31/10/2024
ایمانداری، محنت اور لگن سے کاروبار کرنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا یقین ہے کہ کوئی بھی شخص جو ایمانداری، محنت اور لگن سے کاروبار کرتا ہے وہ کبھی غریب نہیں رہتا۔ کاروبار میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت رکھی ہے۔ ہمارے ہاں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ “بیچارے غریب ریڑھی والے”۔تو بھائی بات سیدھی سی ہے کہ کوئی شخص اگر پھل یا سبزی کی ریڑھی لگاتا ہے یا دکان بناتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ غریب ہو ۔ لیکن اگر ایک عرصے کے بعد بھی وہ غریب ہے تو صرف ایک ہی صورت ہو سکتی ہے کہ ایمانداری، محنت اور لگن میں سے کم از کم کوئی ایک وصف اس میں نہیں ہے۔ باقی چیزیں تو اکثر لوگوں میں ہوتی ہیں مگر یہ ایمانداری بہت کم ہوتی ہے۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دھوکہ اور جھوٹ کے بغیر کاروبار نہیں چلتا ہے۔ میرا ایمان ہے اور ذاتی تجربہ بھی ہے کہ سب سے زیادہ وہی کاروبار چلتا ہے جس میں دھوکہ اور جھوٹ کا شائبہ تک نہ ہو۔ کاروبار میں ہمیشہ سچ بولیں اور پورا سچ بولیں، آپ کا گاہک کبھی کہیں نہیں جائے گا۔ اور جو شخص دھوکہ اور جھوٹ سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے ایمانداری، محنت اور لگن سے کاروبار کرتا ہے چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کاروبار کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اسے یہاں بھی صلہ دیتا ہے اور حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق جنت میں بھی وہ انبیا ء کرام علیہ السلام اور شہداء کرام کے ساتھ ہو گا ان شاءاللہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
سچا اور امانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔
أذان ماربل انیڈ افنان فائبر ڈورز کراچی برانچ نمبر 2