Farmer hasan

Farmer hasan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farmer hasan, Gardener, Khushab.

Autumn Delights 🌺 🌻 🍁
12/11/2023

Autumn Delights 🌺 🌻 🍁

دھرتی کاروگ  بدیسی زمینوں سے آنے والی یہ جڑی بوٹی گاجر بوٹی یا پارتھینم ہے جو کسانوں کی غفلت اور سستی سے دھرتی کے روگ می...
15/06/2023

دھرتی کاروگ
بدیسی زمینوں سے آنے والی یہ جڑی بوٹی گاجر بوٹی یا پارتھینم ہے جو کسانوں کی غفلت اور سستی سے دھرتی کے روگ میں بدل چکی ہے قابو میں نہ آنے والی یہ بوٹی کھیتوں میں بے طرح پھلتی پھولتی ہے اور فصلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس کی موجودگی میں فصلیں نہیں پھلتی پھولتی۔
کوشش کی جائے کہ اس کو جڑ سے اکھاڑا جائے پھول آنے سے قبل جڑ سے اکھاڑنا اس کے پھیلاؤ کو کم کرے گا
اپنی زمینوں کو بنجر بننے سے بچائیے
فصل کا نقصان کم سے کم کیجئے
اس کے لئے چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے والی زہروں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے

For assistance....

https://youtube.com/shorts/AvL-SdKkea4?feature=share3

میرے کچن گارڈن سے آج کی دیسی آرگینک کاشت ۔منقہ انگور، بینگن، ہری مرچ ، چیری ٹماٹر اور دیسی لیموں 🍋
13/06/2023

میرے کچن گارڈن سے آج کی دیسی آرگینک کاشت ۔
منقہ انگور، بینگن، ہری مرچ ، چیری ٹماٹر اور دیسی لیموں 🍋

السلام وعلیکم۔انجير بلاشبہ جنت کا ایک پھل ہے جسکی اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں بھی قسم کھائی ہے ، عربی میں اسے التین ...
05/05/2023

السلام وعلیکم۔
انجير بلاشبہ جنت کا ایک پھل ہے جسکی اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں بھی قسم کھائی ہے ، عربی میں اسے التین اور انگریزی میں FIG کہتے ہیں۔ اِسکا پھل انتہائی لذیذ اور فائدہ مند ہے۔ کوشش کریں اسکو گھر میں لازمی لگائیں اور اس کی برکت کے ساتھ ساتھ اسکے پھل کا بھی مزا اٹھائیں۔
اسکی بےشمار اقسام ہیں جن میں پالمتا، بنوں، ابو الولی، یوروشلا م اور ڈیزرٹ کنگ پاکستان میں آسانی سے اگائی جاتی ہیں۔جنوری فروری میں نرسری سے گر افٹڈ پودا آسانی سے مل جاتا ہے جو اپریل میں فروٹنگ پر آ جاتا ہے۔ جبکہ اس کی قلمیں بھی دسمبر سے فروری اور پھر اگست ساون میں لگا سکتے ہیں۔ اور ہاں انگریزی کیکر کی طرح دیسی انجیر بھی پنجاب ، کے پی کے میں بکثرت ملتے ہیں اور ان پہ کسی اچھی نسل کے انجیر کی گرافٹنگ کر کے اس سے عام عوام اور پرندوں کے لیے اچھی نسل کا پھل پیدا کر کے صدقہ جاریہ کا حصول ممکن ہے (جسکی قدر آجکل کی عوام بھول چکی ہے).
سرگودھا اور خوشاب میں انجیر کے شوقین حضرات دسمبر اور جنوری میں قلمیں اور پیوند کاری کے لیے بڈز مجھ سے مفت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ جزاک اللّہ

دھماسہ بوٹی سےآخری سٹیج ۵۰% کینسرختم ہوتےدیکھا ہےیادرہےکینسرپورے جس میں معدے، پھیپھڑے، جگر حتٰی کہ ہڈّیوں تک پھیل گیاہو ...
29/03/2023

دھماسہ بوٹی
سےآخری سٹیج ۵۰% کینسرختم ہوتےدیکھا ہے
یادرہےکینسرپورے جس میں معدے، پھیپھڑے، جگر حتٰی کہ ہڈّیوں تک پھیل گیاہو تو۔ اپنےپیاروں کو🍀دھماسہ بوٹی🍀 کھلائیے۔
کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سےجَوَاں، جواہیاں یا جَمَایَاں سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ علیحدہ پودہ ہے۔
دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹےتین بھی ہو سکتے ہیں،
اورچار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں،
اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
یہ پودہ اٹلی،جرمنی،مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایاجاتا ہے۔ یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے۔
اس کے پھولوں کا رنگ ہلکاجامنی ہے۔
پھول جھڑنے کے بعد اس کےکانٹوں کے قریب 00شکل کےچھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔
🔹🍀دھماسہ کے فوائد🍀🔹
یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے۔
🍀اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے۔
🍀 جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کے اثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
🍀 اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے۔
🍀جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔
🍀دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے۔
🍀 جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے۔
🍀مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے۔
🍀کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے۔
🍀معدہ کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتا ہے۔
🍀اس سے قے، پیاس اور جلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں۔
🍀 کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
🍀منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے۔
🍀بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے۔
🍀دمہ اور عمومی سانس لینے میں دشواری کا علاج کرتا ہے۔
🍀 تمباکو نوشی کےضمنی اثرات سے بحالی میں مدد ملتی ہے۔
🍀یہ گردن کے پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی دیا جاتا ہے۔
🍀 مردانہ سپرم کی تعدادمیں بہتری اور عورت کے تولیدی نظام کو معمول پر لانے میں معاون ہے۔
🍀لیکوریا سمیت عورتوں کےعوارض کو کنٹرول کرتا ہے۔
🍀 اٹھرا کا شافی علاج کرتا ہے، جب کہ ایلوپیتھی میں یہ لاعلاج مرض ہے۔یہ خواتین کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں جسم پر نیلے یا سیاہ دھبےطاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی اسقاط حمل ہو جاتا ہے، مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کہ بعد نیلے کالے ہو کر مر جاتے ہیں۔ کچھ خواتین میں صرف لڑکیاں تو بچ جاتی ہیں لیکن لڑکے زندہ نہیں رہتے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میں اٹھرا کی وجہ سے معدہ اور جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسی خواتین حمل کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔.
🍀 ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤکو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
🍀اور فوائد کی فہرست طویل ہوتی جاتی ہے۔
🍀اگر آپ اب بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس کا مطلب آپ ابھی تک دھماسہ کے فوائد سے بے خبر ہیں۔.
🔹استعمال کرنے کا طریقہ🔹
کینسر، تھیلیسیمیا، ہیپاٹائٹس، وغیرہ جیسے مہلک امراض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دھماسہ کے پھول، پتے اوربیج اکٹھے کرلیں۔ اسے نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد ہوادار سایہ میں خشک کر لیں۔
مکمل طور پر خشک ہے کے بعد اسے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
🔹صبح دوپہر شام اس پاؤڈر کے ایک چھوٹے چمچ کو بچے کی خوراک میں شامل کرکے کھلائیں۔
🔹 بڑوں کے لئے اسی پاؤڈر کا ایک چھوٹا یا بڑا چمچ (عمر اور جسم کے وزن کے مطابق) بڑے کیپسولز میں بھر کے یا کسی خوراک میں ملا کر صبح دوپہر شام پانی کے ہمرا کھلائیں۔
🍀دھماسہ کے تازہ پتے، پھول اور بیج سب کو پانی میں گھوٹا لگا کر ایک کپ یا گلاس دن میں تین بار کھانے کے فوری بعد نوش فرمائیں۔ پندرہ سے تیس دن تک بیماری سے شفا ہوگی۔ البتہ مکمل صحت کے لئے سال بھر بھی مسلسل استعمال کیاجاسکتا ہے

https://youtu.be/GGFdyyyr8lcWatch my new video on 1000 poplar tree on youtube. it will also uploaded at page ve...
28/03/2023

https://youtu.be/GGFdyyyr8lc

Watch my new video on 1000 poplar tree on youtube. it will also uploaded at page very soon.

In this February 2023 I have planted 1000+ Poplar trees on the both banks of the canal to make our area beautiful and green. Hopefully, you will like my this...

جن دوستوں کی گندم بارش سے گر گئی ھے مگر سبز ھے تو انہیں بتانا ھے کہ پریشان مت ھوں کیونکہ سبز گندم کو خوراک کے حصول کیلئے...
25/03/2023

جن دوستوں کی گندم بارش سے گر گئی ھے مگر سبز ھے تو انہیں بتانا ھے کہ پریشان مت ھوں کیونکہ سبز گندم کو خوراک کے حصول کیلئے زمین سے پانی اور پھر سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ھے ۔ اس عمل کو photosynthesis کہتے ہیں۔ لہٰذہ جیسے ہی بارش کا پانی خشک ھوا تو گندم کا سٹہ خود بخود سورج کی جانب کھڑا ہو جائے گا اور بوقت کٹائی آپ کی فصل زمین سے ایک فٹ بلند ہو جائے گی۔ یہ فطری عمل ہے اور اللہ کا نظام ھے جس میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ زمیندار اطمینان رکھیں آپ کی بالکل لیٹی ہوئی فصل بھی چالیس من سے زیادہ کی اوسط دے گی۔ کیونکہ دانہ مکمل ھے۔ آپ صرف دس دن انتظار کریں اور معجزہ دیکھیں۔ سب کیلئے دعا کیا کریں۔ اللہ سب کو اپنے خزانہ غیب سے روزی دے گا۔ انشاءاللہ

یا اللہ پاکستان میں کسانوں کی سال بھر کی روزی گھر آنے کو تیار ہے۔کسانوں پر رحم فرما ۔ اور بے وقت بارشوں اور آندھیوں سے م...
24/03/2023

یا اللہ پاکستان میں کسانوں کی سال بھر کی روزی گھر آنے کو تیار ہے۔کسانوں پر رحم فرما ۔ اور بے وقت بارشوں اور آندھیوں سے محفوظ رکھ۔ آمین 🤲

السلام وعلیکم ۔اِس سے زیادہ بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے بھلا کہہ آپکے اپنے ہاتھوں سے لگایا ہوا پودا ، بیج اور ...
24/03/2023

السلام وعلیکم ۔
اِس سے زیادہ بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے بھلا کہہ آپکے اپنے ہاتھوں سے لگایا ہوا پودا ، بیج اور قلم۔ اُگے بڑھے اور پھل دے ۔ الحمدللہ 💚


SAD REALITY: No trees = No rainsNo rains, No water = No Farming + No Electricity.No Farming + No Electricity = Hunger + ...
21/03/2023

SAD REALITY: No trees = No rains
No rains, No water = No Farming + No Electricity.
No Farming + No Electricity = Hunger + No production.
Hunger + No production = Unemployment + Poverty. STOP DEFORESTATION!
Stop talking! Start acting! We know that this may be economical survival, but look at the effects right now.

Address

Khushab

Telephone

+923006027040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farmer hasan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category