Mr Gardener -Arslan Ahmed

Mr Gardener -Arslan Ahmed Does yOur Plants Look Dead ?

And YOu Don't knOw HOw tO Treat them Properly,
DOnt WOrry Because YOu Have Come to a GOod Platform tO Learn abOut Gardening
Here we'll Talk about all the Problems Of Plants & Their Solutions ...

اسلام و علیکم ، میرا یہ پیج بنانے کا مقصد نا تو آپکو کچھ بیچنا ہے اور نا ھی اس کے پیچھے میری نیت آپ سے پیسے بٹورنے کی ہے...
03/09/2022

اسلام و علیکم ، میرا یہ پیج بنانے کا مقصد نا تو آپکو کچھ بیچنا ہے اور نا ھی اس کے پیچھے میری نیت آپ سے پیسے بٹورنے کی ہے، یہ مسئلہ پیسے دولت اور شہرت جیسی چیزوں سے بہت بڑا ہے، یہ مسئلہ پاکستان کے مستقبل کا ہے، اور یہ مسئلہ آپکی اور میری آنے والی نسل کے لیے بہت سی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے غور سے ساری تحریر پڑھیں اور سوچیں پھر کریں اپنے بچوں کے لیے، اپنے ملک پاکستان کے لیے، اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے 😢
میرا نام ارسلان احمد ہے، میں ایک سوشل ورکر ہوں اور باغبانی میرا جنون ہے، میں نے تقریباً 5 سال پہلے پودوں کے بارے پڑھنا اور ان پر ریسرچ کرنا شروع کیا تھا، پہلے تو میں نے نرسری سے کچھ پودے خریدے اور گھر لا کر انکی دیکھ بھال اور انکو ملٹی پلائی کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے، جس سے مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا تھا، کچھ کٹنگز لگائی، کچھ بیج اُگائے، اور ان پر مختلف تجربات کیے، جن میں کامیابی کے بعد میرا یہ شوق جنون میں بدل گیا، میں نے اپنے گھر کی چھت پر 6 مہینے میں مختلف قسم کے لگ بھگ 2000 پودے تیار کیے، (چھوٹی چھوٹی مٹی کی تھیلیوں میں) کچھ کو پولیتھین شیٹ سے ڈھانپ کر تو کچھ کو سورج کی بلواسطہ روشنی میں رکھ کر،،،، ، ہر طرف پودے ہی پودے تھے، کچھ بڑے اور بہت سے چھوٹے سائز کے، ایسا لگتا تھا کسی نرسری میں آ گیا ہوں، پھر مجھے فیصل آباد سے لاہور شفٹ ہونا پڑا جس وجہ سے سارے پودے دوستوں میں اور ارد گرد کے لوگوں میں بانٹ دیے، میں اپنے پودوں کے ساتھ کافی باتیں اور تجربات کر چکا ہوں، مزید یہ کہ میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک بنا تھکے باغبانی کر سکتا ہوں، جیسا کہ پہلے ارض کر چکا ہوں کہ یہ میرا جنون ہے، جو شوق سے کافی آگے کی بات ہے میں ہر دن جب تک کچھ نیا نہیں کرتا تھا تب تک لگتا تھا کے آج میں نے گارڈننگ نہیں کی، کبھی سر نکالتی نئی پتیوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا تو کبھی نئی اگتی جڑوں کا مشاہدہ کر کے، اس بار میں یہ سب کچھ لاہور والے گھر کی چھت پر کروں گا، اور آپ لوگوں کو بھی اس کے بارے آگاہ کروں گا (اس بار میرا ہدف کچھ اور ہے) جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں ایک سوشل ورکر ہوں اور مجھے سوشل ورکنگ کرنا پسند ہے، جبکہ سائنس نے آج باغبانی اور جنگلات کے بہت سے فائدوں پر بات کرنا شروع کر دی ہے، گھر میں پودے رکھنے سے آپ بہت سی جسمانی اور روحانی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، اصل میں پودے قدرت کی طرف سے انسان کے لیے کمال کا تحفہ ہیں، مگر افسوس کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے نا واقف ہیں، تبھی تو ہمارے ملک کے زیادہ تر لوگ خشک طبیعت کے ہو چکے ہیں، مختلف قسم کی بیماریوں کی زد میں آ چکے ہیں، جیسا کے بلڈ پریشر, ذہنی تناؤ، دل کے مرض، وغیرہ غیرہ،
میں مانتا ہوں کے بیماری اور شفا مولا کی طرف سے ہے، سیلابوں جیسی فنا کن آفتیں بھی اُسکے حکم کی محتاج ہیں، مگر کیا پودے اور درخت مولا کی طرف سے نہیں ہیں، کیا قدرت نے پودہ لگانے کو صدقہ جاریہ نہیں کہا ؟؟؟ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کے قدرت نے اپنے تخلیق کردہ نظام میں پودوں اور درختوں کو کس قدر اہمیت دی ہے، آج کل جو صورت حال ہمارے ملک کے جنگلوں اور آبادیوں کی ہو چکی ہے، لوگ گاڑیاں خرید رہے ہیں، فیکٹریز لگا رہے ہیں، پلیوشن اور پاپولیشن دونوں بڑھا رہے ہیں، مگر پودے کوئی نہیں لگا رہا، ہم ایسے کب تک زندہ رہ سکتے ہیں، آج کی اس صورت حال میں ایک ایک پودہ ہم پاکستانیوں کے لیے کس قدر اہم ہے اگر ہم جان لیں تو کوئی انسان تب تک اپنی نئی گاڑی روڈ پر نہیں چلائے گا جب تک کے وہ روڈ کے کنارے کچھ پودے نا لگا دے، کوئی بھی انسان تب تک اپنی نئی فیکٹری کا افتتاح نہیں کرے گا جب تک کے اس فیکٹری کی مناسب جگہوں کو سر سبز پودوں سے نا بھر دے، کوئی بھی ماں باپ اپنے آنے والے بچے کے لیے تب تک شوپنگ (خریداری) نہیں کریں گے جب تک کہ اُس کے مستقبل کے لیے چند پودے نا لگا دیں، یہ واقعی بہت ضروری ہے، نہیں تو 5 نہیں تو 10 سال (میرے منہ میں خاک مگر) اگر ایسے ہی چلتا رہا تو حالات بہت کشیدہ ہو سکتے ہیں، جیسا ہمیں گمان بھی نا ہو،
آج ہمارے ملک میں سیلاب سے جو تباہ کاری ہو رہی ہے اسکی بنیادی وجہ ڈیمز کا نا ہونا تو ہے ہی، مگر ساتھ ہی ساتھ جنگلوں کا وہ مافیا ہے جو ہماری پاک سر زمین کی ہریالیوں اور درختوں کو نیلام کر رہا ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے دیکھ کر، سن کر، (یہ تو بھلا ہو ہمارے محترم لیڈر عمران خان کا جنہوں نے پاکستان کے بڑے بڑے گلیشیرز کو وقت پر ہی درختوں کے ساتھ ڈھانپ دیا تھا، ورنہ خدا نا کرے اس صورت حال میں اگر وہ گلیشیئرز بھی پگھل جاتے تو ہمارا پورہ ملک ڈوب جاتا 🥺 ایک سروے کہ مطابق پاکستان میں اس وقت رقبے کے لحاظ سے درختوں کی موجودہ شرح صرف ٪2.2 رہ گئی ہے، مطلب پاکستان کے قومی جھنڈے میں تو سبز رنگ ٪75 ہے، مگر حقیقت میں رقبے کے لحاظ سے صرف ٪2.2 پر ہی سبز درخت نظر آتے ہیں، اور یہ شرح مزید نیچے جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر سال گرمی اور بیماریوں میں زیادتی ہو رتی چلی جا رہی ہے، موسم بلکل الٹ پھُلٹ ہو چکا ہے، ایک خوشحال اور صحت مند ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہاں رقبے کے لحاظ سے ٪25 رقبے پر درخت ہونے چاہئیں، مگر افسوس کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، اگر یہی سستی اور لا پرواہی والا عالم رہا تو ہماری آنے والی جنریشن کم از کم ہمیں دعائیں تو نہیں دے گی، سارے جنگل خالی ہو رہے ہیں، اور اب تو جنگل بھی نام کے ہی رہ گئے ہیں، لاھور شہر میں بند روڈ والی سائیڈ پر کرول گاؤں کے پاس ایک جنگل ہے، جس کا رقبہ 1000 ایکڑ پر مشتمل ہے، کسی دن آپکے لئے Vlog بناؤں گا اندر تک چلیں گے، اور میں آپ کو دکھاؤں گا کہ یہ گندہ مافیا اور ارد گرد کے رہائشی لوگ اپنے ہی گھر کو کس طرح سے لوٹتے ہیں، کس تعداد میں درخت چوری ہو رہے ہیں، ان حالات میں جنگلوں پر منحصر رہنا فقت بچپنا ہو گا، ہمیں اپنے گھروں میں اور انکے آس پاس، راستوں پر، سکول کالج اور جہاں جہاں مستقل خالی جگہ ملے وہاں پودے لگانا پڑیں گے، ہمیں خود اپنے شہروں کو ان سبز پودوں سے بھرنا اور انہیں پانی دینا پڑے گا، تا کہ وہ بڑے درخت بن سکیں، اب میرا ہدف صرف گھر کی چھت پر پودے لگانے تک نہیں رہا، میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں اکیلا پورے ملک میں تو پودے نہیں لگا سکتا مگر کم از کم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنے حصے کا کام تو کر ہی سکتا ہوں، اپنے گھر سے اپنے علاقے سے اپنے شہر سے شروع کر کے جہاں تک ممکن ہوا جاؤں گا، سکول، کالجز، پولیس سٹیشنز، ہر اس جگہ پر فری پودے لگا کر دوں گا، جہاں ان سے منہ موڑا جاتا ہے، اور چند پیسے بچانے کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ زیادہ اہم نہیں ہیں، پودے رکھ لئے تو کیئر کون کرے گا، بھئی جو شخص ان حالات میں پودے کو پانی تک نہیں پلا سکتا اس کا ہونا نا ہونا پاکستان کے لئے ایک برابر ہے، ہم اُنہیں سمجھائیں گے کہ پودے اور درخت کس قدر ضروری ہیں، جہاں تک ممکن ہوا ہم اس سبز رنگ کو پھیلا دیں گے، ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی، جیسا کہ ہم سب اپنے محترم لیڈر عمران خان کے نظریے پر ایک ہوئے ہیں بلکل اسی طرح ہم پودوں اور درختوں کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی ایک ہو جائیں تو اگلے 5 سال میں سیلاب کا تصور بھی نہیں رہے گا، پاکستان میں ہر انسان تازہ سانس لے سکے گا، گرمی کی آگ میں کمی ہو گی، ہوا بیماریوں اور وباؤں سے پاک ہو گی، ہم عوام ڈیم تو نہیں بنا سکتے وہ کام خان صاحب بخوبی کر لیں گے، مگر ایک کام ہے جو ہم کر سکتے ہیں، ہم پودے لگا سکتے ہیں، اور انہیں پانی دے سکتے ہیں، تا کہ وہ بڑے درخت بن سکیں ...
میرا یہ پیج بنانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ میں لوگوں کو گارڈننگ اور پودوں کے بارے سکھا سکوں، گھر سے باہر پودے ہم بھائی لگا لیں گے، بہنیں گھروں میں لگائیں، اپنے بچوں میں بھی اس بارے آگاہ کریں دن میں صبح یا شام کے وقت ایک گھنٹہ باغبانی کو دیں، یہ پودے آپکے گھر میں آئی بری نظروں کو بھی کھا جائیں گے، میں جلد ہی You-Tube پر بھی ایک چینل بنانے جا رہا ہوں جہاں میں پریکٹیکلی گارڈننگ سے مطلق آپکو آگاہ کروں گا، اور جہاں جہاں ہم پودے لگائیں گے وہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، تا کہ آپ لوگ بھی دیکھیی، سنیں اور جذبہ حاصل کریں، اور اپنے اپنے حصے کے پودے خود اپنے ہاتھوں سے لگائیں، جیسے ہر گھر میں ہر کسی کا اپنا اپنا موبائل فون ہے، تو پھر ہر کسی کا اپنا اپنا پودہ کیوں نہیں ہو سکتا، تو کوشش کریں جتنے گھر کے فرد ہوں کم از کم اتنے پودے تو ہونے چاہئیں یہ ایک حقیقی صدقہ جاریہ ہے بہت سے فائدوں کے ساتھ، یہ رنگ بھرنگے انسانیت کے دوست مسلسل مالک و مولا کے ذکر و فکر میں رہتے ہیں، لگانے والے اور پانی دینے والے کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں، انسان اور پودے کہیں نا کہیں آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ان سے محبت کریں، اگلے بلاگ میں میں آپکے ساتھ پودوں کے بیشمار حیران کن فائدے شیئر کروں گا، جن کے بارے بہت سے لوگ نہیں جانتے ...
GARDENER THE SOCIAL WORKER
(IMRAN TIGER)

وہ سب کچھ جو آپ کا چائنیز منی پلانٹ (Pilea Pepermioides) (Chinese MOney Plant)کو اگانے اور بڑھانے کی لیے جاننا ضروری ہے,...
01/09/2022

وہ سب کچھ جو آپ کا چائنیز منی پلانٹ
(Pilea Pepermioides) (Chinese MOney Plant)
کو اگانے اور بڑھانے کی لیے جاننا ضروری ہے, یہ C منی پلانٹ پلانٹ ایک دل کش پودا ہے اس میں تو کوئی شک نہیں، مگر یہاں اسے نرسری سے خریدنے کی ایک خوبصورت بات یہ بھی ہے کہ یہ بہت تیزی سے خود کو ملٹی پلائی کرتا ہے، اس لیے اسے شیئرنگ پلانٹ بھی کہا جا سکتا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے، جنہیں آپ الگ کر کے گملے میں آسانی سے لگا سکتے ہیں، اور اپنے پیاروں کو تحفے میں دے کر محبتوں میں اضافے کو یقینی بنا سکتے ہیں ...
یہاں چائنیز منی پلانٹ پلانٹ کے بارے کچھ بنیادی حقائق ہیں جنہیں میں آپکے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گا، منی پلانٹ کا تعلق چائنہ کے صوبے یونان کے کانگ پہاری سلسلے سے ہے، اور اسکی دیکھ بھال چند بنیادی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت آسان ہے ...

روشنی ::::::::
چائنیز منی پلانٹ بلواسطہ روشنی میں خوب بڑھتا پھولتا ہے، یہ سورج کی روشنی سے محبت کرتا ہے، مگر بلواسطہ روشنی، صبح کی 2,3 گھنٹے کی ڈائریکٹ سورج کی روشنی بھی اس پودے کو جلا سکتی ہے، اسی لیے آپ اسے گھر کے اندر کسی روشن کھڑکی کے پاس رکھیں، جہاں سورج کی بلواسطہ روشنی تو آتی ہو مگر براہ راست نہیں ...

پانی اور نمی :::::::::::
چائنیز منی پلانٹ نمی کو پسند کرنے والے پودے ہیں ...
یہاں ایک پوائنٹ نوٹ کیجیے کہ جن پودوں کو نمی پسند ہوتی ہے، ایسے پودوں کے گرد نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ان پودوں کو جھُنڈ کی شکل میں رکھیں، پودوں کو اکٹھا کرنے سے پودے کے ارد گرد نمی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے،

جب بھی پودے کو پانی دیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کی بوندیں اُوپر والی مٹی پر پڑیں نا کہ پودے کے سر پر، نمی والے پودوں کو ہمیشہ پانی دینے کے لیے کنکریوں اور پانی سے بھری ٹرے کا استعمال کریں، ٹرے کو چھوٹی ایک سائز کی کنکریوں سے بھریں، اور پھر اس ٹرے میں پانی شامل کریں، تا کہ پانی کنکریوں تک محدود رہے اس سے پودا خود سے اپنی نمی کو برقرار رکھ پائے گا، مگر اگر گملے کا نِچلا حصہ (Bottom) پانی میں ڈوبا ہو گا تو یہ آپکے پودے کی جڑوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ چائنیز منی پلانٹ کو گروپ کی شکل میں رکھنا اور انہیں ہفتے میں دو بار پانی دینا مناسب ہے, مگر پھر بھی جب آپ اپنے پودے کو پانی دینے لگیں تو اپنی انگلیوں کی مدد سے مٹی کی نمی کو محسوس کریں اور ضرورت کے مطابق پانی دیں اور ہر دو پانی کے درمیان اتنا وقفہ ہونا چاہیۓ کے مٹی ہلکی سی خشک ہو جائے ۔۔۔
بجائے اسکے کہ آپ کسی فکس شیڈول پر قائم رہیں، چائنیز منی پلانٹ کو ٹیراکوٹا (مٹی) کے برتن میں لگانا بہتر ہے ...
پلاسٹک کا برتن انکے لیے محفوظ نہیں ہوتا، جبکہ دونوں قسم کے برتنوں کے نیچے سوراخ تو موجود ہیں مگر انکے پانی جذب کرنے کا طریقہ مختلف ہے، ٹیرا کوٹا کا گملا مٹی کو جلدی خشک ہونے دیتا ہے جو پودے کے لیے اچھا ہے، مگر اگر پلاسٹک کا گملا یا برتن استعمال کریں گے تو غلطی سے جب کبھی زیادہ پانی لگ جائے گا تو نمی کی مقدار زیادہ ہونے کا خطرہ ہے، جس سے آپکے پودے کی جڑیں جل سکتی ہیں، مزید یہ کہ پلاسٹک کے گملے میں مٹی کی مناسب وینٹیلیشن نہیں ہوتی، میں ہمیشہ انڈور پودوں کے لیے ٹیرا کوٹا کے برتنوں کو اہمیت دیتا ہوں ۔۔۔

ریپوٹنگ ::::::::::::
چونکہ چائنیز منی پلانٹ تیزی سے بڑھتا ہے، اسے لیے آپ کو اسے نئے برتن میں ڈال کر بڑھانے کا لالچ ہو گا, لیکن میرا مشورہ یہ ہے کے آپ اس لالچ کی مزاحمت کریں اور اس کام کے لیے ٹھیک وقت کا انتظار کریں، اور صحیح وقت ہے بہار کا موسم، اس سے پہلے انہیں ری پوٹ کرنے کی طرف نا جانا آپکے پودے کے لیے بہتر ہو گا, چاھے پھر پودا اپنے گملے سے باہر ہی کیوں نا نکل رہا ہو تب بھی آپ بہار کا انتظار کریں،
درحقیقت چائنیز منی پلانٹ ان پودوں میں سے ہے، جو کہ جڑوں سے جڑے رہنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں (جڑوں کا برتن میں پیوست ہونا) اگر موسم بہار ہے اور آپ کے پودے کو بھرے برتن کی ضرورت ہے تو پہلے والے گملے سے ایک نمبر بھرا گملا لیں، مثال کے طور پر اگر 6 انچ والے گملے میں لگا ہے تو اسے 8 والے میں شفٹ کر دیں نا کہ 10 انچ والے میں, انکے لیے زیادہ بھرا گملہ اچھا نہیں رہے گا، کیونکہ انکی جڑوں کو گملے کے ساتھ جمے رہنا پسند ہے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گملے کے نیچے سوراخ لازمی ہو، پائلہ پلانٹ میں مناسب Soil Media کے لیے، 4 حصے بھالو مٹی میں ایک حصہ پرلائٹ شامل کرنا اچھا رہے گا،

کیڑوں کا حملہ اور بیماری ::::::::
اگر آپکا چائنیز منی پلانٹ کیڑوں سے متاثر ہے، تو آپکو اپنے پودے کو برتن سے نکالنے کی ضرورت ہے، جڑوں کو نقصان پہنچائے بغیر جتنی مٹی ہو سکے ہٹا دیں، اور تازہ مٹی میں لگانے سے پہلے اسکی جڑوں کو اچھی طرح سے دھو لیں ۔۔۔

مزید یہ کہ جب آپکا پائلہ (چائنیز منی پلانٹ) بڑھنا اور کچھ اونچائی حاصل کرنا شروع کرے گا تو آپ دیکھیں گے کہ یہ جھکنا شروع کر دے گا، تا ہم کسی وقت پر آپکو اپنے پائلہ کو اسٹیک کرنے یا ایسے ہی بڑھنے دینے کا فیصلہ کرنا ہو گا ...
تو یہ تھی چائنیز منی پلانٹ کے بارے چند بنیادی باتیں، اُمید کرتا ہوں کہ اس معلومات سے آپکے لیے اپنے پائلہ پلانٹ کی کیئر اور مینٹیننس کرنا آسان ہو گا، مزید کسی سوال کے لیے کومینٹس بوکس میں کومینٹ کریں، اور میرے پیج مسٹر گارڈنر کو لائیک کر دیں تا کہ مزید ایسی معلومات کے لیے آپ میرے ساتھ جڑے رہیں ...
اگلے بلاگ تک کے لیے مجھے دیجیے اجازت، خدا حافظ ............

Must Read ۔۔۔
30/08/2022

Must Read ۔۔۔

کہتے ہیں کے باغبانی ایک ایسا بیج ہے کہ جب ایک بار یہ اُگ جائے تو پھر نہیں مرتا ...
میں باغبانی کے لیے ایک لائن لکھوں گا اُمید ہے کہ آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے، میری ریسرچ اور تجربے کے مطابق باغبانی کرنے میں آخری وقت کے علاؤہ ہر بیماری کا علاج ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی انسان دماغی طور پر تناؤ محسوس کرتا ہے، یا دل ٹوٹنے کے بعد والی کیفیت میں مبتلا ہے جس میں جینے کی حسرت نہیں رہتی، زندگی تو کمال ہو، مگر گزارنا محال، ایسے لوگ واقعی میں کسی حقیقی خوشی کے منتظر ہوتے ہیں، جبکہ حقیقی خوشی صرف مخلص دوستوں سے ہی مل سکتی ہے، اور آج کل کے دور میں پودوں سے زیادہ مخلص اور خوشی دینے والے دوست بھلا کون ہو سکتے ہیں، میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کے اگر آپ اپنے دن میں سے کچھ وقت باغبانی کے لیے نکالتے ہیں، اور اس طرف اپنی توجہ کرتے ہیں تو دل و دماغ کے آدھے سے زیادہ روگ تو نرسری پر تیسرا چکر لگنے سے پہلے پہلے چھو منتر ہو جائیں گے ...
کیسے اور کیوں، اس کا جواب آپکو باغبانی کا سفر شروع کرنے کے بعد ہی مل سکتا ہے، تو چھوڑو پرانی یادوں کو آؤ نیۓ سفر پر چلتے ہیں، ڈال کے پانی ، پال کے پودے ، آؤ باغبان بنتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

باغبانی شروع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، بس آپکو کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا ضروری ہے, اگر آپکو بلکل بھی نہیں معلوم کے آپنے اصل میں شروع کہاں سے کرنا ہے تو اس کا جواب تو بہت آسان ہے، کہ آپ اپنے علاقے میں کسی قریبی نرسری پر جائیں، موجودہ موسم کے حساب سے تھوڑے بیج خریدیں، اور 2 سے 3 پودے لیں، جنکی دیکھ بھال کرنا آسان ہو، جیسا کے منی پلانٹ، جیڈ پلانٹ، سینگونیم پلانٹ، اور اس طرح کے بہت سے پودے ہیں جنکو سمبھالنا زیادہ مشکل نہیں ہے، اور انہیں آپ اپنے کمرے کی روشن کھڑکی کے پاس بھی رکھ سکتے ہیں، (انڈور پلانٹس) جہاں آپ کو آتے جاتے انکو بڑھتا پھولتا دیکھ قدرتی خوشی کا احساس ہو گا، اور اس میں اصل مزہ تب شروع ھوتا ہے، جب آپ کچھ بنیادی معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے پودوں کو ٹرانسپلانٹ کرتے ہیں، انہیں اورگینک فرٹیلائزر گھر پر خود سے بنا کر ڈالتے ہیں، جب آپ اپنے پودوں سے بچے لے کر، یا انکی قلمیں لگا کر انہیں بڑھانا شروع کرتے ہیں، تب یہ شوق جنون بن جاتا ہے ...
نوٹ ::::
آپ نے نرسری سے جو بھی پودے لینے ہیں ساتھ ضرورت کے مطابق بھالو مٹی بھی ضرور لیں، مطلب اگر 3 گملے لیے ہیں تو 5 گملوں کی مٹی اور ساتھ 3 اپنی پسند کے خالی گملے بھی لے لیں، کیوں کے نرسری سے جب ہم پودے لاتے ہیں تو زیادہ تر پودوں کے گملوں میں چکنی مٹی ہوتی ہے، جس میں پودے کی گروتھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی، اور پانی کی نکاسی بھی کچھ خاص نہیں ہوتی، آپنے گھر آ کر سب سے پہلے جو کام کرنا ہے وہ ہے ان پودوں کے گملے اور مٹی تبدیل کرنا، جسے کرنے کا مناسب وقت صبح فجر کے بعد یا پھر شام میں عصر کی نماز کے بعد ہے، جب سورج کی تپش زمیں پر نا پڑ رہی ہو، کیوں کہ ری پورٹنگ کرتے وقت پودے کی جڑوں پر ڈائریکٹ سورج کی کرنیں پڑنے سے پودے کی جڑوں اور پودے کی ھیلتھ کو نقصان ہوتا ہے,
جس مٹی کو آپ نرسری سے لائے گئے پودوں سے نکالتے ہیں اگر وہ چکنی اور سخت مٹی ہے تو اسے پھینک دیں، اگر بھالو مٹی کی طرح نرم اور نکاسی والی ہے تو اسے استعمال کرنے سے پہلے 3٫4 دن کے لیے ڈائریکٹ دھوپ میں رکھیں، تا کہ اگر اس میں کوئی کیڑے یا فنگس ہے تو وہ دھوپ کی شدت سے مکمل ختم ہو جائے, اور آپکی مٹی جراثیموں سے پاک ہو جائے، پھر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں،
اور پھر جو بیج آپ لائے ہیں وہ بھی لگا دیں، اور صبر کے ساتھ انکی دیکھ بھال کریں، یاد رکھیں باغبانی ایک ایسا شوق ہے، جس میں صبر اور استقامت بہت ضروری جز ہے، ایسا نہیں کے آپنے آج بیج لگائے ہیں اور صبح تک وہ اُگ جائیں گے، ایسا نہیں ہوتا، مگر ہاں جس صبح آپ اچانک سے دیکھو گے کے جو بیج آپ نے لگائے تھے وہ اب مٹی میں سے سر نکال رہے ہیں، تو وہ خوشی میں آپ کو بیان نہیں کر سکتا ...
باغبانی شروع کرنے کے لیے کچھ احتیاتی تدابیر پیش خدمت ہیں ...
پانی کی مناسب ضرورت کا خیال رکھنا بھی باغبانی میں اہمیت کا حامل ہے، کبھی بھی پودے کو بلا وجہ زیادہ پانی نہیں دینا، اور نا کسے مخصوص شیڈول کو فالو کرنا ہے، جب بھی آپ اپنے پودوں کو پانی دینے لگیں تو انگلی کے ساتھ گملے کی اوپری سطح والی مٹی کو چیک کریں، اگر تو آپ محسوس کریں کہ گملے کی اُوپری سطح کی مٹی 2 انچ تک خشک ہو چکی ہے، تب پودے کو پیٹ بھر کر پانی دیں (نکاسی کا سوراخ یقینی بنائیں)
‌یہاں ایک اہم پوائنٹ شیئر کرتا چلوں کے بعض پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ پانی پسند ہوتا ہے، انہیں روز پانی دینا پڑتا ہے، اگر نہیں دیں گے تو وہ مرجھا جائیں گے، ایسے پودے زیادہ دیکھ بھال کے طلبگار ہوتے ہیں، اور کچھ پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی، ان میں زیادہ تر انڈور پلانٹس ہوتے ہیں، جو گھر کے اندر بلواسطہ سورج کی روشنی میں رہتے ہیں، مطلب روشی تو آتی ہے، مگر ڈائریکٹ نہیں، ایسے پودوں کو ہفتے میں ایک بار پانی دیا جاتا ہے، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بلکل بھی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی, توجہ کے طلبگار تو یہ بھی ہوتے ہیں،
‌احتیاط :::::::::
‌جب بھی آپ پودے کو کسی نیۓ گملے میں شفٹ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے گملے کے نیچے Bottom میں سوراخ ضرور ہو، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے یا جانے انجانے میں آپ سے اپنے پودے کو محبت محبت میں زیادہ پانی دے دیا ہے تو پودے کے مشکل میں پڑنے کے چانسز کم ہوتے ہیں، کیوں کہ جتنا پانی اُسے چاہئے ہو گا وہ رکھ لے گا باقی کا نیچے سوراخ سے ڈرین ہو جائے گا، اور اگر سوراخ نہیں ہو گا تو سارہ پانی اندر ہی رہے گا اور اس سے آپکے دوست کی جڑیں ڑوٹ (گلنا) ہونا شروع ہو جائیں گی ...

‌کیڑوں کا حملہ بھی پودوں میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حاصل کر انڈور پودوں میں، اپنے پودوں کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں نیم تیل کا سپرے معمول سے کیا کریں، ( نیم تیل کے بارے میں اسے بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق ایک پوسٹ میرے اسی پیج مسٹر گارڈنر پر موجود ہے، آپ وہاں سے نیم تیل کیڑے مار سپرے کو گھر میں بنانے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار کے بارے پڑھ کر مستفید ہو سکتے ہیں ...

‌فرٹیلائیزرز ::::::::
‌اب بات کرتے ہیں فرٹیلائیزر کی، پودوں کی اچھی گروتھ اور چمکتے رنگوں کے لیے فرٹیلائیزر بھی ایک اہم جز ہے، جیسے ہمارے لیے اپنے وجود کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور اورگینک خوراک ضروری ہے بلکل ایسے ہی پودوں کے لیے بھی فرٹیلائیزر بہت ضروری ہے، مگر یہاں میں آپکو ایک بات بتاتا چلوں کے آپ جب بھی اپنے پودوں پر کچھ بھی ضرورت کے مطابق اپلائی کریں، چاہے وہ سپرے ہو یا فرٹیلائیزر، تو اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ آپ جو پڑوڈکٹ استعمال کر رہے ہیں وہ ٪100 اورگینک ہو، کیوں کہ مکمل اورگینک پروڈکٹ ہمارے پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی، مگر کیمیکل والی سائنٹیفک پروڈکٹ کے استعمال سے بیماری میں وقتی کمی تو آتی ہے، مگر اس سے الٹا ہمارے پودے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی لیے میں ہمیشہ سے اورگینک پروڈکٹ ہی استعمال کرتا ہوں، اور آپکو بھی میں یہی مشورہ دوں گا، یہ بیماری پر اثر انداز تو آہستہ آہستہ ہوتی ہے، مگر پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی ...
‌امید کرتا ہوں کے یہ بلاگ آپکے لیٔے فائدہ مند ہو گا، اگر آپکا مزید کوئی سوال ہے تو کومنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں، آپکی مکمل طور پر رہنمائی کی جاہے گی ...
‌اور مزید یہ کہ میں اپنی اگلی آنے والی پوسٹ میں آپ سے شیئر کروں گا کے کس طرح سے ہم گھر پر کچھ اورگینک مٹیریل کی مدد سے ایک بہترین اورگینک فرٹیلائزر بنا سکتے ہیں ...
‌تب تک کے لیے دیجیے مجھے اجازت خدا حافظ ....

کیا آپکے گھر میں سورج کی روشنی محدود ہے ؟ کیا آپ اپنے گھر کے ہر کونے کو گملوں والے پودوں سے سجانا چاہتے ہیں ؟ یہاں سوال ...
30/08/2022

کیا آپکے گھر میں سورج کی روشنی محدود ہے ؟ کیا آپ اپنے گھر کے ہر کونے کو گملوں والے پودوں سے سجانا چاہتے ہیں ؟
یہاں سوال یہ ہے کہ اگر میرے گھر میں باغبانی کرنے کے لیے کوئی باغ نہیں ہے، مکمل دھوپ نہیں آتی تو کیا میں باغبانی نہیں کر سکتا ؟
بھئی کیوں نہیں کر سکتا، بلکل کر سکتا ہوں، میں ایسے پودے سلیکٹ کروں گا جو خوبصورت ہونے کے ساتھ سایہ دار بھی ہوں، تو آئیے بات کرتے ہیں ایسے چند پودوں کے بارے ...
آج میں آپکے ساتھ شیئر کروں گا سات ایسے خوبصورت پودے جنہیں آپ اپنے گھر کے ہر کونے میں (جہاں سورج کی بلواسطہ روشنی آتی ہو) گملوں کی مدد سے لگا کر فریش آکسیجن کے ساتھ ساتھ قدرت کے مختلف رنگوں کے نظارے لے سکتے ہیں ...
یہ پودے سایہ دار جگوں پر اچھے سے پھلتے پھولتے ہیں، ان پودوں کو دیکھیے جو سورج سے دور ایک گملے والے گھر میں بلکل مطمئن ہیں ...
آئیے پھر ان پودوں کے بارے بات کرتے ہیں، اور آپکی آسانی کے لیے میں انکے ساتھ تصویریں بھی لگا دوں گا کہ آپ آسانی سے پہچان سکیں کے کونسا والا کون ہے ...

(1) BEGONIAS PLANT :::::::
تو سب سے پہلے بیگونیا پلانٹ کے بارے چند باتیں پیشِ خدمت ہیں، یہ ایک انتہائی رنگین جھاڑی دار پھول اُن لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو اپنے گھر کے آس پاس سایہ دار جگہوں کو رنگوں سے بھرنا چاہتے ہیں، بیگونیا ایک سالانہ پودہ ہے، جسے موسم گرما کے مہینوں میں چھوٹے پھول لگتے ہیں، یہ سایہ دار جگہ پر اچھے سے اگتے ہیں، اور تیز دھوپ کی وجہ سے جل جاتے ہیں، ایک صحت مند بیگونیا پلانٹ بنانے کے لیے اپنے بیگونیا کو لٹکتی ہوئی ٹوکری، یا گملے میں اچھی طرح سے نکاسی والی مٹی سے بھر کر لگائیں، اور اضافی فروغ کے لیے متوازن مقدار میں اورگینک کھاد کا استعمال کریں ...

(2) HOSTAS ::::::::::::
اب بات کرتے ہیں مختلف رنگوں سے بھرے سبز پتوں والے پودے ہوسٹاس کی، یہ بھی ایک سایہ دار گھریلو پودہ ہے، اسکے پتوں کی خوبصورتی آپکی آنکھوں کو ٹھنڈک دے گی،
اگرچہ عام طور پر اسے زمین میں اُگایا جاتا ہے, مگر گملوں میں بھی یہ اچھے سے پھلتے پھولتے ہیں،
یہ پودا جڑوں سے جڑے رہنا پسند کرتا ہے، اس لیے اسکے لیے ہمیشہ چھوٹے سائز کے گملے کا انتخاب کریں، یہ موسم گرما کا پودہ ہے، جو سردی کے زور سے مر جاتا ہے، تاہم، جب انہیں گملوں میں لگایا جاتا ہے تو اگلے سال تک یہ زندہ نہیں رہیں گے، مگر اگر آپ انہیں سخت سردی شروع ہونے سے پہلے، کسی ایسی جگہ جہاں سردی کی شدت نا پہنچے جیسا کے گیراج یا شیڈی ایریا میں محفوظ کرتے ہیں، اور انہیں صرف تب پانی دیتے ہیں جب گملے کی مٹی بہت خشک ہو جاتی ہے، تو پھر آپ دوبارہ سے موسم گرما شروع ہوتے انہیں پھر سے نمودار ہوتا دیکھیں گے ...
(گرمی شروع ہوتے ہی اس گملے کو اپنی جگہ پر واپس رکھ دیں اور انتظار کریں اس کے نکلنے کا، پختہ اُمید کے ساتھ ...

(3) IMPATIENS PLANT ::::::::::
اب اگر بات کریں رنگوں سے بھرے Impatiens کی تو یہ مختلف رنگوں جیسا کے سفید، سرخ، گلابی، جامنی، پیلے اور دیگر شیڈز میں آتے ہیں، انہیں گھر کے سامنے کے سایہ دار داخلی راستوں پر رکھنے سے آنے والے کو ایک خوشگوار تاثر ملتا ہے، بھلا کون نہیں چاہتا کے جب گھر پر پہنچیں تو رنگ برنگے پھولوں سے استقبال ہو، Impatiens جسے (اسپاٹڈ - ٹچ - می - نٹس) بھی کہا جاتا ہے، 30 انچ تک بڑھ سکتا ہے، یہ گیلی مٹی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس لیے ہفتے میں دو بار یا مٹی کی اُوپری تہہ خشک ہونے پر انہیں پانی دینا یقینی بنائیں ...

(4) SUCCULENT PLANT :::::::
انہیں رسیلے پودے کہا جاتا ہے، سکولینٹ پلانٹس کو گھریلو انڈور پودوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے، مگر ان میں سے بہت سے مخصوص پودے باہر بھی خوش رہتے ہیں، انکی بہت سی شکلیں ہیں، اور ہر شکل دیکھنے والے کو اپنی طرف مائل کر لیتی ہے، انہیں سردیوں کی دھوپ پسند ہوتی ہے مگر گرمی کی دھوپ انکے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے انہیں روشنی والی جگہ پر رکھیں، جہاں بلواسطہ سورج کی روشنی تو آۓ مگر ڈائریکٹ نہیں ''''''''
چونکہ سکولینٹ پلانٹس کو دوسرے پودوں کے مقابلے میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے وہ برتنوں میں تب تک پرواز چڑھتے ہیں جب تک کہ انکی نکاسی کا ا چھا انتظام ہو ...
پرو ٹِپ / اگر اگلے سال کے لیے آپ اپنے سکولینٹس کو بچانا چاہتے ہیں تو انہیں گرمیوں میں گھر کے اندر لے جائیں ...

(5) MONKEY FLOWER ::::::::::
اِنہیں Mimulus Cardinalis, یا بندر کے پھول بھی کہتے ہیں، (پھولوں کی بندر جیسی شکل کی وجہ سے) یہ وہ پودا ہے جو سائے کو پسند کرتا ہے، یہ پودے بھی گملے میں لگانے کے لیے آسان ہیں، یہ ایک واٹر لوِنگ پلانٹ ہے، جیسے پانی سے محبت ہے، ان پودوں کو صحت مند اور خوش رکھنے کے لیے باقاعدگی سے پانی پلانے کی ضرورت ہوتی ہے،
اگر آپ انکی اچھے سے دیکھ بھال کرتے ہیں تو یہ آپ کو نازک سرخ رنگ کے پھول دکھائے گا ...

(6) BOXWOOD PLANT ::::::::::
جب کسی جھاڑی والے پودے کی بات کریں جو سایہ میں پرواز چڑھتا ہے، تو (بکسس) باکس ووڈ کی اقسام ایک بہترین انتخاب ہے, یہ جھاڑی سایہ دار علاقوں میں اُگتی ہے، باکس ووڈ پلانٹ کو باقاعدگی سے پانی اور اچھی نکاسی والی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ نمی کو پسند کرتا ہے، باکس ووڈ پلانٹ میں نمی کو برقرار رکھنے کے لیے آپ گملے میں مٹی کی اُوپری تہہ کے ارد گرد ملچ ڈال سکتے ہیں ...
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ باکس ووڈ پلانٹ انتہائی درجہ حرارت کے لیے حساس ہے, شدید گرمی کی حالت میں اسے فوراً ریسکیو کریں، مزید یہ کہ بوکس ووڈ اگرچہ ایک Perennial پودہ ہے لیکن انہیں سردیوں کے سخت حالات سے بھی توجہ اور تحفظ کی ضرورت پر سکتی ہے، انتہائی سردی کے اثرات سے انہیں بچانے کے لیے ممکنہ طور پر آپ کو اسے برلیپ میں لپیٹنا پر سکتا ہے ...
(برلیپ ایک قسم کا موٹا کپڑا ہوتا ہے، جس سے پودے کو دھانپ کر ہلکے سے پیک کر دیتے ہیں، تا کے اسے سردی کے اثرات سے بچایا جا سکے)

COLEUS PLANT :::::::::: 😍
جب آپ کے پاس مختلف رنگوں کے پتے ہو سکتے ہیں تو پھر ہم صرف سبز پتے ہی کیوں دیکھیں، COLEUS ایک سایہ پسند پودہ ہے، جو کہ گلابی, سرخ، نارنجی یا پیلے رنگ جیسے پتوں والا ایک خوبصورت گل دستہ ہے، COLEUS پلانٹ ایک سالانہ پودا ہے جو جزوی سایہ میں پرواز چڑھتا ہے، یہ ہر موسم میں اپنے منفرد پتے دیکھاتے ہیں، گملوں میں کولیئس پلانٹ لگاتے وقت اچھی نکاسی والی مٹی اور ایسا گملا استعمال کریں جو پانی کی اچھی نکاسی کی اجازت دیتا ہو ...
اپنے COLEUS پودے کے رنگ، سائز اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے، اسے گرمیوں میں اسکی فعال نشونما کے مرحلے کے دوران اورگینک کھاد دیں ...
اگر آپ اپنے کولیئس پلانٹ کو اگلے موسم کے لیے بچانا چاہتے ہیں تو سردی آتے ہی انہیں کسی مناسب شیڈ کے نیچے یا پولیتھین سے ڈھانپ دینا بہتر ہے، اور اس دوران بہت کم پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، ورنہ پودا گل سڑ جاۓ گا, اور آتے موسم میں آپ کو پھر سے ایک اور پودہ خریدنا پڑے گا، انکی Propagation بہت آسان ہے،
آنے والے کسی بلاگ میں ضرور بات کریں گے کہ ہم کس طرح ایک آسان طریقے کے مطابق اپنے پودوں کی ملٹی پلائی کر سکتے ہیں، تب تک کے لیے دیجیے اجازت ۔۔۔
پیج کو لائک کر دیں تا کہ آپکا اور ہمارا ساتھ بنا رہے ...

Mr.Gardener

کہتے ہیں کے باغبانی ایک ایسا بیج ہے کہ جب ایک بار یہ اُگ جائے تو پھر نہیں مرتا ...میں باغبانی کے لیے ایک لائن لکھوں گا ا...
30/08/2022

کہتے ہیں کے باغبانی ایک ایسا بیج ہے کہ جب ایک بار یہ اُگ جائے تو پھر نہیں مرتا ...
میں باغبانی کے لیے ایک لائن لکھوں گا اُمید ہے کہ آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے، میری ریسرچ اور تجربے کے مطابق باغبانی کرنے میں آخری وقت کے علاؤہ ہر بیماری کا علاج ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی انسان دماغی طور پر تناؤ محسوس کرتا ہے، یا دل ٹوٹنے کے بعد والی کیفیت میں مبتلا ہے جس میں جینے کی حسرت نہیں رہتی، زندگی تو کمال ہو، مگر گزارنا محال، ایسے لوگ واقعی میں کسی حقیقی خوشی کے منتظر ہوتے ہیں، جبکہ حقیقی خوشی صرف مخلص دوستوں سے ہی مل سکتی ہے، اور آج کل کے دور میں پودوں سے زیادہ مخلص اور خوشی دینے والے دوست بھلا کون ہو سکتے ہیں، میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کے اگر آپ اپنے دن میں سے کچھ وقت باغبانی کے لیے نکالتے ہیں، اور اس طرف اپنی توجہ کرتے ہیں تو دل و دماغ کے آدھے سے زیادہ روگ تو نرسری پر تیسرا چکر لگنے سے پہلے پہلے چھو منتر ہو جائیں گے ...
کیسے اور کیوں، اس کا جواب آپکو باغبانی کا سفر شروع کرنے کے بعد ہی مل سکتا ہے، تو چھوڑو پرانی یادوں کو آؤ نیۓ سفر پر چلتے ہیں، ڈال کے پانی ، پال کے پودے ، آؤ باغبان بنتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

باغبانی شروع کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، بس آپکو کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا ضروری ہے, اگر آپکو بلکل بھی نہیں معلوم کے آپنے اصل میں شروع کہاں سے کرنا ہے تو اس کا جواب تو بہت آسان ہے، کہ آپ اپنے علاقے میں کسی قریبی نرسری پر جائیں، موجودہ موسم کے حساب سے تھوڑے بیج خریدیں، اور 2 سے 3 پودے لیں، جنکی دیکھ بھال کرنا آسان ہو، جیسا کے منی پلانٹ، جیڈ پلانٹ، سینگونیم پلانٹ، اور اس طرح کے بہت سے پودے ہیں جنکو سمبھالنا زیادہ مشکل نہیں ہے، اور انہیں آپ اپنے کمرے کی روشن کھڑکی کے پاس بھی رکھ سکتے ہیں، (انڈور پلانٹس) جہاں آپ کو آتے جاتے انکو بڑھتا پھولتا دیکھ قدرتی خوشی کا احساس ہو گا، اور اس میں اصل مزہ تب شروع ھوتا ہے، جب آپ کچھ بنیادی معلومات حاصل کرنے کے بعد اپنے پودوں کو ٹرانسپلانٹ کرتے ہیں، انہیں اورگینک فرٹیلائزر گھر پر خود سے بنا کر ڈالتے ہیں، جب آپ اپنے پودوں سے بچے لے کر، یا انکی قلمیں لگا کر انہیں بڑھانا شروع کرتے ہیں، تب یہ شوق جنون بن جاتا ہے ...
نوٹ ::::
آپ نے نرسری سے جو بھی پودے لینے ہیں ساتھ ضرورت کے مطابق بھالو مٹی بھی ضرور لیں، مطلب اگر 3 گملے لیے ہیں تو 5 گملوں کی مٹی اور ساتھ 3 اپنی پسند کے خالی گملے بھی لے لیں، کیوں کے نرسری سے جب ہم پودے لاتے ہیں تو زیادہ تر پودوں کے گملوں میں چکنی مٹی ہوتی ہے، جس میں پودے کی گروتھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی، اور پانی کی نکاسی بھی کچھ خاص نہیں ہوتی، آپنے گھر آ کر سب سے پہلے جو کام کرنا ہے وہ ہے ان پودوں کے گملے اور مٹی تبدیل کرنا، جسے کرنے کا مناسب وقت صبح فجر کے بعد یا پھر شام میں عصر کی نماز کے بعد ہے، جب سورج کی تپش زمیں پر نا پڑ رہی ہو، کیوں کہ ری پورٹنگ کرتے وقت پودے کی جڑوں پر ڈائریکٹ سورج کی کرنیں پڑنے سے پودے کی جڑوں اور پودے کی ھیلتھ کو نقصان ہوتا ہے,
جس مٹی کو آپ نرسری سے لائے گئے پودوں سے نکالتے ہیں اگر وہ چکنی اور سخت مٹی ہے تو اسے پھینک دیں، اگر بھالو مٹی کی طرح نرم اور نکاسی والی ہے تو اسے استعمال کرنے سے پہلے 3٫4 دن کے لیے ڈائریکٹ دھوپ میں رکھیں، تا کہ اگر اس میں کوئی کیڑے یا فنگس ہے تو وہ دھوپ کی شدت سے مکمل ختم ہو جائے, اور آپکی مٹی جراثیموں سے پاک ہو جائے، پھر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں،
اور پھر جو بیج آپ لائے ہیں وہ بھی لگا دیں، اور صبر کے ساتھ انکی دیکھ بھال کریں، یاد رکھیں باغبانی ایک ایسا شوق ہے، جس میں صبر اور استقامت بہت ضروری جز ہے، ایسا نہیں کے آپنے آج بیج لگائے ہیں اور صبح تک وہ اُگ جائیں گے، ایسا نہیں ہوتا، مگر ہاں جس صبح آپ اچانک سے دیکھو گے کے جو بیج آپ نے لگائے تھے وہ اب مٹی میں سے سر نکال رہے ہیں، تو وہ خوشی میں آپ کو بیان نہیں کر سکتا ...
باغبانی شروع کرنے کے لیے کچھ احتیاتی تدابیر پیش خدمت ہیں ...
پانی کی مناسب ضرورت کا خیال رکھنا بھی باغبانی میں اہمیت کا حامل ہے، کبھی بھی پودے کو بلا وجہ زیادہ پانی نہیں دینا، اور نا کسے مخصوص شیڈول کو فالو کرنا ہے، جب بھی آپ اپنے پودوں کو پانی دینے لگیں تو انگلی کے ساتھ گملے کی اوپری سطح والی مٹی کو چیک کریں، اگر تو آپ محسوس کریں کہ گملے کی اُوپری سطح کی مٹی 2 انچ تک خشک ہو چکی ہے، تب پودے کو پیٹ بھر کر پانی دیں (نکاسی کا سوراخ یقینی بنائیں)
‌یہاں ایک اہم پوائنٹ شیئر کرتا چلوں کے بعض پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ پانی پسند ہوتا ہے، انہیں روز پانی دینا پڑتا ہے، اگر نہیں دیں گے تو وہ مرجھا جائیں گے، ایسے پودے زیادہ دیکھ بھال کے طلبگار ہوتے ہیں، اور کچھ پودے ہوتے ہیں جنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی، ان میں زیادہ تر انڈور پلانٹس ہوتے ہیں، جو گھر کے اندر بلواسطہ سورج کی روشنی میں رہتے ہیں، مطلب روشی تو آتی ہے، مگر ڈائریکٹ نہیں، ایسے پودوں کو ہفتے میں ایک بار پانی دیا جاتا ہے، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بلکل بھی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی, توجہ کے طلبگار تو یہ بھی ہوتے ہیں،
‌احتیاط :::::::::
‌جب بھی آپ پودے کو کسی نیۓ گملے میں شفٹ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے گملے کے نیچے Bottom میں سوراخ ضرور ہو، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے یا جانے انجانے میں آپ سے اپنے پودے کو محبت محبت میں زیادہ پانی دے دیا ہے تو پودے کے مشکل میں پڑنے کے چانسز کم ہوتے ہیں، کیوں کہ جتنا پانی اُسے چاہئے ہو گا وہ رکھ لے گا باقی کا نیچے سوراخ سے ڈرین ہو جائے گا، اور اگر سوراخ نہیں ہو گا تو سارہ پانی اندر ہی رہے گا اور اس سے آپکے دوست کی جڑیں ڑوٹ (گلنا) ہونا شروع ہو جائیں گی ...

‌کیڑوں کا حملہ بھی پودوں میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حاصل کر انڈور پودوں میں، اپنے پودوں کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں نیم تیل کا سپرے معمول سے کیا کریں، ( نیم تیل کے بارے میں اسے بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق ایک پوسٹ میرے اسی پیج مسٹر گارڈنر پر موجود ہے، آپ وہاں سے نیم تیل کیڑے مار سپرے کو گھر میں بنانے اور استعمال کرنے کے طریقہ کار کے بارے پڑھ کر مستفید ہو سکتے ہیں ...

‌فرٹیلائیزرز ::::::::
‌اب بات کرتے ہیں فرٹیلائیزر کی، پودوں کی اچھی گروتھ اور چمکتے رنگوں کے لیے فرٹیلائیزر بھی ایک اہم جز ہے، جیسے ہمارے لیے اپنے وجود کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور اورگینک خوراک ضروری ہے بلکل ایسے ہی پودوں کے لیے بھی فرٹیلائیزر بہت ضروری ہے، مگر یہاں میں آپکو ایک بات بتاتا چلوں کے آپ جب بھی اپنے پودوں پر کچھ بھی ضرورت کے مطابق اپلائی کریں، چاہے وہ سپرے ہو یا فرٹیلائیزر، تو اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ آپ جو پڑوڈکٹ استعمال کر رہے ہیں وہ ٪100 اورگینک ہو، کیوں کہ مکمل اورگینک پروڈکٹ ہمارے پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی، مگر کیمیکل والی سائنٹیفک پروڈکٹ کے استعمال سے بیماری میں وقتی کمی تو آتی ہے، مگر اس سے الٹا ہمارے پودے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی لیے میں ہمیشہ سے اورگینک پروڈکٹ ہی استعمال کرتا ہوں، اور آپکو بھی میں یہی مشورہ دوں گا، یہ بیماری پر اثر انداز تو آہستہ آہستہ ہوتی ہے، مگر پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی ...
‌امید کرتا ہوں کے یہ بلاگ آپکے لیٔے فائدہ مند ہو گا، اگر آپکا مزید کوئی سوال ہے تو کومنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں، آپکی مکمل طور پر رہنمائی کی جاہے گی ...
‌اور مزید یہ کہ میں اپنی اگلی آنے والی پوسٹ میں آپ سے شیئر کروں گا کے کس طرح سے ہم گھر پر کچھ اورگینک مٹیریل کی مدد سے ایک بہترین اورگینک فرٹیلائزر بنا سکتے ہیں ...
‌تب تک کے لیے دیجیے مجھے اجازت خدا حافظ ....

Address

Baghbanpura Lahore
Lahore
42000

Telephone

+923213222383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr Gardener -Arslan Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr Gardener -Arslan Ahmed:

Share

Category