Laser Star Marking

Laser Star Marking We are Laser Marking in Surgical Dental Beauty And Manicure Instruments. Please Contact with me for laser Stamping. My Price Is Very Reasonable.

جوڑوں کے درد والے حضرات کیلئے ایک مفید مشورہمیری والدہ کو ایک مسئلہ در پیش ہوا۔ گھٹنوں میں درد شروع ہوا وہ بہت تکلیف میں...
19/08/2024

جوڑوں کے درد والے حضرات کیلئے ایک مفید مشورہ
میری والدہ کو ایک مسئلہ در پیش ہوا۔ گھٹنوں میں درد شروع ہوا وہ بہت تکلیف میں تھی تمام ڈاکٹرز سے مشورہ کے بعد ان کو صرف pain killer دیئے گئے اور جب میں نے مختلف ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں گفتگو کی تو پتہ چلا کہ یہ arthritis ہے اور اس کا سوائے درد ختم کرنے والے کیپسولز کے کوئی علاج نہیں ہے بہت پریشانی ہوٸی اور ایک موقع ایسا آیا کہ درد کی گولیوں کا اثر ختم ہو گیا۔ میں والدہ صاحبہ کے درد کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ ایک دن والدہ صاحبہ نے مجھے کہا کہ اب میں اٹھ کر کھڑی بھی نہیں ہو سکتی اور زیادہ پریشانی ہوئی اور میں اسی پریشانی میں کچہری جا رہا تھا کہ مجھے راستے میں ریلوے کا ایک ملازم ملا جو ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر رہتا تھا۔ علیک سلیک ہوئی تو مجھے کہنے لگا آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں۔ میں نے اسے والدہ کے گھٹنوں کے درد کے بارے بتایا۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ مرض مجھے بھی ہے مگر میں نے اس پر قابو پا لیا ہے اور یہ کہا کہ شام کو وہ ایک فروٹ لا کر دے گا اور طریقہ بھی بتائے گا۔ اس روز شام کو وہ مالٹے سے تھوڑے بڑے سائز کے چھ سات دانے ایک پھل کے لے آیا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس نے اس کا نام بیل پتھر بتایا اور استعمال کا طریقہ یہ بتایا کہ ایک کلو فروٹ میں ایک پاو سوجی ڈالنی ھے فروٹ کو گراٸنڈ کرکے سوجی اور حسب ضروت گھی ملا کر ان کا حلوا بنانا ہے دن میں تین چار مرتبہ کھانا ہے اور رات کو دو چمچ کھا کر سو جانا ہے۔ ہم نے اس کی ہدایات پر عمل کیا اور والدہ صاحبہ کا درد بھی غائب ھو گیا اس کے بعد ہمارے گھر سے کبھی وہ حلوہ ختم نہیں ہوا۔۔ جوڈیشل سروس کے دوران میری پوسٹنگ سرگودھا ہوئی تو میرے ایک دوست جو کہ محکمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، کی والدہ کا یہی مسئلہ پتہ چلا تو میں نے اسے فروٹ کا بتایا۔ اس کی فرمائش پر میں نے اپنے شہر بھابڑہ سے وہ فروٹ منگوایا ۔ اس کا حلوہ بنا کر اس دوست کی والدہ کو دیا تو وہ جو ہر روز درد کا ٹیکا لگواتی تھی ٹھیک ہو گئی صرف اس دوائی سے جو میں نے گھر سے بنوا کر دی تھی۔ اس کے بعد اس دوست نے بتایا کہ اس فروٹ کو بل پتھر کہتے ہیں۔ یہ پرانے ریسٹ ہاؤسز میں کوئی نہ کوئی درخت مل جاتا ہے۔
تو ایک سرکاری وکیل کے والد صاحب کا علاج بھی اسی حلوے والی دوائی سے کیا تو وہ بھی ٹھیک ہو گیا حالانکہ انہوں نے آغا خان ہسپتال سے گھٹنے تبدیل کرانے کیلئے وقت بھی لے لیا تھا مگر اس دوا سے وہ بالکل ٹھیک ہو گئے۔

تو دوستو اس فروٹ کا نام بل پتھر ہے۔ گھٹنوں کے درد کی بیماری بھی عام ہو گئی ہے شائد اس پوسٹ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے۔ یہ فروٹ مالٹے یعنی اورنج سے تھوڑا سا بڑا اور بھاری ہوتا ہے مگر Arthritis یعنی گھٹنوں کے درد کا شافی علاج ہے۔
روحانی ڈاکٹر

فرقاطہ پرندہ، جو ایک مہاجر پرندہ ہے، دورانِ پرواز اپنے دماغ کے ایک حصے کو بند کر کے سوتا ہے، جبکہ دماغ کا دوسرا حصہ مکمل...
17/08/2024

فرقاطہ پرندہ، جو ایک مہاجر پرندہ ہے، دورانِ پرواز اپنے دماغ کے ایک حصے کو بند کر کے سوتا ہے، جبکہ دماغ کا دوسرا حصہ مکمل طور پر فعال رہتا ہے تاکہ وہ اپنے سفر کو جاری رکھ سکے۔ یہ پرندہ مسلسل پرواز کی حالت میں رہ سکتا ہے، جو کہ ایک ہی بار میں کئی ہفتوں تک چل سکتی ہے۔ اس حیرت انگیز صلاحیت کو "آٹو پائلٹ" کہا جا سکتا ہے، بالکل جیسے جدید طیارے میں ہوتا ہے۔

فرقاطہ پرندہ اپنی طاقتور پرواز اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے لیے مشہور ہے۔ یہ پرندے وسیع سمندروں کے اوپر ہفتوں تک پرواز کر سکتے ہیں بغیر زمین پر اترے۔ ان کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 7 فٹ تک ہوتا ہے، جو انہیں طویل فاصلوں تک پرواز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

فرقاطہ پرندہ سمندری پرندوں میں سے ایک ہے، جو اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے انتہائی تیز رفتار اور چالاک ہوتا ہے۔ یہ پرندے سمندر کی سطح پر مچھلیوں اور دیگر جانداروں کو شکار کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرندے پانی میں غوطہ لگانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ ان کے پروں میں پانی کی برداشت کی کمی ہوتی ہے، اس لیے وہ ہوا میں بلند رہ کر ہی شکار کرتے ہیں۔

فرقاطہ پرندے کا دلکش پہلو یہ ہے کہ یہ اپنے پروں کے بےحد پھیلاؤ اور جسم کے ہلکے وزن کی بدولت ہواؤں کا فائدہ اٹھاتا ہے اور زیادہ توانائی خرچ کیے بغیر طویل فاصلوں تک سفر کر سکتا ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ 7 فٹ تک ہوتا ہے، جو اس کے جسم کی لمبائی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے، اور یہی بات اسے انتہائی قابل پرواز بناتی ہے۔

فرقاطہ پرندہ اپنی پرواز کے دوران نیند بھی لے سکتا ہے۔ یہ پرندہ اپنے دماغ کے ایک حصے کو سوتے وقت بند کر دیتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ مکمل طور پر فعال رہتا ہے، جس سے یہ ہوا میں مسلسل پرواز کی حالت میں رہ سکتا ہے۔ یہ صلاحیت اسے سمندری طوفانوں اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ بعض اوقات یہ پرندہ ایک ہی بار میں کئی ہفتوں تک زمین پر اترے بغیر پرواز میں رہتا ہے۔

فرقاطہ پرندہ نہ صرف پرواز میں مہارت رکھتا ہے بلکہ یہ ایک زبردست شکاری بھی ہے۔ یہ پرندہ سمندر کی سطح پر تیرتی مچھلیوں کو اپنے تیز دھار چونچ سے پکڑ لیتا ہے۔ یہ پرندہ پانی میں غوطہ لگانے سے گریز کرتا ہے، کیونکہ اس کے پروں میں پانی کی برداشت کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ اس کے بجائے، یہ ہوا میں بلند رہ کر ہی شکار کرتا ہے اور دیگر پرندوں کے شکار کو بھی چھیننے میں ماہر ہے۔

فرقاطہ پرندے کی ان خصوصیات کو دیکھ کر یقیناً ہمیں اللہ کی تخلیقی طاقت اور حکمت کا ادراک ہوتا ہے، جس نے ان پرندوں کو ایسی حیرت انگیز صلاحیتوں سے نوازا ہے جو جدید دور کے آٹو پائلٹ نظام سے بھی زیادہ پیچیدہ اور موثر ہیں۔
سبحان ربی الاعلیٰ الوہاب۔

07/07/2024

تمام اہل اسلام کو نیا سال مبارک ہو

23/06/2024

درخواست

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔

عنوان : جب مرجائیگی مخلوق توکیا انصاف کروگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب عالی،

گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔

(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟

(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟

(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟

(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟

(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟

(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟

(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟

(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟

(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟

(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟

(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟

(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
(14) اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی آپ کی یونٹ 200 کو ٹچ کر جاۓ تو اگلے چھ ماہ آپ کے یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی ھو گا جبکہ ہر مہینے ادائیگی کرنے پر بار بار ادائیگیاں!
یہ کون سا ظلم کا فارمولا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

منجانب؛
*عام شہری*

صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔

(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے. *براہِ کرم یہ تحریر کم از کم پانچ پلس گروپس میں سینڈ کریں جزاک اللّہ۔*

آج مارکیٹ جانا ہوا تو وہاں دجالیوں کی نئی چال دیکھی!!! میری آپ سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ بائیکاٹ جاری رکھیں ۔۔۔ جزاک الل...
18/05/2024

آج مارکیٹ جانا ہوا تو وہاں دجالیوں کی نئی چال دیکھی!!! میری آپ سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ بائیکاٹ جاری رکھیں ۔۔۔ جزاک اللہ

جنون 💕
















26/03/2024

ہر کامیاب مرد کے پیچھے بوڑھے ضعیف ماں باپ کی قیمتی جوانی ہوتی ہے🍂🥀

26/03/2024

میرا نام محمد مطیع الرحمٰن ہے۔ ضلع سیالکوٹ پنجاب کا رہنے والا ہوں
بچپن سے تاحال مختلف ادوار گزرے جن میں عزیز ، رشتہ دار، دوست ، ہم جماعت، تعلق دار، و ماتحت افراد سے تعلق و معاملات چلتے رہے ہیں۔ ان افراد میں سے بعض کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا، بعض کے ساتھ کم ہوا اور باقی افراد کے ساتھ رابطہ اور معاملات چل رہے ہیں۔ جس کو بھی میری زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مجھ سے ملنے کا موقع ملا وہ کم از کم میرے بارے میں کچھ جانتا ہے۔ ہمارا اب زیادہ رابطہ نہیں ہے۔ میں نے "دوستوں کے درمیان دوبارہ اتحاد" نامی ایک تجربے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ تصویر کے بغیر پوسٹ کون پڑھتا ہے، کیونکہ ہم جلدی میں رہتے ہیں اور اپنے اہم لمحات کو بھول جاتے ہیں۔
اگر کوئی اس پیغام کو نہیں پڑھتا ہے تو یہ صرف ایک سماجی تجربہ ہو گا، لیکن اگر آپ کو اسے آخر تک پڑھنے کو ملتا ہے، تو میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے بارے میں ایک لفظ لکھیں، جیسے کوئی چیز، کوئی جگہ، کوئی شخص، ایک لمحہ، کوئی ایسی چیز جس سے مراد وہ رشتہ ہے جو ہمارا تھا یا ہمارے پاس ہے۔ پھر متن کو کاپی کریں اور اسے اپنے پروفائل کے طور پر رکھیں۔ میں آپ کی وال پر جاؤں گا کہ وہ لفظ لکھوں گا جو مجھے آپ کی یاد دلاتا ہے۔ براہ کرم تبصرہ نہ کریں اگر آپ کے پاس اسے کاپی کرنے کا وقت نہیں ہے کیونکہ اس سے تجربہ برباد ہو جائے گا۔ آپ کا شکریہ، اور شروع میں اپنا نام تبدیل کرنا یاد رکھیں، بالکل آپ کی طرح، لوگ آپ کو بتائیں گے کہ وہ آپ کو کیسے یاد کرتے ہیں۔

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائےمیرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہےاپنے سینے میں مدینے ...
25/06/2023

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائے
میرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائ
ساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہے
اپنے سینے میں مدینے کو بسایا جائے
جب بھی ہو تیرا گزر باد صباء طیبہ سے
کہنا آصی کو بھی دیدار کرایا جائے
ہے یہ مطیع بھی تیرے در کا ثناخواں آقاء
روز محشر اسے کملی میں چھپایا جائے ❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤

سبحان اللّٰہ
25/06/2023

سبحان اللّٰہ

سبحان اللّٰہ
25/06/2023

سبحان اللّٰہ

MashaAllah ♥️

25/06/2023

یا اللہ پاک مرشد کو درازی عمر بالخیر عطا فرما❣️

Address

Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 00:00 - 00:00
Tuesday 00:00 - 00:00
Wednesday 00:00 - 00:00
Thursday 00:00 - 00:00
Friday 00:00 - 00:00
Saturday 00:00 - 00:00

Telephone

+923144773900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laser Star Marking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Laser Star Marking:

Share