Floral Fête

Floral Fête Gardening Skills

My First Ever Dahlia Cutting producing tuber instead of roots first. Is anyone available to provide insight into why thi...
28/09/2025

My First Ever Dahlia Cutting producing tuber instead of roots first. Is anyone available to provide insight into why this occurs and possibly assist with flower variety identification?

Gul e daudi flower show 2023 .
08/01/2023

Gul e daudi flower show 2023 .

Season 2020/21 Onion Field
19/05/2021

Season 2020/21 Onion Field

Memories
14/03/2021

Memories

Clicks
14/03/2021

Clicks

14/03/2021
Random clicks
14/03/2021

Random clicks

Some old Clicks
29/01/2021

Some old Clicks

السلام علیکمآج بات کرتے ہیں کہ ہم گھر میں آلو کیسے کاشت کر سکتے ہیںآلو کی فصل کے لیے اچھا وقت اکتوبر کا مہینہ ہے۔جب درجہ...
23/01/2021

السلام علیکم

آج بات کرتے ہیں کہ ہم گھر میں آلو کیسے کاشت کر سکتے ہیں

آلو کی فصل کے لیے اچھا وقت اکتوبر کا مہینہ ہے۔جب درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے
سب سے پہلے مٹی کیسی ہونی چاہیے 40 فیصد نارمل مٹی ہونی چاہیے اور 40 فیصد دیسی گلی سڑی کھاد اور 20 فیصد جو گھر بناتے ہوۓ ریت استعمال ہوتی یہ سب اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب آلو لگانے کے لیے اچھی دھوپ والی جگہ کا ہونا ضروری ہے اور اگر زمین ہے تو کم از کم ایک فٹ اونچی پٹڑی بنا لیں یا اگر گھر میں کسی اور طرح سے اگانا چاہتے ہیں تو کوئی بھی باردانہ لے لیں پلاسٹک یا جوٹ کا اور اسکو اوپر سے دہرا کرلیں اور اس میں مکس مٹی تھوڑی سی بھر لیں۔

اکتوبر کے مہینے میں بازار سے چھوٹے سے درمیانے سائز کے آلو لے کر انکو دھو لیں اور کسی شاپنگ بیگ میں بند کر کے یا تو فریج میں رکھ لیں یا پھر کسی سایہ دار جگہ میں رکھ دیں جب ان پر آنکھیں بننا شروع ہو جائیں تو انکو اس طرح کاٹ لیں کہ ہر ٹکڑے پر دو سے تین آنکھیں ہوں اور دو سے تین انچ مٹی میں دبا دیں ایک باردانہ میں زیادہ سے زیادہ چھ ٹکڑے اسی طرح سے دبا دیں اور اچھی طرح سے پانی دے دیں
اگر زمین میں لگانے تو ہر پودے کے بیچ بارہ انچ کا فاصلہ رکھیں اور قطاروں میں کم از کم اٹھارہ انچ فاصلہ رکھیں اور لگا کر اچھی طرح سے پانی لگا دیں۔

چھ سے آٹھ روز کے بعد آلو کے پودے نکلنا شروع ہو جائیں گے جب پودا پانچ سے چھ انچ کا ہو جاۓ تو انکی ایک بار گوڈی کر دیں اور ساتھ دیسی کھاد مکس کر دیں
تین سے چار دن کے بعد اچھی طرح سے پانی دیں اور باردانہ میں لگاۓ ہوۓ پودوں کو ان کے قد کے حساب سے ساتھ ساتھ وہی مٹی ڈالتے جائیں یہاں تک کہ پودا پورا باہر آ جاۓ اور باردانہ بھی مٹی سے بھر جاۓ اس طرح سے آلو کا سائز اچھا بنے گا پانی کی ترتیب بنا کر رکھیں اور سات سے دس دن میں اپنے علاقے کے درجہ حرارت کے مطابق ایک بار بھر کے پانی ضرور دیں

آلو لگانے کے 70 سے 80 دن کے بعد برداشت کے قابل ہو جاتے ہیں کچھ آلو کی اقسام پر برداشت کے وقت پھول بنتے ہیں اور پودا سوکھنا شروع ہو جاتا ہے اور کچھ اقسام میں پودے کے پتے پیلے ہونا شروع ہوتے ہیں اور پودا مرجھانا شروع ہو جاتا ہے
تب پورا پودا اگر زمین میں ہو تو کھینچ کے نکال لیتے ہیں اور اگر باردانہ میں ہے تو اسکو واپس اسی طرح دہرا کر لیں تو پورا پودے باہر نکل آئیں گے اور مٹی مین مناسب مقدار میں نمی ہونا ضروری ہے تاکہ نکالتے وقت کوئی دقت نہ ہو اس طرح سے آپ کم از کم آپکو ایک پودے سے آٹھ سے دس اچھے آلو تیار ملیں گے۔
مزید کسی بھی سوال کے لیے کمنٹس میں پوچھا جا سکتا ہے۔

السلام علیکمآج کا ہمارا موضوع ہے کہ ہم گھر میں دھنیا کس طرح اگا سکتے ہیںدھنیا اگانے کے لیے موسم کا تھوڑا ٹھنڈا ہونا ضرور...
20/01/2021

السلام علیکم

آج کا ہمارا موضوع ہے کہ ہم گھر میں دھنیا کس طرح اگا سکتے ہیں
دھنیا اگانے کے لیے موسم کا تھوڑا ٹھنڈا ہونا ضروری ہے اور دھنیا اگانے کا بہترین وقت 15 ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔
اور 15 فروری سے بھی اگایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے سایہ دار جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔
اب بات کرتے ہیں کہ مٹی کے بارے میں دھنیا کے لیے زمین نرم ہونی چاہیے اور اس میں مناسب مقدار میں گوبر کی کھاد اور نمی ہونی چاہیے۔
اگر آپ اسکو گملے میں اگانا چاہتے ہیں تو گملے کا سائز کم از کم آٹھ انچ ہونا چاہیے۔
جو بیج ہم 15 ستمبر سے لگاتے ہیں اس کے لیے اچھی دھوپ والی جگہ کا انتخاب کریں۔
ہمیں جو بازار سے دھنیا ملتا ہے وہ اکثر ہلکا سا بٌھنا ہوا ہوتا ہے اس بیج سے کبھی بھی آپ دھنیا نہیں اگا سکتے۔
بیج کے لیے ضروری ہے آپ کسی بیج کی دکان سے خرید لیں
اور اکثر وہاں سے آپکو بیج دو حصوں میں تقسیم ہوا ملے گا۔ اگر بیج دو حصوں میں تقسیم نہ ہو تو اسکو ہاتھوں سے مسل کر دو حصوں میں کر لیں۔
اور اچھی جرمینیشن کے لیے اسکو 24 گھنٹے کے لیے نیم گرم پانی میں بھگو دیں
اپنی مٹی تیار کر کے چار سے پانچ بیج ایک ساتھ لیکر انکو 1/4 انچ گہرائی میں دبا دیں اور 1/2 انچ مٹی کی تہہ سے ڈھانپ دیں۔ اور کسی شاور کی مدد سے اچھی طرح پانی دے دیں
پانچ سے آٹھ دن کے بعد بیج اگنا شروع ہو جاۓ گا۔

جب پودے تین سے چار انچ کےہو جائیں تو انکی گوڈی کر دیں اور گلی سڑی گوبر کی کھاد مکس کر دیں۔ اور تیسرے دن اچھی طرح پانی دے دیں

40 سے 45 دن بعد دھنیا تیار ہو جاتا ہےآپ اسکو کاٹ سکتے ہیں جس سے یہ دوبارہ پتے نکالنا شروع ہو جائیگا اور کم ازکم تین بار کاٹا جا سکتا ہے ہر بار کاٹنے کے بعد ہلکی سی گوڈی کریں اور ساتھ دیسی کھاد مکس کر دیں اور اچھی طرح پانی دے دیں۔ یا پھر پورا پودا بھی نکال سکتے ہیں۔
اور جو بیج ہم بہار کے دنوں میں لگاتے ہیں اسکو سورج کی تیز دھوپ سے بچانا لازمی ہے نہیں تو وہ پودا پھولوں پر آ جاتا ہے اور اسکے اندر بیج بننا شروع ہو جاتا ہے۔
دھنیا جس بھی موسم میں لگائیں اس کے لیے پانی بہت ضروری ہے۔ مٹی میں ہر وقت نمی بنی رہنی چاہیے۔
کوئی بھی سوال اگر آپ کے ذہن میں آتا ہے تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔

Address

Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Floral Fête posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category