HD Wallpaper

HD Wallpaper Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HD Wallpaper, Lahore.
(442)

دل کی گرتی ہوئی دیوار سے لگ کر روئےگل میسّر نہ تھے، ہم خار سے لگ کر روئےاک عمارت تھی بنائی یہ جہاں والوں نےگرتے دیکھا، س...
02/11/2020

دل کی گرتی ہوئی دیوار سے لگ کر روئے
گل میسّر نہ تھے، ہم خار سے لگ کر روئے

اک عمارت تھی بنائی یہ جہاں والوں نے
گرتے دیکھا، سبھی معمار سے لگ کر روئے

ہم کو افسوس تھا جانے کا، ترے کوچے سے
کوچے والوں میں بھی دو چار سے لگ کر روئے

بِکنے کی چاہ لئے نکلے سرِ بازار جو ہم
خود فروشی پہ خریدار سے لگ کر روئے

آنے والوں نے بھی میت پہ بہائے آنسو
اپنے تھے جو مرے غمخوار سے لگ کر روئے

لمحہ ایسا بھی ہے آیا کہ بہت روئے ہم
دل کا جانا تھا سو دِلدار سے لگ کر روئے

ہم کو معلوم نہیں کچھ بھی تمہارے بارے
بیٹھے ہیں بس، ترے دربار سے لگ کر روئے

صحبتِ یار میسّر نہ ہوئی، جب ہم کو
آتے جاتے سبھی اغیار سے لگ کر روئے

نیک بندوں نے کیا ہم سے کنارہ آخر
ہم گنہگار، گنہگار سے لگ کر روئے

خود گلے لگ کے مری پیٹھ میں خنجر ڈالا
آخری سانس تک غدّار سے لگ کر روئے

ہائے کیا آپٌ کا جانا تھا حِرا پر حضرتٌ
نہ ملِا کوئی تو اِک غار سے لگ کر روئے

جانے کب اپنا مِلن ہو گا دوبارہ الماسٌ
جا رہے تھے کہ ہم اِک یار سے لگ کر روئے

20/10/2020

چلو پھر لوٹ جائیں ہم
جہاں پر کچھ نہیں بدلا
نہ ماہ و سال بدلے ہیں
نہ ماضی حال بدلے ہیں

وہاں ہم لوٹ جائیں پھر
جہاں معلوم ہو ہم کو
نہیں کچھ اور ہے بدلا
فقط ہم تم ہی بدلے ہیں

وہی مٹی ، وہی خوشبو
وہی سوندھی فضائیں ہیں
وہی گلزار منظر ہیں
وہی من چاہی راہیں ہیں

وہی بچپن ، وہی بوڑھے
وہی سب ہیں جواں قصّے
مگر اب میں نہیں ہوں وہ
مگر اب تم نہیں ہو وہ

وہی بادل وہی بارش
وہی کشتی ہے کاغذ کی
وہی دھوپیں، وہی سائے
وہی دن رات من بھائے

وہی رونق، وہی خوشیاں
وہی جینے کی چاہت ہے
مگر بے کار ہے سب کچھ
کہ اب ہم تم نہیں ہیں وہ

سبھی کچھ پھر خیالوں میں
یہاں کیوں جی رہا ہوں میں
جو گھاؤ بھر چکا کب کا
یونہی پھر سی رہا ہوں میں

سبھی کچھ وہ پرانا ہے
سبھی کچھ پھر سہانا ہے
اگر کچھ ہے نیا تو بس
یہاں پر اب نہیں ہم تم

گیا وہ لوٹ آئے پھر
یہاں ایسا نہیں ہوتا
یہ رستہ ایک طرفہ ہے
کوئی واپس نہیں ہوتا

مگر کب کوئی سمجھا ہے
مگر کب کوئی مانا ہے
سبھی مڑ مڑ کے تکتے ہیں
گئے وقتوں پہ مرتے ہیں

چلو پھر لوٹ جائیں ہم
جہاں پر کچھ نہیں بدلا
نہ ماہ و سال بدلے ہیں
نہ ماضی حال بدلے ہیں

20/10/2020

‏دیمک زدہ کتاب تھی یادوں کی زندگی

ہر ورق کھولنے کی خواہش میں پھٹ گیا😢💔

18/10/2020

‏💔 ٹوٹ کر چاہنا اور_____ پھر ٹوٹ جانا!

بات چھوٹی ہے مگر جان نکل جاتی ہے 😢💔

نیند کی گولیاں بنانے والا بھیخودکشی سے ڈر گیا ہوگا!😭😭😭
18/10/2020

نیند کی گولیاں بنانے والا بھی
خودکشی سے ڈر گیا ہوگا!😭😭😭

07/10/2020

گنج بخش فیض عالم مظہرے نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملا را رہنما 💖💖💖

جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے حیات اپنی خدا کا انعام ہو جائے زباں سے ہو ادا صلی اللہﷺ جس دم حضورﷺ سن لیں دعا اور کلا...
03/10/2020

جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے
حیات اپنی خدا کا انعام ہو جائے

زباں سے ہو ادا صلی اللہﷺ جس دم
حضورﷺ سن لیں دعا اور کلام ہو جائے

حضورﷺ پاک کی کملی ہو جاں کی قیمت
مرا نصیب سر, محشر یہ دام ہو جائے

یہ انتہا ہے محبت ،عروج و منصب کی
'ورفعنا لک ذکرک ﷺ مقام ہو جائے

نماز شوق ادا کر سکوں میں روضۂﷺ پر
دیار, عشقﷺ سے اذن, سلام ہو جائے

23/09/2020

‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيد

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَابَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَّجِيد

23/09/2020

‏اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ۞الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۞مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ۞اِیِّاكَ نَعْبُدُ وَاِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ۞اِهْدِنَا الصِّرَاطَ المُسْتَقِیْمَ۞صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِم٬غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ۞

آمین

21/09/2020

کوئی تو انتظار کرتا ہوگا میری پوسٹ کا🙊🙈
مرشد
اب سارے ممبر تو بے وفا نہیں ہو سکتے😅🧐

21/09/2020

میں ایسے شخص کی معصومیت پہ کیا لکھوں
جو مجھ کو اپنی خطاؤں میں بھی، بھلا ہی لگا

نہ میرے لطف پہ حیراں، نہ اپنی الجھن پر
مجھے یہ شخص تو ہر شخص سے جدا ہی لگا

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 17:00
Sunday 09:43 - 01:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HD Wallpaper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share