PAK SEEDS

PAK SEEDS Hello Friends! This is the official page of Bismillah Nursery Jaranwala.Here you can order any kind of flowers and plants. Join this page for more updates

انناس : Pine apple وہ پھل جو آپ کا گوشت کھاتا ہے!پودوں کا ایک خاندان ہے Bromeliads  جس میں گھاس کی طرح لمبے پتے اور پھول...
15/03/2021

انناس : Pine apple
وہ پھل جو آپ کا گوشت کھاتا ہے!
پودوں کا ایک خاندان ہے Bromeliads جس میں گھاس کی طرح لمبے پتے اور پھول بنتے ہیں۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ کا خاندان ہے اور اس خاندان کی کوئی 3600 قسمیں ہیں۔زیادہ تر سجاوٹی پودے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں لیکن ان میں چند ایک ہی ہیں جو پھل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے انناس۔
انناس جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے دریا, دریائے پیراگوئے کے کنارے پہلی بار نظر آیا تھا۔ وہاں سے مقامی لوگوں نے اس کو مشہور کیا اور اسکی پورے براعظم میں کاشت ہونے لگی بلکہ یہیں سے قریبی براعظم شمالی امریکہ میں بھی شہرت پہنچ گئی۔ 1500 عیسوی کے آخر میں کولمبس براعظم امریکہ دریافت کرتے وقت جب یہاں پہنچا تو پہلا یورپی تھا جس نے یہ پھل چکھا۔ یہاں سے وہ یہ سوغات واپس یورپ لے کر گیا اور وہاں اس پھل کے چرچے ہوگئے۔ یورپ سے 1550 میں پرتگیزی تاجر اسے انڈیا میں راجہ مہاراجوں کے پاس لے کر آئے اور اس طرح ہندو پاک میں یہ پھل مقبول ہوا۔
انناس دراصل اس کا سائینسی نام ہے۔ اسکا پورا سائینسی نام ananas comosus ہے۔ یہ نام دراصل Tupi زبان کی مرہون منت ہے جو جنوبی امریکہ میں قبائیلی لوگ پہلے وقتوں میں بولا کرتے تھے۔ لفظ انناس کا مطلب ہے ؛چیڑ (pine)
چونکہ اسکی شکل Pine کی طرح تھی اور انتہائی میٹھا تھا، گوروں نے اس کا نام Pine apple دے دیا۔ یہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے اس لئیے اسکے سب سے بڑے پیداواری ملک Costa Rica, برازیل، فلپائین اور ان ڈونیشیا ہیں۔ یاد رکھیں ٹراپیکل وہ علاقے ہوتے ہیں جہاں سارا سال موسم گرم اور نمدار رہے بارشیں خوب ہوتی ہوں،
یہ پھل دراصل ایک جھاڑی نما پودے پر لگتا ہے اور اسکے بہت سارے چھوٹے موٹے پھول ایک ہی جگہ پر اگتے ہیں۔ تقریباً ایک سو سے دو سو تک پھول اگتے ہیں اور یہ تمام پھول ایک ہی جگہ پر اکھٹے پھل میں تبدیل ہوجاتے ہیں یعنی انناس ایک پھل نہیں ہوتا بلکے بہت سارے چھوٹے چھوٹے پھلوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اسی لئیے اسکی بیرونی جلد پہ بہت سارے کٹ نظر آتے ہیں۔ اس پھل کے کیا کیا فائدے ہیں آئیے دیکھتے ہیں:
۰ پائن ایپل میں 86% پانی ہوتا ہے اسکے علاوہ پوٹاشییم بڑی مقدار میں موجود ہے۔ جو کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے لئیے بہترین ہیں۔ پوٹاشئیم جسم میں بطور الیکٹرلائیٹ کام کرتا ہے اور دل کی صحت کے لئیے بھی اچھا ہے۔
۰ اس میں بہت بھاری مقدار میں وٹامن سی موجود ہے جو جسم میں قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے.
۰ اس میں Fat انتہائی کم ہوتا ہے اور کیلوریز بھی انتہائی کم۔ اس لئیے جلدی ہضم ہونے والی شے ہے۔
۰ اس میں flavonoids اور phenolic acid دو قسم کے antioxidants موجود ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹس بہت سارے پھلوں میں ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو کینسر سے بچاتے ہیں، خون صاف کرتے ہیں، جلد خوبصورت، ناخن بال خوبصورت، دل کی شریانیں کھولتے ہیں۔ منہ کے داغ دھبے ایکنی وغیرہ دور کرتے ہیں۔
۰ انناس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل(enzyme) پایا جاتا ہے جسے bromelain کہتے ہیں۔ آپ نے اگر انناس کھایا ہو تو محسوس کریں گے اسکے بعد آپ کی زبان اور منہ کا اندر کا حصہ ہلکا ہلکا سا محسوس ہوتا ہے۔ دراصل انناس میں موجود یہ Bromelain پروٹین کو ہضم کرتا ہے۔ خدا نے اس پھل میں یہ خاصیت اسلئیے رکھی ہے کہ اگر اس پر جراثیم حملہ کریں تو یہ ان کو کھا ڈالے۔ اس لئیے یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئیے بھی بہت اچھا پھل ہے۔ ہماری انگلیاں جہاں لگتی ہیں وہاں ہمارے فنگر پرنٹس رہ جاتے ہیں۔ یہ دراصل ہمارے جسم کی کھال سے نکلنے والے تیل اور مردہ سیلز سے پرنٹس بنتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ انناس کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں ان کے فنگر پرنٹس کسی چیز پر باقی نہیں رہتے کیونکہ bromelain پورے پودے میں موجود ہے اور یہ فنگر پرنٹس کے مردہ سیلز کھا کر اس کے نشان مٹا دیتا ہے۔ پروٹین کو ہضم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے بہت سارے ممالک میں انناس گوشت کے ساتھ پکتا ہے تاکہ اسے قابل ہضم بنادے۔ یعنی گوشت کے ساتھ انناس کے چند ٹکڑے اسے آپ کے پیٹ میں بہترین طریقے سے ہضم کریں گے۔
۰ اس کو صفائی کے ایجنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ کشتیوں کے لمبے سفروں کا خاص پھل ہے۔ اور اس کے رس کو ریت میں ملا کر کشتیوں کی لکڑی کو بہترین دھویا جاتا رہا ہے۔
انناس کو کیسے اگایا جائے؟
انناس چونکہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے اس لئیے اسکو اگانا تھوڑا محنت طلب کام ہے۔ انناس کے اوپر جو اس کا تاج ہوتا ہے اسے گول مول مروڑ کر اتار لیں اور کچھ دن ایسے ہی رکھ دیں۔ ایک بڑے گملے میں ریت اور کمپوسٹ سے مکس مٹی ڈالیں گملے کے نیچے سوراخ ہوں تاکہ پانی زیادہ کھڑا نہ رہے۔ اس میں انناس کے تاج کو لگادیں ۔لگانے سے پہلے تاج کے نچلے تھوڑے سے پتے اتار لیں تاکہ ٹھیک طرح لگے اور جڑ بنے۔ اسے دھوپ میں چھائوں والی جگہ پر رکھیں اور مٹی کو خشک نہ ہونے دیں۔ سردی نہیں برداشت کرسکتا سردیوں میں اندر رکھنا پڑے گا۔ دو سال میں تقریباً پودا پھل بنائے گا۔ بڑے پیمانے پر گرین ہائوس کے زریعے اگایا جاسکتا ہے۔ اسے زیادہ تر Crowning کے زریعے ہی اگایا جاتا ہے اور بیج صرف Breeding یعنی نئی نسلوں کی پیداوار کے لئیے آزمائے جاتے ہیں۔ بیج چونکہ پھل کی کوالٹی خراب کرتا ہے اس لئیے انناس والے کھیتوں کی پولینیشن ہونے سے بچایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا Pollinator , Humming Bird ہے۔ کسی زمانے میں امریکہ کا جزیرہ ہوائی ساری دنیا کو یہ پھل مہیا کرتا تھا اور وہاں Humming Bird لانے پر پابندی تھی۔
انناس اور اس کے خاندان کے تقریباً تمام پودے ان کے پتے ایک مرکزی تنے سے شروع ہوکر چاروں طرف ایک crown کی طرح پھیلتے ہیں جسکی وجہ سے ان کے کونوں یا پیندوں میں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے۔ قدرت نے ان میں یہ خاصیت رکھ کے دراصل دنیا کے بہت سارے ننھے جانوروں کو گھر دیا ہے۔ Salamander اور Tree Frogs جو کہ جنوبی امریکہ کے خاص جانور ہیں انکی خوبصورت قسمیں صرف انہی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔
انناس کو چاہے ایک سجاوٹی پودے کے طور پر گھر میں رکھیں یا پھل کے حصول کے لئیے۔ لیکن ہے یہ دیکھنے اور کھانے لائق!

تحریر: عظیم لطیف

Bismillah Nursery west canal road jaranwala
08/02/2021

Bismillah Nursery west canal road jaranwala

مشورہ اب بہت بہترین ٹائم ہے ہائبرڈ پودے لگانے کاوہ بھائی جو گھر کے لئے۔ھائی بریڈ پودے لینا چاہتے ہیں رابطہ کریں ۔آلو بخا...
06/02/2021

مشورہ
اب بہت بہترین ٹائم ہے ہائبرڈ پودے لگانے کا
وہ بھائی جو گھر کے لئے۔ھائی بریڈ پودے لینا چاہتے ہیں رابطہ کریں ۔آلو بخارا۔اخروٹ ۔انجیر بادام۔ ناشپتی ۔جاپانی پھل آڑو فروٹر مالٹا امرود کے پودے انار وغیرہ ہائبرڈ کی تمام دستیاب ہے اگر وہ خراب ہو جائے یا مر جائے تو دوبارہ لگا کر دیں گے گرنٹی کے ساتھ بہترین پودے مناسب ریٹ بسم اللّٰہ نر سر ی۔نزد ایمز کالج جڑانوالہ

Available at Bismillah Nursery near AIMS College west canal road Jaranwala FREE Home delivery only for Jaranwala.
05/02/2021

Available at Bismillah Nursery near AIMS College west canal road Jaranwala FREE Home delivery only for Jaranwala.

Jhumka bailExtreme hot day temperature has killed all flowers on mostly plants . But Jhumka bail  which is also  known a...
29/06/2020

Jhumka bail
Extreme hot day temperature has killed all flowers on mostly plants . But Jhumka bail which is also known as Singapore Creeper looking beautiful.

Ruellia(Mexican petunia) Plants are available
27/06/2020

Ruellia(Mexican petunia) Plants are available

▪️Golden palm (indoor)🏠Home delivery available▪️Different sizes available
26/06/2020

▪️Golden palm (indoor)
🏠Home delivery available
▪️Different sizes available

ایلویرا یا کوار کندر ایک طبی اہمیت رکھنے والا پودا ہے، جو کہ ہزاروں سالوں سے مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے طور پر است...
26/06/2020

ایلویرا یا کوار کندر ایک طبی اہمیت رکھنے والا پودا ہے، جو کہ ہزاروں سالوں سے مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس میں موجود رطوبت یا جیل کو آپ براہ راست پودا سے لیکر یا سٹور کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے پتوں میں موجود جیل کو کریموں اور مرہم میں استعمال کیا جاتاہے۔
ایلویرا جیل اور ایلویرا جوس کیلئے ایلویرا کے پودے کو کاٹنا نسبتا آسان ہوتا ہے۔ ایلویراجیل حاصل کرنے کیلئے ایسے پودے کا انتخاب کرنا چاہئے جو کم از کم چند سال پرانا ہو، اس میں فعال اجزاء زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ایلویرا کے پتے اتارنے کا طریقہ:
۱۔ ایک وقت پر تین سے چار پتے اتارنے چاہئیں، پودے کی باہری طرف سے موٹے پتوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔
۲۔ اس بات کو یقینی بنا لینا چاہئے کے پتے صحت مند اور کسی بھی قسم کی پھپھوندی سے پاک ہو۔
۳۔ پتوں کو مڈ جہاں سے تنا شروع ہوتا ہے وہاں سے کاٹنا چاہئے، کیونکہ زیادہ تر فائدہ مند غذائی اجزاء پتوں کی بنیاد میں پائے جاتے ہیں۔
۴۔ جڑوں کو مت کاٹیں یا نقصان پہنچائیں۔
۵۔ پتوں کو کاٹنے کے بعد اچھی طرح دھو کر نتھار لیں۔
۶۔ پتوں کے کناروں کو چاقو کی مدد سے کاٹ دیں۔
۷۔ انگلی یا چاقو کی مدد سے اندر سے جیل نکال لیں
۸۔ پیلے رنگ کی رطوبت کو پتے سے نکال دیں، یہ ایلویرا جیل نہیں ہے۔
۹۔ صاف ایلویرا جیل کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایلیویرا جیل کو کس طرح استعمال کیا جائے۔۔۔
ایلو یرا جیل کو براہ راست جلد پر لگایا جا سکتا ہے ، اس کا جوس بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کا جوس بنانے کیلئے ا کپ پانی میں دو کھانے کے چمچ ایلویرا جیل کے ڈالے جائیں اس میں دوسرے مرکبات جیسا کے فروٹ وغیرہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایلویرا جیل کے ٹکڑوں کو فریزر میں سٹور کیا جا سکتا ہے۔
۱۔ اسے جلی ہوئی جلد پر مرہم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۲۔ ایلویرا کا استعمال نظام انحظام کو بہتر بناتا ہے اور معدہ کو صحت مند رکھتا ہے۔
۳۔ ایلو یرا کا توٹھ پیسٹ دانتوں کا کیڑا کیلئے بہترین علاج ہے۔
۴۔ فریش ایلویرا جیل کا استعمال جلد کو صاف ستھرا بناتا ہے اور داغ دھبوں دانوں کو صاف کرتا ہے۔
۵۔ گرتے بالوں اور سر کی خشکی کیلئے بھی اس کا استعمال کیا جاتاہے۔
نوٹ: اگر آپ کو گردوں، السر ، دل کا مرض ہے تو ایلویرا کا استعمال نہ کریں۔ اس لئے ایسے مریض اس کا استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔۔ شکریہ،

Opuntia microdasys golden shade ( Bunny ears cactus)
26/06/2020

Opuntia microdasys golden shade ( Bunny ears cactus)

Cactus plant Cacti symbolize endurance as it is a plant that can stand up to the test of time and the elements. The cact...
26/06/2020

Cactus plant

Cacti symbolize endurance as it is a plant that can stand up to the test of time and the elements. The cactus flower is a symbol of maternal love because it can thrive in harsh conditions and therefore symbolic of a mother's unconditional love.

26/06/2020
کسی بھی جگہ پر امرود , لیموں 🍋 اوردوسرے پودوں کے باغ لگانے یاگھر میں پودے رکھنےے کے لیے  رابطہ کریں. ہول سیل ریٹ پر
24/06/2020

کسی بھی جگہ پر امرود , لیموں 🍋 اوردوسرے پودوں کے باغ لگانے یاگھر میں پودے رکھنےے کے لیے رابطہ کریں.
ہول سیل ریٹ پر

Address

Jaranwala
37250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK SEEDS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAK SEEDS:

Share