12/10/2024
سولر پاور سسٹم"ٹپس"۔۔۔۔۔۔
سولر پینلز سے کرنٹ لگنے اور اموات کے واقعات سننے اور دیکھنے میں آرھے ہیں۔
اس سلسلہ میں چند احتیاطی تدابیر اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاھوں گا ، جن پر عمل درآمد سے ایسے کسی واقع سے بچا جا سکتا ھے۔
اچھا جی۔۔۔ سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں، کہ۔۔۔
سولر پینلز ۔۔۔ سے پیدا کردہ بجلی اسی طرح خطرناک ھے جس طرح عام گھریلو استعمال کی بجلی۔۔۔ بلکہ بعض صورتوں میں تو اس سے بھی زیادہ خطرناک ھے۔
تو، سولر پینلز سے کرنٹ لگنے سے بچاؤ کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔
1. سولر پینلز کے سٹرکچر کو ارتھنگ( ڈی سی ارتھ ) لازمی کروائیں۔
2. سولر پینلز سے انورٹر تک جانے والی تاروں کی انسولیشن اچھی ہو اور یہ کم سے کم 1000 وولٹ ریٹنگ کی حامل ہوں۔ ( آن گرڈ انورٹرز سٹرنگ جس میں 10 سے زیادہ پینل لگے ہوں وھاں تاروں کی وولٹیج ریٹنگ کم سے کم 1500 وولٹ ھونی چاہیے )
3. سولر پینلز سے جانے والی وائرنگ پر مناسب حفاظتی بریکرز کی تنصیب لازمی کروائیں۔
4. سولر پینلز کو ہمیشہ صبح سویرے یا پھر مغرب کے بعد صفائی کریں/ دھوئیں۔
5. سولر پینلز کی صفائی/ دھونے کے عمل سے پیشتر اسکی وائرنگ سے منسلک بریکرز کو بند کر دیں۔ تاکہ انورٹر اور برقی سرکٹس کا رابطہ سولر پینلز سے منقطع ھو جائے۔
6. سولر پینلز کی صفائی/ دھونے کے عمل میں انسولیٹڈ جوتے اور دستانے پہننے سے کرنٹ لگنے کے خدشے کو کم کیا جا سکتا ھے۔
7. بارش یا آسمانی بجلی گرج چمک کے دوران سولر پینلز کی صفائی سے گریز کریں۔
8. اگر کوئی بھی سولر پینل کریک، شیشہ ٹوٹا ھوا ھے تو اسے دیگر پینلز سے الگ کردیں اور تبدیل کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلومات کو شئیر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچے اور کسی حادثے سے بچانے کا سبب بن سکے۔