Coriander
لمبے کدو Cylindrical gourd
ٹینڈے Apple gourd
ٹینڈیاں Round Squash
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
بھنڈی Ocra
اجوائن Carom Seeds
بینگن Brinjals
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
شاخ گوبھی، Broccoli
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
چقندر، Beatroot
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
پھول گوبھی couliflower
کیل kale
لیک leek
وغیرہ

۔۔۔APRIL اپریل میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
صراحی کدو Bottle Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
کریلی Long Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
ہالوں Garden Cress
دیسی دھنیا Local Coriander
لمبے کدو Cylindrical gourd
ٹینڈے Apple gourd
ٹینڈیاں Round Squash
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
بھنڈی Ocra
اجوائن Carom Seeds
بینگن Brinjals
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
چقندر، Beatroot
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
اسپائراگس asparagus
شاخ گوبھی broccoli
سیمفائر samphire
وغیرہ


۔۔۔MAY مئی میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
صراحی کدو Bottle Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
کریلی Long Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
ہالوں Garden Cress
دیسی دھنیا Local Coriander
لمبے کدو Cylindrical gourd
ٹینڈے Apple gourd
ٹینڈیاں Round Squash
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
بھنڈی Ocra
اجوائن Carom Seeds
بینگن Brinjals
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
چقندر، Beatroot
سلاد پتا، Salad
اسپائراگس asparagus
آلو Potatoes
وغیرہ


۔۔۔JUNE جون میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
دیسی دھنیا Local Coriander
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
اجوائن Carom Seeds
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
سلاد پتا، Salad
۔*artichoke آرٹی چوک
۔*asparagus اسپائراگس
۔*Aoubergine یورپی بینگن
۔ چقندر beetroot
۔*broad beans لوبیا
۔*courgettes فرنچ توری
۔ سونف fennel
۔* french beans باہرلہ لوبیا
۔*kohlrabi کولربی
۔ سلاد lettuce
۔* mangetout چلکھوں سمیت مٹر
آلو Potatoes
۔ pak choi بوک چوئے
۔ مٹر peas
لال مولی radishes
راکٹ سلاد rocket
۔*samphire سیمفائر
پیاز onions
ٹماٹر tomatoes
وغیرہ


۔۔۔JULY جولائی میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
دیسی دھنیا Local Coriander
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
اجوائن Carom Seeds
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
سلاد پتا، Salad
۔*artichoke آرٹی چوک
۔*asparagus اسپائراگس
۔*Aoubergine یورپی بینگن
۔ چقندر beetroot
۔*broad beans لوبیا
۔*courgettes فرنچ توری
۔ سونف fennel
۔* french beans باہرلہ لوبیا
۔*kohlrabi کولربی
۔ سلاد lettuce
۔* mangetout چلکھوں سمیت مٹر
آلو Potatoes
۔ pak choi بوک چوئے
۔ مٹر peas
لال مولی radishes
راکٹ سلاد rocket
۔*samphire سیمفائر
پیاز onions
ٹماٹر tomatoes
وغیرہ

۔۔۔AUGUST اگست میں لگائی جانے والی سبزیاں:
گول کدو Round Gourd
دیسی پودینہ Local Mint
حلوہ کدو Ash Gourd, Squash
پیٹھا Pumpkin
کریلے Bitter gourd
گھیا توری Ridge gourd
دیسی دھنیا Local Coriander
مورنگا Moringa
کالی توری Dark Ridge gourd
سن فلاور Sunflower
اجوائن Carom Seeds
کھیرا Cucumber
تر/ ککڑی Snake cucumber
خربوزہ Melon
تربوز Watermelon
پُھٹ Snap Melon
چیری ٹماٹو Cherry Tomatoes
پالک، Spinach
میتھی، Fenugreek Seeds
سلاد پتا، Salad
۔*artichoke آرٹی چوک
۔*asparagus اسپائراگس
۔*Aoubergine یورپی بینگن
۔ چقندر beetroot
۔*broad beans لوبیا
۔*courgettes فرنچ توری
۔ سونف fennel
۔* french beans باہرلہ لوبیا
۔*kohlrabi کولربی
۔ سلاد lettuce
۔* mangetout چلکھوں سمیت مٹر
آلو Potatoes
۔ pak choi بوک چوئے
۔ مٹر peas
لال مولی radishes
راکٹ سلاد rocket
۔*samphire سیمفائر
پیاز onions
ٹماٹر tomatoes
۔*marrow لمبی پتلی فرنچ توری
مشروم mushrooms
مکئی sweetcorn
شلجم Turnips
وغیرہ


۔۔۔SEPTEMBER ستمبر میں لگائی جانے والی سبزیاں:
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
مولی، Radishes
شلجم نیلا، Blue n White Turnip
شلجم پیلا، Yellow turnip
میتھی، Fenugreek Seeds
گاجر، Carrots
دھنیا، Coriander
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مونگرے، Radish Pods
سُونگرے، Long Pods
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
میتھرے، Fenugreek
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax
توریا، کینولا، Cannola
مونگ، Green Gram
باتھو، Chenopodium
ہائبرڈ امپورٹڈ سیڈز
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Levender vera
سیج Sage broad leaf
آلو Potatoes, sweet potato
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
چیا سیڈز Chia Seeds
قینوا Quinoa
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
گنا Sugarcane
۔* artichole آرٹی چوک
۔* aubergine یورپی بینگن
۔* courgettes فرنچ توری
کھیرا cucumber
کیل kale
کولربی kohlrabi
۔* marrow لمبی توری
۔* shallots ہری پیاز
سکواش squash
مکئی sweetcorn
گنا Sugarcane
لہسن Garlic
وغیرہ


۔۔۔ OCTOBER اکتوبر میں لگائی جانے والی سبزیاں:
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
مولی، Radishes
شلجم نیلا، Blue n White Turnip
شلجم پیلا، Yellow turnip
میتھی، Fenugreek Seeds
گاجر، Carrots
دھنیا، Coriander
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مونگرے، Radish Pods
سُونگرے، Long Pods
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
میتھرے، Fenugreek
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax
توریا، کینولا، Cannola
مونگ، Green Gram
باتھو، Chenopodium
ہائبرڈ امپورٹڈ سیڈز
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Levender vera
سیج Sage broad leaf
آلو Potatoes, sweet potato
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
چیا سیڈز Chia Seeds
قینوا Quinoa
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
۔ آرٹی چوک artichoke
۔* butternut squash لمبا پیٹھا کدو
لہسن Garlic
squash,
celeriac,
celery.
chicory,
fennel,
Kale,
kohlrabi,
leeks,
lettuce,
marrow,
mushrooms.
parsnips,
potatoes
pumpkin,
radishes,
sweetcorn,


۔۔۔ NOVEMBER نومبر میں لگائی جانے والی سبزیاں:
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
مولی، Radishes
شلجم نیلا، Blue n White Turnip
شلجم پیلا، Yellow turnip
میتھی، Fenugreek Seeds
گاجر، Carrots
دھنیا، Coriander
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مونگرے، Radish Pods
سُونگرے، Long Pods
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
میتھرے، Fenugreek
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax
توریا، کینولا، Cannola
مونگ، Green Gram
باتھو، Chenopodium
ہائبرڈ امپورٹڈ سیڈز
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Levender vera
سیج Sage broad leaf
آلو Potatoes, sweet potato
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
چیا سیڈز Chia Seeds
قینوا Quinoa
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
لہسن Garlic
artichoke,
butternut squash,
celerioc,
celery,
chicory hole,
kohlrabi,
leeks,
mushrooms,
parsrips,
pumpkin,
salsify,
shallots,
swede, وغیرہ


۔۔۔ DECEMBER دسمبر میں لگائی جانے والی سبزیاں:
ساگ، Mustard Leaves
پالک، Spinach
مولی، Radishes
شلجم نیلا، Blue n White Turnip
شلجم پیلا، Yellow turnip
میتھی، Fenugreek Seeds
گاجر، Carrots
دھنیا، Coriander
پیاز، Onion
سرخ، سفید، سیاہ لوبیا، Beans
سبز مرچ، Chillies
مونگرے، Radish Pods
سُونگرے، Long Pods
مٹر، Peas
چقندر، Beatroot
میتھرے، Fenugreek
سونف، Fennel
گول بینگن، Round Brinjal
ٹماٹر، Tomatoes
شملہ کے تمام کلرز، Capsicum
سفید بینگن، Eggplant
لال مولی، Red
سلاد پتا، Salad
بند گوبھی، Cabbage
لمبے بینگن، Long Brinjal
پھول گوبھی، Cauliflower
اجوائن، Carom Seeds
السی، Flax
توریا، کینولا، Cannola
مونگ، Green Gram
باتھو، Chenopodium
ہائبرڈ امپورٹڈ سیڈز
بروکلی Broccoli
اسپائراگس Green asparagus
سیلری Celery
سلاد Butter head lettuce
چائنہ گوبھی China cabbage
لیک Leek American
پارسلے Parsley curled moss
لیونڈر Levender vera
سیج Sage broad leaf
آلو Potatoes, sweet potato
برسل سپراؤٹس Brussel sprouts
سرخ سلاد Red cabbage
بوک چوئے Bok choy
چیا سیڈز Chia Seeds
قینوا Quinoa
سوہانجنا (مورنگا) Moringa
چونگاں (کیرالوما) Caralluma
تھائم Thyme
celeriac,
Chicory,
jerusalem artichoke,
kale,
kohlrabi,
leeks,
mushrooms,
parsnips,
potatoes,
salsify.
shallots,
swede, وغیرہ

نوٹ: آپ کے علاقے میں موسم کے حساب سے جس مہینے میں اگائی جاتی ہے، آپ کومینٹس میں لکھ سکتے ہیں۔
آپ سب کی خیر۔۔۔ 🥰، آپ کے گارڈنز کی خیر۔۔

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when sardar asad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category