08/02/2023
پیسے درختوں پر لگتے ہیں
تحریر : احمد بن شفیع
گھر میں گملے میں تیار کیے جانے والے پودوں کی ایک لمبی لسٹ ہے۔
Aloe Vera
Snake Plant (Sansevieria)
Pothos (Devil's Ivy)
Peace Lily (Spathiphyllum)
Ficus (Weeping Fig)
Gerbera Daisy
Money Plant (Pachira Aquatica)
Jade Plant (Crassula Ovata)
Bougainvillea
Lemon Grass (Cymbopogon citratus)
Caladium (Angel Wings)
English Ivy
Croton
Spider Plant
Kalanchoe
Hanging Boston Fern
Marigold
Petunia
Zinnia
Chinese Evergreen (Aglaonema)
میرا مقصد آپ کو تحریر کی لمبائی سے ڈرانا نہیں ہے تو اس لئے ہم صرف ایک پودے کو ایک پوسٹ میں کور کرنے کی کوشش کیا کریں گے۔
سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں ایلو ویرا کی، اس پودے کو سیل کرنے کے لئے ، بی ٹو بی یعنی بزنس ٹو بزنس ماڈل بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔ اور بے شمار فیکٹریوں کو اس کی ضرورت رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ بی ٹو سی ، یعنی بزنس ٹو کسٹمر بھی کافی اچھا ریسپانس ہے۔ اس کا استعمال بیوٹی اور سکن کئیر کی مختلف پروڈکٹس میں ہوتا ہے ۔ اور خواتین اس سے بے شمار گھریلو ٹوٹکے بھی تیار کرتی ہیں۔ جلد اور بالوں کے لئے مفید چیز ہے۔
ہمسایہ ملک کی ایک وڈیو میں اس کا شیک بنا کر لوگ سڑک پر بیچتے نظر آئے ہیں یعنی اس کو ہمسایہ ملک میں اس پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے جیسے ہمارے ہاں آم ، کیلا ، یا سیب وغیرہ ۔ تو کس چیز کا انتظار کررہے ہیں؟ اپنے گھر کی چھت کو بھر دیں اسی پودے سے۔ اور بن جائیں ایلو ویرا ایکسپرٹ ۔۔۔ کراچی میں پودے آن لائن کے ایک کسٹمر کے گھر کا وزٹ کرنا تھا۔ سی ویو کے بلکل سامنے گھر تھا۔ ان کے پودے نمکین ہوا سے خراب ہورہے تھے لیکن وہاں پر بھی ایلو ویرا سے ان کے گملے لدے پڑے تھے۔ یعنی کافی آسانی سے گرو کیا جا سکتا ہے ۔
اس کی اقسام کی بات کریں تو وہ چار سو سے زائد ہیں ۔ چند ایک پاکستان میں بھی موجود ہیں اور کامیابی سے چل رہی ہیں۔ اسے کوار گندل بھی کہا جاتا ہے اور یہی قسم پاکستان میں سب سے عام ہے۔ ان پوودوں کی پہچان ان کے پتوں سے بآسانی کی جا سکتی ہے۔ پتوں کی لمبائی ، موٹائی، ان کا رنگ اور ان کا پیٹرن الگ ہو سکتا ہے، کچھ پر سبز تو کچھ پر سفید لائنیں بنی ہوتی ہیں۔ کچھ پر نقطے ، تو کچھ بلکل سبز رنگ کے ہو سکتے ہیں۔
اس پر پھول بھی اگتے ہیں اور ان پھولوں کی رنگت و ساخت بھی اس کے پودوں کی اقسام میں فرق کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اگنے کی جگہ اور طریقہ کار بھی ان میں فرق کرتا ہے۔ کچھ سست تو کچھ تیز اور کافی بڑھ جاتے ہیں۔ کیریبین ایلو ویرا پوری دنیا میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ اور اسی سے سب سے زیادہ ادویات بنتی ہیں۔
زخم کو جلد ٹھیک کرنے اور جلن کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔