ALEEF LAAM MEEM

ALEEF LAAM MEEM السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکتہ... ALEEF LAAM MEEM is the source of Teachings of Islam...Plz invite your All Friends to like this page...It is Sdqae Jaria...

میقاتِ مدینہ منورہ (ذوالحلیفہ / آبارِ علی) کی مکمل معلوماتمدینہ منورہ سے عمرہ یا حج کے لیے روانہ ہونے والے افراد کا میقا...
26/08/2026

میقاتِ مدینہ منورہ (ذوالحلیفہ / آبارِ علی) کی مکمل معلومات

مدینہ منورہ سے عمرہ یا حج کے لیے روانہ ہونے والے افراد کا میقات ذوالحلیفہ ہے، جسے عام طور پر آبارِ علی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مسجد نبوی ﷺ سے تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے مدینہ کے رہنے والے اور مدینہ سے مکہ مکرمہ جانے والے زائرین احرام باندھتے ہیں۔ (Saudipedia)

اس میقات کی بہت بڑی تاریخی اور دینی اہمیت ہے، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع اور عمرے کے سفر میں اسی مقام سے احرام باندھا تھا۔ اسی وجہ سے یہ جگہ مسلمانوں کے لیے انتہائی بابرکت اور اہم سمجھی جاتی ہے۔ (Saudipedia)

آج یہ میقات جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہاں وضو خانے، غسل خانے، وسیع نماز گاہ، احرام خریدنے کی دکانیں، رہنمائی کے مراکز، پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حجاج اور عمرہ زائرین آسانی سے احرام باندھ کر اپنے روحانی سفر کا آغاز کر سکیں۔ حالیہ برسوں میں اس مقام کی مزید توسیع اور تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ (برنامج خدمة ضيوف الرحمن)

اگر آپ مدینہ منورہ میں ہیں اور عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہو رہے ہیں، تو سنت یہی ہے کہ میقاتِ ذوالحلیفہ سے احرام باندھ کر تلبیہ پڑھتے ہوئے اپنے مبارک سفر کا آغاز کریں۔

اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو بار بار مدینہ منورہ کی حاضری اور میقاتِ ذوالحلیفہ سے احرام باندھ کر عمرہ و حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔
ALM

ALM
25/08/2026

ALM

ایک میری محبت ہے،ایک اللہ کی محبت ہےاور اس کی محبت ہر شے پہ بھاری ہےمیں اس کی عبادت کرتی ہوں،یہ میری محبت ہےوہ عبادت کی ...
24/08/2026

ایک میری محبت ہے،ایک اللہ کی محبت ہے
اور اس کی محبت ہر شے پہ بھاری ہے
میں اس کی عبادت کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ عبادت کی توفیق دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں کعبے کی تصویر کو تکتی رہتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میری آنکھوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں کروڑوں میں کھڑی اس کو پکارتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ کروڑوں آوازوں میں میری پکار سنتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اسکا نام لے کر سو جاتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ اپنے ذکر کے لیے مجھے بیدار کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اسکے دیدار کا سوچ کر مسکرا دیتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میری اس تڑپ کو اور بڑھا دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کا حکم مان کر دنیا کو ناراض کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ اپنی آیات سے میری دلجوئی کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کی آیات پہ غور کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میرے دل کو نور سے بھر دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کا خیال آتے ہی گناہ ترک کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں ہر دکھ میں اس کو تلاش کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ کہتا ہے میں تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہوں،یہ اس کی محبت ہے
میں صبغت اللہ کو پسند کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ مجھے اپنے رنگ میں رنگ دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
اور اس کی محبت ہر شے پہ بھاری ہے۔۔
ALM

سورۂ الکوثر…قرآن کی سب سے چھوٹی سورت۔صرف تین آیات۔لیکن کبھی کبھی اللہ تعالیٰ اپنے سب سے بڑے راز، سب سے مختصر الفاظ میں ب...
23/08/2026

سورۂ الکوثر…
قرآن کی سب سے چھوٹی سورت۔
صرف تین آیات۔

لیکن کبھی کبھی اللہ تعالیٰ اپنے سب سے بڑے راز، سب سے مختصر الفاظ میں بیان کر دیتے ہیں۔

یہ صرف تین آیات نہیں…

یہ ایک ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ زندہ کرنے والی سورت ہے۔

پہلی بار جب میں نے سورۂ الکوثر کو صرف پڑھا نہیں، بلکہ اس پر رک کر سوچا…

تو مجھے محسوس ہوا جیسے اللہ صرف نبی کریم ﷺ سے نہیں…

بلکہ ہر اُس دل سے مخاطب ہیں جو کبھی خود کو محروم سمجھ بیٹھتا ہے۔

ہر اُس انسان سے…

جو دوسروں کی نعمتیں دیکھ کر اپنے ہاتھ خالی محسوس کرتا ہے۔

جو سوچتا ہے…
"میرے پاس کیا ہے؟"

اسی لمحے اللہ فرماتے ہیں:
"بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کر دیا۔"

میں دیر تک صرف ایک لفظ پر رکی رہی…

"اعطينا"
اللہ نے یہ نہیں فرمایا:
"ہم تمہیں دیں گے۔"

بلکہ فرمایا:
"ہم نے دے دیا۔"

گویا اللہ کی عطا مستقبل کا وعدہ نہیں…
یقین کی خبر ہے۔
اللہ جب دینے کا فیصلہ کر لیتے ہیں…

تو وقت صرف اس نعمت کے ظاہر ہونے کا انتظار کرتا ہے۔

پھر میں سوچنے لگی…
آخر "کوثر" ہے کیا؟
کیا صرف جنت کی ایک نہر؟
جی ہاں…

صحیح احادیث ہمیں بتاتی ہیں کہ کوثر جنت کی ایک عظیم نہر ہے جو اللہ نے اپنے محبوب ﷺ کو عطا فرمائی۔
لیکن اہلِ تفسیر کہتے ہیں کہ "کوثر" کا لفظ خیرِ کثیر کو بھی شامل ہے۔

یعنی ایسی بھلائی…
جس کا شمار ممکن نہ ہو۔
پھر اچانک مجھے احساس ہوا…
ہم نے نعمتوں کی تعریف ہی بدل دی ہے۔

ہم رزق کہتے ہیں…
اور ذہن فوراً تنخواہ، کاروبار اور پیسے کی طرف چلا جاتا ہے۔

حالانکہ…
کبھی اللہ تمہیں پیسہ کم دیتا ہے…
لیکن دل میں ایسا سکون دے دیتا ہے…
جو کروڑوں روپے خرید نہیں سکتے۔
کبھی وہ تمہیں بڑی شہرت نہیں دیتا…
لیکن چند ایسے مخلص لوگ عطا کر دیتا ہے…

جو پوری دنیا سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔

کبھی وہ تمہیں ہر دعا کا جواب فوراً نہیں دیتا…
لیکن دعا مانگنے والا دل چھینتا بھی نہیں۔

اور یقین کرو…
اللہ سے مانگنے والا دل…
بھی ایک بہت بڑا رزق ہے۔

ہم اکثر سمجھتے ہیں…
کہ رزق وہ ہے…
جو ہاتھ میں آ جائے۔

حالانکہ…

بعض اوقات سب سے بڑا رزق وہ ہوتا ہے…
جو دل میں اتر جائے۔

ایمان…
ہدایت…
قرآن سے محبت…
نماز میں خشوع…
گناہ کے بعد ندامت…
حرام سے نفرت…
اور اللہ کی طرف بار بار پلٹ آنے کی توفیق…

یہ سب بھی کوثر ہے۔

پھر دوسری آیت آئی:
"پس اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی دو۔"

میں دیر تک اس ترتیب پر غور کرتی رہی۔

پہلے عطا…
پھر عبادت۔

پہلے نعمت…
پھر شکر۔

ہم اکثر سوچتے ہیں…

پہلے میں اللہ کی عبادت کروں گا…
پھر شاید اللہ مجھے دے گا۔

لیکن اللہ ہمیں یاد دلاتے ہیں…
کہ تم پہلے ہی کتنی نعمتوں میں گھرے ہوئے ہو…
تمہاری عبادت ان نعمتوں کی قیمت نہیں…

ان کا شکر ہے۔

تب مجھے احساس ہوا…

نماز صرف فرض ادا کرنے کا نام نہیں۔
یہ اس رب سے ملاقات ہے…

جس نے مجھے میرے مانگنے سے پہلے بھی بے شمار چیزیں عطا کیں۔

ہم اکثر کہتے ہیں…
"میرے پاس کچھ نہیں۔"

لیکن کیا واقعی؟
اگر آج بھی تم قرآن پڑھ سکتے ہو…
یہ نعمت ہے۔

اگر تم سجدہ کر سکتے ہو…
یہ نعمت ہے۔

اگر تمہارا دل گناہ کے بعد بے چین ہوتا ہے…
یہ نعمت ہے۔

اگر اللہ نے ابھی تک تمہیں اپنے دروازے سے نہیں لوٹایا…
یہ سب سے بڑی نعمت ہے۔

شاید مسئلہ نعمتوں کی کمی نہیں…
نظر کی کمی ہے۔

ہم ان چیزوں کو گنتے رہتے ہیں…
جو ہمارے پاس نہیں۔

اور ان نعمتوں کو بھول جاتے ہیں…
جن کے سہارے ہم ہر روز زندہ ہیں۔

پھر آخری آیت آئی:
"یقیناً آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان رہ جائے گا۔"

کتنی عجیب بات ہے…

اللہ نے نبی ﷺ کو اپنے دشمنوں کے جواب میں لمبی دلیل نہیں دی۔

صرف ایک جملہ کافی تھا۔
گویا اللہ فرما رہے ہوں:
"تم اپنا دل میرے ساتھ جوڑے رکھو…
تمہارے دشمنوں کا معاملہ میرے حوالے ہے۔"

یہ آیت صرف رسول اللہ ﷺ کے لیے تسلی نہیں…

یہ ہر اس انسان کے لیے بھی ہے…

جسے لوگوں کے طعنے، نفرت، حسد، مخالفت اور بے قدری نے تھکا دیا ہو۔

ہم اپنی صفائیاں دیتے رہتے ہیں…
لوگ پھر بھی نہیں مانتے۔
ہم خود کو ثابت کرتے رہتے ہیں…
لوگ پھر بھی باتیں بناتے ہیں۔

لیکن سورۂ الکوثر سکھاتی ہے…
ہر جنگ کا جواب زبان سے نہیں دیا جاتا۔

کچھ جنگیں خاموش سجدوں میں جیتی جاتی ہیں۔

اور کچھ فیصلے…
اللہ خود سناتے ہیں۔
تب مجھے محسوس ہوا…

سورۂ الکوثر صرف تین آیات نہیں۔
یہ تین سبق ہیں۔

پہلا…
اگر اللہ نے تمہیں کچھ دیا ہے…
تو اسے پہچانو۔

دوسرا…
اگر اللہ نے دیا ہے…
تو اس کا شکر ادا کرو۔

اور تیسرا…
اگر لوگ تمہیں گرانا چاہتے ہیں…
تو پریشان نہ ہو۔

اللہ کے فیصلے…
انسانوں کے فیصلوں سے کہیں بڑے ہوتے ہیں۔

شاید اسی لیے…
یہ قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے۔

کیونکہ بعض اوقات…
زندگی بدلنے کے لیے لمبی کتابیں نہیں…

صرف تین آیات کافی ہوتی ہیں۔

بشرطیکہ…
وہ زبان سے نہیں…
دل سے پڑھی جائیں۔
ALM

مجھے ان لوگوں پر بڑا رشک آتا ہے جنہوں نے اللہ کا گھر دیکھا ہوتا ہے۔ یا جو اللہ کا گھر دیکھنے جا رہے ہوتے ہیں. ان کی آنکھ...
22/08/2026

مجھے ان لوگوں پر بڑا رشک آتا ہے جنہوں نے اللہ کا گھر دیکھا ہوتا ہے۔ یا جو اللہ کا گھر دیکھنے جا رہے ہوتے ہیں. ان کی آنکھیں ان کے دل کتنے خوبصورت ہوتے ہوں گے۔
ان کی آنکھوں میں کتنے خوبصورت لمحات مقید ہوتے ہوں گے۔
نور بھری ہوتی یوں گی۔
والله۔۔۔۔ ان کے دلوں میں کعبہ پیوست ہوچکا ہو گا۔ انہوں نے وہ سارا شہر اپنے اندر مقید کر لیا ہوتا ہوگا۔
سفید احرام میں لپٹے ہوۓ۔۔ پاکیزگی لیے۔۔ اللہ ان کو پاکیزہ کر دیتا ہوگا۔ طواف کرتے ہوئے۔۔ کعبہ کے گرد گھومتے ہوۓ۔۔ وہ کتنے خوبصورت لگتے ہوں گے۔
وہ شہر دیکھنے کے بعد آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہوگی۔۔ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی آنکھیں بینا ہو جاتی ہوں گی۔ ۔ جیسے یعقوب کی آنکھیں یوسف کے کرتے سے بینا ہو گئیں تھیں۔ نور واپس آ گیا تھا۔۔ آج کعبہ دیکھنے کے بعد آنکھوں کا نور واپس ا جاتا ہوگا۔ . وہ گلیاں۔۔ جس میں میرے پیغمبر چلا کرتے تھے۔ وہ مٹی وہ ہوا۔۔ ان آنکھوں کا نور لوٹا دیتی ہے. ان آنکھوں کو بیاباں دلوں کو سیراب کر دیتی ہوگی۔
میں ہمیشہ سوچتی ہوں۔۔ میں جب جاؤں گی.میں اظہار نہیں کر پاؤں گی.
میں کیسے اظہار کروں گی؟؟
کر بھی کیسے سکتی ہوں؟؟
اتنی بڑی توفیق اتنی بڑی سعادت۔۔۔ مجھے مل جاۓ۔۔ میں نہیں اظہار کر سکتی۔۔ مجھے یہاں بیٹھے سوچتے ہوۓ بھی تسکین مل رہی ہے۔ میں یہاں بیٹھے ہوئے بھی اپنے جذبات پہ قابو نہیں رکھ پا رہی۔۔ وہاں میری خوشی کا عالم ہی نہیں ہوگا۔
اے اللہ۔۔ میری آنکھوں کو میرے بیاباں دل سیراب کر دے۔ ان آنکھوں کو بینا کر دے۔

محبت کی لازوال مثالیں !  1...محبت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ)  کی ہے : جب ایک صحابی نے ان سے پوچھا: "اے ابوبکر! آپ کو کس ...
22/08/2026

محبت کی لازوال مثالیں !

1...محبت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کی ہے :

جب ایک صحابی نے ان سے پوچھا: "اے ابوبکر! آپ کو کس چیز نے رلا دیا؟

" تو انہوں نے فرمایا: "میں نے رسول اللہ ﷺ کو روتے ہوئے دیکھا، تو میں بھی رو پڑا۔"

2....محبت بنو دینار کی وہ خاتون کی ہے :

جن کے شوہر، والد اور بھائی غزوہ احد میں تشریف لے گئے اور سب کے سب اللہ کی راہ میں شہید ہو گئے۔

لیکن جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو (سلامتی کے ساتھ) دیکھا تو فرمایا:

"آپ (کی سلامتی) کے بعد ہر مصیبت ہیچ (معمولی) ہے۔"

3....محبت لفظی اور عملی طور پر رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان میں نظر آتی ہے:

"مجھے عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے معاملے میں تکلیف نہ پہنچاؤ۔"

4.....محبت یہ ہے کہ فتح مکہ کے وقت رسول اللہ ﷺ نے صحابہ سے فرمایا:

"میرے لیے خدیجہ (رضی اللہ عنہا) کی قبر کے پاس خیمہ لگاؤ۔

" پھر آپ ﷺ قبر کے پاس بیٹھ گئے، آپ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور فرمایا:

"اے خدیجہ! دیکھو میں واپس آ گیا ہوں، میں واپس آ گیا ہوں۔"

5....محبت یہ ہے جب صدیقِ اکبر (رضی اللہ عنہ) نے غارِ ثور میں داخل ہونے سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا:

"اللہ کی قسم! آپ اس میں اس وقت تک داخل نہ ہوں جب تک میں آپ سے پہلے داخل نہ ہو جاؤں، تاکہ اگر اس میں کوئی (موذی) چیز ہو تو وہ آپ کے بجائے مجھے نقصان پہنچائے۔"

6....محبت بلال بن رباح (رضی اللہ عنہ) کی ہے :

جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعد اذان دینا چھوڑ دیا تھا۔

پھر جب انہوں نے فتح بیت المقدس کے موقع پر حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) کی درخواست پر اذان دی، تو (تاریخ میں) انہیں کبھی اس دن سے زیادہ روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا،

خاص طور پر جب انہوں نے کہا: "أشهد أن محمد رسول الله" (میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں)۔

7....محبت ابوبکر (رضی اللہ عنہ) ہیں جب انہوں نے فرمایا:

"ہم ہجرت کے سفر میں تھے، میں دودھ لے کر آیا اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا:
۔
اے اللہ کے رسول! پی لیجئے۔" ابوبکر فرماتے ہیں:
۔

"پس نبی کریم ﷺ نے نوش فرمایا یہاں تک کہ میرا دل بھر گیا (میں سیراب ہو گیا)۔"

8.....محبت حضرت ثوبان (رضی اللہ عنہ) کی ہے : جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا:

"تمہارا رنگ کس چیز نے بدل دیا؟

" تو انہوں نے عرض کیا:

"مجھے کوئی بیماری یا تکلیف نہیں ہے، سوائے اس کے کہ جب میں آپ کو نہیں دیکھتا تو مجھے شدید وحشت اور بے چینی ہونے لگتی ہے، یہاں تک کہ میں آپ سے مل لوں۔"

9.....محبت ربیعہ بن کعب (رضی اللہ عنہ) کی ہے : جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا:

"تمہاری کیا حاجت ہے؟

" تو انہوں نے عرض کیا:

"میں جنت میں آپ کی رفاقت (ساتھ) مانگتا ہوں..."

یا اللہ رب العزت ! ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور روزِ قیامت ان کی شفاعت نصیب فرما، اور میدانِ حشر میں ان کے مبارک ہاتھوں سے
حوضِ کوثر کا جام نصیب فرما۔ آمین!
ALM

یہ کبوتر کی وہ نسل ہے جس نے نبی کریم کی حفاظت کے لیے غارِ ثور کے سامنے انڈے دئیے تھےجب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھی...
21/08/2026

یہ کبوتر کی وہ نسل ہے جس نے نبی کریم کی حفاظت کے لیے غارِ ثور کے سامنے انڈے دئیے تھے

جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینکا گیا تو اسی نسل کے کبوتر نے اپنی چونچ میں پانی بھر کر آگ پر ڈالا تھا
مکہ اور مدینہ میں یہ کبوتر آپ کو ہر جگہ نظر آئیں گے الله نے عمرہ اور حج پر آنے والے لوگوں میں ان کبوتروں کی محبت ڈال دی ہے ہر کوئی ان کو دانہ ڈالتا ہوا نظر آتا ہے
ALM

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲                       🌄 *بروز جمعہ               Friday* 🌄 🌱*جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا ...
21/08/2026

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🌄 *بروز جمعہ Friday* 🌄

🌱*جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا قبول ہوتی ہے!*

🔹*رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کا دن بارہ ساعتوں (گھڑیوں) پر مشتمل ہے، اس میں ایک ایسا وقت ہے جس میں مسلمان بندہ اللہ سے جو بھی چیز مانگتا ہے تو اللہ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔ تو تم اسے آخری گھڑی میں عصر کے بعد تلاش کرو۔(عصر کے بعد مغرب تک)“*

📗« سنن نسائي: 1390»
ALM

فضاؤں میں یہاں خوشبو ہے صلِّ علیٰ کی،ہر اک سمت بکھرتی ہے کرم کی روشنی۔یہاں آ کر دلِ مضطر کو قرار آ جاتا ہے،گناہوں کا بوج...
20/08/2026

فضاؤں میں یہاں خوشبو ہے صلِّ علیٰ کی،
ہر اک سمت بکھرتی ہے کرم کی روشنی۔
یہاں آ کر دلِ مضطر کو قرار آ جاتا ہے،
گناہوں کا بوجھ بھی جیسے ہلکا ہو جاتا ہے۔
ALM

✦ **تین چیزیں جو انسان پر پلٹ کر آتی ہیں** ✦زندگی محض گزرتے لمحوں کا نام نہیں…یہ ایک آئینہ ہے، جو ہمارے اعمال کو ہمیں ہی...
19/08/2026

✦ **تین چیزیں جو انسان پر پلٹ کر آتی ہیں** ✦

زندگی محض گزرتے لمحوں کا نام نہیں…
یہ ایک آئینہ ہے، جو ہمارے اعمال کو ہمیں ہی دکھاتا ہے۔
ہم جو دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں،وہی کسی نہ کسی صورت میں ہمارے پاس لوٹ آتا ہے۔
یہ اللہ تعالیٰ کا وہ عادلانہ نظام ہے،جہاں نہ کوئی نیکی ضائع ہوتی ہے، نہ کوئی برائی بے اثر رہتی ہے۔
➊ **ظلم (زیادتی کرنا)**
جب انسان کسی پر ظلم کرتا ہے،
کسی کا حق دباتا ہے،
یا کسی کے دل کو تکلیف دیتا ہے…
تو بظاہر وہ خود کو طاقتور سمجھتا ہے،
مگر حقیقت میں وہ اپنے ہی لیے آزمائش کا بیج بو رہا ہوتا ہے۔
مظلوم کی ایک آہ…
عرش کو ہلا دیتی ہے۔
پھر وہی درد،
کبھی حالات کی صورت میں،
کبھی لوگوں کے رویّوں میں،
اور کبھی دل کی بے سکونی بن کراسی انسان کی زندگی میں واپس آ جاتا ہے۔
➋ **وعدہ خلافی (عہد شکنی)**
وعدہ کرنا صرف الفاظ نہیں ہوتا یہ ایک ذمہ داری، ایک امانت ہوتا ہے۔
جب انسان وعدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے،
تو وہ صرف کسی ایک شخص کو نہیں،
بلکہ اعتماد کو توڑتا ہے۔
*اور یاد رکھیں…*
جو دوسروں کا اعتماد توڑتا ہے،
وہ خود بھی زندگی میں بے اعتمادی کا شکار ہو جاتا ہے۔
پھر وہی رویّے، وہی ٹوٹے ہوئے وعدےکسی نہ کسی صورت میں اس کی اپنی زندگی میں لوٹ آتے ہیں۔
➌ **بری چال (مکر و فریب)**
جو لوگ دوسروں کے لیے جال بچھاتے ہیں،
دھوکہ دیتے ہیں،
اور چالیں چلتے ہیں…
وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ
سب سے بڑی تدبیر اللہ کی ہے۔
*قرآن ہمیں سکھاتا ہے* کہ
بری چال اپنے چلنے والے ہی کو گھیر لیتی ہے۔
یعنی جو راستہ وہ دوسروں کے لیے بناتا ہے،
آخرکار وہی راستہ اسے خود اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔

✦ **خلاصہ** ✦
یہ دنیا دارالامتحان ہے…
یہاں ہر لفظ، ہر نیت، اور ہر عمل کسی نہ کسی شکل میں واپس آتا ہے۔
*اس لیے ہمیں چاہیے کہ:*
* ظلم سے اپنے آپ کو بچائیں
* دوسروں کے بارے میں حسنِ ظن رکھیں
* اور اپنے دل کو مکر و فریب سے پاک کریں
* اپنی زندگیوں میں اپنی بات کو سیدھا رکھیں،
• اپنی سوچ کو پاکیزہ اور درست رکھیں،اور دوسروں کے معاملات میں بلاوجہ دخل اندازی سے بچیں۔
*کیونکہ*
جو ہم بانٹتے ہیں،
وہی پلٹ کر ہماری زندگی بن جاتا ہے۔

*ازلیکچر:جو بوؤ گے، وہی کاٹو گے*
*استاذہ محترمہ فرحت ہاشمی ❤️*
ALM

Address

Lahore

Telephone

923224731813

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALEEF LAAM MEEM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ALEEF LAAM MEEM:

Shortcuts

Share