29/07/2023
سبق اموز کہانی
حضرت عمرؓ اپنے حجرہ حاص میں بیٹھے تھے کچھ مہمان آئے ہوئے تھے حضرت عمرؓ کے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ ملنے آئے فرمایا میں ملنے آیا ہو حضرت عمرؓ نے کہا وہاں باہر کھڑے ہو جاٶ میں فارغ نہیں اور کوئی بھی آئے تو اندر نا بھیجنا حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر گزری تو امام حسنؓ آگئے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو کھڑے دیکھا تو پوچھا امیرالمومنین کہاں ہے فرمانے لگے وہ تو اندرہے مہمانوں سے باتیں کر رہےہیں انہوں نے بولا تھا کہ کوئی آئے تو اندر نہیں بھیجنا عبداللہ بن عمرؓ نے کہا شہزادے آپ اندر جانا چاہیں تو میں نہیں روکتا آپ جانا چاہیں توآپ جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کیا ضرورت ہے ابھی ظہر کی نماز ہوگی مسجد جاؤں گا اور عمرؓ سے ملاقات ہوگی تو مل لونگا اندر جانا ضروری تو نہیں جناب سیدنا امام حسنؓ واپس چلے گئے جب بات چیت ختم ہوگئی مجلس برحاست کی تو حضرت عمر فاروقؓ باہر تشریف لائے عبداللہؓ سے کہا کہ کیا کام ہے کیوں آئے ہو
تو عبداللہ ڈرتے ہوئےکہنے لگے کہ حضور میری تو خیر ہے امام حسنؓ آئے تھے تو کہا پھرکیا ہوا تو نے روکا تو نہیں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہنے لگے میں نے تو کہا تھا آپپ جانا چاہے تو اندر چلے جائے لیکن اس نے کہا کہ ظہر کے وقت مسجد میں مل لونگا کہتے ہے حضرت عمرؓکے چہرے کا رنگ ہی بدل گیا سارے کام چھوڑ کر دوڑے گئے میں پیچھے پیچھے تھا امام حسنؓ کے دروازے پر دستک دی امام حسنؓ باہر آئے کہنے لگےشہزادے ملنے آئے تھے ملے کیوں نہیں واپس کیوں آگئے حضرت امام حسنؓ کہنے لگے امیر المومنین آپ کیوں تشریف لائے مجھے چھوٹا سا کام تھا مسجد میں ظہر کے وقت ملاقات ہو جاتی اور ویسے بھی آپ کا اپنا بیٹا دروازے پہ کھڑا تھا حضرت عمرؓ نے جب یہ لفظ سنے تو چیخ ہی نکل گئی رو پڑے کہنے لگے میرے بیٹے اور اپکا کیا مقابلہ شہزادے کیا اس کے باپ کانام علیؓ ہے اس کی ماں کا نام فاطمہؓ ہے کیا اس کی نانی کا نام حدیجہؓ ہے کیا اس کے نانا کا نام بھی محمد مصطفیﷺ ہے اور پھر جوش وجذبات میں اپنے سر سے پگڑی اتار دی اور کہنے لگے بیٹا میں مکہ کی صحراو ں میں اونٹ چرایا کرتا تھا اور مجھ سے دس اونٹ نہیں سنبھالے جاتے تھے میرے والد خطاب مجھے ڈنڈوں سے مارا کرتے تھے یہ جو میرے سر پر عزت کے بال ہیں یہ تیرے نانا محمدمصطفیﷺ کے اگائے ہوئے ہے آپ ایسا نا کریں۔
(الصواعق المحرقة، ج:2، ص: -(521)