باغبان پاکستان

باغبان پاکستان ‏مقام اور عہدے دنیا میں رہ جاتے ہیں
ہمارامقصد اللَّه تعالیٰ اور خاتم النبیینﷺ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے

🌍 عالمی یومِ ماحولیات (5 جون) کے حوالے سے خصوصی نشست 🌱​"آؤ مل کر عہد کریں، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں!"​گزشتہ روز ا...
07/06/2026

🌍 عالمی یومِ ماحولیات (5 جون) کے حوالے سے خصوصی نشست 🌱
​"آؤ مل کر عہد کریں، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں!"
​گزشتہ روز ایکسپلور ویلی سکول میں عالمی یومِ ماحولیات (World Environment Day) کی مناسبت سے ایک انتہائی معلوماتی اور بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
​اس خصوصی نشست میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، شجرکاری (درختوں کی اہمیت) اور ماحول کو نقصان پہنچانے والے عوامل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں شریک تمام معزز مہمانوں نے اس اہم موضوع پر روشنی ڈالی اور سب نے مل کر یہ پختہ عزم کیا کہ ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن پاکستان کو سرسبز، شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
​👥 پروگرام کے معزز شرکاء:
​پروگرام میں علاقائی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت "ٹیلنٹ آف پنجاب" کی پوری ٹیم نے بھرپور شرکت کی:
​عامر حیات بھنڈارا صاحب
حکیم لطف اللہ صاحب
​میاں مسعود جمال سسل صاحب
​غلام مرتضیٰ فریدی صاحب
​عدیل عطاری
میاں جہانگیر وٹو صاحب
​محمد لطیف انور صاحب
​بی اے وٹو صاحب
​ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صاحب
​مستنصر کامران بلوچ صاحب
​اسرار مانڈل ایڈوکیٹ صاحب
​عمر چشتی صاحب
​وقار فرید جگنو صاحب (سابقہ صدر پریس کلب)
​🎬 پروگرام آرگنائزرز:
​اس کامیاب اور وقت کی اہم ضرورت پر مبنی پروگرام کے انعقاد پر میاں جہانگیر وٹو صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں:

🌍🎨 عالمی ماحولیاتی دن پروگرام🌱 “زمین بچاؤ، مستقبل سنوارو”🌿 “Save Earth, Save Future”📅 تاریخ: 5 جون 2026 (جمعہ)🕗 وقت: شام...
04/06/2026

🌍🎨 عالمی ماحولیاتی دن پروگرام
🌱 “زمین بچاؤ، مستقبل سنوارو”
🌿 “Save Earth, Save Future”
📅 تاریخ: 5 جون 2026 (جمعہ)
🕗 وقت: شام 8:00 بجے
📍 مقام:
🏫 ایکسپلور ویلی اسکول، پاکپتن
🎤 پروگرام کی جھلکیاں
🌱 ماحولیات پر خصوصی تقاریر
💡 مسائل اور حل پر گفتگو
🌳 ماحول دوست سرگرمیاں
🎖️ مہمانانِ خصوصی
حکیم لطف اللہ صاحب
میاں عامر حیات بھنڈارہ صاحب
میاں مسعود جمال باغبان پاکستان
خضر ولی چشتی صاحب
شاہد مرتضیٰ چشتی صاحب
غلام مرتضیٰ فریدی صاحب
محمد عدیل عطاری صاحب
محمد شبیر بابر صاحب
🌎 آرگنائزر
میاں جہانگیر احمد وٹو
🌿 اہم پیغام
“زمین ہماری ہے، اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے”
📢

🌿 خدمتِ انسانیت کا ایک نیا آغاز 🌿الحمد اللّہ طبِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں، صحت و شفا کے فطری اور بابرکت طریقۂ علاج...
04/06/2026

🌿 خدمتِ انسانیت کا ایک نیا آغاز 🌿

الحمد اللّہ

طبِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں، صحت و شفا کے فطری اور بابرکت طریقۂ علاج کو فروغ دینے کے لیے فری طبی کیمپ فرید پور ڈوگراں سے خدمتِ خلق کے اس سفر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت، مستحق افراد کو مفت طبی مشورہ اور ادویات کی فراہمی، اور معاشرے میں صحت و تندرستی کے شعور کو فروغ دینا ہے۔ ان شاء اللہ اس خدمت کے دائرۂ کار کو بتدریج وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں اور طبِ نبوی ﷺ کی برکات سے فیض یاب ہوں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمیں اخلاص، استقامت اور خدمتِ خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے، اور اس کوشش کو مخلوقِ خدا کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

حکیم محمد مسعود جمال
باغبان پاکستان

🌿 “درخت لگانے کا بہترین وقت 20 سال پہلے تھا، اور دوسرا بہترین وقت آج ہے۔”اگر آج بھی ہم نے شجرکاری کو نظر انداز کیا تو یا...
02/06/2026

🌿 “درخت لگانے کا بہترین وقت 20 سال پہلے تھا، اور دوسرا بہترین وقت آج ہے۔”

اگر آج بھی ہم نے شجرکاری کو نظر انداز کیا تو یاد رکھیں—
یہ صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہے گا، بلکہ آنے والے وقت میں زندگی سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گی۔

موسم سخت ہوں گے، پانی کم ہوگا، زمین بنجر ہوگی—
اور اس کی پوری قیمت ہماری آنے والی نسلیں چکائیں گی۔

اب فیصلہ وقت نہیں مانگتا، عمل مانگتا ہے۔
یا آج درخت لگاؤ… یا کل اس کی کمی کے نتائج کے لیے تیار رہو۔ 🌍🌳

میاں محمد مسعود جمال سسل ایڈووکیٹ
باغبانِ پاکستان

السلام السلام ورحمة اللہ وبرکاتہعید الاضحیٰ مبارک 🌙🐐✨اللّٰہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور تمام نیک اعمال کو اپنی بارگا...
27/05/2026

السلام السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

عید الاضحیٰ مبارک 🌙🐐✨

اللّٰہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور تمام نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں، صحت، سکون اور برکتوں سے بھر دے، آپ کے تمام دکھ درد اور مشکلات کو آسان فرمائے، آپ کو دین و دنیا کی ہر بھلائی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی رحمت و حفظ و امان میں رکھے۔

تقبل اللہ منا ومنکم، عید الاضحیٰ مبارک، آمین یا رب العالمین 🤲🌙

میاں محمد مسعود جمال سسل ایڈووکیٹ
باغبان پاکستان

باغبان پاکستان کا اعزاز
23/05/2026

باغبان پاکستان کا اعزاز

16/05/2026

الحمد اللّہ باغبان پاکستان کے نام ایک اور اعزاز

“وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ”

معروف کالم نگار محمد مسعود جمال ایڈووکیٹ کو پاکستان انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہیں ...
07/05/2026

معروف کالم نگار محمد مسعود جمال ایڈووکیٹ کو پاکستان انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہیں ضلع پاکپتن کا صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

منجانب:
انجینیئر علی رضوان چوہدری
صدر پنجاب، انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن

Address

Sussal Chowk
Pakpattan
57400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when باغبان پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category