02/06/2026
محترم والدین!
اگر آپ کے پاس اپنے نوجوان بچوں کے لیے وقت نہیں ہے تو گھبرائیں نہیں — محلے کے اوباش لوگوں کے پاس ان کے لیے وقت بھی ہے، پیسہ بھی، موٹر سائیکل بھی اور موبائل فون بھی۔وہ آپ کے بچے کو وہ سب دیں گے جو آپ نے نہیں دیا — لیکن اس کی قیمت آپ کا بچہ چکائے گا، آپ نہیں۔ پھر اپنے بچوں سے گلہ نہ کیجیے گا۔
بچوں کو وقت دینا سب سے سستی سرمایہ کاری ہے — اور نہ دینا سب سے مہنگی غلطی۔