22/01/2026
💥زبر دست سیل آفر محدود مدت کے لئے💥
اب پھولوں کے پودے تیار کرنا ہوا آسان
سیالوی سیڈز لایا گلاب کی بیلیں 5 رنگوں میں
اور امپورٹڈ گلاب کئی رنگوں میں،
ساتھ ہی انگور اور زیتون کی قلمیں
فی قلم 50 روپے
15 قلمیں 750 روپے
30 قلمیں 1400 روپے
60 قلمیں 2000 روپے
اور مزید ڈلیوری چارجز 200 روپے ہیں۔
آرڈر کرنے کے لئے واٹس ایپ کریں۔
0329-0552900
قلم سے نیا پودا تیار کرنے کا طریقہ۔۔💘
بیج کے علاوہ بھی پودوں کو بڑھانے کے کئی طریقے ہیں جن میں قلمیں لگانا بھی ہے۔ اس مقصد کیلئے پودے کی ٹہنی کو زمین میں لگایا جاتا ہے جس سے بعد میں پتے اور جڑیں نکل آتی ہیں اور نیا پودا تیار ہو جاتا ہے۔
قلم لگانے کا سب سے بہترین وقت دسمبر سے فروری تک ہے (دسمبر سے فروری تک سخت سردی سے بچانے کیلئے شاپر سے ڈھانپا جاتا ہے)اگست ستمبر میں بھی لگائی جا سکتی ہے مگر اچھے نتائج نہیں ملتے اور کافی محنت طلب کام ہے،
پھولدار پودوں میں جن کے پتے سردیوں میں گر جاتے ہیں مثلاً انار انگور انجیر دیسی سیب آڑو ہاڑی آلوچہ آلوبخارا بہی وغیرہ ان کی قلمیں زمین میں لگا کر نئے پودے تیار کیے جا سکتے ہیں چند ایک ایسے بھی ہیں جن کے پتے نہیں گرتے مگر ان کی قلمیں بھی لگائی جا سکتی ہیں مثلاً زیتون لیچی میٹھا لیموں وغیرہ
نوٹ: ان پودوں کی قلمیں کامیاب ہوں گی جو بیج یا قلم سے اگائے گئے ہوں
پھولدار اور سایہ دار پودوں میں بھی کچھ قلم سے اگائے جا سکتے ہیں مثلاً بانس پاپولر سہانجنا چنبیلی گلاب ہبسکس ٹماٹر گل دوپہری بوگن ویلیا وغیرہ
قلم کا سائز
قلمیں لگانے کیلئے سب سے بہترین سائز 8-9 انچ لمبائی اور موٹائی تقریباً چھوٹی انگلی جتنی یا اس سے تھوڑی کم رکھنی چاہئے (9,10 ملی میٹر) اس سائز کے قلم کی نشوونما بہترین ہوتی ہے سائز جتنا بڑا ہوتا جائے گا نشوونما اتنی سست ہو گی تین حصے زمین میں لگائی، ایک حصہ باہر ہو کم از کم دو آنکھیں اور زیادہ نمی سے بچائیں ورنہ کامیابی نہیں ملے گی